Clinical Psychologist Altaf Qureshi

Clinical Psychologist Altaf Qureshi Clinical Psychologist

01/09/2025

Social anxiety
ایک کامن نفسیاتی مسئلہ ہے جو آپ کے روز مرہ کے معمولات کو متاثر کرتا ہے،جس کو آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے اس پر توجہ دینا اور اس کا ماہر نفسیات سے مل کر حل نکالنا بہت ضروری ہے

03/09/2023

اپنے ذہنی سکون کے لئے کچھ لوگوں کو نظر انداز کر دیں اور ورزش کریں اور ایسے دوستوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا شروع کر دیں جن کے ساتھ آپ چھوٹی چھوٹی باتوں پر کھل کے ہنس سکیں۔ یقین مانیں آپکی زندگی بدل جائے گی اور آپ بہت پر سکون رہیں گے۔

02/09/2023

اگر آپ کسی مسئلے کا شکار ہو جاؤ تو ہاتھ پر ہاتھ دھر کے نہ بیٹھو، صرف سوچو نہیں بلکہ اس مسئلے کے حل پر کام شروع کر دو۔ چاہے تمہیں یہ بھی پتہ نہ ہو کہ کیا کرنا ہے۔ کام شروع کرنے سے آپ کو درست سمت مل ہی جائے گی ۔ یہ کامیاب زندگی گزارنے کا نسخہ کیمیا ہے۔

30/08/2023

"مسائل کے بغیر زندگی کی امید نہ رکھو۔ ایسی زندگی کا کوئی وجود نہیں ۔ بلکہ ایسی زندگی کی امید رکھو جو اچھے مسائل کی حامل ہو۔"

جسمانی درد ہمارے اعصابی نظام کی پیداوار ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسا فیڈ بیک میکانزم ہوتا ہے جو ہمیں ہمارے اپنے جسمانی حصوں کے بارے میں احساس دلاتا ہے۔ یعنی ہم کہاں اور کہاں نہیں جا سکتے اور ہم کیانہیں چھو سکتے ۔جب ہم ان حدود سے تجاوز کرتے ہیں تو ہمارا نروس سسٹم ہمیں دوہرے انداز میں سزا دیتا ہے تا کہ ہم آنکھیں کھولیں اور دوبارہ غلطی کا اعادہ نہ کریں۔
اور اس طرح یہ درد چاہے ہم اس سے کتنی نفرت کریں ہمارے لئے مفید ثابت ہوتا ہے ۔ یہ درد ہی ہوتا ہے جو ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم کس بات پر توجہ دیں ، یہ ہمیں یہ بتانے میں تعاون کرتا ہے کہ ہمارے لئے کیا بہتر ہے ۔ یہ ہمیں ہماری اپنی حدود کو سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے میں مدد کرتا ہے ۔
لیکن ضروری نہیں کہ درد محض جسمانی ہو۔ ہم انسان نفسیاتی تکلیف سے گزرنے کی بھی اہلیت رکھتے ہیں ، در اصل تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ہمارا دماغ جسمانی اور ذہنی اور نفسیاتی درد میں بہت زیادہ فرق نہیں کرتا ۔ لہذا جب کوئی آپ سے یہ کہتا ہے کہ اس کی گرل فرینڈ کا اسے دھوکہ دینا اور چھوڑنا اس کے دل کو کچل کے رکھ گیا ہے ،اس کی وجہ سے اسکی شخصیت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔
جسمانی تکلیف کی طرح نفسیاتی تکلیف بھی ہمارے ترازو میں گڑ بڑ کا اشارہ ہے۔ اس تکلیف سے پتہ چلتا ہے کہ ہم نے کسی حد سے تجاوز کیا ہے اور جسمانی درد کی طرح ضروری نہیں کہ نفسیاتی تکلیف بھی بری ہو۔ بعض صورتوں میں تو نفسیاتی اور جذباتی تکلیف صحت مندانہ اور ضروری ہوتی ہے۔ اپنے جسم کے کسی حصے پر ملنے والے دردکی طرح ، دھتکارے جانے اور ناکامی کی جذباتی چوٹ ہمیں یہ سبق سکھاتی ہیں کہ ہم مستقبل میں اسی غلطی کا اعادہ نہ کریں ۔
تحریر پڑھنے کا شکریہ
الطاف قریشی ماہر نفسیات ۔

09/08/2023

Obsessive Compulsive Disorder

Obsession
اس میں نا معقول ، بے ہودہ ، تکلیف دہ خیالات و تصورات فرد کے ذہن پر چھائے رہتے ہیں۔ فرد پوری کوشش کے باوجود ان سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتا ۔ عموماً فرد کو احساس ہوتا ہےکہ یہ فضول ہیں مگر وہ ان کو کنٹرول نہیں کر سکتا ۔تا ہم بعض اوقات مریض ان میں سے بعض کو قبول بھی کر لیتا ہے ۔ یہ بیماری مردوں کی نسبت عورتوں میں زیادہ پائی جاتی ہے ۔
Compulsion۔
اس میں مریض کسی کام کو بار بار کرنے پر مجبور ہوتا ہے ۔ اکثر مریض اس کام کو غیر ضروری ، بے معنی اور فضول سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایسا نہ کریں مگر وہ کئے بغیر نہیں رہ سکتے اگر وہ اسے نہیں کریں گے تو سخت بے چینی محسوس کریں گے۔
اس مرض کے اکثر مریضوں کو گندگی اور ناپاکی کا وہم ہوتا ہے۔ یہ مریض صفائی کے خبط میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ ہاتھ دھونے لگیں تو گھنٹوں دھوتے رہتے ہیں ان کی تسلی نہیں ہوتی ۔

ایسے تمام نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے ماہر نفسیات سے رابطہ کریں۔

الطاف قریشی ماہر نفسیات

04/08/2023

سوال: جنسی دباؤیا رکاوٹ کو کس طرح دور کیا جا سکتا ہے؟


کسی ایسے شخص سے دوستانہ، پر خلوص اور رازدارانہ تعلقات قائم کیجیے جو آپ کے غلط تصورات کو بتدریج دور کر سکے۔ آپ کی پریشانیوں پر ہمدردانہ رائے دے سکے۔ آپکی پریشانیوں کا ایک ہمدرد کے سامنے اظہار بہت مفید ہو گا۔ کیونکہ جب ایک شخص اپنی الجھنوں کا ذکر کسی ہمدرد کے سامنے کرتا ہے تو اس کے معنی یہ بھی ہیں کہ وہ اپنے مسائل پر خود بآواز بلند غور کر رہا ہے۔ اور انہیں حل کرنے کی راہ بھی سوچ رہا ہےاور ایسی صورت میں اس کا دوست بھی بعض مفید مشورے دے سکتا ہے۔
جنسی دباؤ کا دوسرا علاج یہ ہے کہ دانستہ جنس مخالف کی محبت میں زیادہ وقت گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ کیونکہ جنس مخالف میں رہنے کے باعث انسان کے جذبات خود بخود ہموار ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ جنس مخالف سے متعلق جنسی دباؤ نے جو غیر فطری نقطہء نظر پیدا کیا تھا وہ بھی بدل جاتا ہے۔
جنس سے متعلق صحت مند معلومات کو حاصل کرنا بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔
اس کے آپ ماہر نفسیات سے مشورہ کریں۔ شکریہ
الطاف قریشی ماہر نفسیات

26/06/2023

Stammering

Address

Leiah
31200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923007301984

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Clinical Psychologist Altaf Qureshi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Clinical Psychologist Altaf Qureshi:

Share

Category