25/02/2026
اے صاحبِ حکم، ذرا ٹھہر
ہم پر مستی کا الزام آسان ہے
پر یہ بھی تو دیکھ
کہ ہماری لغزش میں کسی کا خون شامل نہیں
تو اپنے یقین کی تلوار سے
کتنے دل کاٹ چکا ہے
اور ہم نے تو فقط
انگور کی رگیں نچوڑی ہیں
اب فیصلہ تو کر
خون کس کے ہاتھوں زیادہ ہے؟
ہم نشے میں سہی
مگر ہوش میں اتنے ہیں
کہ اپنے گناہ کو گناہ کہتے ہیں
تو ہوشیار ہو کر بھی
خود کو معصوم سمجھتا ہے
سید علی حسن بخاری
ماہر نفسیات