04/05/2026
04/05/2026
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محترمہ عائشہ رضوان صاحبہ نے آج تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال لالیاں کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، میل و فیمیل وارڈز اور چلڈرن وارڈز کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی اور مجموعی طور پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ محترمہ عائشہ رضوان نے ہسپتال کی بہترین مینجمنٹ اور نظم و ضبط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شہزاد خلیل اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔
اس موقع پر انہوں نے بچوں کے وارڈ (Peads Ward) کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیشِ نظر ایم ایس ڈاکٹر شہزاد خلیل کو وارڈ کی توسیع کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں تاکہ مریضوں
کو مزید بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔