02/10/2025
BBC NEWS
FOREIGN BODY
INGESTION OR INHALATION IN CHILDREN
سکے، بٹن بیٹری (سیل)، چھوٹے کھلونے یا ان کے ٹکڑے، ، زیورات، پنسل کی نوک یا ربڑ، پن، کلپس وغیرہ وہ اشیا ہیں جو بچے کھیلتے کھیلتے نِگل لیتے ہیں۔گر کوئی ایسی چیز سانس کی نالی میں پھنس جائے تو کیا کرنا چاہیے؟
ڈاکٹر راجپوت نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ’اگر کوئی چیز سانس کی نالی میں اٹک گئی ہے تو بھی ایمرجنسی علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر وہ شے تھوک کے ساتھ باہر نہ آئے تو برونکوسکوپی کی جاتی ہے۔ بہت کم کیسز میں سرجری کی جاتی ہے۔‘
ماہرین کے مطابق بچوں کی ایسی اشیا نگلنے کے واقعات میں پچھلے کچھ سالوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان واقعات سے پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں کو روکنے کے لیے والدین کی آگاہی ضروری ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق ایسے معاملات میں بروقت علاج جتنا ضروری ہے اسی طرح ان واقعات کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔
ڈاکٹروں نے تین سالہ بچے کے پھیپھڑے میں پھنسے دھاتی ایل ای ڈی بلب کو کامیاب آپریشن کی مدد سے نکال دیا۔
اور یوں بالآخر بچے کو لگاتار کھانسی اور سانس لینے میں دشواری سے نجات ملی، جس کا اس بچے کو تین ماہ سے سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔