Medical Specialist DR. Mujahid Mughal
Nearby clinics
Shadman Colony Burewala, Mandi Burewala
Sira Chock M. B. Din
Sadar Bazar
Rabbi Center Shop 1 To
Nazar Homoeopathic Hospital Phalia, Phalia
Ghalli Masjid Saddique Akbar Helan, Helan
Comments
منڈی بہاؤالدین میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور حالیہ دنوں میں دو نوجوانوں کو منڈی بہاؤالدین میں رِیبز وائرس جو انتہائی مہلک ہے اس سٹیج پر ہسپتال پہنچایا گیا جب علاج ممکن نہیں تھا لیکن ہم اس سےخود کو بچا بھی سکتے ہیں
اُس کی وجہ سے ڈیتھ ہوئی ہے کُچھ جنرل میئرز ہیں جیسے باؤلے کتوں کے کاٹنے سے فوراً ہاسپٹل سے موجودہ ویکسین کروانااور امونیو گلوبنز لگوانا
گورنمنٹ کو بھی چاہیے وہ آبادیوں میں آوارہ کتوں کوتلف کرنے کے اقدامات کرے
Medical Specialist DR. Mujahid Mughal
Dr. MUHAMMAD MUJAHID MUGHAL
(MEDICAL SPECIALIST & PHYSICIAN)
M.B.B.S, F.CP.S(MEDICINE)
Dr Mujahid Mughal
(Medical Specialist & Physician)
M.B.B.S, F.C.P.S(medicine)
GASTROENTEROLOGIST & ENDOSCOPIST
Ex-DISTRIC PHYSICIAN DHQ M.B.DIN
Clinical secretory PMA Mbdin
Clinical certificate in diabetes -BMJ-AKU-RCP(London)
CONSULTATION #
ALGhani hospital nearby old Dhq
Mbdin
TEL#0546 509400
TAIMING
Morning 9:00am to 2:00 pm
Evening 5:00pm to 8:00 pm
Sunday off
Operating as usual
*ڈینگی بخار کے حوالے سے ڈاکٹر مجاہد مغل صاحب کا پبلک میسج*
:ڈینگی وائرس کی عام علامات درج ذیل ہیں
*سر درد
*تیز بخار
*جسم میں شدید درد
*ھڈیوں میں درد
*جسم پرنشان*
*آنکھوں میں درد*
*متلی اور الٹی آنا*
ڈینگی بخار کی وجہ مچھر سے پیدا ہونے والی بیماری ہے پاکستان کی دوسرے شہروں کی طرح اب یہ منڈی بہاولدین میں بھی کیس دیکھنے کو آ رہے ہیں دن بدن اس میں اضافہ ہو رہا ہے ڈینگی بخار عام بخار کی طرح ہی ہوتا ہے اس کی وجہ پہچان جسم میں درد اور آنکھوں کے پیچھے درد کا ہونا اور اس کے ساتھ جسم پر نشان پڑھنا شامل ہے یہ ڈینگی بخار دوسرے بخار کی طرح اپنا دورانیہ پورا کرتا ہے جو کہ عموماً سات دن ہوتا ہے۔کچھ لوگ ملیریا کی دوائی اور انٹبیٹک دوائی استعمال کرتے لیکن اس سے آرام نہیں آتا لہذا اپنے آپ کےساتھ ظلم نہ کریں اگر آپ کے ارد گرد لوگوں میں ڈینگی بخار کے مریض موجود ہوں جن میں ڈینگی بخار کی علامت پائی جائیں تو انھیں صرف اور صرف پیناڈول استعمال کروائیں-پانی اور دیگر مشروبات کا استعمال بڑھایں ۔
البتہ اگر پیٹ درد
لو بلڈ پریشر
نقاہت
اور متلی الٹی کی وجہ سے اِن ٹیک اچھا نہ رہے اور Dehydration کا
خطرہ ہو تو
فوری طور پر چیک اب کرواناچاہئیے ۔۔
پیٹ میں درد اور دن میں تین بار اُلٹی کرتے شدید ویکنس اور بے چینی یہی وارننگ علامات ہوتی ہیں پلس اگر ناک منہ سے خون وغیرہ یا جلد پہ نشان،ایسی صورت میں فوری ڈینگی فیور سیل سول ہسپتال رابطہ کریں۔
سوال : ذیابیطس کا ٹیسٹ کب کروانا چاہیے؟
1۔ اگر آپ کی عمر 40 سال یا اس سے زائد ہے
2۔ اگر آپ کے خاندان میں کسی کو ذیابیطس ہے
3۔اگر آپ کو حمل کے دوران ذیابطیس ہوئی تھی۔
سوال ذیابیطس کی تشخیص کے لیے کونسا ٹیسٹ کروانا چاہیے؟
ذیابیطس کی تشخیص کے لیے تین ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں
1۔ HBA1C
2۔ OGTT
3۔ خالی پیٹ شوگر ٹیسٹ
سوال : پری ذیابیطس کیا ہے؟
پری ذیابطیس وہ فیز ہے جب آپ کی شوگر کا لیول نارمل لوگوں سے زیادہ اور شوگر کے مریضوں سے کچھ کم ہوتا ہے
سادہ الفاظ میں شوگر ہونے سے پہلے کی سٹیج کو پری ذیابطیس کہتے ہیں۔
سوال: پری ذیابطیس کی تشخیص کیسے ممکن ہے؟
پری ذیابطیس کی تشخیص بھی ذیابیطس کی تشخیص کے لیے کروائے جانے والے ٹیسٹوں سے کی جاتی ہے۔
مثلا اگر آپ کے HBA1C کا رزلٹ 7▪︎5 سے 3▪︎6 کے درمیان ہے تو آپ پری ذیابطیس (Pre diabetic) ہیں
سوال: کیا پری ذیابطیس کو reverse کیا جا سکتا ہے؟ کیا پری ذیابطیس کی سٹیج پر آ کر بھی شوگر لاحق ہونے سے بچا جا سکتا ہے؟
جی ہاں۔ اگر مریض روزانہ ایک گھنٹہ واک یا ایکسرسائز کرے
میٹھا مکمل طور پر چھوڑ دے
روٹی چاول میدہ کو انتہائی کم کر دے
اگر موٹا ہے تو اپنا وزن کم کر لے
تو پری ذیابطیس کی سٹیج پر آنے کے باوجود ذیابطیس لاحق ہونے سے بچ سکتا ہے۔
بلکہ اپنا HBA1C کا رزلٹ پری ذیابطیس سے نارمل رینج میں بھی لا سکتا ہے

دل اور دماغ کا باہمی تعلق
ذہنی اور جسمانی امراض کو ایک دوسرے سے جدا نہیں سمجھا جا سکتا- یہ ایک ہی شخص کے وجود کے دو حصے ہیں اور ایک حصے کی طاقت یا کمزوری دوسرے حصے کو متاثر کرتی ہے-
تحقیق سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ذہنی امراض جیسے ڈپریشن، اینگزائٹی اور عمومی سٹریس بتدریج مختلف امراض قلب کو جنم دے سکتے ہیں ، ہر وقت کی مایوسی، سٹریس اور انجانا خوف دل کی دھڑکن تیز ہونے، بلڈ پریشر کے مسائل اور دیگر دل کے امراض کا باعث بن سکتے ہیں-
اسی طرح اعدادوشمار یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ ہارٹ اٹیک ، ہارٹ فیلیئر اور دیگر امرض قلب کی وجہ سے ڈپریشن، اینگزائٹی اور دیگر امراض نفسیات جنم لے سکتے ہیں- ذہنی امراض صرف سوچوں کے مسائل یا معاشرتی مسائل کی وجہ سے پیدا نہیں ہوتے بلکہ مختلف جسمانی امراض ان کی ایک بہت بڑی وجہ ہیں-
اچھا جسم ایک اچھے ذہن کا ضامن ہو سکتا ہے اور اچھا ذہن ایک اچھے جسم کا-
آئیے آج عالمی یوم ذہنی صحت پر عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے ذہن اور جسم کا بیک وقت دھیان رکھیں گے-
Body Healthy Mind
Mental Health Day
Dr mujahid mughal
Mbdin

Diabetes and foot care
ذیابیطس کی تشخیص کی ابتداء میں مریض کو ایسی قسم کے لوگ ضرور ملتے ہیں
1۔ جڑی بوٹیوں سے شوگر کا سو فیصد علاج کرنے والے
2۔ روز "کریلے کے پانی" کا ایک گلاس پلا کر "سب کچھ کھائو" کا مشورہ دینے والے
3۔ "ڈاکٹر کے پاس نہ جانا ورنہ دوائیوں پر لگ جائو گے" کہنے والے
ان تمام قسم کے لوگوں اور تجربات سے گزرنے کے بعد مریض آخر میں ڈاکٹر کے پاس ہی آتا ہے
کیونکہ ابھی تک ایسی کوئی جڑی بوٹی یا دوا ایجاد یا دریافت نہیں ہوئی جو مریض کو جادو سے ٹھیک کر دے۔
ذیابطیس کو قابو کرنے کا ایک ہی فارمولا ہے
پرہیز+واک+دوا= صحت
میٹھا چھوڑ دیں۔ روٹی چاول کم کر دیں۔ روزانہ تیز واک یا ایکسرسائز کریں۔
ایک مستند ڈاکٹر سے رابطے میں رہیں
زیادہ بلڈ شوگر لیول
آپ کے جسم میں خون کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے
آپ کی شریانوں کو تنگ کر دیتا ہے جس سے خون کو گزرنے کے لیے زیادہ زور لگانا پڑتا ہے اور بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے
ہمارے جسم کے تمام اعضاء کو خوراک خون کے ذریعے پہنچتی ہے
خون کی گردش میں خلل سے جسم کی حساسیت متاثر ہوتی ہے۔
آپ کے مسلز (پٹھے) کمزور ہو جاتے ہیں
آپ کی نظر متاثر ہوتی ہے۔
زیادہ شکر والا خون مسلسل فلٹر کرنے سے آپ کے گردوں کی کارکردگی متاثر ہونے لگتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہائی بلڈ شوگر لیول اچانک ہارٹ اٹیک یا برین ہیمرج اور فالج کا سبب بن سکتا ہے۔
ہمیشہ اپنا بلڈ شوگر لیول نارمل رینج میں برقرار رکھیں۔
روزانہ واک کریں۔
صحتمند غذا کھائیں
کسی مستند ڈاکٹر سے ہمیشہ رابطے میں رہیں

World heart day
کیا شوگر کی وجہ سے آپکی آنکھیں کمزور ہوئی ہیں ؟
آنکھوں پر اثرانداز کرتی ہوئی شوگر کو Diabetic Retinopathy کہتے ہیں۔
📌جانتے ہیں retinopathy کیا ہے؟
یہ ذیابیطس ریٹینوپیتھی ایک آنکھ کا مسئلہ ہے جو بینائی کی کمی اور یہاں تک کہ اندھا پن کا باعث بن سکتا ہے۔
اس کا شکار وہ مریض ہوتے ہیں جو اپنی شوگر کو کنٹرول نہیں کرتے
اس کی مخصوص نشانیاں کون سی ہیں ؟
1- دھندلا نظر آنا۔
2- سیاہ تصویر کا ایک دم سے دکھنا
3-پڑھنے میں ٹھیک سے فوکس نہ ہو پانا۔
4- رنگوں کو الگ بتانے میں دشواری
👈ذیابیطس کے مریضوں کو اپنی آنکھوں کا باقاعدگی سے معائنہ کروانا چاہیے۔
👈ٹائپ 1 ذیابیطس والے لوگوں کے لیے، آنکھوں کا مکمل معائنہ 3 سے 5 سال بعد شروع کروا لینا چاہیے۔
👈 ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں کے لیے، آنکھوں کا مکمل معائنہ سال بعد کرواتے رہنا چاہیے۔
ابھی اپنے ڈاکٹر سے بڑھتی ہوئی شوگر پر قابو پانے کے لیے مشورہ کریں۔۔
اپنی جلد سے ذیابطیس کی علامات کو پہچانیں
1۔ گردن پر سیاہی آ جانا اور گردن کی جلد کا خشک ہو جانا
2۔ ہاتھ پائوں کی جلد کا بہت شدید خشک اور سخت ہو جانا
3۔ جلد کا رنگ گہرا ہو جانا شوگر یا انسولین مزاحمت کی بہت بڑی نشانی ہے۔
4۔ سارے جسم کی جلد کا خشک ہو جانا
5۔ بغلوں میں جلد کی رنگت کا تبدیل ہو جانا
6۔ جسم پر خارش ہونا
7۔ شوگر کا دانہ( گڑھ) بن جانا۔ جو ابتدا میں انتہائی سخت اور گہرے سرخ یا زرد کا ہوتا ہے۔ اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کا سائز بڑھنا
8۔ ٹانگوں اور پنڈلیوں پر لکیر کی صورت میں نشانات کا واضح ہونا
9۔ چہرے اور ہاتھوں کی جلد کا پیلا ہو جانا
ایسی صورت میں
زیادہ پانی پئیں۔ مرغن کھانوں سے پرہیز کریں
میٹھا بالکل چھوڑ دیں۔ روزانہ واک ایکسرسائز کریں
اپنے ناخن بڑھنے نہ دیں اور ناخنوں سے جسم کو کھجانے سے احتراز کریں۔
ڈاکٹر کی ہدایات کے بغیر کسی قسم کا لوشن یا کریم جلد پر مت لگائیں۔ کیونکہ مارکیٹ میں عام ملنے والے لوشن شوگر کے مریض کی جلد پر فنگل انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں
فورا اپنا HbA1C کروائیں۔اور ڈاکٹر سے رابطہ کریں
بہت سے مریض ذیابطیس کی تشخیص کے بعد اتنے دلبرداشتہ ہو جاتے ہیں کہ
1۔ دوستوں رشتہ داروں سے ملنے سے کترانے لگتے ہیں
2۔ لوگ ان سے عیادت کریں یا ذیابطیس کے متعلق سوال کریں تو برا مناتے ہیں
3۔ ملنا تو دور دوستوں کی کالز اٹھانا بند کر دیتے ہیں
نتیجہ مزید سٹریس اور ڈپریشن
میری ایک بات گرہ سے باندھ لیں
ذیابطیس کو ہرانے کے لیے جتنا
پرہیز ایکسرسائز اور دوا ضروری ہے
اتنا ہی ضروری سٹریس سے بچنا بھی ہے۔
ذیابطیس کا مرض قدرت کی طرف سے آپ کو اشارہ ہے
ایک وارننگ ہے
کہ اپنا طرز زندگی سیدھا کر لیں ورنہ ایک تباہی آپ کی منتظر ہے
اگر آپ اپنا طرز زندگی صحت مند طریقے سے ڈھال لیتے ہیں
تیز تیز واک کرتے ہیں
میٹھا اور کاربوہائیڈریٹس نہیں لیتے
مستند معالج سے ادویات تجویز کرواتے ہیں
تو انشاءاللہ ذیابطیس آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی
خود کو توجہ دینا شروع کریں۔ اچھے معالج کے انتخاب پر کبھی سمجھوتا نہ کریں۔ ڈاکٹر کے مشورے سے اپنی دوا غذا اور لائف سٹائل ری سیٹ کریں
*اکثر لوگ پوچھتے ہیں ذیابطیس اور انسولین مزاحمت Insulin Resistance کا تعلق کیا ہے؟*
دیکھیں یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ انسانی جسم خوردبینی خلیوں سے مل کر بنا ہے۔ انسولین مزاحمت میں جگر اور پٹھوں کے خلیے انسولین کو اپنے اندر داخل نہیں ہونے دیتا۔
جس کے نتیجے میں خون میں شوگر لیول بڑھنے لگتا ہے۔
دوسری طرف خلیوں کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ کیونکہ خلیوں کو کام کرنے کے لیے توانائی گلوکوز کی صورت میں چاہیے ہوتی ہے۔ جو ان تک نہیں پہنچ پاتی۔
ذیابطیس ٹائپ 2 لاحق ہونے کی ایک اہم وجہ انسولین مزاحمت ہی ہے۔
*انسولین مزاحمت کی تین اہم وجوہات ہیں*۔
1۔ موٹاپا
2۔ جسمانی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینا
3۔ خوراک میں کاربوہائیڈریٹس یعنی چینی اور روٹی چاول کا زیادہ استعمال۔
*انسولین مزاحمت کی علامات*
1۔ ذیابطیس ٹائپ 2
2۔ ہائی کولیسٹرول لیول
3۔ موٹاپا
4۔ کھانے کے بعد تھکاوٹ محسوس کرنا
5۔ کھانے کے بعد بھی بھوک لگنا
6۔ پیاس
7۔ کمزوری محسوس کرنا
*اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ انسولین مزاحمت کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟*
انسولین مزاحمت کو کم کرنے کے لیے آپ کو تین کام فوری بنیادوں پر کرنے ہیں۔
1۔ تیز واک یا ایکسرسائز
2۔ کاربوہائیڈریٹس کا کم سے کم استعمال
3۔ وزن میں کمی
ان تین چیزوں پر عمل کر کے آپ انسولین مزاحمت کو کم کر سکتے ہیں۔
*پری ذیابطیس کیا ہے؟
وہ سٹیج جب مریض کے خون کے ٹیسٹ HBA1C کا رزلٹ نارمل لوگوں سے زیادہ اور ذیابطیس کے مریضوں سے کچھ کم آتا ہے۔
پری ذیابطیس میں خون میں شوگر کی مقدار بڑھنے لگتی ہے۔ لیکن یہ اضافہ شوگر کے مریضوں کے مقابلے میں انتہائی قلیل ہوتا ہے۔
اس سٹیج پر ذیابیطس کو بغیر ادویات کے ریورس کیا جا سکتا ہے۔
عموما ڈاکٹرز ، مریض کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیتے ہیں
میٹھا کھانے سے منع کرتے ہیں اور
روٹی چاول انتہائی کم کرنے کے ساتھ ساتھ واک/ ایکسرسائز کی تلقین کرتے ہیں۔
*پری ذیابطیس کی تشخیص کیسے ممکن ہے؟
ذیابطیس کی تشخیص کی طرح پری ذیابطیس کی تشخیص بھی
1۔ خون کے ٹیسٹ HBA1C
2۔ خالی پیٹ شوگر کے ٹیسٹ
3۔ گلوکوز برداشت کرنے والے ٹیسٹ OGTT
سے کی جا سکتی ہے۔
*کن افراد کو پری ذیابطیس کا ٹیسٹ کروانا چاہیے۔
1۔ چالیس سال کے وہ تمام افراد جن کے والدین یا خاندان میں کسی کو شوگر کی بیماری ہو۔
2۔ وہ خواتین جن کو حمل کے دوران ذیابطیس ہوئی ہو۔
3۔ ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول کے مریضوں کو
4۔ دل کی بیماری میں مبتلا افراد کو
5۔ وہ خواتین جن کو PCOS ہے
6۔ وہ افراد جن کا وزن زیادہ ہے

Acute Cholecystitis | Treatment and Diagnosis | Pittay ( Gall bladder) ka dard | Dr. Samar Ghufran
Acute Cholecystitis | Treatment and Diagnosis | Pittay ( Gall bladder) ka dard | Dr. Samar Ghufran A detailed description of Acute Cholecystitis and gall bladder pain, its medical and surgical treatment with open or laproscopic cholecystectomy.
اگر مجھے ذیابیطس ہو تو میں زیادہ سے زیادہ صحت مند رہنے کے لیے کیا کر سکتا ہوں؟ - اگر آپ کو ذیابیطس ہے (جسے بعض اوقات Diabetes mellitus کہا جاتا ہے)، تو سب سے اہم چیز جو آپ کر سکتے ہیں وہ ہے اپنے "ABCs" کو کنٹرول کرنا:
●"A" کا مطلب ہے "A1C" - A1C ایک خون کا ٹیسٹ ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ پچھلے چند مہینوں کے دوران آپ کے بلڈ شوگر کی اوسط سطح کتنی رہی ہے۔
●"B" کا مطلب ہے "بلڈ پریشر" - اگر آپ کو ذیابیطس ہے تو اپنے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ آپ کے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنا۔ ہائی بلڈ پریشر آپ کو ہارٹ اٹیک، فالج اور گردے کی بیماری کے خطرے میں ڈالتا ہے۔
C" کا مطلب ہے "کولیسٹرول" - کولیسٹرول ایک مومی مادہ ہے جو خون میں پایا جاتا ہے۔ ہائی کولیسٹرول ایک اور عنصر ہے جو آپ کے دل کے دورے، فالج اور دیگر سنگین مسائل کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔
میرے ABCs اتنے اہم کیوں ہیں؟
ان لوگوں کے مقابلے میں جن کو ذیابیطس نہیں ہے، ذیابیطس والے لوگوں میں دل کا دورہ پڑنے یا فالج کا خطرہ 2 سے 3 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ ذیابیطس والے لوگوں کو بھی چھوٹی عمر میں دل کا دورہ پڑتا ہے، اور یہ زیادہ شدید اور زیادہ مہلک ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، ذیابیطس والے لوگوں کو گردے کی بیماری ہونے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اپنے ABCs کو کنٹرول میں رکھ کر، آپ ان مسائل کے خطرے کو کافی حد تک کم کر سکتے ہیں۔
کیا میرا بلڈ شوگر سب سے اہم چیز نہیں ہے
بلڈ شوگر کو کم رکھنا ذیابیطس کی وجہ سے ہونے والی کچھ پریشانیوں کو روکنے کے لیے اہم ہے، بشمول:
●آنکھوں کی بیماریاں جو بینائی کی کمی یا اندھا پن کا باعث بنتی ہیں۔
●گردے کی بیماری
● اعصابی نقصان (جسے "نیوروپتی"Neuropathy کہا جاتا ہے) جو ہاتھوں اور پیروں میں بے حسی یا درد کا سبب بن سکتا ہے
● سرجری کے ذریعے انگلیوں، ، یا جسم کے دیگر حصوں کو ہٹانے کی ضرورت (کاٹ کر)Amputation
اس کے باوجود، بلڈ شوگر صرف ان چیزوں میں سے ایک ہے جس پر آپ کی توجہ حاصل کرنی چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول کی وجہ سے ہونے والے مسائل اکثر ہائی بلڈ شوگر کی وجہ سے ہونے والے مسائل سے زیادہ سنگین ہوتے ہیں۔
میری ABC کی سطحیں کیا ہونی چاہئیں؟ -
آپ کو جن سطحوں کا مقصد بنانا چاہئے اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آپ کی ذیابیطس کتنی شدید ہے، آپ کی عمر کتنی ہے، اور آپ کو صحت کے دیگر مسائل کیا ہیں۔ اپنے ڈاکٹر سے پوچھیں کہ آپ کے ہدف کی سطح کیا ہونی چاہیے۔
ذیابیطس والے بہت سے لوگوں کا مقصد ہے:
●A1C کی سطح 7 فیصد سے کم ہے۔
●بلڈ پریشر 140/90 سے نیچے، یا بعض صورتوں میں کم
●LDL کولیسٹرول کی سطح 100 سے نیچے (LDL کولیسٹرول کی ایک قسم ہے، جسے اکثر "خراب کولیسٹرول" یا "ناقص کولیسٹرول" کہا جاتا ہے)
میں اپنے ABCs کو کیسے کنٹرول کر سکتا ہوں؟ -
آپ اور آپ کا ڈاکٹر آپ کے ABCs کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ایک منصوبہ بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ آپ کے منصوبے میں شامل ہوسکتا ہے:
●ادویات - ذیابیطس کے زیادہ تر لوگ اپنے خون کی Sugar کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر روز دوا لیتے ہیں۔ انہیں ہر روز اپنے خون کیsugar کی سطح کو بھی چیک کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، ذیابیطس کے بہت سے لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر یا ہائی کولیسٹرول کے علاج کے لیے، یا مستقبل میں صحت کے مسائل سے بچنے کے لیے روزانہ دوائیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کو اپنی دوائیوں میں کوئی پریشانی ہے، یا آپ ان کے متحمل نہیں ہیں، تو ان مسائل کے بارے میں اپنے ڈاکٹر یا سے بات کریں۔
طرز زندگی میں تبدیلیاں life style modification - آپ جو کھانے کھاتے ہیں اس کے بارے میں آپ روزانہ انتخاب کرتے ہیں اور آپ کے رہنے کے طریقے آپ کے ABCs اور آپ کی عمومی صحت پر بڑا اثر ڈال سکتے ہیں۔ یہاں کچھ چیزیں ہیں جو آپ اپنے ABCs کو کنٹرول میں رکھنے یا صحت کے خطرات کو کم کرنے میں مدد کے لیے کر سکتے ہیں:
•صحت مند کھانے کا انتخاب کریں -Diet بہت سارے پھل، سبزیاں، سارا اناج، اور کم چکنائی والی دودھ کی مصنوعات کھائیں۔ گوشت اور تلی ہوئی یا چکنائی والی غذاؤں کی مقدار کو محدود کریں جو آپ کھاتے ہیں۔
• فعال رہیں Exercise - ہفتے کے بیشتر دنوں میں 30 منٹ یا اس سے زیادہ کے لیے چہل قدمی کریں، یا کچھ فعال کریں۔
تمباکو نوشی بند کرو smoking cessation- تمباکو نوشی اس بات کے امکانات کو بڑھاتی ہے کہ آپ کو دل کا دورہ پڑنے یا فالج کا حملہ ہو یا کینسر ہو جائے۔
وزن کم کرنا -weight loss زیادہ وزن ہونے سے صحت کے بہت سے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
• الکحل سے پرہیز کریں - الکحل بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کو بڑھا سکتی ہے۔
خوش قسمتی سے، مندرجہ بالا طرز زندگی میں بہت سی تبدیلیاں تمام 3 ABCs کو بہتر بنا سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، متحرک رہنے اور وزن کم کرنے سے بلڈ شوگر، بلڈ پریشر، اور کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔
Copied
Medical diagnosis is the process of determining which disease or condition explains a person's symptoms and signs.
It is most often referred to as diagnosis with the medical context being implicit.
The information required for diagnosis is typically collected from a history and physical examination of the person seeking medical care. Often, one or more diagnostic procedures, such as medical tests, are also done during the process.
Sometimes posthumous diagnosis is considered a kind of medical diagnosis.

Timeline photos
Gout is a common and complex form of arthritis that can affect anyone. It's characterized by sudden, severe attacks of pain, swelling, redness and tenderness in one or more joints, most often in the big toe.
An attack of gout can occur suddenly, often waking you up in the middle of the night with the sensation that your big toe is on fire. The affected joint is hot, swollen and so tender that even the weight of the bedsheet on it may seem intolerable.
Gout symptoms may come and go, but there are ways to manage symptoms and prevent flares. https://mayocl.in/3zYePvl


Prediabetes
پری ذیابیطس یا شوگر سے پہلے والی سٹیج کیا ہے؟
یہ وہ سٹیج ہے جب آ پ کا شوگر لیول نارمل سے زیادہ ہو لیکن ابھی تک شوگر کی باقاعدہ تشخیص کے زمرے میں نہ آتا ہو،
تقریبا اسی فیصد افراد کو علم نہیں ہوتا کہ وہ پری ذیابیطس کا شکار ہیں - اس مرحلے میں آپ اپنی بیماری کو آگے بڑھنے سے روک سکتے ہیں اور اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی سے شوگر کے مرض سے بچ سکتے ہیں-
آئیے دیکھتے ہیں وہ کونسی وجوہات ہیں جن کی بنا پر یہ مرض لاحق ہو سکتا ہے اور کیسے ہم اس کا بچاؤ کر سکتے ہیں
Prediabetes
Diabetes can be prevented
پری ذیابیطس یا شوگر سے پہلے والی سٹیج کیا ہے؟
یہ وہ سٹیج ہے جب آ پ کا شوگر لیول نارمل سے زیادہ ہو لیکن ابھی تک شوگر کی باقاعدہ تشخیص کے زمرے میں نہ آتا ہو،
تقریبا اسی فیصد افراد کو علم نہیں ہوتا کہ وہ پری ذیابیطس کا شکار ہیں - اس مرحلے میں آپ اپنی بیماری کو آگے بڑھنے سے روک سکتے ہیں اور اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی سے شوگر کے مرض سے بچ سکتے ہیں-
آئیے دیکھتے ہیں وہ کونسی وجوہات ہیں جن کی بنا پر یہ مرض لاحق ہو سکتا ہے اور کیسے ہم اس کا بچاؤ کر سکتے ہیں

50yr lady having complete heart block
Heart rate of 30/min reffered to dr Aqeel malik(cardiologist)for check up.developed loss of consciousness at presentation due to long pause.Temporary pacemaker inserted in ALGhani hospital
pt stable with heart rate of 70/min and then reffered for PPM

ذیابیطس کا مرض اور انسولین کی اہمیت
ذیابیطس یا شوگر ایک عالمی وبا کی صورت اختیار کر چکی ہے، ہمارے اردگرد شاید ہی کوئی گھر بچا ہو جہاں اس مرض نے اپنے پنجے نہ گاڑے ہوں، ایسے میں سب سے بڑا چیلنج ذیابیطس کا مکمل اور بھر پور کنٹرول ہے، اس موضوع پر تمام تحقیقات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ تمام تر ادویات میں سب سے بہتر کنٹرول انسولین سے ہو سکتا ہے، اور طویل مدتی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے
جدید انسولین شوگر لیول گرنے کے خطرے کو کم کرتی ہے اور اسے لگانا بھی نسبتا آسان اور کم تکلیف دہ ہوتا ہے-
اسی موضوع پر آج میں نے ڈاکٹرز کی ایک میٹنگ میں گفتگو کی اور جدید اور روایتی انسولین کا موازنہ اور شوگر کا بہتر کنڑول زیر بحث آیا
Knee pain


فالج کے دورے کے بعد ہر گزرتے منٹ میں آپ کا دماغ 19 لاکھ خلیات سے محروم ہو رہا ہوتا ہے اور ایک گھنٹے تک علاج کی سہولت میسر نہ ہو پانے کی صورت میں دماغی عمر میں ساڑھے تین سال کا اضافہ ہو جاتا ہے۔
علاج ملنے میں جتنی تاخیر ہو گی اتنا ہی بولنے میں مشکلات، یادداشت سے محرومی اور رویے میں تبدیلیوں جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ فالج کو جتنا جلد پکڑ لیا جائے اتنا ہی اس کا علاج زیادہ موثر طریقے سے ہو پاتا ہے اور دماغ کو ہونے والا نقصان اتنا ہی کم ہوتا ہے۔
فالج کی دو اقسام ہے، ایک میں خون کی رگیں بلاک ہو جانے کے نتیجے میں دماغ کو خون کی فراہمی میں کمی ہوتی ہے، دوسری قسم ایسی ہوتی ہے جس میں کسی خون کی شریان سے دماغ میں خون خارج ہونے لگتا ہے۔
ان دونوں اقسام کے فالج کی علامات یکساں ہوتی ہیں اور ہر فرد کے لیے ان سے واقفیت ضروری ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فالج کی یہ انتباہی نشانیاں مختلف شکلوں میں اصل دورے سے ایک ہفتہ قبل ہی سامنے آنے لگتی ہیں
جسم کے ایک حصے کا سن ہو جانا یا چلنا ناممکن ہو جانا
بولنے سے قاصر ہو جانا یا باتوں کو سمجھ نہ پانا
بہت زیادہ ذہنی الجھن
ایک جانب سے چہرے ڈھلک جانا اور مسکرانے کے قابل بھی نہ رہنا
شدید سر درد اور قے
ایک یا دونوں آنکھوں سے دیکھنے میں مشکل کا سامنا
چلنے میں مشکلات کا سامنا
کچھ نگلنا مشکل ہو جانا
جسمانی توازن برقرار رکھنے میں مشکل
جسمانی توازن میں کمی کے باعث چلتے ہوئے لڑکھڑانا اور شدید کمزوری وغیرہ
ان علامات کا احساس ہوتے ہی اگر فوری طور پر طبی امداد کے لیے رجوع کیا جائے، تو آپ اپنی یا کسی اور فرد کی زندگی بچا سکتے ہیں۔ یہ علامات آ کر ختم ہو بھی جائیں تو بھی طبی امداد کے لیے ضرور رجوع کرنا چاہیے۔


مباکو میں موجود کیمیکلز صحت کو متاثر کرتے ہیں اور شریانوں میں مادہ جمع ہونے لگتا ہے جس سے بلڈ کلاٹس، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔
الغنی ہاسپٹل منڈی بہاؤالدین کی ایک اور بڑی سروس اور شاندار کامیابی
آج الغنی ہاسپٹل منڈی بہاؤالدین میں ایک فالج کے مریض کو بروقت فالج کا انجیکشن TPA جس کی منظوری گورنمنٹ نے دی ہے لگا کر بچا لیا گیا اور کمزوری بھی دور ہونا شروع ہو گئی ہے ہمارے شہر کے لیے بہت بڑی خُوشخبری ہے کہ یہ انجیکشن الغنی ہاسپٹل منڈی بہاؤالدین میں موجود ہے اگر کسی بھی شخص کو خُدانخواستہ فالج کی شکایت ہو تو وہ اپنا معائنہ کروا کے الغنی ہاسپٹل رابطہ کر سکتا ہے
فالج ایک مہلک بیماری ہے اور اس کی تشخیص اور بروقت علاج بہت ضروری ہوتا ہے اگر کسی بھی شخص کو اپنے جسم کے کسی بھی حصے مثلاً بازو ،ٹانگوں میں کمزوری اور چہرے کا ایک طرف لٹک جانا اِن میں سے کوئی بھی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر سٹی سکین کروائیں اور اپنے متعلقہ ڈاکٹر سے رابطہ کریں تانکہ بروقت علاج ممکن ہو سکے اور جان بچائی جا سکے
میں الغنی ہاسپٹل کے ڈاکٹرز انتظامیہ اور سٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو منڈی بہاؤالدین کی عوام سمیت دیگر اضلاع کے لوگوں کو صحت کے حوالے سے سروسز دینے کے لیے دِن رات کوشاں ہیں

رات کے 3 بجے اچانک گھبراہٹ سے آنکھ کھلتی ہے،
سینے میں درد اٹھتا ہے، ایسا شدید درد آپ کو زندگی میں پہلے کبھی نہیں ہوا، پسینے سے آپکا بُرا حال ہوچکا ہے، درد کے ساتھ اُلٹی اور مَتلی جیسی کیفیت بھی ہورہی ہے۔ آپ کے گھر کے لوگ سینے کو سہلانے، اُلٹی کی گولی لینے اور درد کے لئے کوئی painkiller لینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس درد کو اُٹھے آدھا گھنٹا ہوچکاہے، اچانک آپکی آنکھوں کے آگے اندھیرا چھانے لگتا ہے، سر گھومنے لگتا ہے اور آپ بیہوش ہو جاتے ہیں۔
گھر کے لوگ فوراً ہسپتال لے کر بھاگتے ہیں اور آدھے گھنٹےکا راستہ طے کر کے آپ کو ایمرجنسی کے بستر پرلٹا کر ECG اور چیک اپ کیا جاتا ہے اور تب آپ کے لواحقین پر یہ بات آشکار ہوتی ہے کہ آپکا آدھے گھنٹے پہلے انتقال ہوچکا ہے۔
یہ کہانی روزانہ Heart attack سے ہونے والی %50 سے زائد اموات کی عین داستان ہے جو کہ آگاہی نا ہونے کی وجہ سے مریضوں کے ساتھ پیش آتی ہے۔
کچھ باتوں پر عمل اِس بیماری سے بروقت لڑنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
۱۔ ۳۰ سال سے زائد کسی بھی شخص میں اچانک سینے کا شدید درد ہو تو وقت ضائع کیے بنا فوراً ہسپتال یا ایسی جگا جہاں ECG اور ڈاکٹر کی سہولت موجود ہو لے کر جانا چاہیے۔
۲- خود سے کوئی دوا جیسے کہ painkillers، الٹی متلی کی گولی یا درد کی کریم کا استعمال قیمتی وقت کا ضیاع کرسکتا ہے۔
۳- ایسے لوگ جنہیں پہلے دل کا دورہ، انجائنا یا دل کی کمزوری کی شکایت ہوچکی ہو اُنکا درد جو کہ دل کی وجہ سے ہوگا وہ ماضی میں ہونے والے درد سے مشابہت رکھے گا۔
۴- ایسے سینے کے درد ہونے کی صورت میں ۱ گولی Dispirin چَبا کر یا پانی میں ملا کر پینے سے Heart attack کی شدت میں %50 تک کمی دیکھی گئی ہے جو کہ گھر سے ہسپتال کے لئے نکلتے وقت لینا ایک مناسب عمل ہے۔
۵۔ CPR or Cardiopulmonary Resuscitation ایسا عمل ہے جو کہ دل بند ہونے کی صورت میں سینہ دبا کر ہسپتال تک لے جانے کے دوران جسم میں خون کی روانی کچھ حد تک برقرار رکھ سکتا ہے۔ گھر میں کم از کم ایک فرد کو CPR کرنا آنا چاہیے۔
مندرجہ بالا باتوں پر عمل کر کے ہم اپنے اور اپنے قرابت داروں کے لئے زندگی بچانے کا زریعہ بن سکتے ہیں۔
تمباکو نوشی ترک کرنے کا عالمی دن 31 مئی 2022
تمباکو نوشی سے آپ صرف اپنی صحت کا نقصان نہیں کر تے بلکہ بلا ارادہ اپنے اردگرد موجود افراد اور بچوں کی صحت کو بھی متاثر کر رہے ہوتے ہیں۔لہذا تمباکو نوشی سے اجتنا ب کریں۔
To***co use is the single most preventable cause of cancer. Stop using to***co in all its forms.
Pledge to quit today

Medical Specialist DR. Mujahid Mughal updated their website address.
Medical Specialist DR. Mujahid Mughal updated their website address.

Medical Specialist DR. Mujahid Mughal updated their info in the about section.
Medical Specialist DR. Mujahid Mughal updated their info in the about section.

World hypertension day 2022
World hypertension day 2022 17 th may 2022

Photos from Alghani Hospital and Sugar Centre's post

Photos from Alghani Hospital and Sugar Centre's post

Kalvanji and covid
https://youtube.com/shorts/cUY0B52k1L8?feature=share
Kalvanji and covid جییسے روٹی، سبزی، پھل، ڈرائ فروٹ اچھی خوراکیں ہیں مگر پانی کا متبادل نہیں۔۔۔اُسی طرح ادرک، لہسن، کلونجی، نیم اچھی چیزیں ہیں مگر یہ کرونا ویکسین کا متبادل نہ...
Videos (show all)
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Mandi Bahauddin
Mandi Bahauddin, 56400
there is very difficult for a patient to approach a correct doctor ..we provide U and give worth bas
King Road Chowk
Mandi Bahauddin
We treat people with homeopathic remedies, Provides facial beauty treatments,We sell homeopathic med
CHOK FAROOQ-E-AZAM
Mandi Bahauddin, 50400
It is a health care center you can like this page and visit this center about your disease and any i
Al Ghani Center Ghana Road
Mandi Bahauddin, 50400
Madician & Cosmetics & Beauty Supply
Rabbi Center Shop 1 To 6 Near Gourmet Bakers
Mandi Bahauddin, 50400
Medicines with warranty Imported and Local Cosmetics and beauty Products
7 SIRA CHOCK M. B. DIN
Mandi Bahauddin, 50400
Dears If u r suffering any health problem. Please consult us ALLAH will give u relief In sha ALLAH.
Opposite Rahat Hospital, Phalia Road, MandiBahauddin
Mandi Bahauddin, 50400
This is the Official Advertising page of Khalid Son's Pharmacy .