Albilal Homeopathic Medical Centre

Albilal Homeopathic Medical Centre Homeopathic Treatment is Safe and Proper cure

30/10/2024

In Just Rs.1,199✨

06/02/2024

البلال ہومیوپیتھک کلینک شاپ نمبر 31 متصل گوشت مارکیٹ ملک وال ہر مرض کے علاج کے لیے مشورہ کریں
رابطہ نمبر 03440515211

11/03/2023

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شدید تکلیف دہ امراض اور ھومیو۔۔۔۔۔۔
ھومیو پیتھک ڈاکٹر چاہئے وہ DHMS ہے یا BHMS ہے۔ وہ کلاسیکل ھومیو پریکٹیشنر ہے یا
وہ سنگل ریمیڈی کی پریکٹس کرتا ہے یا کمبینیشن استعمال کرتا ۔ لو پوٹینسی استعمال کرتا یا ہائی۔ وہ علامات لے کر مریض کا علاج کرتا ہے یا مرض کا۔وہ اپنی کیس ٹیکنگ کرتا ہے یا کسی استاد کے فارمولوں پر پریکٹس کرتا ہے۔
اگر چند منٹوں سے لے کر چند گھنٹوں کے اندر اندر مریض کو اپنی تکلیف میں افاقہ محسوس نہی ھوتا تو آپ کی پریکٹس نام کی پریکٹس ہے اور ہم سب ھومیو کو بدنام کرنے میں برابر کے شریک ہیں۔ کیونکہ مریض کو آپ کے فلسفہ اور آپ کے طریقہ علاج سے کچھ غرض نہی۔ اگر اسے غرض ہے تو صرف اور صرف اپنی تکلیف میں افاقہ سے غرض ہے۔ اگر آپ اس کی تکلیف میں فوری افاقہ کا باعث بنتے ہیں تو اس کے لیئے آپ دنیا کے سب سے بڑے ڈاکٹر ہیں ورنہ اس مریض کی نظر میں آپ اور آپ کا شعبہ زیرو ہیں۔ وہ مریض آپ کو بھی نااہل سمجھے گا اور اور ھومیو پیتھی کو بھی۔
کیونکہ میرے پاس بہت سے مریض آتے ہیں اور وہ ایسے ایسے نامی گرامی ھومیو ڈاکٹر سے علاج میں ناکامی کا ذکر کرتے ہیں کہ میں خود حیران ھو جاتا ھوں۔ بہرحال اس پوسٹ کا مقصد یہ ہے کہ جب آپ کے پاس کوئی کرانک ڈیزیز کا مریض آئے تو آپ جیسے چاہیں اس کا علاج کریں کوئی حرج نہی مریض آپ کو ہفتے مہنے تو کیا کئی مہنے بھی وقت دے گا اور دوا بھی آپ کی ہدایت پر لے گا۔ لیکن جب کوئی مریض ایسا آئے جس میں اس کی تکلیف شدت کی ھو نے شک کرانک ھو تو آپ اسے ایسی دوا دیں جس سے اسے فوری افاقہ اور اطمینان حاصل ھو اور جب افاقہ شروع ھو جائے تو آپ جیسے چاہیں علاج کریں۔
اگر اسے افاقہ آئے گا تو اسے 5ہزار دینے کے باوجود وہ آئندہ بھی دینے کو تیار ھوگا۔ اور اگر اسے افاقہ نہی آتا تو اسے ایک سو روپے دیئے ھوئے بار بار یاد آئیں گے۔
اگر ھومیو کو اوپر لانا ہے تو ہہ جادو دیکھانا پڑے گا ورنہ آپ کے فلسفہ کو ایک شخص مانے گا اور نو افراد آپ کے فلسفہ کی مخالفت کریں گے۔
میں مریض کے علاج کے وقت صرف اسی بات کو سامنے رکھتا ھوں کہ اسے افاقہ کیسے پہنچ سکتا ہے۔ باقی تمام اصولوں کو ایک طرف رکھتا ھوں۔اور اس کے لیئے ایک مریض پر میرا ایک منٹ لگے یا ایک گھنٹہ اس بات کی پروہ کبھی نہی کرتا۔
ایمرجینسی ھو یا کرانک مشکل سے مشکل کیس میں ہاتھ ڈالنا میری ہابی ہے۔
مریض پر بےدریغ پیسہ خرچ کرتا ھوں اور مریض سے بے حساب وصول کرتا ھوں۔ میں بھی خوش مریض بھی خوش۔ شفا اللہ دیتا ہے لیکن اپنے یقین کی طاقت سے اپنی میڈیسن پر بھروسہ کرتا ھوں
اکثر مریضوں کو صاف کہتا ھوں ایک دن کے اندر افاقہ شروع نہ ھو اور ہفتہ بھر میں کافی بہتری نہ آئے تو باقی دوا نالی میں پھینک دینا اور سمجھ لینا ڈاکٹر کو مرض کی سمجھ نہی آئی اور اللہ کریم ہمیشہ عزت رکھ لیتا ہے۔
میں سمجھتا ھوں ہماری میڈیسن میں سب کچھ ہے اگر کہیں ناکامی ھوگی تو ہماری کم علمی کی وجہ سے ھوگی۔
اور میں سمجھتا ھوں کہ اگر اس دور میں چالیس میڈیسن وہ بھی جو زندگی میں ایک باری خریدی ھوں اور جس کی ہمارے پاس صرف ایک ہی پوٹینسی ھو کبھی بھی جاندار پریکٹس ممکن نہی اور اگر ایسا ممکن ھوتا تو 1x سے Cm اور LM تک کی کیا ضرورت تھی اگر 30سے سب کام چلتے تو ہنیمن نے ہائی پوٹینسی کو کیوں بنایا۔اگر 40 میڈیسن کافی تھیں تو اس وقت 35 ہزار ھومیوپیتھک میڈیسن دنیا میں موجود نہ ھوتیں۔ اور یہ اعزاز صرف ھومیوپیتھک کو حاصل ہے کہ اس سے زیادہ کسی شعبہ میں میڈیسن نہی باقی شعبہ کی تو 6سو سے بھی کم ہیں۔
اور اگر 35سو میڈیسن کے باوجود بھی ھومیو نیچے جائے گی تو اس میں ہمارا قصور ھو گا کیونکہ ہمیں تو مروجہ مٹیریا میڈیکا کی بھی کل میڈیسن کے نام یاد نہی۔ باقی باتیں تو بعد کی ہیں ہم تو اپنے ھومیو ڈاکٹرز کے تجربات تسلیم کرنے کی بجائے اعتراضات کے امبار لگا دیتے ہیں۔
اور اگر دوسری طرف دیکھیں تو ھومیو ڈاکٹر ھو کر اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر یا ھومیو ڈاکٹر لکھنے سے بھی ڈرتے ہیں۔
معذرت کے ساتھ میری بات بہت سے دوستوں کو بری لگی ھوں گی۔پر کیا کروں بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی۔
مریض مرے یا جیئے ہم اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہیں گے۔ نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں۔کوئی اور کچھ بولے یا نہ بولے ہمیں خود ھومیوپیتھی اور ھومیو ڈاکٹر پر اعتراض ضرور کرنے ہیں۔
ہم ہمیشہ دوسروں کے نسخے جاننے کی کھوج میں رہیں گے۔لیکن اپنے تجربہ میں جو میڈیسن آئے گی اسے ہمیشہ چھپائیں گے۔
ہم ھومیوپیتھ کو اکٹھا کرنے کی بجائے ایک دوسرے کو برا کہہ کر خوشی محسوس کریں گے۔
فاسٹ گروپ ایک چھوٹی سی کوشش ہے جس میں ھومیو ڈاکٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر ایک دوسرے سے سیکھنے سیکھانے کا کام ھو رہا اور میں امید کرتا ھوں کہ ہم سب مل اس گروپ کے ذریعے اپنی تمام خامیوں پر قابو پا لیں گے۔اس گروپ کی مدد سے ہم ایک آواز ھو کو ایک دوسرے کی مدد کرتے ھوئے ھومیو کو اس کے مقام تک پہنچائیں گے۔
یہ گروپ ھومیو کی امید اور پہچان بن چکا ہے
امید ہے کہ آپ سب اپنے طور پر گروپ کے لیئے کام کریں گے۔ اور یہ ثابت کریں گے کہ ھومیو کچ نہی ھومیو سب کچھ ہے۔ یہ گروپ میرا نہی ہم سب کا ۔ ہمیں اپنی سوچ کو مثبت بنانا ہے۔اپنے کمزور ھومیو ڈاکٹر کو مضبوط بنانا اور دنیا کو بتانا ہے کہ ھومیو ہے کیا اور کیا کر سکتی ہے۔اور موجودہ وقت ھومیو کو قدرتی طور پر سپورٹ کر رہا ہے۔آپ دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے قریبی ھومیو ساتھیوں کے غیر سیاسی پینل بنا کر پورے ملک میں ایک ھومیو چین بنائیں۔ھومیو سیکھیں ھومیو سکھائیں۔
اور کچھ نہی تو کسی ھومیو ڈاکٹر کی پوسٹ پر ایک مثبت کمنٹ ہی سہی۔پلیز۔
1۔شدید ترین پیٹ کی تکلیف میں کالوسینتھ cm کی صرف ایک خوراک ہر حال میں افاقہ دے گی۔
میگ فاس 6x.چھ گولیاں بار بار گرم پانی سے لینے میں ہر درد میں آرام کرے گی۔
2۔شدید ترین نیند نہ آنے کے مرض میں کوفیا cm چند منٹوں میں سلا دے گی۔
3۔درد سے تڑپتے بچے کو کیمومیلا کی ایک خوراک چپ کروادے گی۔
4۔۔آپریشن کے بعد شدید درد والے کو ہایپرکم200 اور آرنیکا۔200 دو 3ین بار پانچ منٹ کے وقفہ سے مریض کو ہنسنے پر مجبور کر دے گی۔
5۔کان کے کسی بھی درد میں میولین آئل کے چند قطرے 3منٹ میں درد کو ختم کر دے گی۔
6۔دانت درد میں کریوزوٹم۔200کے دو قطرے سکون دے دے گی۔
7۔ڈیپریشن کی مریضہ لڑکی کو آنگنیشیا cm کی ایک خوراک ہنسنے پر مجبور کردے گی۔
8۔موت سے خوف زدہ کو ایکونایٹم cmکی ایک خوراک بے فکر کر دے گی۔
9۔مرتے مرتے بندے کو موت کے وقت ٹھنڈا ھوتے کوئے کو بھی کاربوویجی 200 سے 1m کی ایک خوراک پھر سے گرم کر دے گی۔
10۔شدید ترین متلی میں ایپیکاک30 سے 200 کی ایک خوراک متلی ختم کر دے گی بے شک وقتی کرے۔
باقی ایک دم آپ دوستوں کو بتاییں۔
دوستو ہم جوبھی ہیں جیسے بھی ہیں آخر ہیں تو ہم ھومیو سسٹم کا حصہ پھر کیوں نہ اس کار خیر میں حصہ ڈالیں اور ھومیو کی ترقی کا کچھ تو سوچیں۔

ھومیو ڈاکٹر عابد راو۔فاسٹ ھومیو گروپ راولپنڈی

04/03/2023

خصوصی نقطہ اگر کوئی بچہ ٹانگوں میں کمزوری کی وجہ سے دیر سے چلنا سیکھے توکلکیریاکارب اگر دیر سے بولنا شروع کرے تو بریٹا کار ب جہاں یہ دونوں علامت پائی جائیں تو نیٹرم میور
البلال ہومیو کلینک ملکوال

02/08/2020

From Al-Bilal Homeo Medical Center
Happy Eid Mubarak

29/04/2020

رمضان المبارک کلینک ٹائم صبح دس تا دوپہر ایک بجے

11/02/2020

Address

Near Beef Market Malakwal
Malakwal
50530

Telephone

00923024179651

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Albilal Homeopathic Medical Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category