08/08/2024
آنکھیں ہزار نعمت یہ روشن تو دنیا روشن
پلک جھپکائے بغیر گھنٹوں سمارٹ فون اور ٹیبلٹس کو دیکھتے رہنے سے آنکھوں میں نمی ختم ہو جاتی ہے
آنکھیں انسانی جسم کا نازک اور نہایت حساس عضو ہیں۔کسی حادثے، غفلت یا بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ آدمی مختلف مسائل کا شکار ہو سکتا ہے۔ضعفِ بصر کے علاوہ بعض صورتوں میں ہم بینائی سے بھی محروم ہو سکتے ہیں۔اسی لئے آنکھوں سے متعلق کسی بھی قسم کی پیچیدگی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔آنکھوں کے بعض امراض فوری طبی معائنہ اور علاج چاہتے ہیں جبکہ معمولی اور عام شکایت کی صورت میں بھی آنکھوں کا باقاعدہ طبی معائنہ کروانا ہی بہتر ہوتا ہے، کیونکہ ذرا سی غفلت سے تاریکی ہمارا مقدر بن سکتی ہے۔
تاہم اگر یہ حلقے مناسب نیند لینے کے باوجود ختم نہ ہوں تو طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دیگر طبی مسائل کا اشارہ ہو سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ تھائی رائیڈ یا خون کی کمی جیسے امراض کی علامت بھی ہو سکتے ہیں۔
ان کے مطابق اگر آپ مناسب نیند لیتے ہیں مگر پھر بھی خود کو تھکاوٹ کا شکار محسوس کرتے ہیں یہ تھائی رائیڈ یا خون کی کمی کی علامت ہو سکتی ہے۔
ایسٹن یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پلک جھپکائے بغیر گھنٹوں سمارٹ فون اور ٹیبلٹس کو دیکھتے رہنے سے آنکھوں میں نمی ختم ہو جاتی ہے، جس سے آنکھیں خشک ہو جاتی ہیں۔خشک آنکھوں کی کیفیت شدت اختیار کر جائے تو نظر میں دھندلاہٹ ہو جاتی ہے اور آنکھ کے دیگر سنگین مسائل بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔
خشک آنکھوں والے مریض جب سو کر اٹھتے ہیں تو ان کی آنکھیں چپک جاتی ہیں۔یہ کیفیت آج کل بچوں میں عام پائی جاتی ہے جو آگے چل کر بہت تکلیف دہ ہو سکتی ہے۔
آنکھوں کی ورزشیں صبح کے وقت کی جاتی ہیں یا جب آپ کی آنکھیں تھکاوٹ محسوس کرتی ہیں اور بستر پر لیٹنے سے پہلے۔آپ ایک ماہ مستقل مزاجی سے آنکھوں کی ورزشیں کریں تو آپ کو فرق نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔
دن میں کم از کم بیس منٹ ورزش کرنا آپ کی آنکھوں سمیت آپ کے پورے جسم کے لئے مفید ہے۔خون کی گردش کو بہتر بنانا آنکھوں میں خون کی چھوٹی نالیوں کے لئے فائدہ مند ہے کیونکہ یہ جمع ہونے والے نقصان دہ مادوں کو خارج کرتا ہے۔
آنکھوں کے لئے ورزش میں چہل قدمی بھی کافی ہے۔
وٹامن ای سے بھرپور غذائیں، جن میں بادام شامل ہیں، آنکھوں کی صحت کے ساتھ ساتھ مجموعی صحت کے لئے بھی اہمیت کی حامل ہیں، بادام نظر کو تیز کرنے کا ایک اعلیٰ ذریعہ ہیں۔دوسرے اچھے ذرائع میں سورج مکھی کے بیج، مونگ پھلی شامل ہیں۔گاجر وٹامن اے سے بھرپور ہوتی ہے جو بینائی کے لئے ضروری ہے۔
گاجر اور گاجر کا جوس آنکھوں کی صحت کے لئے بہترین ہیں کیونکہ ان میں بیٹا کیروٹین ہوتا ہے۔جسم اسے وٹامن اے میں تبدیل کرتا ہے جو آنکھوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے۔
ایسے افراد آنکھوں کے مختلف مسائل، طبی پیچیدگیوں اور امراض کا جلد شکار ہو جاتے ہیں۔اپنی آنکھوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں کیونکہ ان کے بغیر آپ ادھورے ہیں اس لئے باقاعدگی سے ان کا کسی ماہر ڈاکٹر سے معائنہ کرائیں اور انھیں آلودگی سے بچانے کی کوشش کرتے رہیں۔
DR SHAFY HABIB