Dr۔Zahidullah Khan Wazir

Dr۔Zahidullah Khan Wazir Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr۔Zahidullah Khan Wazir, Lakki Marwat.

Hepatic Nutrition(Liver Nutrition)"جگر کی غذائیت" You can repair and restore your liver health by incorporating these fa...
11/08/2022

Hepatic Nutrition(Liver Nutrition)"جگر کی غذائیت"
You can repair and restore your liver health by incorporating these factors into your lifestyle.
آپ ان عوامل کو طرز زندگی میں شامل کر کے اپنے جگر کی صحت کو ٹھیک اور بحال کر سکتے ہیں۔
Vitamin Eوٹامن
Prebioticsپری بایوٹکس
Probioticsپرو بایوٹکس
Omega 3 oilاومیگا 3 آئل
Low glycemic index foods
کم گلیسیمک انڈیکس والی خوراک
A small amount of caffeine (tea, coffee) on a daily basis
تھوڑی سی روزانہ کی بنیاد پے کیفین (چائے یا کافی)۔

30/11/2021
پاکستان کے سارے 140 ھومیو کالجز ایک طرف۔ پاکستان کی ساری الیکشن لڑنے والی ھومیوپیتھک ایسوسی ایشنز ایک طرف۔ پاکستان کی سا...
18/11/2021

پاکستان کے سارے 140 ھومیو کالجز ایک طرف۔ پاکستان کی ساری الیکشن لڑنے والی ھومیوپیتھک ایسوسی ایشنز ایک طرف۔ پاکستان کی ساری ھومیوپیتھک فارمیسیز ایک طرف۔ پاکستان کی کونسلز ایک طرف کہ ہم نے ھومیوپیتھی کی تعلیم میٹرک سے ایف ایس سی نہیں ہونے دینی ۔۔۔۔۔۔ لیکن دوسری جانب صرف ڈاکٹرماس گجرات پاکستان ایک طرف۔ اس کے باوجود الحمداللہ پارلیمنٹ نے ھومیوپیتھی کیلئے بنیادی تعلیم میٹرک سے ایف ایس سی کرنے کا بل پاس کردیا۔ اسطرح ھومیوپیتھک سسٹم پاکستان میں ڈوبنے سے بچ گیا۔ انشاء اللہ۔ اب ھومیوپیتھک ڈاکٹرز بھی بڑے فخر اور سر اُٹھا کر جی سکیں گے۔ پاکستان کے ہرشعبہ میں یہ بھرتی ہوسکیں گے، گریڈ 17 ان کو ملے گا اور اعلیٰ تعلیم کا حصول ان کیلئےآسان ہوگیا ہے۔ تیس سال کی محنت شاقہ کے بعد، اللہ پاک کا یہ انعام ہے۔ آپ سب کو یہ کامیابی مبارک ہو۔ ❤😍❤

عورت کیلئے ایک شادی کا حکم کیوں دیا گیا؟سائنس بھی اسلام کے احکامات کی تائید پر مجبور ہو گئی..ایک ماہرِ جنین یہودی (جو دی...
30/09/2021

عورت کیلئے ایک شادی کا حکم کیوں دیا گیا؟

سائنس بھی اسلام کے احکامات کی تائید پر مجبور ہو گئی..
ایک ماہرِ جنین یہودی (جو دینی عالم بھی تھا) کھلے طور پر کہتا ہے کہ روئے زمین پر مسلم خاتون سے زیادہ پاک باز اور صاف ستھری کسی بھی مذھب کی خاتون نہیں ہے

پورا واقعہ یوں ہے کہ البرٹ آئینسٹاین انسٹی ٹیوٹ سے منسلک ایک ماہرِ جنین یہودی پیشوارابرٹ نے اپنے قبول اسلام کا اعلان کیا جس کا واحد سبب بنا قرآن میں مذکور مطلقہ کی عدت کے حکم سے واقفیت اور عدت کیلئے تین مہینے کی تحدید کے پیچھے کارفرما حکمت سے شناسائی اللہ کا فرمان ہے.
’’والمطلقات یتربصن بأنفسهن ثلاثة قروء[البقرة:228]”
مطلقات اپنے آپکو تین حیض تک روکے رکھیں”‘‘

اس آیت نے ایک حیرت انگیز جدید علم ڈی این اے کے انکشاف کی راہ ہموار کی اور یہ پتا چلا کہ مرد کی منی میں پروٹین دوسرے مرد کے بالمقابل 62 فیصد مختلف ہوا کرتی ہےاور عورت کا جسم ایک کمپیوٹر کی مانند ہے جب کوئی مرد ہم بستری کرتا ہے تو عورت کا جسم مرد کے تمام بیکٹریاز جذب ومحفوظ کر لیتا ہے۔

اس لئے طلاق کے فوراً بعد اگر عورت کسی دوسرے مرد سے شادی کرلے یا پھر بیک وقت کئی لوگوں سے جسمانی تعلقات استوار کرلے تو اس کے بدن میں کئی ڈی این اے جمع ہو جاتے ہیں جو خطرناک وائرس کی شکل اختیار کرلیتے ہیں اور جسم کے اندر جان لیوا امراض پیدا ہونے کا سبب بنتے ہیں۔
سائنس نے تحقیق کی کہ طلاق کے بعد ایک حیض گزرنے سے 32سے35 فیصد تک پروٹین ختم ہو جاتی ہےاور دوسرا حیض آنے سے 67 سے 72 تک آدمی کا ڈی این اے زائل ہو جاتا ہےاور تیسرے حیض میں 99.9%کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور پھر رحم سابقہ ڈی این اے سے پاک ہو جاتا ہے۔اور بغیر کسی سائڈ افیکٹ و نقصان کے نیا ڈی این اے قبول کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔

ایک طوائف کئی لوگوں سے تعلقات بناتی ہے جس کے سبب اس کے رحم میں مختلف مردوں کے بیکٹریاز چلے جاتے ہیں اور جسم میں مختلف ڈی این اے جمع ہو جاتے ہٰیں۔اور اسکے نتیجے میں وہ مہلک امراض کا شکار بن جاتی ہے

اور رہی بات متوفی عنہا کی عدت تو اس کی عدت طلاق شدہ عورت سے زیادہ ہے کیونکہ غم و حزن کی بناء پر سابقہ ڈی این اے جلدی ختم نہیں ہوتا اور اسے ختم ہونے کے لئے پہلے سے زیادہ وقت درکار ہے اور اسی کی رعایت کرتے ہوئے۔ ایسی عورتوں کےلئے چار مہینے اور دس دن کی عدت رکھی گئی ہے۔۔فر مان الہی ہے.
’’والذين يتوفون منكم و يذرون أزواجا يتربصن بأنفسهن أربعة أشهر و عشرا[البقرة:٢٣٤]‘‘”
اور تم میں سے جس کی وفات ہو جائے اور اپنی بیویاں چھوڑے تو چاہیے کہ وہ چار مہینے اور دس دن اپنے آپ کو روکے رکھیں“

اس حقیقت سے راہ پاکر ایک ماہر ڈاکٹر نے امریکہ کے دو مختلف محلوں میں تحقیق کی۔

۔ایک محلہ جہاں افریقن نژاد مسلم رھتے ہیں وہاں کی تمام عورتوں کے جنین میں صرف ایک ہی شوہر کا ڈی این اے پایا گیا
جبکہ دوسرا محلہ جہاں اصل امریکن آزاد عورتیں رھتی ہیں ان کے جنین میں ایک سے زائد دو تین لوگوں تک کے ڈی این اے پائے گئے۔۔
جب ڈاکٹر نے خود اپنی بیوی کا خون ٹیسٹ کیا تو چونکا دینے والی حقیقت سامنے آئی کہ اس کی بیوی میں تین الگ الگ لوگوں کے ڈی ان اے پائے گئے.

جس کا مطلب یہ تھا کہ اس کی بیوی اسے دھوکہ دے رہی تھی اور یہ کہ اس کے تین بچوں میں سے صرف ایک اس کا اپنا بچہ ہے۔اس کے بعد ڈاکٹر پوری طرح قائل ہوگیا کہ صرف اسلام ہی وہ دین ہے جو عورتوں کی حفاظت اور سماج کی ہم آہنگی کی ضمانت دیتا ہے اور اس بات کی بھی کہ مسلم عورتیں دنیا کی سب سے صاف ستھری پاک دامن وپاک باز ہوتی ہیں۔

13/09/2021

سن دو ہزار آٹھ 2008 میں دنیا کے ایک جانے پہچانے ادارے ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایک معذور لیکن عزم و ہمت کی تاریخ رقم کر دینے والے ایک عظیم طالب علم، طیب فخر داخلہ لینے کے لیے آتے ہیں، جو مستقل ویل چئیر پر پڑے رہتے ہیں، لیکن کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں یہ کہہ کے انہیں ریجکٹ کردیا جاتا ہے کہ
"مسکولر ڈسٹروفی" جیسی بیماری کے ساتھ یہ تو MBBS پورا ہی نہیں کر سکتا
لیکن اس طالب علم نے ٹھان لیا،
کہ ہمت مرداں، مدد خدا
اور یہ کہ انسان کوشش کرے تو کیا نہیں ہو سکتا (یہی قرآنی آیات کا مفہوم ہے، وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ )
عزم و ہمت، جرات ولولہ، جوش و جذبہ، کے دریا جس کے سینے میں موجزن ہوں، تو وہ " سب کچھ کو، کچھ بھی نہیں سمجھتا"
اور نہ صرف MBBS پورا کر کے ڈاکٹر بنتا ہے، بلکہ اسکے بعد پوسٹ گریجویشن کے ساتھ ساتھ سات برس تک طبی میدان میں اپنی گراں قدر خدمات بھی سر انجام دیتا ہے۔ اور آنے والی نسلوں کو یہ سبق دے جاتا ہے کہ
راستے انہی لوگوں کے لیے کھلتے ہیں جو کوششیں کرتے اور ہمت نہیں ہارتے (آیات قرآں کا مفہوم)
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا
آج وہی عظیم ہستی دنیا فانی کو خیر باد کہہ کر رب رحمن کی طرف رخت سفر باندھ چکی ہے-
انا للہ و انا الیہ راجعون
انا للہ و انا الیہ راجعون
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالی ان کی کامل مغفرت فرمائیں، کمی کوتاہی معاف کرتے ہوئے جنت الفردوس کے اعلی مقامات سے نوازیں۔

بلا شبہ ان کا ہنستے ہوئے ، انتہائی عاجزی و انکساری سے ملنا، مسجد میں آنا، کبھی بھی بھول نہ پائے گا، وہ بہترین انسان تھے اور اس وبا میں شہید ہوئے، اور جاتے جاتے یہ بھی بتا دیا کہ-----
حشر میں پھر ملیں گے میرے دوستو
بس یہی ہے پیام آخری آخری
کہنا، سب جیتے جی کے ہیں شکوے گلے
آج سے ختم دنیا کے سب سلسلے
شمع ڈھلنے کو ہے ، دم نکلنے کو ہے
اب ہے قصہ تمام آخری آخری
حشر میں پھر ملیں گے میرے دوستو
بس یہی ہے پیام آخری آخری
اللہ تعالی ڈاکٹر طیب صاحب کے والدین، اھل خانہ کو صبر عطا فرمائے، والدین کے لیے یہ بہت بڑی اور کڑی آزمائش ہے، اللہ انہیں ثابت قدم رکھیں،
ڈاکٹر صاحب کے والد حافظ فخر صاحب نے جو ان کی خدمت کی عظیم الشان مثال قائم کی، ایسی مثالیں بہت ہی کم دیکھنے میں آتی ہیں، اللہ انہیں ہر ہر لمحے کا بہتریں اجر و ثواب عطا فرمائیں- یہاں اس دنیا میں ان کے والدین ان کا بہت خیال کرتے رہے، اب ڈاکٹر صاحب وہاں ہیں، جہاں خیال رکھنے والا "اللہ" ہے- اور یقیینا میرا اللہ سب سے بہترین خیال کرنے والا ہے-
قاری محمد عمران خان
( ایڈووکیٹ ہائی کورٹ) یہ پوسٹ ہم نے قاری عمران صاحب کی وال سے کاپی کی ہے

مفاد عامہ کے لیے پوسٹ کیا گیا۔اپنی صحت کی جانچ کے لیے سالانہ کون کون سے ٹیسٹ کروانے چاہئیں؟1۔ CBC. (کمپلیٹ بلڈ کاونٹ)۔ ی...
11/09/2021

مفاد عامہ کے لیے پوسٹ کیا گیا۔
اپنی صحت کی جانچ کے لیے سالانہ کون کون سے ٹیسٹ کروانے چاہئیں؟

1۔ CBC. (کمپلیٹ بلڈ کاونٹ)۔ یہ خون میں موجود مختلف خلیات یعنی ریڈ بلڈ سیلز، وائٹ بلڈ سیلز آور وائٹ بلڈ سیلز کی تمام اقسام اور پلیٹ لیٹس کی تعداد اور خون میں موجود ہیموگلوبن کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر آپ خون میں ہیموگلوبن کی کمی مطلب اینمیا کا شکار ہیں (جسے عرف عام میں خون کی کمی کہا جاتا ہے) یا جسم میں کوئی انفیکشن یا الرجک پروسیس چل رہا ہے تو اس ٹیسٹ سے پتہ چل جاتا ہے۔

2۔ LFTs (لیور فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ جگر کا ٹیسٹ ہے۔ جس میں جگر کے نارمل کام کرنے کی صلاحیت کو چیک کرنے کے لیے خون میں بلی ریوبن اور کچھ اینزائمز کو جانچا جاتا ہے۔ بلی ریوبن ایک مادہ ہے جو کہ ہمارے خون کے سرخ خلیات کی توڑ پھوڑ سے بنتا ہے اور جگر اس کو جسم سے صاف کرنے کے لیے دیگر کچھ مادوں کے ساتھ جوڑتا ہے اور پھر یہ جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ اگر جگر کے نارمل فنکشن میں کوئی خرابی ہو تو بلی ریوبن کی مقدار خون میں ایک مخصوص ویلیو سے بڑھ جاتی ہے۔

3۔ RFTs (رینل فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ گردوں کی جانچ کا ٹیسٹ ہے۔ اس میں خون میں موجود یوریا اور کریٹینن کو جانچا جاتا ہے اور اگر ان کی مقدار ایک مخصوص حد سے زیادہ ہو تو یہ گردوں کی خرابی کو ظاہر کرتا ہے

4۔ Lipid profile Test. یہ جسم میں موجود مختلف طرح کے لپڈز کی جانچ کرتا ہے یعنی کولیسٹرول ، ہائی ڈینسٹی لائیپو پروٹینز اور لو ڈینسٹی لائیپو پروٹینز۔ جن افراد کی فیملی ہسٹری میں دل کے امراض ہوں ان کو (خاص طور پر مرد حضرات کو) یہ ٹیسٹ سال میں ایک بار ضرور کروانا چاہیے۔ لپڈز لیول میں اگر تھوڑی بہت گڑ بڑ ہو تو آپ ابتدائی لیول پر اس کی جانچ کر کے اپنی خوراک میں تبدیلی اور ورزش کو روٹین کا حصہ بنا کر دل کے خطرناک امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ مردوں میں دل کے امراض کا تناسب زیادہ ہے۔ لہذا سب مرد حضرات کو بیس سال کی عمر کے بعد یہ ٹیسٹ ضرور کروانا چاہیے اور جن کے ماں باپ میں سے کسی کو دل کا مرض ہے تو وہ سالانہ یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں۔

5۔ BSL. ( بلڈ شوگر لیول )۔ یہ ٹیسٹ خون میں موجود گلوکوز کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر آپ کی فیملی ہسٹری میں ڈایا بٹیز (شوگر) کی بیماری ہے تو سالانہ اپنا یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں

6۔ Stool test . ترقی یافتہ ممالک میں ہر چھ ماہ بعد سکریننگ ٹیسٹ میں یہ بھی کیا جاتا ہے۔ کولون اور ریکٹم کے مختلف امراض خصوصا کینسر کو جلدی پکڑنے کے لیے یہ ٹیسٹ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ اس ٹیسٹ میں سٹول سیمپل کی مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں خون ، پس یا کوئی اور ایبنارمل مادہ تو موجود نہیں ہے۔

7۔ Urine complete examinatiom۔ اس ٹیسٹ میں یورین کی مکمل مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں بیکٹریا ، خون ، پس یا کرسٹلز وغیرہ تو موجود نہیں۔۔یہ ٹیسٹ یورینری ٹریکٹ کی بیماریوں کی جانچ کے لیے ضروری ہے.

السلام وعلیکم دوستو!آج جس دوا کا انتخاب میں نے آپ کے لئے کیا ھے وہ ھمارے ھومیوپیتھک سسٹم کی بڑی اھم دوا ھے اور شاید ھی ک...
26/06/2021

السلام وعلیکم دوستو!

آج جس دوا کا انتخاب میں نے آپ کے لئے کیا ھے وہ ھمارے ھومیوپیتھک سسٹم کی بڑی اھم دوا ھے اور شاید ھی کوئی کلینک ایسا ھو جس میں یہ دوا نہ ھو
جی اس دوا کا ھومیوپیتھک نامAllium Siavia ھے عام طور پر اسے لہسن یا تھوم کیا جاتا ھے یہ تھوم جب ایلیئم سٹائیوا کیو میں تبدیل ھوتا ھے تو پھر یہ ایک طلسماتی اور کراماتی دوا بن جاتی ھے اور مندرجہ ذیل تکلیفوں کے ازالے کیلئے اکسیری اور تریاقی دوا کا روپ دھار لیتی ھے
اس دوا کو ھومیومیوپیتھک طریقے میں شامل کرنے کا سہرا فرانس کے ڈاکٹر Dr petroiz کے سر ھے
یہ دوا لحیم شحیم گوشت خور جو کھا پی کر بیٹھے رھنے کے عادی ھوں
ایسے لوگ کولیسٹرول ھائی بلڈ پریشر خون کی وینز اور شریانوں کی ایسی تکالیف جن میں خون کی نالیوں کی تنگی اور قدرتی لچک ختم ہو کر ان میں سختی اور تناؤ آجاتا ھے جس سے بلڈ پریشر ھائی رھتا ھے اس دوا کے ون ایکس کے دس قطرے ایسے تناؤ اور سختی کو دس منٹ میں دور کر دیتے ھیں
دماغ کو خون پہنچانے والی وینز اور شریانوں کی تنگی کی وجہ سے آئے چکروں کا علاج ھے
اس دوا میں موجود ایلیسین نامی مادے سے دور قدیم کے لوگ بھی واقف تھے ھزاروں سال پہلے کے لوگ اسے نہ صرف استعمال کیا کرتے بلکہ طویل عمر صحت مند زندگی کیلئے انتہائی مفید سمجھتے تھے
اپنے اینٹی بیکٹیریل اور ضرر رساں جراثیموں کو ھلاک کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے ایسی تمام بیماریوں میں استعمال کی جاتی ھے جس کی وجہ بیکٹیریا اور جراثیموں کو سمجھا جاتا ھے
ٹی بی کے مریضوں کے بلغم کو ختم کرنے اور رات کے پسینے اور حرارت کو اعتدال میں رکھنے کیلئے انتہائی مفید ھے
تپ دق کے ایسے مریض جو خون تھوکتے ھوں اور ھڈیوں کا ڈھانچہ ھوں کیلئے آب حیات کا کام کرتی ھے
یہ دوا جسم کے خلیوں کی حفاظت بھی کرتی ھے اور نئے خلیے بنانے میں مدد کرتی ھے اسی لئے پھیپڑوں کے کینسر میں مفید ھے
یہ سارے فائدے تھوم یا لہسن کے نہیں ھیں بلکہ قاعدے کلیے کے مطابق بنی ھومیوپیتھک دوا ایلئیم سٹیوا کے ھیں
اس دوا کا مدر ٹنکچر تیسرے قاعدے کے مطابق بنایا جاتا ھے جس میں تازہ پودا یا پودے کا وہ حصہ جس کا ٹنکچر بنانا مقصود ہو لے کر دوگنا سٹرانگ الکوحل ملا کر تیار کیا جاتا ھے
آپ نے بغیر کھاد اور سبزے والے ھلکے جامنی رنگ کا دیسی لہسن (جون تا اگست) لے کر چھیل لیں اور ان کلیوں کا وزن کر لیں اسے کوٹ لیں وزن کئےگئےلہسن سے دوگنا سٹرانگ الکوحل لیکر اسکا چھٹا حصہ لہسن میں ملا کرخوب ھلائیں اس کے بعد باقی ماندہ الکوحل بھی ملا لیں شیشی کو مضبوطی سے ائیر ٹائٹ کر کے آٹھ روز کیلئے سرد اور اندھیرے کمرے میں محفوظ رکھیں
آٹھویں دن ٹنکچر کو فلٹر کر لیں آپ کا ایلیم سٹیوا مدر ٹنکچر تیار ھے
اس میں دوا کی طاقت ایک بٹا چھ ھے
ٹنکچر سے آگے ون ایکس مندرجہ ذیل طریقے سے بنائیں
چھ قطرے مدر ٹنکچر اور چار قطرے ڈائیلیوٹ الکوحل کے ملا کر زور دار طریقے سے دس جھٹکے دیں ایلیم سٹیوا 1x تیار ھے
ون ایکس کا ایک قطرہ نو قطرے ڈائیلیوٹ الکوحل کے اور دس جھٹکے ٹو ایکس اسی طرح اگلی طاقتیں بنائی جا سکتی ھیں

ایک کیس کولہے کے جوڑ کے مسلز کے کرانک درد کا تھا ۔ علامت مریض لحیم شحیم اور گوشت خوری کی عادت ایلیئم سٹائیوا تین ایکس تین مرتبہ روزانہ اور ایک سنگل خوراک کلکیریا کارب ھزار طاقت میں پہلے دن
پندرہ سال پرانا ایلوپیتھک اور دیسی طریقہ علاج سے مایوس مریض دو ھفتے کے علاج سے الحمداللہ تکلیف سے دائمی چھٹکارا مل گیا
ایلیم سٹیوا کو میں مدر ٹنکچر سے تین اور چھ ایکس میں استعمال کراتا ھوں
لائیکوپوڈیم اس کا اینٹی ڈوٹ ھے اور آرسینک اس کا معاون ھے
ایک بار پھر یاد دھانی کیلیے عرض ھے کہ میری ھومیوپیتھک پوسٹس خالصتاً نالج شیئرنگ کے جذبے کے تحت ھومیوپیتھس اور پڑھے لکھے لوگوں کیلئےھوتی ھیں سیلف مڈیکیشن ھمیشہ نقصان دہ ھوا کرتی ھے
اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفظ وامان میں رکھے آپ کے لیئے دعا گو اور آپ سے دعاؤں کا طالب
ڈاکٹر زاہد

اپنی منزل مقصود کی طرف آگے بڑھتے رھو ، ھمت سے ، جرأت سے، دلجمعی سے،استقامت سے،  پھر آپ کے راستے میں حائل ھونے والے چٹان ...
21/05/2021

اپنی منزل مقصود کی طرف آگے بڑھتے رھو ، ھمت سے ، جرأت سے، دلجمعی سے،استقامت سے، پھر آپ کے راستے میں حائل ھونے والے چٹان بھی آپ کو راستہ دیں گے ۔
ھمت اور حوصلہ نہیں ھارنا۔ بس آگے بڑھتے رھنا ۔

Address

Lakki Marwat

Telephone

923429334600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr۔Zahidullah Khan Wazir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share