
22/05/2025
یرقان جگر کی بیماریوں کی ایک اہم ترین علامت ہے، یہ بذات خود کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ دیگر بنیادی بیماریوں کی علامت ہے۔ یہ جگر میں بلیروبن کے جمع ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اسے زرد بخار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ بلیروبن خون کے سرخ خلیات (RBCs) کے ٹوٹنے سے پیدا ہونے والا فضلہ ہے۔ کم مقدار میں، یہ پیلے رنگ کا سبب بنتا ہے جبکہ زیادہ مقدار میں یہ بھوری رنگت کا باعث بنتا ہے۔ یرقان آنکھوں اور جلد کے پیلے ہو جانے سے تشخیص کیا جاتا ہے اسی باعث اس کو پیلیا بھی کہا جاتا ہے۔ دیگر علامات میں مسوڑوں اور زبان کی رنگت تبدیل ہو کر پیلا یا سیاہی مائل ہو جانا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پیٹ درد، بخار، خارش ،وزن میں کمی بھوک کی کمی، منہ کا تلخ ذائقہ، کمزوری اور چڑچڑا پن شامل ہیں۔ بچوں میں پیدائش کے بعد یرقان کی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔ ایسی علامات کی صورت میں فوری اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کر کے بر وقت تشخیص و علاج ہونا چاہیے