ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ایک ثقافتی نقاد، ماحولیاتی ایکٹیوسٹ اور ابھرتے ہوئے مزاحمتی سیاسی رہنما ہیں جو بھٹو خاندان کی تابناک مگر پُرآشوب سیاسی میراث سے جڑے ہوئے ہیں۔ وہ سابق وزیرِاعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ہیں.
انہوں نے سان فرانسسکو آرٹ انسٹیٹیوٹ (امریکہ) سے ماسٹرز اور یونیورسٹی آف ایڈنبرا (برطانیہ) سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی جہاں وہ ساؤتھ ایشین اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (SASA) کے صدر اور سیکریٹری بھی رہے۔
ساؤتھ ایشین اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکریٹری کی حیثیت سے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر طلبہ سیاست میں کافی سرگرم رہے اور بین الاقوامی تعلیمی حلقوں اور انٹرنیشنل فورمز پر پاکستان کی مؤثر اور بھرپور نمائندگی کی ۔ وہ ڈولفن فاؤنڈیشن کے بانی بھی ہیں جو دریائے سندھ کی نایاب ڈولفن اور ان کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
ان کا وژن ایک ایسا کثیرالقومی، کثیرالثقافتی اور سماجی انصاف پر مبنی پاکستان ہے جو اقلیتوں، محکوم قوموں، اور ماحولیاتی تحفظ پر مبنی عوامی شراکت کا علمبردار ہو۔
Be the first to know and let us send you an email when New Tajj medical store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.