
10/09/2025
رحیم یار خان کی انتظامیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بدستور امدادی کاروائیوں میں مصروف عمل
ڈاکٹر لیاقت علی چوہان 'ضلعی ہیلتھ آفیسر' رحیم یار خان اور ڈاکٹر صالح احمد 'ضلعی ہیلتھ آفیسر' رحیم یار خان سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کلینک آن بوٹ کی قیادت کرتے ہوئے مختلف بستیوں میں جا کر طبی سہولیات کی فراہمی، وبائی امراض سے بچاؤ اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں.
کلینک آن بوٹ کی ٹیم ڈاکٹر، ہیلتھ و نیوٹریشن سپروائزرز، نرس / لیڈی ہیلتھ ورکر اور ڈسپنسر پر مشتمل ہے جو طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سیلابی صورتحال میں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں.