Dr. Arshad Ali Bhutto Consultant Physician Rheumatologist

Dr. Arshad Ali Bhutto Consultant Physician Rheumatologist Consultant Physician & Rheumatologist
MBBS, FCPS (Med), FCPS (Rheum)
Dedicated to restoring comfort, mobility & hope. Your pain is heard.
(1509)

Your health is my priority. Expert in managing Arthritis, SLE, Myositis, Systemic Sclerosis, Vasculitidies, AS, JIA.

فائبرومائیالجیا (Fibromyalgia) کیا ہے؟فائبرومائیالجیا ایک دائمی (chronic) درد کا سنڈروم ہے جس میں مریض کو جسم کے مختلف ح...
18/04/2026

فائبرومائیالجیا (Fibromyalgia) کیا ہے؟

فائبرومائیالجیا ایک دائمی (chronic) درد کا سنڈروم ہے جس میں مریض کو جسم کے مختلف حصوں میں مسلسل درد، تھکن اور نیند کی خرابی محسوس ہوتی ہے، حالانکہ جسمانی معائنہ اور عام ٹیسٹ اکثر نارمل آتے ہیں۔

🧠 یہ پورے جسم میں درد کیوں کرتا ہے؟
فائبرومائیالجیا میں اصل مسئلہ پٹھوں یا ہڈیوں میں نہیں ہوتا بلکہ درد کو محسوس کرنے والے نظام (pain processing system) میں ہوتا ہے۔
دماغ درد کو “زیادہ amplify” کر دیتا ہے، یعنی:
معمولی stimuli بھی شدید درد محسوس ہوتا ہے
درد کا threshold کم ہو جاتا ہے
nervous system over-sensitive ہو جاتا ہے
اس کو ہم central sensitization کہتے ہیں۔
🧠 دماغ کا Insula حصہ کیوں زیادہ یا غیر معمولی کام کرتا ہے؟
دماغ میں Insula cortex ایک اہم حصہ ہے جو:
درد کی perception
جسم کے احساسات (body awareness)
جذبات اور stress response
کو کنٹرول کرتا ہے۔

فائبرومائیالجیا میں:
Insula اور pain matrix زیادہ reactive ہو جاتے ہیں
درد کے signals کو ضرورت سے زیادہ interpret کیا جاتا ہے
معمولی signals بھی “شدید درد” محسوس ہوتے ہیں
😟 Stress سے یہ بیماری کیوں بڑھتی ہے؟

Stress جسم میں:
cortisol اور stress hormones بڑھاتا ہے
nervous system کو hyperactive کرتا ہے
pain modulation system کو disturb کرتا ہے

نتیجہ: 👉 درد مزید بڑھ جاتا ہے
👉 تھکن اور نیند خراب ہوتی ہے
👉 مریض anxiety اور depression کی طرف چلا جاتا ہے

❌ عام غلط فہمیاں
اکثر مریضوں کو غلط تشخیص دی جاتی ہے:
“نصوں کا مسئلہ ہے”
“رگوں کا درد ہے”
“کیلشیم کی کمی ہے”
“یورک ایسڈ بڑھ گیا ہے”
“بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے”

لیکن حقیقت میں: 👉 یہ نہ تو joints کا structural مسئلہ ہے
👉 نہ ہی کوئی خون یا ہڈی کی واضح بیماری
یہ nervous system کی pain processing disorder ہے۔
😔 Depression کیوں ہو جاتا ہے؟

فائبرومائیالجیا میں:
مسلسل درد
نیند کی کمی
تھکن
misunderstanding by society
یہ سب مل کر مریض کو:
hopeless
anxious
depressed
بنا دیتے ہیں۔

🗣️ مریض کو کیسے سمجھانا چاہیے؟ (Counselling approach)
مریض کو بیٹھا کر بہت آسان اور ہمدردی کے ساتھ سمجھائیں:
“آپ کے جسم کے ٹیسٹ ٹھیک ہیں، لیکن درد کو محسوس کرنے والا نظام زیادہ حساس ہو گیا ہے۔ جیسے مائیکروفون کی آواز بڑھ جائے تو معمولی آواز بھی بہت تیز لگتی ہے، اسی طرح آپ کے دماغ میں درد کا سسٹم زیادہ حساس ہو گیا ہے۔”

Dr. Arshad Ali Bhutto Consultant Physician Rheumatologist

🌿❤️آج جو بھی ہوں، جس مقام پر بھی کھڑا ہوں، اس میں میرے اساتذہ کی محنت، رہنمائی اور دعاؤں کا بہت بڑا حصہ ہے۔اپنے محترم اس...
12/04/2026

🌿❤️

آج جو بھی ہوں، جس مقام پر بھی کھڑا ہوں، اس میں میرے اساتذہ کی محنت، رہنمائی اور دعاؤں کا بہت بڑا حصہ ہے۔

اپنے محترم اساتذہ ڈاکٹر شفیق الرحمن اور ڈاکٹر حاکم علی ابڑو کے ساتھ یہ تصویر میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

انہوں نے نہ صرف مجھے علم دیا بلکہ ایک بہتر انسان اور ایک ذمہ دار ڈاکٹر بننا بھی سکھایا۔

ایسے اساتذہ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، اور ان کا حق الفاظ میں ادا کرنا ممکن نہیں۔

اللہ تعالیٰ میرے اساتذہ کو صحت، عزت اور لمبی زندگی عطا فرمائے، اور مجھے ان کی دی ہوئی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ آمین 🤲

DrHakim Abro
Dr Shafique Rehman Arain

Dr. Arshad Ali Bhutto Consultant Physician Rheumatologist

الحمدللہ 🌿❤️آج ایک ایسا لمحہ نصیب ہوا جس نے دل کو حقیقی سکون اور خوشی سے بھر دیا۔یہ مریض برسوں تک Juvenile Idiopathic Ar...
12/04/2026

الحمدللہ 🌿❤️

آج ایک ایسا لمحہ نصیب ہوا جس نے دل کو حقیقی سکون اور خوشی سے بھر دیا۔

یہ مریض برسوں تک Juvenile Idiopathic Arthritis (JIA) جیسی پیچیدہ بیماری کا شکار رہا، مگر بدقسمتی سے طویل عرصہ تک اس کی درست تشخیص نہ ہو سکی۔ وہ کافی عرصہ ہومیوپیتھک ادویات اور صرف درد کش ادویات پر رہا، جس کے باعث اس کی حالت بگڑتی گئی اور وہ بستر تک محدود ہو گیا۔

اللہ تعالیٰ کے کرم، بروقت درست تشخیص اور مناسب علاج کے بعد، آج یہی مریض نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑا ہے بلکہ ایک بہتر اور نارمل زندگی کی طرف واپس آ چکا ہے ✨

اگرچہ اس کے چہرے پر ابھی بھی اسٹیرائیڈز کے سائیڈ ایفیکٹس واضح ہیں، جو کہ Cushingoid face کی صورت میں نظر آتے ہیں، لیکن اس کے باوجود اس کی مجموعی صحت میں آنے والی بہتری انتہائی حوصلہ افزا ہے۔

آج جب وہ مسکراتے ہوئے میرے پاس آیا اور میرے ساتھ تصویر بنانے کی خواہش ظاہر کی، تو یہ لمحہ میرے لیے کسی بھی اعزاز سے کم نہیں تھا 📸💫

ایسے لمحات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ہمارا پیشہ صرف بیماری کا علاج نہیں بلکہ امید، حوصلہ اور نئی زندگی دینا بھی ہے ❤️

اللہ تعالیٰ ہم سب کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے آسانی اور شفا کا ذریعہ بنائے۔ آمین 🤲
— ڈاکٹر ارشد علی

Dr. Arshad Ali Bhutto Consultant Physician Rheumatologist

Monkeypox    وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔📌 اس کا نام “Monkeypox” اس لیے رکھا گیا کیونکہ یہ سب سے پہلے بندروں میں پایا گیا تھ...
08/04/2026

Monkeypox
وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔

📌 اس کا نام “Monkeypox” اس لیے رکھا گیا کیونکہ یہ سب سے پہلے بندروں میں پایا گیا تھا۔

🆕 🔥 پاکستان میں موجودہ صورتحال
🌍 آج کل سوشل میڈیا پر Mpox کے حوالے سے کافی تصاویر اور خبریں وائرل ہو رہی ہیں

⚠️ حقیقت کیا ہے؟
پاکستان میں چند کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
❌ یہ بیماری “سب کو” نہیں ہو رہی
❌ گھبرانے کی ضرورت نہیں

✔️ مگر احتیاط اور آگاہی بہت ضروری ہے

🤒 مریض کیسے پیش ہوتا ہے؟ (Symptoms)
🧑‍⚕️ شروع میں:
🤕 بخار
😖 سر درد
😓 جسم میں درد
😴 کمزوری
🟢 گلٹیاں (Lymph nodes سوجنا — خاص علامت)

📍 چند دن بعد:
🔴 جلد پر دانے (rash) نکلتے ہیں
👉 یہ rash stages میں آتا ہے:
flat (macules)
ابھرا ہوا (papules)
پانی والا (vesicles)
پیپ والا (pustules)

آخر میں خشک crust

⚠️ چہرہ، ہاتھ، پاؤں، اور پرائیویٹ پارٹس بھی متاثر ہو سکتے ہیں

🔄 کیسے پھیلتا ہے؟ (Transmission)

🦠 وائرس پھیلنے کے طریقے:
🤝 متاثرہ شخص کے قریب رابطے سے
💋 skin-to-skin contact
😷 سانس کے droplets (قریب رہنے سے)
🛏️ کپڑے، بستر، تولیہ share کرنے سے
🐒 متاثرہ جانور سے

⏳ بیماری کتنے دن رہتی ہے؟
⏱️ عام طور پر:
2 سے 4 ہفتے میں خود ٹھیک ہو جاتی ہے

🧪 تشخیص کیسے ہوتی ہے؟ (Diagnosis)

🔬 Confirm diagnosis:
✔️ PCR test (lesion/swab سے) — سب سے reliable
📌 Blood tests عام طور پر helpful نہیں ہوتے
💊 علاج کیا ہے؟ (Treatment)

💡 اچھی خبر: 👉 زیادہ تر cases خود ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں
🩺 Supportive care:
🤒 بخار کے لیے Paracetamol
💧 پانی زیادہ پینا
🧴 زخم صاف رکھنا

💊 Severe cases میں:
antiviral دوا جیسے Tecovirimat استعمال ہو سکتی ہے
🛡️ احتیاطی تدابیر (Precautions)
✅ مریض کو isolate کریں
✅ ہاتھ بار بار دھوئیں 🧼
✅ ماسک استعمال کریں 😷
✅ مریض کے کپڑے/بستر الگ رکھیں
✅ غیر ضروری قریبی رابطہ avoid کریں
⚠️ خطرناک علامات (فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں)
🚨 سانس میں تکلیف
🚨 آنکھوں میں انفیکشن
🚨 شدید کمزوری
🚨 بچوں، حاملہ خواتین یا کمزور immune system والے مریض

📢 عوام کے لیے اہم پیغام
🚫 ہر rash کو Monkeypox نہ سمجھیں
📱 سوشل میڈیا پر misinformation بہت زیادہ ہے
✔️ اگر:
unexplained rash ہو
بخار + گلٹیاں ہوں
👉 تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں

💡 ڈریں نہیں — سمجھیں اور بچاؤ کریں

Dr. Arshad Ali Bhutto Consultant Physician Rheumatologist

🦵 گھٹنے کا درد یا “رگوں کا درد” کیا ہوتا ہے؟📌 حقیقت یہ ہے کہ👉 “رگوں کا درد” کوئی میڈیکل بیماری نہیں👉 زیادہ تر کیسز میں ی...
03/04/2026

🦵 گھٹنے کا درد یا “رگوں کا درد” کیا ہوتا ہے؟

📌 حقیقت یہ ہے کہ
👉 “رگوں کا درد” کوئی میڈیکل بیماری نہیں

👉 زیادہ تر کیسز میں یہ ہوتا ہے:
گھٹنے کی Osteoarthritis (جوڑ کا گھس جانا)
🧠 Osteoarthritis کیا ہے؟

سادہ لفظوں میں:
👉 گھٹنے کے جوڑ میں جو نرم cushion (cartilage) ہوتا ہے
وہ آہستہ آہستہ گھس جاتا ہے
✔ جیسے گاڑی کا ٹائر گھس جاتا ہے
✔ ویسے ہی جوڑ بھی گھس جاتا ہے

⚙️ بیماری کیسے بنتی ہے؟ (Pathogenesis)

Cartilage خراب ہونا شروع
ہڈی ہڈی سے رگڑ کھانے لگتی ہے
سوجن (inflammation) ہوتی ہے
ہڈی کے کنارے موٹے (osteophytes) بن جاتے ہیں

👉 نتیجہ: درد + اکڑاؤ
😣 مریض کو کیا تکلیف ہوتی ہے؟
✔ چلنے میں درد
✔ سیڑھیاں چڑھنے میں مشکل
✔ نماز میں بیٹھنے میں تکلیف
✔ صبح stiffness (اکڑاؤ)
✔ “ٹک ٹک” یا آواز آنا
✔ زیادہ چلنے سے درد بڑھنا

👉 اور لوگ کہتے ہیں:
❌ “رگوں میں درد ہے”
(حالانکہ اصل مسئلہ جوڑ کا ہے)
❗ کیا جوڑ کو موڑنا نہیں چاہیے؟

🚫 بالکل غلط بات!
👉 اگر آپ جوڑ کو نہ موڑیں:
joint اور stiff ہو جائے گا
muscles کمزور ہو جائیں گی

✔ صحیح بات:
👉 نرمی کے ساتھ حرکت ضروری ہے
🏃‍♂️ Physiotherapy کا کردار

سب سے اہم علاج یہی ہے 👇
✔ Exercises:
Straight leg raise
Quadriceps strengthening
Hamstring stretch

👉 فائدہ:
muscles مضبوط
درد کم
joint stable

💊 علاج کیا ہے؟

1. بنیادی علاج (MOST IMPORTANT)
✔ وزن کم کرنا
✔ exercise
✔ physiotherapy

2. Pain killers
Paracetamol
NSAIDs (احتیاط سے)

3. Calcium / Vitamin D
اگر کمی ہو
💉 Injection کا کیا رول ہے؟
🔹 Steroid injection
✔ جلدی درد کم کرتا ہے
❌ بار بار لگوانا نقصان دہ
👉 صرف selected cases میں

🔹 PRP (Platelet Rich Plasma)
✔ کچھ مریضوں میں فائدہ
✔ healing کو بہتر کرتا ہے

❌ ہر مریض میں ضروری نہیں
🔹 Hyaluronic Acid injection
✔ joint میں lubrication دیتا ہے
✔ mild–moderate cases میں فائدہ

🦵 اصل علاج کیا ہے؟
👉 اگر بیماری بہت بڑھ جائے:
✔ Knee Replacement Surgery
✔ permanent solution
✔ درد ختم
✔ چلنا بہتر

🧾 خلاصہ (Patients کے لیے)
👉 “رگوں کا درد” نہیں ہوتا
👉 اصل مسئلہ: گھٹنے کا گھس جانا (Osteoarthritis)
✔ exercise کریں
✔ وزن کم کریں
✔ ڈاکٹر سے صحیح علاج لیں
❌ خود سے injections نہ لگوائیں

Dr. Arshad Ali Bhutto Consultant Physician Rheumatologist
Arshad Ali Bhutto

🦶✨ پلینٹر فیشیائٹس (Plantar Fasciitis) کیا ہے؟پلینٹر فیشیا ایک موٹی ligament ہوتی ہے جو ایڑی (heel) سے لے کر انگلیوں تک ...
01/04/2026

🦶✨ پلینٹر فیشیائٹس (Plantar Fasciitis) کیا ہے؟

پلینٹر فیشیا ایک موٹی ligament ہوتی ہے جو ایڑی (heel) سے لے کر انگلیوں تک پاؤں کے نیچے پھیلی ہوتی ہے۔
جب اس میں micro-tears (چھوٹے چھوٹے زخم) اور inflammation ہو جائے تو اسے پلینٹر فیشیائٹس کہتے ہیں۔

🧬 پیتھالوجی (Pathology)
🔬 اصل مسئلہ inflammation کم اور degenerative changes زیادہ ہوتے ہیں:
repetitive stress ➝ micro-tears
collagen damage ➝ fasciosis (degeneration)
fibroblast proliferation
thickened fascia
کبھی calcaneal spur بھی develop ہو سکتا ہے
👉 یعنی یہ زیادہ تر “wear & tear disease” ہے، نہ کہ صرف inflammation۔
🌅 صبح کے وقت درد کیوں ہوتا ہے؟

😣 Classic symptom:
"Subah bed se utarte hi tezz heel pain"
📌 وجہ:
رات بھر fascia shortened position میں رہتی ہے
healing کے دوران fibers tight ho jate hain
جیسے ہی صبح weight پڑتا ہے ➝ sudden stretch ➝ pain

👉 simple example:
جیسے زخم پر نئی پٹی بندھی ہو اور آپ اچانک کھینچ دیں ❗
🚶‍♂️ چلنے سے درد کم کیوں ہو جاتا ہے؟

✔️ چلنے سے:
fascia gradually stretch ہوتی ہے
blood flow بہتر ہوتا ہے
stiffness کم ہو جاتی ہے

👉 اس لیے patient کہتا ہے:
"Doctor sahab, pehle kuch qadam bohat dard hota hai, phir theek ho jata hai"

💊 علاج (Treatment)

🔹 1. Basic management
🧊 Ice therapy (15–20 min, 2–3 times/day)
🦶 Stretching exercises (Achilles tendon & plantar fascia)
👟 Soft cushioned shoes / heel pad
⚖️ Weight reduction

🔹 2. Medicines
💊 NSAIDs (e.g. pain killers)
💊 topical NSAID gels
بعض cases میں:
muscle relaxants (agar tightness zyada ho)

🔹 3. Advanced options
💉 Steroid injection (selected cases)
PRP therapy (chronic cases)
Shockwave therapy
💉 Steroid injection zyada effective kyun hoti hai؟

🔥 وجہ:
local area میں powerful anti-inflammatory effect
pain cycle کو break کرتی ہے
fascia کے irritation کو فوراً calm کرتی ہے

👉 لیکن ⚠️:
بار بار injection ➝ fascia rupture ka risk
اس لیے limited اور carefully دیا جاتا ہے

🧊 Ice کیوں لگاتے ہیں؟
Ice = simple but powerful therapy 💯
✔️ benefits:
inflammation کم کرتی ہے
pain signals کو suppress کرتی ہے
swelling کم کرتی ہے
👉 خاص طور پر exercise ya walking ke baad ice best hoti hai.

Arshad Ali Bhutto

🌙✨ عید مبارک! ✨🌙تمام معزز مریضوں اور دوستوں کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کی زندگ...
23/03/2026

🌙✨ عید مبارک! ✨🌙

تمام معزز مریضوں اور دوستوں کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کی زندگیوں کو صحت، خوشی اور سکون سے بھر دے۔ 🤲🌸

📢 اہم اعلان
ان شاء اللہ کل او پی ڈی معمول کے مطابق کھلی رہے گی۔

🕒 وقت: دوپہر 3 بجے سے رات 9 بجے تک
📍 مقام: مہران میڈیکل سینٹر، لیڈیز جیل روڈ، لاڑکانہ

📞 اپائنٹمنٹ کے لیے رابطہ کریں:
راجا بھٹو
📱 03464999028

آپ کی صحت ہماری ترجیح ہے۔
اللہ آپ کو ہمیشہ صحت مند رکھے۔ 🌿💙

ڈاکٹر ارشد علی بھٹو
کنسلٹنٹ فزیشن و ریمیٹولوجسٹ

Dr. Arshad Ali Bhutto Consultant Physician Rheumatologist

🌙✨ تمام اہلِ اسلام کو میری جانب سے عیدُالفطر کی دلی مبارکباد ✨🌙اللہ تعالیٰ اس مبارک اور مسرت کے موقع پر آپ سب کی زندگیوں...
20/03/2026

🌙✨ تمام اہلِ اسلام کو میری جانب سے عیدُالفطر کی دلی مبارکباد ✨🌙

اللہ تعالیٰ اس مبارک اور مسرت کے موقع پر آپ سب کی زندگیوں میں خوشیاں، مسکراہٹیں، محبت اور بہترین صحت عطا فرمائے۔ 🤲💐

دعا ہے کہ اللہ پاک ہماری عبادات کو قبول فرمائے اور پوری امتِ مسلمہ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
خصوصاً اللہ تعالیٰ ایران کے مسلمانوں کو کامیابی، امن اور استحکام عطا فرمائے۔ 🤲🕊️

اللہ رب العزت ہم سب کو اتحاد، صبر اور کامیابی سے نوازے۔

🌙 عید مبارک! 🌙

ڈاکٹر ارشد علی بھٹو








Dr. Arshad Ali Bhutto Consultant Physician Rheumatologist

🔴 ڈیسپپسیا (بدہضمی) کیا ہے؟ معدے کی جلن، بھاری پن اور بدہضمی کو نظر انداز نہ کریں! 🔴آج کل بہت سے لوگ کھانے کے بعد پیٹ می...
19/03/2026

🔴 ڈیسپپسیا (بدہضمی) کیا ہے؟ معدے کی جلن، بھاری پن اور بدہضمی کو نظر انداز نہ کریں! 🔴

آج کل بہت سے لوگ کھانے کے بعد پیٹ میں جلن، بھاری پن یا درد محسوس کرتے ہیں اور اسے معمولی مسئلہ سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ لیکن اکثر اوقات یہ مسئلہ ڈیسپپسیا (Dyspepsia) یعنی بدہضمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

آئیے آسان زبان میں سمجھتے ہیں کہ ڈیسپپسیا کیا ہے، کیوں ہوتا ہے اور اس کا علاج کیا ہے۔

━━━━━━━━━━━━━━━━━━

🟡 ڈیسپپسیا کی تعریف (Definition)

ڈیسپپسیا ایک ایسی کیفیت ہے جس میں
👉 اوپری پیٹ (معدے کے علاقے) میں درد، جلن، بھاری پن یا تکلیف محسوس ہوتی ہے، خاص طور پر کھانے کے بعد۔

سادہ لفظوں میں:
جب معدہ کھانا صحیح طرح ہضم نہ کرے اور انسان کو اوپر والے پیٹ میں تکلیف محسوس ہو تو اسے بدہضمی یا ڈیسپپسیا کہتے ہیں۔

━━━━━━━━━━━━━━━━━━

🟠 ڈیسپپسیا کی عام وجوہات (Causes)

ڈیسپپسیا کئی وجوہات کی وجہ سے ہو سکتا ہے:

🔹 بہت زیادہ چکنائی والا کھانا
🔹 مرچ مصالحے اور فاسٹ فوڈ
🔹 زیادہ چائے، کافی یا کولڈ ڈرنکس
🔹 کھانے کے فوراً بعد لیٹ جانا
🔹 ذہنی دباؤ اور ٹینشن
🔹 معدے کا جراثیم Helicobacter pylori
🔹 معدے کا السر
🔹 بعض دوائیں جیسے
Pain killers (NSAIDs)

کبھی کبھی کوئی واضح بیماری نہیں ہوتی، تب اسے Functional Dyspepsia کہا جاتا ہے۔

━━━━━━━━━━━━━━━━━━

🔵 ڈیسپپسیا کی علامات (Clinical Presentation)

اگر کسی شخص کو بار بار یہ علامات ہوں تو ممکن ہے اسے ڈیسپپسیا ہو:

✔️ اوپری پیٹ میں درد یا جلن
✔️ کھانے کے بعد پیٹ کا بھاری ہو جانا
✔️ جلدی پیٹ بھر جانا
✔️ ڈکاریں آنا
✔️ متلی یا قے
✔️ پیٹ میں گیس یا اپھارہ

اگر وزن کم ہونا، قے میں خون یا کالا پاخانہ ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

━━━━━━━━━━━━━━━━━━

🟢 ڈیسپپسیا کا علاج (Treatment)

ڈیسپپسیا کا علاج دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے:

1️⃣ طرزِ زندگی میں تبدیلی

✅ مرچ مصالحے کم کریں
✅ فاسٹ فوڈ کم کریں
✅ چائے اور کافی کم پئیں
✅ کھانے کے بعد فوراً نہ لیٹیں
✅ کم مقدار میں لیکن بار بار کھانا کھائیں
✅ ذہنی دباؤ کم کریں

2️⃣ دوائیوں کے ذریعے علاج

ڈاکٹر مریض کی حالت کے مطابق دوائیں دیتے ہیں جیسے:

💊 معدے کی تیزابیت کم کرنے والی ادویات
💊 معدے کی حرکت بہتر کرنے والی ادویات
💊 اگر معدے میں جراثیم ہو تو اس کا مخصوص علاج

⚠️ یاد رکھیں:
بار بار بدہضمی ہونا معمولی بات نہیں — اس کی اصل وجہ معلوم کرنا ضروری ہے۔

━━━━━━━━━━━━━━━━━━

⭐ اہم پیغام

اگر آپ کو اکثر
🔸 معدے میں جلن
🔸 کھانے کے بعد بھاری پن
🔸 اوپری پیٹ میں درد

ہوتا ہے تو خود سے دوائیاں لینے کے بجائے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

صحیح تشخیص اور بروقت علاج سے معدے کی بڑی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

━━━━━━━━━━━━━━━━━━

👨‍⚕️
ڈاکٹر ارشد علی بھٹو

Dr. Arshad Ali Bhutto Consultant Physician Rheumatologist

📍مریضوں کا معائنہ:
مہران میڈیکل سینٹر، لیڈیز جیل روڈ

🌙 اعلان برائے اوقاتِ اوپی ڈی (عید کے موقع پر) 🌙معزز مریض حضرات!چونکہ عید کے دنوں کا امکان جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ہے، اس...
16/03/2026

🌙 اعلان برائے اوقاتِ اوپی ڈی (عید کے موقع پر) 🌙

معزز مریض حضرات!

چونکہ عید کے دنوں کا امکان جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ہے، اس لیے ان ایام میں اوپی ڈی بند رہے گی۔

📅 اوپی ڈی درج ذیل تاریخوں میں معمول کے مطابق کھلی رہے گی:

✅ پیر — 16/03/2026
✅ منگل — 17/03/2026
✅ بدھ — 18/03/2026
✅ جمعرات — 19/03/2026

📍 مقام:
میہران میڈیکل سینٹر
لیڈیز جیل روڈ، لاڑکانہ

📞 مزید معلومات اور اپائنٹمنٹ کے لیے رابطہ کریں:
راجہ بھٹو
📱 0346-4999028

اللہ تعالیٰ آپ سب کو صحت، خوشی اور سلامتی عطا فرمائے۔ 🌸

Dr. Arshad Ali Bhutto Consultant Physician Rheumatologist

“Today, we had the privilege of conducting a long case examination for a student who traveled all the way from Karachi t...
14/03/2026

“Today, we had the privilege of conducting a long case examination for a student who traveled all the way from Karachi to learn and gain experience.

The session was conducted alongside Dr. Rukhsar Jibran, making it an excellent opportunity for teaching and professional exchange. 🌟📚

At medical Unit-1 we are committed to guiding and mentoring FCPS Part-II candidates to enhance their clinical skills and knowledge. 💉🩺”

Dr. Arshad Ali Bhutto Consultant Physician Rheumatologist

Dr.RukhsarJibran Consultant Physician-Internal medicine specialist

Address

Mehran Medical Centre Ladies Jail Road Larkana
Larkana
77010

Opening Hours

Saturday 12:00 - 23:00
Sunday 10:00 - 18:00

Telephone

+923337533010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Arshad Ali Bhutto Consultant Physician Rheumatologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Arshad Ali Bhutto Consultant Physician Rheumatologist:

Share

Category