Al-shifa veterinary clinic

Al-shifa veterinary clinic Doctor Muhammad Hasnain
D.V.M. Veterinary physian and surgeon

Suturing of goat rupture by cow accidentally
26/09/2023

Suturing of goat rupture by cow accidentally

اپنے جانور وں کے ہر قسم کے علاج، ڈی ورمنگ، مصنوعی نسل کشی اور مشورے کے لیے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں(24گھنٹے سروس) ( واٹس...
08/09/2023

اپنے جانور وں کے ہر قسم کے علاج، ڈی ورمنگ، مصنوعی نسل کشی اور مشورے کے لیے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں
(24گھنٹے سروس)

( واٹس ایپ پہ بھی رہنمائی اور آنلائن سروس کی سہولت بھی دستیاب ہے)

Doctor Muhammad Hasnain
DVM BZU Multan
0308-8476686
Clinic address : opposite government veterinary hospital main road dhanote Lodhran

Atresia anii

•    ملپ   (پیٹ کے کیڑے ) علامات:~ بال جھڑنا~ بچوں کا مٹی کھانا~ خون کی کمی~ آنکھوں میں گڑ~ پیٹ کا لٹکناملپوں کے لیے دوا...
30/08/2023

• ملپ (پیٹ کے کیڑے )

علامات:

~ بال جھڑنا
~ بچوں کا مٹی کھانا
~ خون کی کمی
~ آنکھوں میں گڑ
~ پیٹ کا لٹکنا

ملپوں کے لیے دوائی ہر تین ماہ بعد بدل کر پلائیں۔ شکریہ!

اپنے جانور وں کے ہر قسم کے علاج، ڈی ورمنگ، مصنوعی نسل کشی اور مشورے کے لیے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں
(24گھنٹے سروس)

( واٹس ایپ پہ بھی رہنمائی اور آنلائن سروس کی سہولت بھی دستیاب ہے)

Doctor Muhammad Hasnain
DVM BZU Multan
0308-8476686
Clinic address : opposite government veterinary hospital main road dhanote Lodhran

گائے کا تولید کے لیے گرم ہونا 🐄✨ تولیدی نظام ڈیری فارم کا اہم جزو ہوتا ہے۔ ڈیری کو منافع بخش بنانے کے لیے بچے کا وقفہ زی...
26/08/2023

گائے کا تولید کے لیے گرم ہونا 🐄✨

تولیدی نظام ڈیری فارم کا اہم جزو ہوتا ہے۔ ڈیری کو منافع بخش بنانے کے لیے بچے کا وقفہ زیادہ سے زیادہ چودہ ماہ اور کم سے کم بارہ ماہ رکھا جاتا ہے۔ اگر کسی جانور کے بچے کا دورانیہ چودہ ماہ سے بڑھ جائے تو وہ معاشی طور پر نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ اس مطلوبہ وقفے کو یقینی بنانے کے لیے جانور کا پہلے بچے کی پیدائش کے دو سے تین ماہ کے اندر اپنے آپکو تولید کے لیے تیار کرنا بہت ضروری ہوتا ہے جسکی وجہ سے گائے اگلا بچہ ایک سال بعد پیدا کرنے کے لیے تیار ہوگی۔ اسکو عام زبان میں جانور کا گرم ہونا کہا جاتا ہے۔ اس اصطلاح کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جانور نے تولید کے لیے اپنے آپکو تیار کرلیا ہے اور وہ ملاپ کے لیے تیار ہے۔ جانور کے گرم (ہیٹ میں) ہونے کا دورانیہ 6 سے 30 گھنٹے تک کا ہوسکتا ہے اور پھر جانور اوسطً 21 دن بعد دوبارہ گرم ہوتا ہے لیکن یہ اسکی حد عموماً 18 دن سے 24 دن تک ہوسکتی ہے۔اگر کسی وجہ سے پہلا دورانیہ estrus cycle میں جانور کو بریڈ نہ کیا جاسکے تو پھر 21 دن انتظار کرنا ہوگا۔ لہذا جانور کے گرم ہونے کی علامات کا پتہ ہونا بہت اہم ہوتا ہے تاکہ بروقت بریڈنگ کرکے تاخیر سے بچا جاسکے ۔

گرم ہونے کی علامات:
1- جانور کا مسلسل منہ سے آواز کرنا
2- دُم کو اٹھانا اور کٙمر میں کھنچاوؑ لانا
3- جانور کے وولوا V***a lips کا سوجنا اور لال ہوجانا
4- گاڑھا , چپکنے والا پانی💧 جیسا مواد ویجائنا Va**na سے خارج ہونا
5- بار بار پیشاب کرنا
6- خوراک کم کردینا اور دودھ کی پیداوار کا کم ہوجانا
7- بے چینی کی کیفیت، دوسرے جانوروں کو سونگھنا اور ان پر چڑھنے کی کوشش کرنا
8- گرم ہوجانے کے 10 سے 12 گھنٹے کے بعد جب کوئی دوسرا جانور یا بیل اوپر چڑھنے کی کوشش کرے تو اسکو اوپر چڑھنے کی اجازت دینا ۔ یہ بریڈ کرنے کا سب سے بہترین وقت ہوتا ہے۔

بریڈ کرنے کا مناسب وقت:⏰️

جانور کو بریڈ کرنے کا مناسب وقت گرم ہوجانے کے 10 سے 12 گھنٹے کے بعد ہوتا ہے اور زیادہ سے 18 گھنٹے تک۔ یعنی اگر شام کے وقت گرم ہونے کی پہلی علامت دیکھی جائے تو صبح کے وقت بریڈ کریں۔ اور اگر بریڈ کرنے کے بعد بھی علامات نظر آئیں تو اس دن کی شام کو پھر بریڈ کریں۔
اگر جانور کسی وجہ سے حاملہ نہ ہوسکا تو پھر 21 دن بعد دوبارہ گرم ہوگا۔
اگر جانور میں کامیابی کے ساتھ حمل ٹھہر جائے تو 21 دن بعد گرم ہونے کی علامات کا مشاہدہ کریں جو نظر نہیں آنی چاہیں۔ اور پھر 90 دن کے بعد جانور کا حمل کے لیے مشاہدہ کریں۔

جس جانور تین دفعہ بریڈنگ کے بعد بھی حمل نہ ٹھہر سکے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
نوٹ۔
اپنے قیمتی جانوروں کوآے آئی کرنے کے بعد تین ماہ تک چیک کروا لیں آیا گھبن ہے یا خالی ۔تاکہ آپ کا وقت ضائع نہ ہو

اپنے جانور وں کے ہر قسم کے علاج، ڈی ورمنگ، مصنوعی نسل کشی اور مشورے کے لیے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں
(24گھنٹے سروس)

( واٹس ایپ پہ بھی رہنمائی اور آنلائن سروس کی سہولت بھی دستیاب ہے)

Doctor Muhammad Hasnain
DVM BZU Multan
0308-8476686
Clinic address : opposite government veterinary hospital main road dhanote Lodhran

ہمارے ہاں چھوٹے پیمانے پر رکھے گئے دودھ دینے والے جانوروں کو خوراک میں صرف سبز چارہ اور توڑی دی جاتی ہے اس سے جانور کی غ...
24/08/2023

ہمارے ہاں چھوٹے پیمانے پر رکھے گئے دودھ دینے والے جانوروں کو خوراک میں صرف سبز چارہ اور توڑی دی جاتی ہے اس سے جانور کی غذائی ضروریات مکمل نہیں ہوتیں اور جس کی وجہ سے جانوروں میں ہیلتھ اور بریڈنگ کے مسئلے آتے ہیں
جانوروں کی خوراک میں اگر کچھ اضافی اجزاء شامل کیے جائیں تو بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں
ہر 3 لیٹر دودھ پر جانور کو 1 کلو ونڈا دینا چاہیے مثلا 12 کلو دودھ دینے والے جانور کو 3 سے 4 کلو ونڈا ڈالیں اور ساتھ درج ذیل چیزیں بھی استعمال کریں
(1) منرل . . . . . . . . . . . 70 سے 100 گرام

(2) ڈی سی پی . . . . . . . . . . .30 سے 70 گرام

منرل اور ڈی سی پی کی یہ مقدار آپ اپنے جانور کو روزانہ کی بنیاد پر ونڈا یا جو چیز جانور شوق سے کھاتا ہے اس میں شامل کر کے دے سکتے ہیں

اس مقدار میں رہ کر اگر آپ ان چیزوں کا استعمال کرتے ہیں تو ان سے جانور کو کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوگا بلکہ اس سے جانور کا دودھ بھی بڑھے گا اور جانور ٹائم پر ہیٹ میں آئے گا اور حامل ٹھہرنے کی شرح بھی زیادہ ہوگی اور جانور صحت مند رہے گا۔
نوٹ : منرل اور ڈی سی پی آپ کو جانوروں والے میڈیکل سٹور سے مل جائے گا

اپنے جانور وں کے ہر قسم کے علاج، ڈی ورمنگ، مصنوعی نسل کشی اور مشورے کے لیے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں
(24گھنٹے سروس)

( واٹس ایپ پہ بھی رہنمائی اور آنلائن سروس کی سہولت بھی دستیاب ہے)

Doctor Muhammad Hasnain
DVM BZU Multan
0308-8476686
Clinic address : opposite government veterinary hospital main road dhanote Lodhran

جانوروں کیلئے نرم کچی جگہ🐄🐐 موسم کی شدت یعنی گرمی یا سردی زیادہ ہونا، جانور کا بیمار ہونا، جانور کا ہیٹ/ ویگ میں ہونا، ج...
23/08/2023

جانوروں کیلئے نرم کچی جگہ🐄🐐

موسم کی شدت یعنی گرمی یا سردی زیادہ ہونا، جانور کا بیمار ہونا، جانور کا ہیٹ/ ویگ میں ہونا، جگہ کا آرام دہ نہ ہونا، تھوڑی جگہ پر زیادہ جانور وغیرہ جانور کے بیٹھنے کے دورانیے پر اثرانداز ہوتے ہیں

جب جانور بیٹھتا ہے تو اس کے حوانہ میں خون کی گردش %30 فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔ دودھ حوانہ میں آنے والے خون سے ہی بنتا ہے

جب جانور بیٹھتا ہے تو اس کے کھروں کو مناسب آرام ملتا ہے، پر سکون جگہ پر بیٹھا جانور جگالی زیادہ کرتا ہے، زیادہ جگالی تو دودھ زیادہ اور جگالی کے لعاب سے معدہ تندرست رہتا ہے

جانور کو بیٹھنے کی آرام دہ اور صاف جگہ مہیا کریں جانوروں میں لنگڑا پن کم ہوگا، کھروں کے مسائل کم آئیں گے۔ میسٹائیٹس، ساڑو، تھنوں کی ناڑ اور گلٹی کے مسائل کم ہونگے

بیٹھنے کی جگہ کو وقفے وقفے سے نرم کرتے رہیں، ساڑو یا میسٹائٹس جانور کو تب ہوتا ہے جب جانور گندی اور سخت جگہ پر بیٹھتا ہو (یہ ایک بڑی وجہ ہے)

بیٹھنے کی جگہ فرش سے تھوڑی اوپر کرکے بنائیں تاکہ پانی اور کیچڑ جمع نہ ہو۔

جانوروں کے بیٹھنے کی جگہ کچی ضرور بنائیں۔ باڑے، ڈیرے کی خوبصورتی اور صفائی میں آسانی کے لیے ہم جانور کی بنیادی ضرورت "کچی اور نرم جگہ" کو بھولتے جا رہے ہیں

بہت سی جگہوں پر تو مجبوراً پکی جگہ ہی بنانی پڑتی ہے ، لیکن مجبوری نہیں ہے تو جانور کو نرم کچی جگہ ضرور دیں

پاکستان کے یا دنیا کے جدید ترین ڈیری فارموں کی ویڈیوز دیکھ لیں آپ کو نرم اور کچی جگہ ضرور نظر آئے گی

جانور_قدرت_کا_تحفہ_ہیں

اپنے جانور وں کے ہر قسم کے علاج، ڈی ورمنگ، مصنوعی نسل کشی اور مشورے کے لیے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں
(24گھنٹے سروس)

( واٹس ایپ پہ بھی رہنمائی اور آنلائن سروس کی سہولت بھی دستیاب ہے)

Doctor Muhammad Hasnain
DVM BZU Multan
0308-8476686
Clinic address : opposite government veterinary hospital main road dhanote Lodhran

انتڑیوں کا زہر Enterotoxemia  (ET)یہ بکریوں اور بچوں کی ایک عام بیماری ہے اس بیماری میں جانور اچانک موت کے مو میں چلا جا...
15/08/2023

انتڑیوں کا زہر Enterotoxemia (ET)
یہ بکریوں اور بچوں کی ایک عام بیماری ہے اس بیماری میں جانور اچانک موت کے مو میں چلا جاتا ہے اور علاج کا وقت بھی نہیں ملتا اس لئے اس کی vaccine کرانا بہت ضروری ہے۔
اس کی vaccine تقریبن ہر جگہKilled vaccine کی شکل میں بنی بنائی دستیاب ہوتی ہے۔ یہ ویکسین 1 ml زیر جلد لگتی ہے اور ایک ماہ بعد اس کی ایک اور خوراک Booster dose لگانا ضروری ہے۔ اس کے بعد ہر 6 مہینے بعد لگانی ضروری ہے۔
اگر گبن بکری کو آخری مہینے میں یہ ویکسین لگا دی جائے تو اس کے پیدہ ہونے والے بچے بھی محفوظ ہو جاتے ہیں اور انکو پیدائش کے فورن بعد اس بیماری سے مرنے کا خدشہ نہیں رہتا پھر ان کو تقریبن 2 مہینےکی عمر میں یہ vaccine لگائی جاتی ہے۔
اپنے جانور وں کے ہر قسم کے علاج، ڈی ورمنگ، مصنوعی نسل کشی اور مشورے کے لیے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں
(24گھنٹے سروس)

( واٹس ایپ پہ بھی رہنمائی اور آنلائن سروس کی سہولت بھی دستیاب ہے)

Doctor Muhammad Hasnain
DVM BZU Multan
0308-8476686
Clinic address : opposite government veterinary hospital main road dhanote Lodhran

PPR vaccine avalaibleContactDr M Hasnain 0308-8476686
11/08/2023

PPR vaccine avalaible
Contact
Dr M Hasnain
0308-8476686

کاٹا یا PPR
یہ بکریوں کی ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے اور اس میں شرح اموات تقریبن 90% تک ہوتی ہے یہ بیماری بہت تیزی سے پھیلتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے فارم کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اسی لئے اس کو بکریوں کا طاعون Goat plague بھی کہا جاتا ہے۔ اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ Vaccine ہے۔ خوش قسمتی سے اس کی vaacine آسانی کے ساتھ Live vaccine کی شکل میں ہر جگہ دستیاب ہے جس کو استعمال سے پہلے تیار کرنا ضروری ہے یہ powder کی شکل میں ہوتی ہے اور اس کے ساتھ فراہم کے گئے پانی میں ملا کر تیار کی جاتی ہے یہ 1 ml زیر جلد لگتی ہے اور بچوں کو 3 ماہ کی عمر میں لگائی جاتی ہے اور گبن جانور کو بھی لگتی ہے۔ اس vaacine کی ایک خوراکایک سال سے تین سال کبلئے کافی ہوتی ہے۔

اپنے جانور وں کے ہر قسم کے علاج، ڈی ورمنگ، مصنوعی نسل کشی اور مشورے کے لیے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں
(24گھنٹے سروس)

( واٹس ایپ پہ بھی رہنمائی اور آنلائن سروس کی سہولت بھی دستیاب ہے)

Doctor Muhammad Hasnain
DVM BZU Multan
0308-8476686
Clinic address : opposite government veterinary hospital main road dhanote Lodhran

کاٹا یا PPRیہ بکریوں کی ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے اور اس میں شرح اموات تقریبن 90% تک ہوتی ہے یہ بیماری بہت تیزی سے پھ...
11/08/2023

کاٹا یا PPR
یہ بکریوں کی ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے اور اس میں شرح اموات تقریبن 90% تک ہوتی ہے یہ بیماری بہت تیزی سے پھیلتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے فارم کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اسی لئے اس کو بکریوں کا طاعون Goat plague بھی کہا جاتا ہے۔ اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ Vaccine ہے۔ خوش قسمتی سے اس کی vaacine آسانی کے ساتھ Live vaccine کی شکل میں ہر جگہ دستیاب ہے جس کو استعمال سے پہلے تیار کرنا ضروری ہے یہ powder کی شکل میں ہوتی ہے اور اس کے ساتھ فراہم کے گئے پانی میں ملا کر تیار کی جاتی ہے یہ 1 ml زیر جلد لگتی ہے اور بچوں کو 3 ماہ کی عمر میں لگائی جاتی ہے اور گبن جانور کو بھی لگتی ہے۔ اس vaacine کی ایک خوراکایک سال سے تین سال کبلئے کافی ہوتی ہے۔

اپنے جانور وں کے ہر قسم کے علاج، ڈی ورمنگ، مصنوعی نسل کشی اور مشورے کے لیے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں
(24گھنٹے سروس)

( واٹس ایپ پہ بھی رہنمائی اور آنلائن سروس کی سہولت بھی دستیاب ہے)

Doctor Muhammad Hasnain
DVM BZU Multan
0308-8476686
Clinic address : opposite government veterinary hospital main road dhanote Lodhran

Suturing of ruptured teat of goat
11/08/2023

Suturing of ruptured teat of goat

Alhamdulillah today herd checkup and treatment
10/08/2023

Alhamdulillah today herd checkup and treatment

🐃 جانور کے سینگ ختم کرنا 🐂 (بوڑھا کرنا)بچوں میں سینگ ختم کرنے کا عمل 21 سے 28 دن کی عمر میں کرنا چاہئے۔ گائے اور بھینس ک...
04/08/2023

🐃 جانور کے سینگ ختم کرنا 🐂 (بوڑھا کرنا)

بچوں میں سینگ ختم کرنے کا عمل 21 سے 28 دن کی عمر میں کرنا چاہئے۔ گائے اور بھینس کے بچوں کے سینگ مختلف طریقوں سے ختم کیے جاتے ہیں۔ بڑے جانور کے سینگ کسی بھی عمر میں کاٹے جاتے ہیں۔بچوں میں سینگ کاٹنے کے طریقے مندرجہ ذیل ہیں ۔

1• گرم لوہے کے رزیعے:

بچے کو لٹا کر اچھے طریقے سے باندھ کر قابو کر لیں۔ سینگ والی جگہ کو اچھے طریقے سے صاف کر لیں۔اب ایک لوہے کا بولٹ لے کر اسے آگ پر گرم کر لیں اور بولٹ سے سینگ کا سرا آچھی طرح جلا دیں۔ یہ کام انتہائی احتیاط سے اور تجربہ کار ماہر سے کروائیں۔

2• الیکٹرانک ڈی ہارنر:

جانور کے سینگ ختم کرنے کیلئے ایک آلہ بھی آتا ہے ، جو بجلی پر چلتا ہے۔ اس آلے کے ذریعے بھی سینگ کو گرم کر کے جلا کر ختم کیا جاتا ہے

3• دوا کے ذریعے:

بچوں کے سینگ ختم کرنے کے لئے ایک ٹیوب بھی آتی ہے۔ جانور کو لٹا کر اس کے سینگ اچھی طرح صاف کرلیں سینگ کے اوپر کی حصے پر بہت احتیاط سے ٹیوب لگائیں۔
ٹیوب سینگ کے علاوہ جلد پر یا بالوں پر بالکل نہیں لگنی چاہیے ورنہ یہ جلد اور بالوں کو جلا دے گی۔سینگ پر ٹیوب لگا کر مسواک یا کسی اور چیز سے بہت آرام سے رگڑیں۔

ٹیوب سے اپنے اور جانور کے جسم کو بچا کر رکھیں۔ گلوز
کا استعمال کر سکتے ہیں ۔

اپنے جانور وں کے ہر قسم کے علاج، ڈی ورمنگ، مصنوعی نسل کشی اور مشورے کے لیے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں
(24گھنٹے سروس)

( واٹس ایپ پہ بھی رہنمائی اور آنلائن سروس کی سہولت بھی دستیاب ہے)

Doctor Muhammad Hasnain
DVM BZU Multan
0308-8476686
Clinic address : opposite government veterinary hospital main road dhanote Lodhran

Address

Purani Bank Wali Masjid Opposite To Government Veterinary Hospital Dhanote
Lodhran

Telephone

+923088476686

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-shifa veterinary clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Al-shifa veterinary clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram