
01/11/2023
سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر صاحب اور تحصیل انچارج ملکوال پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122شوکت علی صاحب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹی- ایچ- کیو ہسپتال ملکوال میں زیر نگرانی ڈاکٹر ثاقب جاوید میڈیکل سپر نٹنڈ نٹ اور ڈاکٹر قمر عباس ڈپٹی میڈیکل سپر نٹنڈ نٹ (پی ایل ایس پی) پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت ایک خصوصی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس تمام ڈاکٹر ،نرسز،پیرامیڈایکل سٹاف نے بھرپور طریقہ سے پاکستان لائف سیور کی مہارتوں کو سیکھا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں خود کو اور دوسرے لوگوں کو کیسے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ ریسکیو 1122 کی طرف سے اس ٹریننگ اور پریکٹیکل سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام شرکاء کو بلیڈنگ کنٹرول کرنا اور مصنوعی طریقہ سے دل کی حرکت کیسے بحال کرنا سکھایا گیا۔ اس ٹریننگ کے اختتام پر سب اسٹاف سے پریکٹیکلی امتحان کے ذریعے صلاحیت کو پرکھا گیا اور بعدازاں پاس ہونے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
ٹریننگ انسٹرکٹرز۔
شوکت علی انچارج ریسکیو 1122 تحصیل ملکوال
اشتیاق احمد