22/03/2024
Migraine - آدھے سر کا درد
میرے لئے یہ مفروضہ حیرت انگیز ہے کہ آدھے سر کے درد کا علاج ممکن نہیں۔ یہ بس ہو تو سر درد کی دوا لے لیں تاکہ آپ کو temporary relief مل جائے۔ ایسا ہرگز نہیں۔ Migraine کی بھی دو قسمیں ہوتی ہیں۔ ایک اعصابی اور دوسرا غدی۔ آسان الفاظ میں یہ کا اگر جسم میں ٹھنڈ یا تری زیادہ ہو جائے تو وہ اعصابی migraine ہے۔ درد سر کی دائیں جانب ہو گا۔ اسی طرح اگر migraine جسم میں گرمی بڑھنے کی صورت میں سامنے آے تو وہ غدی migraine کہلائے گا۔ اس میں درد سر کی بائیں جانب میں ہو گا۔ اب اس کے علاج کی طرف آتے ہیں۔ اعصابی migraine کے لئے لونگ، دارچینی اور لیموں کا قہوہ استعمال کریں۔ میٹھی اور ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کریں۔ آلو، مٹر، گوبھی، بینگن،کریلے،گوشت، چکن، چنے اور لوبیا کا استعمال زیادہ کریں۔ پھلوں میں آڑو، سٹرابیری، مالٹا اور انار کا استعمال زیادہ کریں۔ یہ خوراک جسم میں رطوبات کی زیادتی کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ ایک مہینے تک یہ روٹین اپنانے سے Migraine سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا مل جائے گا۔ اوپر بتایا گیا قہوہ بھی ایک مہینہ متواتر استعمال کرنا ہے۔ اب اگر غدی migraine کے علاج کی بات کی جائے تو اس کے لیے گلِ سرخ، سبز الائچی اور زیرا سفید کا قہوہ استعمال کریں۔ دودھ میں بنی اشیا کا استعمال زیادہ کریں۔ تلی ہوئی اشیاء کا استعمال ترک کر دیں۔ گوشت کا استعمال بھی گھٹا دیں۔ مرچ مصالحہ بھی کچھ عرصہ اپنی زندگی سے ختم کرنا ہو گا۔ کدو، ٹینڈے، توری، اروی، بھنڈی، دال ماش اور دنبے کے گاشت کا استعمال زیادہ کریں۔ پھلوں میں کیلا، سیب اور اناناس استعمال کریں۔ اس migraine سے بھی آپ کی جان چھوٹ جائے گی انشاللہ۔
یہ نوٹ کر لیں کہ اس کے علاوہ جو عموماً سر درد کی جن کو شکایت ہوتی ہے وہ گیس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس میں سر اور پر پٹی کی نسوں میں درد اور تناؤ رہتا ہے۔ اس کے لیے سونف، ہلدی اور سبز الائچی کے قہوے کے دو سے تین کپ استعمال کریں۔ کچھ ہی دیر میں آرام آ جائے گا۔
دعاؤں میں یاد رکھیئے گا