
20/06/2025
سیکرٹری اطلاعات انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد عامر خلیل کا خیبر ٹیچینگ ہسپتال میں ہونے والے فلاپ ڈرامے پر ردِ عمل!
آج خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں تمام او پی ڈی سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں، جس نے جھوٹے پروپیگنڈے، مفاد پرست عناصر اور ایک جعلی نام نہاد تنظیم کی ناکام کال کو بری طرح بےنقاب کر دیا۔ خیبرپختونخوا کے باوقار اور ذمہ دار ڈاکٹرز نے مریضوں کو تکلیف میں چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے اس بلیک میلنگ پر مبنی غنڈا ایجنڈے کا حصہ نہ بننے کا شعور مندی سے فیصلہ کیا۔ ہم ان تمام باشعور ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انصاف ڈاکٹرز فورم ایک بار پھر دو ٹوک مؤقف اختیار کرتا ہے کہ ہم نے نہ کبھی الیکٹیو سروسز کے بائیکاٹ کی حمایت کی ہے اور نہ آئندہ کریں گے۔ مریضوں کے علاج کو ہتھیار بنا کر دباؤ ڈالنا بلیک میلر ٹولے کی پرانی روش ہے جو کسی طور قابل قبول نہیں۔ ایسے عناصر ہیلتھ کیئر سسٹم کے لیے خطرہ اور ڈاکٹرز کمیونٹی کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔
اس مفاد پرست، بلیک میلر اور جعلی پروپیگنڈا تنظیم نے ہمیشہ سے ہیلتھ سسٹم کو یرغمال بنانے اور اپنے مذموم ذاتی مقاصد کے لیے ہائی جیک کرنے کی کوشش کرتی آئی ہے۔ ان کا آزمودہ ہتھکنڈہ یہی رہا ہے کہ جب بھی نوکریاں مشتہر ہوں، فوراً کسی بےبنیاد مسئلے کو ہوا دے کر پروپیگنڈا شروع کرو، حکومت پر دباؤ ڈالو، اور پھر اندرونِ خانہ اپنے چمچوں اور نام نہاد ممبران کی لسٹ تھما دو تاکہ انہیں نوازا جا سکے۔
یہ مفاد پرست جعلی بلیک میلر غنڈا ایسوسی ایشن، جو صرف ذاتی مفادات اور پیسوں کی ہوس میں محکمہ صحت کو یرغمال بنانے کے درپے ہے، اب اپنی تمام تر سازشوں سمیت بری طرح بےنقاب ہو چکی ہے۔ ان کی چیخ و پکار، جھوٹے بیانیے، اور ناکام احتجاج نہ عوام کو گمراہ کر سکے، نہ ہی ہیلتھ کمیونٹی کو اپنے ساتھ ملا سکے۔ آج ان کے پاس نہ کوئی دلیل ہے، نہ اخلاقی جواز، نہ عوامی تائید، اور نہ کوئی ساکھ۔ ان کا مقدر صرف ناکامی، تنہائی اور شرمندگی ہے۔
یہی ان کا احتجاجی بزنس ماڈل ہے۔ یہ جعلی تنظیم اصل میں مفادات کے سوداگر ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہیلتھ کمیونٹی کے نام کو بار بار اپنے ذاتی کھیل کا ایندھن بنایا۔
لیکن اب بہت ہو چکا۔ خیبرپختونخوا حکومت نہ پہلے ان کے ہاتھوں بلیک میل ہوئی، نہ اب ہوگی۔ حکومت ان کی حرکات سے واقف ہو چکے ہیں، اور ہیلتھ کمیونٹی اب ان کی اصل حقیقت پہچان چکی ہے۔
یہ جعلی نمائندے اب تنہا کھڑے ہیں۔ ان کا پروپیگنڈا، احتجاجی ڈرامے، اور سازشی بیانیہ مکمل طور پر بےنقاب ہو چکا ہے۔ نہ ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز ہے، نہ عوامی حمایت۔ یہی وجہ ہے کہ آج کوئی بھی ہیلتھ کیئر پروفینشل ان کے ساتھ کھڑا ہونا تو دور، ان کا نام لینا بھی اپنی توہین سمجھتا ہے۔
انصاف ڈاکٹرز فورم ہمیشہ شفافیت، اصلاحات اور میرٹ کی نمائندگی کرتا رہا ہے۔ ہم نے بات چیت اور ادارہ جاتی عمل کے ذریعے متعدد مسائل پر عملی پیش رفت کی ہے۔
انصاف ڈاکٹرز فورم واضح پیغام دیتا ہے ہم کسی بلیک میلنگ، دھونس یا جعلی نمائندگی کو برداشت نہیں کریں گے۔ نظامِ صحت کو یرغمال بنانے والوں کا راستہ اب بند ہو چکا ہے۔
ہم تمام تر ہیلتھ کیئر کمیونٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ افواہوں، بلیک میلر عناصر اور غیر سنجیدہ جعلی تنظیموں سے دور رہیں، اور پیشہ ورانہ وقار کے ساتھ اصلاحاتی عمل کا حصہ بنیں۔ ان شاءاللّٰہ ہماری سنجیدہ کوششیں جلد صحت کے نظام اور ڈاکٹرز کمیونٹی کے لیے ثمر آور ثابت ہوں گی۔
ڈاکٹر محمد عامر خلیل
ترجمان
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا