Govt Children Hospital Mandi Bahauddin

Govt Children Hospital Mandi Bahauddin A Public Govt. Institute established in 2012 by Govt. of Punjab, Pakistan.

13/03/2025
Polio Round Feb 3-7  2025Inauguration Children Hospital M.B.DIN
02/02/2025

Polio Round Feb 3-7 2025
Inauguration Children Hospital M.B.DIN

آج گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال میں ڈی ایم ایس  ڈاکٹر عمیر اختر صاحب کی قیادت میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ہسپت...
19/11/2024

آج گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر عمیر اختر صاحب کی قیادت میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ہسپتال کے ماحول کو سرسبز اور خوشگوار بنانا تھا۔ ڈی ایم ایس صاحب نے خود پودے لگائے اور عملے کو اس کار خیر میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر انہوں نے شجرکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ صاف ہوا فراہم کرنے، گرمی کم کرنے اور زمین کی زرخیزی بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام افراد کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ان کی حفاظت کرنے کی اپیل کی تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ یہ اقدام ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دینے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کی ایک شاندار مثال ہے۔شجر کاری مہم میں جناب ڈاکٹر عمیر صفدر صاحب ( کنسلٹنٹ سیپشلسٹ) ڈاکٹر اظہر وحید بوسال نے خصوصی شرکت کی۔

How related our Govt Children Hospital Mandi Bahauddin with AI generated.
14/09/2024

How related our Govt Children Hospital Mandi Bahauddin with AI generated.

ڈاکٹر عمیر صفدر صاحب کا مریضوں کے ساتھ بہت اچھا رویہ ہوتا ہے۔ کنسلٹنٹ ہونے کے باوجود ہمیشہ نادار مریضوں سے بہت اچھے سے پ...
25/05/2024

ڈاکٹر عمیر صفدر صاحب کا مریضوں کے ساتھ بہت اچھا رویہ ہوتا ہے۔ کنسلٹنٹ ہونے کے باوجود ہمیشہ نادار مریضوں سے بہت اچھے سے پیش آتے ہیں۔ میں نے خود کئی بار نوٹس کیا ہے ڈاکٹر عمیر مریضوں کے روم میں ماں باپ دونوں ہی موجود ہو تےہیں۔ جو کہ اپنے بچوں کا چیک اپ کروانے آتے ہیں۔ ان کے بارے میں جو سوشل میڈیا پر جھوٹی من گھڑت اور غلط خبریں چلاۂی جا رہی ہیں حقیقت میں سن کر دلی افسوس ہوا۔
آپ ایک اچھے انسان،،،اچھے ڈاکٹر،،، اور منڈی بہاوالدین شہر کے ایک اچھے شہری ہیں اور چلڈرن ہسپتال کا سرمایہ ہیں۔ نادار اور حقدار مریضوں کے لیے ہمیشہ انکے دروازے کھلے ہیں۔

🌹🌹❤️❤️💕💕🤝🤝🤲🤲🙏🙏🇵🇰🇵🇰

ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین شاہد عمران مارتھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین رضا صفدر کاظمی  سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرع...
11/04/2024

ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین شاہد عمران مارتھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین رضا صفدر کاظمی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرعا بد یوسف نے چلڈرن ہسپتال منڈی بہائوالدین کا وزٹ کیا، بچوں کی عیادت و خیریت دریافت کی، عید گفٹ ، کھانا اور مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر ڈاکٹرمعین خالد بھی موجودہیں

11/04/2024
28/03/2024
اعلان جنازہ
26/10/2023

اعلان جنازہ

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے چلڈرن ہسپتال  کا دورہ کیا۔ان...
04/10/2023

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا۔
انہوں نے نرسری وارڈز سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر عمیر اختر کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔
کمشنر اور آر پی او نے چلڈرن ہسپتال میں قائم پولیو فکسڈ پوائنٹس کا بھی دورہ کیا۔
پولیو ورکرز سے ملاقات کی اور ان کی کارگردگی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو خود بھی پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلائے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چلڈرن ہسپتال اور ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔
کمشنر گوجرانوالہ نے فکسڈ انسداد پولیو ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ہمیں ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہے۔
اس مہم کی کامیابی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔اس نیک مقصد کیلئے پوری ایمانداری اور جانفشانی سے کام کریں۔

Address

Thana Road
Mandi Bahauddin

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Children Hospital Mandi Bahauddin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category