Dr Muhammad Farhan Hashmi

Dr Muhammad Farhan Hashmi Paitent Care,Diagnosis,Assessment,Procedures & Treatment

اگر آپکے سامنے کسی شخص کی گردن پر کٹ آجائے تو آپ کیا کریں...؟ میں آپکو فرسٹ ایڈ سمجھانے کی کوشش کرونگا اگر آپکو سمجھ آجا...
28/03/2024

اگر آپکے سامنے کسی شخص کی گردن پر کٹ آجائے تو آپ کیا کریں...؟
میں آپکو فرسٹ ایڈ سمجھانے کی کوشش کرونگا اگر آپکو سمجھ آجائے تو ٹھیک ہے ورنہ ضروری نہیں ہے،
ہماری گردن سے دو میجر آرٹریز گزر رہی ہیں جن کا کام ہمارے دماغ کو خون کی سپلائی دینا ہے اور یہ گردن کی لیفٹ اور رائٹ سائیڈ سے گزر رہی ہیں انکو دو مسلز پروٹیکٹ کر رہے ہیں،
اگر لیفٹ سائیڈ کی آرٹری کٹ گئ ہے تو آپ نے اسکے اوپر پریشر سے ایک کپڑا رکھنا ہے یاد رہے کپڑا اس جگہ رکھنا ہے جہاں سے خون نکل رہا ہے گردن کے گِرد گھمانا نہیں ہے پھر پاس موجود کسی شخص کو کہنا ہے کہ اسکو دبا کر رکھے، اور آپ نے ایک لمبا کپڑا لینا ہے اسکو زخم والی جگہ پر رکھ پر پریشر دے کر آپ نے یہ کرنا ہے کہ اگر لیفٹ سائیڈ کٹ گئ ہے تو رائٹ بغل کے نیچے سے گزار کے بینڈیج کرنی ہے، اگر رائٹ سائیڈ کٹ گئ ہے تو لیفٹ بازو کے نیچے سے گزار کر پریشر دینا ہے،
یاد رہے پریشر صرف وہیں آئے جہاں سے خون نکل رہا ہو سامنے سانس کی نالی پر نا آئے، جب آپ یہ کر لیں تو پھر 30 منٹ کے اندر آپ نے مریض کو ہسپتال منتقل کرنا ہے ہر صورت میں،
اور اگر سامنے والا ایئر وے کٹ جائے جو سامنے سانس کی نالی ہوتی تو آپ نے اسکو کچھ نہیں کرنا اسکو ایسے ہی چھوڑ دینا ہے بس یہ خیال کرنا آپ نے کے اس میں خون نا گِرے....
اگر آپ لوگوں کو کنفیوزن ہو رہی ہے گردن کی ڈریسنگ کی تو نیچے دی ہوئ تصاویر کو دیکھ کر آپ سمجھ سکتے ہیں،
آپ نے بس فرسٹ ایڈ ڈریسنگ ہی کرنی ہے اور مریض کو جلدی سے جلدی ہسپتال شفٹ کرنا ہے خود ڈاکٹر نہیں بننا....!!!
شکریہ

18/03/2024

ٹی بی خطرناک ضرور مگر قابل علاج مرض ہے. لگا تار 2 ہفتے سے زائد کھانسی ،ہلکے درجے کا بخار، وزن میں کمی، بھوک نہ لگنا اور تھکاوٹ ٹی بی کی علامات ہو سکتی ہیں.

عوام الناس کو ‎ٹی بی سے تحفظ اور علاج کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لئے خصوصی ٹی بی سینٹرز کا دائرہ کار صوبہ بھر کے تمام تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں تک بڑھا دیا گیا ہے.

حکومتی اقدامات سے مستفید ہونے کے لئے آج ہی اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ سرکاری ہسپتال میں تشریف لائیں. مفت سکرینگ و علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کریں.

سماعت کا عالمی دنتھیم - سوچ کی تبدیلیکان اور سماعت کی دیکھ بھال کو حقیقت بنائیں۔ضروری ہے کہ سماعت سے محروم افراد کے لئے ...
03/03/2024

سماعت کا عالمی دن
تھیم - سوچ کی تبدیلی
کان اور سماعت کی دیکھ بھال کو حقیقت بنائیں۔

ضروری ہے کہ سماعت سے محروم افراد کے لئے مناسب سہولیات کا بندوبست کیا جائے تا کہ وہ ایک بھرپور زندگی گزار سکیں اور زندگی کی دوڑ میں کسی بھی طرح اپنے ساتھیوں سے پیچھے نہ رہیں۔

اس کے علاوہ اشاروں کی زبان کو سیکھا جایے اور اس کہ بارے میں معاشرے میں جھجک اور رکاوٹ کو کم کیا جائے۔

مرگی کا عالمی دن12th February, 2024 دنیا میں تقریباً ۵ کروڑ افراد مرگی یا جھٹکوں کی بیماری کا شکار ہیں۔مرگی کے مریضوں می...
12/02/2024

مرگی کا عالمی دن
12th February, 2024

دنیا میں تقریباً ۵ کروڑ افراد مرگی یا جھٹکوں کی بیماری کا شکار ہیں۔
مرگی کے مریضوں میں علاج نہ کروانے کی صورت میں قبل از وقت موت کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
غیر ترقی یافتہ ممالک میں مرگی کے اندازاً %75 مریض ادویات استعمال نہیں کرتے۔
اس کی بڑی وجہ ادویات کی قیمت ہے۔ اس کے علاوہ مرض سے متعلق توہمات، معاشرتی خوف اور دباؤ،اور مرگی کے مریضوں سے ناروا سلوک بھی مریضوں کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔
اس لئے ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ مرگی کے مریضوں کی ضروریات کا احساس کریں، ان کے لیے آسانی کا باعث بنیں،اور ان کی تکالیف کے ازالے کے لیے ان کا بھرپور ساتھ دیں۔

اس مرض کا مکمل علاج نہیں مگر ادویات سے جھٹکوں کی شدت اور تعداد پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
مریضوں اور ان کی نگہداشت کرنے والوں کو چاہئے کہ دوا کو باقائدگی سے بلاناغہ استعمال کریں۔ عموماً علاج تا عمر جاری رہتا ہے اور علاج کے ساتھ مریض نارمل زندگی بسر کر سکتا ہے۔

معالج کی ہدائیت کے بغیر جھٹکوں کی دوا کا استعمال ہر گز ترک نہ کریں۔

ارباب اختیار اس سلسلے میں ضروری اقدامات کریں مثلاً

مرگی کی تشخیص اور علاج کی سہولیات میسر کی جائیں۔
معیاری ادویات کی سستی اور تسلسل سے فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔
عوام میں اس مرض اور اس کے علاج کے متعلق آگہی پیدا کرنے کی کوشش کی جائے۔
تعلیمی اداروں اور دفاتر میں جھٹکوں کے کنٹرول کی کٹ کی فراہمی اور تربیت کا اہتما م کیا جائے۔

اگر آپ کے سامنے کسی فرد کو جھٹکے لگنے شروع ہو جایئں تومریض کو آرام سے زمین پربائیں کروٹ لٹا دیں، اس کے سر کے نیچے نرم تکیہ یا جیکٹ وغیرہ رکھیں، اوراس کو پکڑنے یا جھٹکے روکنے کی کوشش نہ کریں۔
مریض کے منہ میں پانی وغیرہ ڈالنے سے گریز کریں۔
مریض کے ارد گردسے سخت اور تیز دھار اشیاء ہٹا دیں۔
مریض کی عینک اتار دیں۔
اگر جھٹکوں کو پانچ منٹ سے زیادہ ہو جائیں تو 1122کال کریں۔

#

یوم یکجہتی کشمیر
05/02/2024

یوم یکجہتی کشمیر

سرطان (کینسر) کا عالمی دن
04/02/2024

سرطان (کینسر) کا عالمی دن

سردی  کی لہرنمنونیا سے بچاو کی تدابیر کی ضرورت
16/01/2024

سردی کی لہر
نمنونیا سے بچاو کی تدابیر کی ضرورت

15/01/2024

ذیا بیطس دنیا میں تیزی سے عام ہوتا ہوا ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا. اس مرض کا شکار ہونے کی صورت میں کچھ علامات ایسی ہوتی ہیں جس سے عندیہ ملتا ہے کہ آپ کو اپنا چیک اپ کروا لینا چاہئے تاکہ ذیابیطس کی شکایت ہونے کی صورت میں اس کے اثرات کو آگے بڑھنے سے روکا جاسکے.

1: ٹوائلٹ کا زیادہ رخ کرنا
2: معمول سے زیادہ پیاس لگنا
3: جسمانی وزن میں کمی
4: کمزوری اور بھوک کا احساس
5: ہر وقت تھکاوٹ
6: پل پل مزاج بدلنا یا چڑچڑا پن
7: بنیائی میں دھندلاہٹ
8: زخم یا خراشوں کے بھرنے میں تاخیر
9: پیروں میں جھنجھناہٹ
10: مثانے کی شکایات

13/12/2023
ایڈز - ایک جان لیوا مرٖضصرف احتیاط ہی بچائو ہے۔
01/12/2023

ایڈز - ایک جان لیوا مرٖض
صرف احتیاط ہی بچائو ہے۔

پاکستان میں 94 فیصد انجکشن غیر ضروری لگائے جاتے ہیں جس سے ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے امراض پھیل رہے ہیں.
01/12/2023

پاکستان میں 94 فیصد انجکشن غیر ضروری لگائے جاتے ہیں جس سے ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے امراض پھیل رہے ہیں.

ذیابیطس کا عالمی دنذیابیطس کا علاج ممکن نہیں، تاہم احتیاط، ورزش، اور ادویات سے اس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے اور ایک صحت...
14/11/2023

ذیابیطس کا عالمی دن
ذیابیطس کا علاج ممکن نہیں، تاہم احتیاط، ورزش، اور ادویات سے اس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے اور ایک صحتمند زندگی گزاری جاسکتی ہے۔


کانگو وائرسعلامات اور احتیاطیںبیماری کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً مستند معالج سے رابطہ کریں۔
09/11/2023

کانگو وائرس
علامات اور احتیاطیں

بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً مستند معالج سے رابطہ کریں۔

👈سموگ (دھندلا بادل)اس سے مت ڈریں ....صرف احتیاط برتیںبارش میں تاخیر کے باعث ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھندلا بادل (smog...
06/11/2023

👈سموگ (دھندلا بادل)
اس سے مت ڈریں ....صرف احتیاط برتیں

بارش میں تاخیر کے باعث ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھندلا بادل (smog)کے ممکنہ خدشات ہیں جو کہ نا صرف آنکھوں میں شدید تکلیف اور حد نگاہ میں خطرناک کمی کا باعث بن سکتا ہے بلکہ سانس اور پھیپھڑوں کی بیماری کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
گلیوں ، سڑکوں کے ساتھ ساتھ گھروں کے اندر تک پہنچ جانے والی یہ آلودگی بالخصوص بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔

احتیاطی تدابیردورانِ سموگ
دھواں ، گرد اور دھند کی آمیزش کو ’سموگ‘ کہتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر اپنائیں

👈روزانہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔
👈زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں گزاریں۔ بازاروں ، گلیوں یاسڑکوں پر زیادہ چلنے پھرنے سے پرہیز کریں۔
👈گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔
👈گھروں کی صفائی کے دوران جھاڑو کی بجائے گیلا کپڑا استعمال کریں۔
👈گھر سے باہر نکلتے وقت چشمے کا استعمال کریں اور سفر کے دوران یا بعد میں آنکھوں کو پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔
👈ہلکا اور ڈھیلا ڈھالا لباس پہنیں، سر پر ٹوپی یا رومال ضرور رکھیں اور ناک و منہ کو ماسک یا رومال سے ڈھانپ کر رکھیں۔
👈بہت زیادہ ٹھنڈے مشروبات پینے سے اجتناب کریں۔
👈گھروں کے باہر مٹی والی جگہ پر پانی کا چھڑکاؤ کریں۔
👈تعمیراتی جگہوں اور کوڑا کرکٹ والی متعفن جگہوں پر بھی توجہ دیں تاکہ دھول یا مٹی وغیرہ نہ اُڑے۔
👈اپنی گاڑیوں کا معائنہ کروائیں تاکہ دھویں کی وجہ سے ماحول میں آلودگی کم سے کم ہو اور زیادہ سفر کرنے سے پرہیز کریں ۔
👈بچوں اور بزرگوں پر خصوصی توجہ دیں اور ان کی صحت کا خاص خیال رکھیں۔
آنکھوں اور سانس کی بیماری کی صورت میں فوری طور پر اپنے قریبی ڈاکٹر یا ہسپتال سے رجوع کریں۔

👈 اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو آشوب چشم سے بچائیںآنکھ کی باریک جھلی کا گلابی یا سرخ ہو جانا آشوب چشم کی واضح علامات ہے...
05/10/2023

👈 اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو آشوب چشم سے بچائیں

آنکھ کی باریک جھلی کا گلابی یا سرخ ہو جانا آشوب چشم کی واضح علامات ہے۔

👈دیگر علامات : آنکھوں میں سرخی، جلن یا خارش، پانی کا نکلنا، چبھن یا درد ہونا

آشوب چشم قابل علاج مرض ہے
24/09/2023

آشوب چشم قابل علاج مرض ہے

آشوب چشم سے بچنے کیلئے احتیاط کریں۔ آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔
24/09/2023

آشوب چشم سے بچنے کیلئے احتیاط کریں۔ آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔

گلابی آنکھ  یا آشوب چشم
23/09/2023

گلابی آنکھ یا آشوب چشم

پاکستان کے بعض علاقوں میں آشوبِ چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے. آشوب چشم کی علامات آنکھوں کا سرخ ہونا جلن ہو...
22/09/2023

پاکستان کے بعض علاقوں میں آشوبِ چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے.

آشوب چشم کی علامات آنکھوں کا سرخ ہونا جلن ہونا اور پانی بہنا ہے گھر سے نکلتے وقت چشمے کا استعمال کریں.

بچوں کو غیر ضروری باہر جانے سے منع کریں. باہر سے گھر یا دفتر پہنچ کر سادہ پانی سے چہرہ اور آنکھوں کو دھوئیں.

👈 ڈینگی بخارگھبرانے کی نہیں۔ احتیاط کی ضرورت ہےڈینگی بخار کی تشخیص⬅️ بخار کی صورت میں مریض کو فوری طور پر کسی قریبی سرکا...
20/09/2023

👈 ڈینگی بخار
گھبرانے کی نہیں۔ احتیاط کی ضرورت ہے

ڈینگی بخار کی تشخیص

⬅️ بخار کی صورت میں مریض کو فوری طور پر کسی قریبی سرکاری ہسپتال پہنچائیں، جہاں مفت تشخیص اور علاج کی سہولتیں موجود ہیں۔
⬅️تشخیص و علاج صرف مستند ڈاکٹر سے کروائیں۔
⬅️ڈینگی میں مبتلا مریض کو روز مرہ غذا کے ساتھ ساتھ زیادہ مقدار میں پینے والی اشیاء اور دودھ زیادہ پلائیں۔
⬅️ڈینگی بخار کے مریض کو مرض کے دوران اسپرین اور بروفین کسی صورت میں استعمال نہ کروائیں۔

ہیپاٹائٹس بی (B) اور ڈی (D)علامات اور احتیاطی تدابیر
14/08/2023

ہیپاٹائٹس بی (B) اور ڈی (D)
علامات اور احتیاطی تدابیر

𝐖𝐨𝐫𝐥𝐝 𝐇𝐞𝐩𝐚𝐭𝐢𝐭𝐢𝐬 𝐃𝐚𝐲 𝟐𝟎𝟐𝟑ہیپاٹائٹس ایک خطرناک مرض ہے جو جگر کو شدید متاثر کرتا ہے۔ روزمرہ زندگی میں احتیاط اپنا کر آپ خود...
28/07/2023

𝐖𝐨𝐫𝐥𝐝 𝐇𝐞𝐩𝐚𝐭𝐢𝐭𝐢𝐬 𝐃𝐚𝐲 𝟐𝟎𝟐𝟑

ہیپاٹائٹس ایک خطرناک مرض ہے جو جگر کو شدید متاثر کرتا ہے۔ روزمرہ زندگی میں احتیاط اپنا کر آپ خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

ہرسال 28 جولائی جگر کی سوزش (ہیپاٹائٹس) کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
24/07/2023

ہرسال 28 جولائی جگر کی سوزش (ہیپاٹائٹس) کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

صحت عامہ کا پیغام ، عید الضحیٰ کے موقع پر احتیاطی تدابیر ہرگز نظر انداز نہ کریں اعتدال میں کھائیں ، کھانے احتیاط سے کھائ...
29/06/2023

صحت عامہ کا پیغام ،
عید الضحیٰ کے موقع پر احتیاطی تدابیر ہرگز نظر انداز نہ کریں اعتدال میں کھائیں ، کھانے احتیاط سے کھائیں آپ صحت مند رہ کر مزید خوشیاں سمیٹ اور بانٹ سکتے ہیں

Address

Munshi Mohallah Chowk
Mandi Bahauddin
0546

Telephone

+923451018858

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Muhammad Farhan Hashmi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Doctors in Mandi Bahauddin

Show All