Awais Medicare Chowk Azam

Awais Medicare Chowk Azam Awais Medicare Multan Road Chowk Azam.

پھیپھڑوں اور سانس سے متعلقہ تمام پچیدہ امراض کا علاج اب اویس میڈی کیئر ملتان روڈ چوک اعظم ماہر امراض: پھیپھڑے، سانس کے م...
16/05/2025

پھیپھڑوں اور سانس سے متعلقہ تمام پچیدہ امراض کا علاج اب اویس میڈی کیئر ملتان روڈ چوک اعظم

ماہر امراض: پھیپھڑے، سانس کے مسائل، الرجی، دمہ،کیرے کا گرنا، پرانی کھانسی، ٹی بی کا ہونا، بلغم میں خون آنا، وزن کا اچانک سے کم ہونا، پھیپھڑوں میں پانی کا پڑ جانا، نمونیا، سگریٹ نوشی کا علاج یا سگریٹ کی وجہ سے سانس کا پھولنا اور ان مسائل کے ساتھ معدہ و جگر میں خرابی پیدا ہونا تو آج ہی اویس میڈیکیر ملتان روڈ چوک اعظم تشریف لائیں علاج ہم کریں گے شفا اللہ پاک کی ذا ت دے گی
ڈاکٹر جمال الدین خان ایف سی پی ایس(پلمو نالوجی)

کلینک ٹائم:
دوپہر 5بجے سے شام 9 بجے

اویس میڈی کیئر نیا ٹی ایچ کیو ہاسپٹل ملتان روڈ چوک اعظم فون نمبر 0345 7210959

13/03/2025
09/03/2025

📌📌دمہ اور ذہنی صحت: ایک پیچیدہ تعلق( کیا آپ بھی اس کا شکار ہیں ؟؟)۔۔
عام سوال۔۔۔۔۔میں دمہ کا مریض ہوں اور جب بھی کوئی ٹینشن بنتی ہے گھر میں تو سانس اکھڑ نے لگتا ہے ۔۔۔حل بتائیں۔

دمہ ایک عام مگر پیچیدہ سانس کی بیماری ہے، جس میں ایئر ویز (سانس کی نالیاں) سوزش، سکڑاؤ اور اضافی بلغم کی پیداوار کے باعث تنگ ہو جاتی ہیں۔ یہ کیفیت سانس لینے میں دشواری، کھانسی، گھرگھراہٹ، اور سانس پھولنے جیسے مسائل پیدا کرتی ہے۔ تاہم، حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دمہ کا تعلق صرف جسمانی عوامل تک محدود نہیں، بلکہ ذہنی صحت بھی اس بیماری کو متاثر کر سکتی ہے۔

🫴ذہنی صحت اور دمہ کے درمیان تعلق

متعدد مطالعات نے ظاہر کیا ہے کہ ذہنی دباؤ، پریشانی (Anxiety) اور ڈپریشن جیسے ذہنی عوارض دمہ کے حملوں کو بڑھا سکتے ہیں۔ آئیں اس کی وجوہات جانتے ہیں ، شائد آپ بھی اس مسئکے کا شکار ہوں!!!

1. تناؤ (Stress) اور ایئر ویز کی سوزش: ذہنی دباؤ کے دوران، جسم میں کارٹی سول (Cortisol) اور ایڈرینالین (Adrenaline) جیسے ہارمونی پیدا ہوتے ہیں، جو اس سوزش کو شروعات میں تو کم کرتے ہیں لیکن ہر وقت ذہنی دباو اور تناو کی کی صورت میں ان کا اثر دباو کو بڑھاتا ہے ۔کونکہ ان کے ریسیپٹر ڈائونریگولیٹ ہو جاتے ہیں ( یہ بات ڈاکٹر سمجھ سکتے ہیں ) اپ صرف اتنا جانیں کہ ٹینشن کو دور رکھنا ہے نہیں تو سانس پر دباو پڑے گا
2. ہائپروینٹی لیشن (Hyperventilation) اور دمہ: پریشانی اور پینک اٹیک (Panic Attack) ۔۔یعنی خوفزدہ ہو جانا ،،کے دوران لوگ غیر ارادی طور پر تیز اور گہری سانسیں لیتے ہیں، جسے ہائپروینٹی لیشن کہا جاتا ہے۔ یہ کیفیت سانس کی نالیوں کو مزید حساس بنا کر دمہ کے حملے کو متحرک کر سکتی ہے۔
3. نیند کی خرابی اور دمہ: ڈپریشن اور انزائٹی اکثر نیند کے مسائل پیدا کرتی ہیں، جبکہ نیند کی کمی دمہ کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔ خاص طور پر رات کے وقت دمہ کے حملے زیادہ ہونے کے امکانات ہوتے ہیں، جس کی ایک ممکنہ وجہ ذہنی دباؤ بھی ہو سکتا ہے۔

🚩🚩🚩4. خودکار اعصابی نظام (Autonomic Nervous System) کا اثر: ذہنی دباؤ کے دوران جسم کا خودکار اعصابی نظام (ANS) زیادہ متحرک ہو جاتا ہے، جس سے برونکوسپازم (Bronchospasm) یعنی سانس کی نالیوں کی تنگی پیدا ہو سکتی ہے، اور دمہ کا حملہ بڑھ سکتا ہے۔ ( یہ منٹوں میں دباو بڑھانے اور سانس تنگ کرنے کا باعث بننے والی طاقت رکھتا ہے ) اور ذہنی دباو میں جس کا فوری سانس تنگ ہوتا ہے اس جے پیچھے یہی ہے !!!

🫴کیا ذہنی سکون دمہ کو کم کر سکتا ہے؟

اگر ذہنی دباؤ دمہ کو بڑھا سکتا ہے تو منطقی طور پر ذہنی سکون اور متوازن جذباتی کیفیت دمہ کو کم کر سکتی ہے۔ کچھ ایسے طریقے جن سے دمہ کے مریض اپنی ذہنی صحت کو بہتر بنا کر بیماری پر قابو پا سکتے ہیں:

1. مراقبہ اور سانس کی مشقیں: گہرے سانس لینے کی تکنیکیں (دیافرامیٹک بریتھنگ) اور یوگا دمہ کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔ یہ نہ صرف سانس کے مسائل کو بہتر بناتی ہیں بلکہ ذہنی سکون بھی فراہم کرتی ہیں۔

2. ذہنی دباؤ کو کم کرنے والی سرگرمیاں: روزانہ ورزش، تفریحی سرگرمیاں، اور مثبت سوچ دمہ کے مریضوں میں تناؤ کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

3. سماجی سپورٹ: دوستوں اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنا اور اپنی بیماری کے بارے میں کھل کر بات کرنا ذہنی دباؤ کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

دمہ اور ذہنی صحت کے درمیان تعلق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اگرچہ دمہ ایک جسمانی بیماری ہے، لیکن ذہنی دباؤ، پریشانی، اور جذباتی کیفیت اس کی شدت کو کم یا زیادہ کر سکتی ہے۔ اس لیے دمہ کے مریضوں کو نہ صرف اپنی جسمانی صحت بلکہ ذہنی اور جذباتی تندرستی پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ جدید تحقیق کے مطابق، ایک متوازن ذہنی حالت نہ صرف دمہ کے حملوں کی شدت کو کم کر سکتی ہے بلکہ مجموعی صحت کو بھی بہتر بنا سکتی ہے۔

Time schedule
27/10/2024

Time schedule

Address

Leiah
31450

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Telephone

+923457210959

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awais Medicare Chowk Azam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Awais Medicare Chowk Azam:

Share