Learn with Dr. Shayzee

Learn with Dr. Shayzee Dr. Shayzee | Pilot School’13 | ILM’15 | KIPSian’16 | SMCian’21| CKMCian’26 | میں نہیں__ہم بڑھیں گے✌️

"ہر بظاہر کامل شخص کے پیچھے بے شمار اُلجھنیں ہیں جنہیں آپ نہیں دیکھ سکتے ہیں۔"
25/09/2025

"ہر بظاہر کامل شخص کے پیچھے بے شمار اُلجھنیں ہیں جنہیں آپ نہیں دیکھ سکتے ہیں۔"

اپنی بیٹی کے مستقبل کی حفاظت کریں۔9 سے 14 سال کی تمام بچیوں کو سرویکل کینسر کی ویکسین مفت لگائی جارہی ہے ایک ٹیکہ – عمر ...
12/09/2025

اپنی بیٹی کے مستقبل کی حفاظت کریں۔9 سے 14 سال کی تمام بچیوں کو سرویکل کینسر کی ویکسین مفت لگائی جارہی ہے
ایک ٹیکہ – عمر بھر کی حفاظت

پہلے  امیرِ شہر نے لُوٹا مجھے حبیبجو بچ گیا بَہا کے وہ سیلاب لے گیا
29/08/2025

پہلے امیرِ شہر نے لُوٹا مجھے حبیب
جو بچ گیا بَہا کے وہ سیلاب لے گیا

28/08/2025

پانیوں کو کوئی بتلائے خدارا جا کر۔۔۔
ہجرتیں موت کا سامان ہوا کرتی ہیں😢

پنجاب۔۔۔ سیلاب🌊

یہ گلاس پہلے اتنا خطرناک نہیں تھا۔ جتنا یہ ٹوٹنے کے بعد خطرناک ہے۔ٹوٹنے کے بعد ہر رشتہ خطرناک ہوجاتا ہے۔لہٰذا سازش کرنے ...
20/08/2025

یہ گلاس پہلے اتنا خطرناک نہیں تھا۔
جتنا یہ ٹوٹنے کے بعد خطرناک ہے۔

ٹوٹنے کے بعد ہر رشتہ خطرناک ہوجاتا ہے۔

لہٰذا سازش کرنے سے پہلے جان لو کہ سازش سے رشتے ٹوٹتے ہیں اور ٹوٹے رشتے خطرناک ہوتے ہیں..
اور پھر یہ آپکو زخمی کر سکتے ہیں۔

14/08/2025

میری زمین مرا آخری حوالہ ہے

سو میں رہوں نہ رہوں اسکو بارآور کر دے

06/08/2025

میں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ اگر آپ بلکل چینی نا کھائیں اور گھر میں چینی خرید کر بھی نا لائیں تو آپکی صحت کو ناصرف کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ بہت فائدہ ہو گا - چینی کے بحران کا انفرادی علاج چینی کا استعمال ترک کرنا ہے

"تم یورپ کی طرف ہجرت کرو گے، اور قانون کی پابندی کرو گے۔ تم سگریٹ کے ٹوٹے زمین پر نہیں پھینکو گے، عوامی مقامات پر تمباکو...
05/08/2025

"تم یورپ کی طرف ہجرت کرو گے، اور قانون کی پابندی کرو گے۔ تم سگریٹ کے ٹوٹے زمین پر نہیں پھینکو گے، عوامی مقامات پر تمباکو نوشی نہیں کرو گے، اور مخصوص مقامات سے سڑک پار کرو گے۔ تمہاری سیکیورٹی کا شعور اتنا ہوگا کہ اگر تمہاری کھڑکی کے سامنے سے بلی بھی چوری ہو جائے تو پولیس کو اطلاع دو گے۔

تم گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ باندھو گے اور بچے کے لیے پچھلی سیٹ پر کرسی رکھو گے۔ تم قطار میں کھڑے رہو گے چاہے وہ ایک کلومیٹر لمبی کیوں نہ ہو۔ جب تمہیں یورپی شہریت ملے گی اور تم اپنے نمائندے کا انتخاب کرو گے، تو اس کی تاریخ، ماضی اور پیشہ ورانہ مہارت کے بارے میں تحقیق کرو گے۔ اگر تم یہ سب اپنی ملک میں کرتے تو شاید تمہیں ہجرت کرنے کی ضرورت نہ پڑتی۔"

یکم اگست سے سات اگست تک دنیا میں بچوں کے لیے ماں کا دودھ پلانےکی آگاہی کا ہفتہ منایا جاتا ہےآئیں مل کر اسکاحصہ بنیںبچوں ...
04/08/2025

یکم اگست سے سات اگست تک دنیا میں بچوں کے لیے ماں کا دودھ پلانےکی آگاہی کا ہفتہ منایا جاتا ہے

آئیں مل کر اسکاحصہ بنیں

بچوں کے لیے ماں کا دودھ پلانے کے فائدے
🔸 مثالی غذائیت:
ماں کا دودھ پروٹین، چکنائی، کاربوہائیڈریٹس، اور وٹامنز کا بہترین توازن رکھتا ہے، جو خاص طور پر ابتدائی مہینوں میں بچے کی ضروریات کے مطابق ہوتا ہے۔

🔸 مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے:
ماں کے دودھ میں اینٹی باڈیز (خصوصاً IgA)، سفید خون کے خلیے اور دیگر مدافعتی عوامل ہوتے ہیں جو بچے کو ان بیماریوں سے بچاتے ہیں:

کان کا انفیکشن
سانس کی نالی کے انفیکشن
دست اور معدے کی بیماریاں
میننجائٹس
🔸 دیرپا بیماریوں کا کم خطرہ:
ماں کا دودھ پینے والے بچوں میں ان بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے:
دمہ
ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 ذیابیطس
موٹاپا
بعض بچپن کے کینسر
🔸 دماغی نشوونما میں مدد:
تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ماں کا دودھ پینے والے بچوں کا IQ کچھ زیادہ ہو سکتا ہے، ممکنہ طور پر اس میں موجود DHA جیسے فیٹی ایسڈز کی وجہ سے۔
🔸 جذباتی تعلق اور تحفظ کا احساس:
ماں کے ساتھ جسمانی رابطہ بچے میں جذباتی تعلق پیدا کرتا ہے اور اُس کی سماجی و جذباتی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔

🔸 SIDS کا کم خطرہ:
چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ پلانے سے اچانک بچے کی موت (SIDS) کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

** ماؤں کے لیے ماں کے دودھ پلانے کے فائدے **
🔸 زچگی کے بعد تیزی سے صحت یابی:
ماں کا دودھ پلانے سے آکسیٹوسن ہارمون خارج ہوتا ہے، جو بچہ دانی کو سکڑنے اور اُس کے اصل سائز پر واپس آنے میں مدد دیتا ہے، اور خون کا بہاؤ کم کرتا ہے۔

🔸 کیلوریز جلانا اور وزن میں کمی:
دودھ پلانے سے اضافی کیلوریز جلتی ہیں، جس سے کچھ ماؤں کو حمل کے بعد وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

🔸 بعض بیماریوں کے خطرات میں کمی:

چھاتی کا کینسر
بیضہ دانی کا کینسر
ٹائپ 2 ذیابیطس
دل کی بیماریاں
🔸 قدرتی مانع حمل (عارضی):
صرف ماں کا دودھ پلانے سے حیض اور زرخیزی میں تاخیر ہو سکتی ہے (جسے "لیکٹیشنل ایمینیوریا" کہتے ہیں)، لیکن یہ 100% قابل اعتماد مانع حمل طریقہ نہیں ہے۔
🔸 جذباتی تعلق:
آکسیٹوسن کے اخراج سے ماں اور بچے کے درمیان جذباتی تعلق مضبوط ہوتا ہے، ماں کے ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے اور ڈپریشن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

🔸 آسان اور کم خرچ:
فارمولہ تیار کرنے یا بوتلوں کی ضرورت نہیں، اس لیے یہ آسان اور کم قیمت طریقہ ہے۔

🌳 ہماری سانسوں کے لیے ہوا🍎 ہماری زندگی کے لیے خوراک💧 ہمارے وجود کے لیے پانی🌇 اور وہ ماحول جس میں ہم جیتے ہیں —یہ سب انسا...
04/08/2025

🌳 ہماری سانسوں کے لیے ہوا
🍎 ہماری زندگی کے لیے خوراک
💧 ہمارے وجود کے لیے پانی
🌇 اور وہ ماحول جس میں ہم جیتے ہیں —

یہ سب انسانی صحت پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔

انسانوں کی حفاظت کے لیے ہمیں قدرت اور اپنے واحد سیارے 🌎 کی حفاظت کرنی ہوگی

کیسے سمجھوں کہ نہیں ہے پسِ چلمن کوئیمیں جو روتا ہوں تو ہنسنے کی صدا آتی ہےPC: Rubaika Shehzad
31/07/2025

کیسے سمجھوں کہ نہیں ہے پسِ چلمن کوئی

میں جو روتا ہوں تو ہنسنے کی صدا آتی ہے

PC: Rubaika Shehzad

لوگوں کے غم___، خرید لیتا ہوں..بس یہی روزگار ہے__، میرا.. !
28/07/2025

لوگوں کے غم___، خرید لیتا ہوں..

بس یہی روزگار ہے__، میرا.. !

Address

Mandi Bahauddin
65679

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923414499414

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Learn with Dr. Shayzee posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Learn with Dr. Shayzee:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram