Dr Mian Salman Majeed - Medical Specialist

Dr Mian Salman Majeed - Medical Specialist Medical Specialist, Diabetes and Heart Clinic

Honored to Attend the International Diabetes Congress – Bangkok 2025It was an inspiring few days filled with groundbreak...
17/05/2025

Honored to Attend the International Diabetes Congress – Bangkok 2025
It was an inspiring few days filled with groundbreaking research, expert insights, and global collaboration — all focused on improving diabetes care and prevention.
It was an incredible opportunity to connect with global experts, explore the latest research, and contribute to the ongoing fight against diabetes.
Grateful for the opportunity to learn, network, and contribute to such an important cause in a beautiful and culturally rich setting.

Here’s to continued progress and innovation in the fight against diabetes!

موٹاپا: ایک سنجیدہ مسئلہ یا معمولی پریشانی؟موٹاپا صرف ایک ظاہری مسئلہ نہیں بلکہ کئی خطرناک بیماریوں کی جڑ ہے۔ آج کی مصرو...
27/02/2025

موٹاپا: ایک سنجیدہ مسئلہ یا معمولی پریشانی؟

موٹاپا صرف ایک ظاہری مسئلہ نہیں بلکہ کئی خطرناک بیماریوں کی جڑ ہے۔ آج کی مصروف زندگی اور غیر متوازن طرزِ زندگی کے باعث موٹاپے کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

موٹاپے کی وجوہات:

✅ غیر متوازن غذا (جنک فوڈ، چکنائی اور میٹھے کا زیادہ استعمال)
✅ جسمانی سرگرمی کی کمی (ورزش نہ کرنا، زیادہ دیر بیٹھے رہنا)
✅ نیند کی کمی اور ذہنی دباؤ
✅ ہارمونی تبدیلیاں اور کچھ طبی بیماریاں
✅ جینیاتی اثرات

موٹاپے سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں:

⚠️ دل کی بیماریاں اور ہائی بلڈ پریشر
⚠️ ذیابیطس (شوگر) کا خطرہ
⚠️ جوڑوں اور کمر کا درد
⚠️ نیند میں رکاوٹ (Sleep Apnea)
⚠️ ذہنی دباؤ اور خود اعتمادی میں کمی

موٹاپے سے نجات کیسے حاصل کریں؟

✔️ متوازن اور صحت بخش غذا اپنائیں
✔️ روزانہ ورزش اور جسمانی سرگرمی کو معمول بنائیں
✔️ پانی زیادہ پئیں اور نیند پوری کریں
✔️ ذہنی سکون کے لیے مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں
✔️ فاسٹ فوڈ، چینی اور مصنوعی مشروبات سے پرہیز کریں

یاد رکھیں! موٹاپا ایک بیماری ہے، لیکن صحیح طرزِ زندگی اپنا کر اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ آج ہی پہلا قدم اُٹھائیں اور صحت مند زندگی کی طرف بڑھیں!

#موٹاپا #ورزش
#موٹاپا


اس وقت صوبہ پنجاب شدید سردی کی لہر کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے جو کہ بچوں اور بزرگوں میں سانس کی جان لیوا بیماریوں ( نمونیہ ا...
04/01/2025

اس وقت صوبہ پنجاب شدید سردی کی لہر کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے جو کہ بچوں اور بزرگوں میں سانس کی جان لیوا بیماریوں ( نمونیہ اور دمہ وغیرہ) کا باعث بن رہی ہے.
عوام سے التماس ہے کہ کم عمر بچوں، بزرگوں اور پہلے سے بیمار لوگوں کا خوب خیال رکھیں.
✅بچوں کو سکول بھیجتے وقت گرم کپڑے ، بند جوتے اور ٹوپی پہنا کر بھیجیں
✅بزرگوں سے التماس ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں.
✅غسل اور وضو کے لیے گرم پانی کا استعمال کریں.
✅موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنیں اور سفر کرنے سے پہلے جسم کو گرم کپڑوں سے مکمل ڈھانپ لیں.
✅کمروں کو گرم رکھنے کے لیے فین ہیٹر، گیس ہیٹر یا کوئلوں کا استعمال کریں.
✅ ہاتھ سینکتے ہوئے دھواں سے دور رہیں کیونکہ دھواں سانس کی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے.
✅دمہ اور سانس کہ دیگر امراض کے مریض منہ پر ماسک لگا کر باہر نکلیں اور اپنی دوا میں ناغہ نہ کریں.
‼️ یاد رکھیں..‼️
شدید کھانسی، نزلہ، بخار، سانس پھولنے یا سانس کی دشواری کی صورت میں اپنے معالج سے رابطہ کرنے میں ہرگز دیر نہ کریں کیونکہ بروقت تشخیص اور علاج ہی آپکو ان خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے.

11/11/2024

09/11/2024

💠سموگ 💠
اس وقت پنجاب کے بیشتر اضلاع سموگ کی شدید پکڑ میں آئے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے عوام سانس، آنکھوں اور جلد کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں .
عوام سے التماس ہے کہ سموگ کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں اور پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کریں

✅منہ پر ماسک لگا کر باہر نکلیں
✅آنکھوں میں خارش کی صورت میں بار بار منہ کو تازہ پانی سے دھوئیں
✅موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ یہ عینک کا استعمال کریں
✅بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں
✅اپنے گھروں اور اردگرد دھواں لگانے سے پرہیز کریں
✅دمہ اور سانس کی دیگر امراض کے مریض گھر میں اپنا وقت گزاریں اور اپنی دوائی میں ناغہ نہ کریں
✅ بھٹوں اور دھواں اگلنے والی دیگر صنعتوں کو اس موسم میں بند رکھا جائے
✅کسان بھائی منجی یا کسی اور فصل کے باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں
✅شہری اپنی گاڑیوں اور موٹر-سائیکل کی بروقت ٹیونگ کرائیں.
✅ شہری حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عمل کریں..
انتباہ ‼️ یاد رکھیں ،سموگ شدید دمہ اور نمونیا جیسی جان لیوا بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے .اس لیے طبیعت خراب ہونے کی صورت میں فوراً اپنے قریبی ہسپتال سے رجوع کریں .

🟢معدے کی تیزابیت ,GERD🟢معدے کی تیزابیت کی صورت میں درج ذیل اہم. علامات ہوتی ہیں:🔴کھانے کے بعد سینے میں جلن ہونا🔴 سینے می...
07/11/2024

🟢معدے کی تیزابیت ,GERD🟢

معدے کی تیزابیت کی صورت میں درج ذیل اہم. علامات ہوتی ہیں:
🔴کھانے کے بعد سینے میں جلن ہونا
🔴 سینے میں درد محسوس ہونا
🔴کھانے کے بعد متلی کی کیفیت ہونا
🔴پیٹ میں درد ہونا
🔴 کھانے کے بعد پیٹ وزنی محسوس ہونا
🔴 الٹی میں خون آنا یہ کالے پاخانہ آنا

وجوہات :
🔘 مرغن اور مصالحہ دار خوراک
🔘 آلودہ خوراک
🔘 معدہ کا انفکشن ہونا
🔘 دردوں کی ادویات کا لمبا عرصہ تک استعمال
🔘 ذہنی دباؤ ( ڈیپرشن)
🔘 شراب اور سگریٹ نوشی
🔘 موٹاپا
🔘 بے وقت کھانا اور کھانے کے فوراً بعد سو جانا

احتیاط و علاج :
✅ ہمیشہ سادہ اور مصالحوں سے پاک خوراک کھائیں
✅ کھانے سے پہلے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں
✅ فاسٹ فوڈز اور کولڈ ڈرنک سے پر ھیز کریں
✅ ایک صحت مند انداز زندگی اپنائیں
✅ نشہ آور چیزوں سے اجتناب کریں
✅ پیٹ بھر کر مت کھائیں
✅ چہل قدمی یا ورزش کا معومول بنائیں
✅ کسی بھی قسم کی ادویات کو ڈاکٹر کے مشورہ کے بنا استعمال نہ کریں
‼️ بروقت تشخیص اور علاج کے لیے اپنے معالج سے رابطہ میں تاخیر مت کریں.

🔶معدہ، شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر امراض کا بروقت تشخیص اور بہتر علاج کے لیے آج ہی رابطہ کریں.
🏨زینت میڈیکل کمپلیکس ،نزد گورمنٹ گرلز کالج میلسی
0302-4173766 ،03023771485 ☎️

*اسّلام علیکم**لبًیکَ اَلّٰھُمَ لَبًیکَ لَبًیکَ لاَ شَرِیکَ لَکَ لَبًیکَ اِنّ الحَمدَہ وَنًّعَمتَہ لَکَ وَالّمُلکَ لاَ ش...
17/06/2024

*اسّلام علیکم*

*لبًیکَ اَلّٰھُمَ لَبًیکَ لَبًیکَ لاَ شَرِیکَ لَکَ لَبًیکَ اِنّ الحَمدَہ وَنًّعَمتَہ لَکَ وَالّمُلکَ لاَ شَرِیکَ لَکَ۔*
*عید الضحٰی مبارک*

*𝐄𝐈𝐃 𝐌𝐔𝐁𝐀𝐑𝐀𝐊*

19/05/2024

‼️HEAT STROKE ‼️ 🔴 ہیٹ سٹروک 🔴

جسم کا درجہ حرارت چالیس( 40 ) ڈگری سے بڑھ جانا ہیٹ سٹراک کہلاتا ہے۔ یہ حالت موسم گرما میں عام ہوتی ہے۔ زیادہ دیر تک سورج کی روشنی کا سامنا یا گرمی میں مشقت کرنا اس حالت کی وجہ بن سکتا ہے۔ اگر اس صورتحال میں فوری طبی توجہ حاصل نہ کی جائے تو سنگین نتائج سامنے آ سکتےہیں اور غفلت کی صورت میں مریض موت سے ہمکنار ہو سکتا ہے.

ہیٹ اسٹروک کی علامات ‼️
⛔ سر میں درد
⛔ چکر آنا اور الجھن
⛔ بھوک کی کمی اور بیمار محسوس کرنا
⛔ بہت زیادہ پسینہ آنا
⛔ جلد کا پیلا یا چپچپا ہونا
⛔ بازوؤں، ٹانگوں اور پیٹ میں درد
⛔بنض اور سانس کا تیز ہونا
⛔جسم کاگرم محسوس ہونا
⛔ بہت پیاس لگنا
⛔متلی ،چکر یہ بیہوشی کی کیفیت ہونا

🔰ہیٹ اسٹروک سے بچنے کےی احتیاطی تدابیر 🔰
✅ ٹھنڈا رہیں: ایئر کنڈیشنگ میں رہیں، پنکھا استعمال کریں، یا ٹھنڈی شاور لیں۔
✅ ہلکے کپڑے پہنیں: ڈھیلا ڈھالا، ہلکا پھلکا لباس پہنیں جو سانس لینے کے قابل کپڑے سے بنے ہیں جو گرمی کو منعکس کرتے ہیں۔
✅ پانی پئیں: پیاس لگنے سے پہلے پانی پی لیں، خاص طور پر اگر آپ باہر ہیں یا ورزش کر رہے ہیں۔ ہر 15-20 منٹ میں ایک کپ (آٹھ اونس) پینا کبھی کبھار بڑی مقدار میں پینے سے زیادہ موثر ہے۔
✅باہر نکلتے وقت سر کو ڈھانپ لیں. چھتری ،ٹوپی یہ سر پر کپڑے کا استعمال کریں
✅چھوٹے پچوں پر نظر رکھیں .انکو گرمہ میں باہر نہ نکلنے دیں
✅ بیرونی سرگرمیوں کو احتیاط سے شیڈول کریں:
اپنی سرگرمی کو صبح یا شام تک محدود رکھیں، جب موسم ٹھنڈا ہو۔
✅ خود کو تیز کریں: اگر آپ گرم موسم میں کام کرنے یا ورزش کرنے کے عادی نہیں ہیں تو آہستہ آہستہ شروع کریں اور آہستہ آہستہ رفتار کو تیز کریں۔
✅کبھی بند کار،گاڑی میں کسی کو اکیلے چھوڑ کر نہ جائیں .

اسلام علیکم. تمام اہلیان پاکستان کو ماہ مقدس کی آمد مبارک ہو.دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ماہ رمضان کے تقدس کا حق ادا کرنے...
11/03/2024

اسلام علیکم.
تمام اہلیان پاکستان کو ماہ مقدس کی آمد مبارک ہو.
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ماہ رمضان کے تقدس کا حق ادا کرنے کی استطاعت عطا فرمائے. آمین 💐

🔶💠CHILBLAINS 💠🔶سردیوں میں اکثر ہاتھوں، پیروں یا پھر انگلیوں پر سوجن آجاتی ہے، جسے عام طور پر چلبلینس (Chilblains) کہا جا...
24/01/2024

🔶💠CHILBLAINS 💠🔶
سردیوں میں اکثر ہاتھوں، پیروں یا پھر انگلیوں پر سوجن آجاتی ہے، جسے عام طور پر چلبلینس (Chilblains) کہا جاتا ہے
اس مرض کے متعلق معلومات اور احتیاطی تدابیر جاننے کے لیے نیچے دیے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں.
اس مرض کے بارے مزید معلومات، اسکی تشخیص اور بہتر علاج کے لیے آج ہی رابطہ کریں..!

🏨 Zeenat Medical Complex, Opposite to Govt Girl's Degree college Mailsi
☎️ 0302-4173766 & 0302-3771485

اس وقت صوبہ پنجاب شدید سردی کی لہر کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے جو کہ بچوں اور بزرگوں میں سانس کی جان لیوا بیماریوں ( نمونیہ ا...
23/01/2024

اس وقت صوبہ پنجاب شدید سردی کی لہر کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے جو کہ بچوں اور بزرگوں میں سانس کی جان لیوا بیماریوں ( نمونیہ اور دمہ وغیرہ) کا باعث بن رہی ہے.
عوام سے التماس ہے کہ کم عمر بچوں، بزرگوں اور پہلے سے بیمار لوگوں کا خوب خیال رکھیں.
✅بچوں کو سکول بھیجتے وقت گرم کپڑے ، بند جوتے اور ٹوپی پہنا کر بھیجیں
✅بزرگوں سے التماس ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں.
✅غسل اور وضو کے لیے گرم پانی کا استعمال کریں.
✅موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنیں اور سفر کرنے سے پہلے جسم کو گرم کپڑوں سے مکمل ڈھانپ لیں.
✅کمروے کو گرم رکھنے کے لیے فین ہیٹر، گیس ہیٹر یا کوئلوں کا استعمال کریں.
✅ ہاتھ سینکتے ہوئے دھواں سے دور رہیں کیونکہ دھواں سانس کی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے.
✅دمہ اور سانس کہ دیگر امراض کے مریض منہ پر ماسک لگا کر باہر نکلیں اور اپنی دوا میں ناغہ نہ کریں.
‼️ یاد رکھیں..‼️
شدید کھانسی، نزلہ، بخار، سانس پھولنے یا سانس کی دشواری کی صورت میں اپنے معالج سے رابطہ کرنے میں ہرگز دیر نہ کریں کیونکہ بروقت تشخیص اور علاج ہی آپکو ان خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے.

Address

Zeenat Hospital, Opposite Govt Girl's Degree College
Mailsi
61200

Opening Hours

Monday 14:00 - 22:00
Tuesday 14:00 - 22:00
Wednesday 14:00 - 22:00
Thursday 14:00 - 22:00
Friday 14:00 - 22:00
Saturday 14:00 - 22:00

Telephone

+923024173766

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Mian Salman Majeed - Medical Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Mian Salman Majeed - Medical Specialist:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category