Hazara Herbs

Hazara Herbs Hazara Herbs is a leading herbal company aimed to serve the humanity in the field of herbal medicine

15/02/2023

”کامیاب بزنس مین بننے کے دس گر “

1. ایک کاروباری منصوبہ تیار کریں۔
ہمیشہ ایک کاروباری منصوبہ بنا کر کام شروع کریں ۔یہ منصوبہ آپ کے کاروباری مقاصد کا خاکہ پیش کرے کہ آپ اپنے کاروباری اہداف کیسے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
آپ کے منصوبے میں مارکیٹ کا تجزیہ، مالی تخمینہ، اور ایک ایکشن پلان شامل ہونا چاہیے۔

2. بازار کا مطالعہ کریں۔
ممکنہ گاہکوں اور حریفوں کی شناخت کے لیے مارکیٹ کی تحقیق کریں۔اور پھر اپنے کاروبار کے لیے مسابقتی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے اس معلومات کا استعمال کریں۔

3. فنانسنگ حاصل کریں۔
اپنے کاروباری منصوبے کے لیے محفوظ فنڈنگ حاصل کریں۔اس کے لیے روایتی اور متبادل فنانسنگ دونوں اختیارات پر غور کریں، جیسے سرمایہ کار یا کراؤڈ فنڈنگ ​​مہم۔

4. نیٹ ورک۔
اپنی صنعت میں دوسرے کاروباری مالکان اور پیشہ ور افراد کے ساتھ تعلقات قائم کریں۔ نیٹ ورکنگ آپ کو قیمتی مشورے اور وسائل حاصل کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

5. صحیح لوگوں کی خدمات حاصل کریں۔
باصلاحیت ملازمین کی شناخت کریں ۔اور ایسے لوگوں کی خدمات حاصل کریں جو آپ کے کاروباری اہداف تک پہنچنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

6. اپنے مالیات کا بہتر انتظام کریں۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کا کاروبار مالی طور پر مستحکم رہے ،اپنا بجٹ اور فائننشل ٹریکنگ سسٹم بنائیں ۔

7. اپنی پیشرفت کو ٹریک کریں۔
اپنے کاروبار کی کارکردگی کو مانیٹر کریں اور اس کے مطابق اپنی حکمت عملی کو ایڈجسٹ کریں۔ بہتری کے شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لیے اپنے کسٹمر فیڈ بیک کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔

8. منظم رہیں۔
ایک ایسا نظام بنائیں جو آپ کو اہم دستاویزات، جیسے کہ کسٹمر کے ریکارڈ اور مالی بیانات تک فوری اور آسانی سے رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

9. باخبر رہیں۔
صنعت کے رجحانات اور جدید ترین ٹیکنالوجیز سے باخبر رہیں جو آپ کے کاروبار کی کارکردگی کو بڑھا سکتی ہیں۔

10. اپنے کاروبار کی مارکیٹنگ کریں۔
ایک جامع مارکیٹنگ پلان تیار کریں جو اس بات کا خاکہ پیش کرے کہ آپ کس طرح صارفین تک پہنچیں گے۔ روایتی اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تکنیکوں پر غور کریں، جیسے پرنٹ اشتہارات ، ریڈیو اسپاٹس، اور سوشل میڈیا مہمات۔

25/01/2023

”ہزارہ ہربز تھرڈ اینورسری“

25 جنوری ،2023 ہزارہ ہربز کی تیسری سالگرہ کا دن ہے۔۔
پچیس جنوری کی تاریخ ہمارے لیے بہت خاص ہے کیونکہ اس دن ہزارہ ہربز کمپنی کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔
الحمد للّہ۔
تین سال کے اس عرصے میں ہزارہ ہربز کی کامیابی کا سفر زینہ بہ زینہ طے ہوا ۔ایک چھوٹے سے سیٹ اپ کے ساتھ جب ہم نے اپنے سفر کا آغاز کیا تو ہمارے سامنے دو ٹارگٹ تھے۔

1۔معیاری اور آرگینک ہربل پروڈکٹس کی فراہمی
2۔اپنے کسٹمرز کا اعتماد

اور آج ماشأاﷲ تین سال بعد ہم ان دونوں ٹارگٹس کو کافی حد تک پورا کر چکے ہیں۔اور ہر لمحہ اسے مزید بہتر کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔
اتنی ساری ہربل کمپنیز میں اپنی ایک نمایاں جگہ بنانا یقیناً ایک مشکل کام تھا مگر ہم نے اپنی پروڈکٹس کے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔اور اپنے کسٹمرز کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اترنے کی کوشش کی۔جس کی بدولت کسٹمرز نے بھی ہزارہ ہربز کی پروڈکٹس ہاتھوں ہاتھ لیں اور پھر استعمال کے بعد انہیں ہر فورم پر سراہا۔
ہم وقتاََ فوقتاََ اہم مواقع پر اپنے کسٹمرز کے لیے انعامی سلسلے بھی منعقد کروا چکے ہیں۔جن میں بائیکس اور کیش انعامات شامل تھے۔
یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ان شاءاللہ
ہزارہ ہربز کا سفر جاری ہے۔ہمیں کل بھی آپ کا ساتھ چاہیے تھا اور آگے بھی آپ کے ساتھ کی ضرورت رہے گی۔
ہماری بہترین ہربل پروڈکٹس وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتر فارمولے اور پیکنگ کے ساتھ اپنے کسٹمرز کے لیے دستیاب ہوں گی۔
ہزارہ ہربز کی پروڈکٹس کے معیار کی گارنٹی ہمارے کسٹمرز اپنے ریویوز کی صورت فراہم کرتے رہتے ہیں۔
دعا ہے کہ ہزارہ ہربز اور آپ کا ساتھ یونہی جڑا رہے۔۔آمین
آپ سب معزز کسٹمرز کو ہزارہ ہربز کی تیسری سالگرہ مبارک ہو ۔۔

منجانب :ہزارہ ہربز انتظامیہ

20/11/2022

آج شام سات بجے پیج پر لائیو قرعہ اندازی ہوگی۔

ان شاءاللہ

15/11/2022

سردیوں میں سب سے بڑا مسئلہ جس کا سامنا تقریباً ہر انسان کو کرنا پڑتا ہے۔وہ انسانی جلد کا خشک اور کھردرا ہو جانا ہے۔اس مسئلے کی سب سے بڑی وجہ پانی کی کمی ہے کیونکہ گرمیوں کی نسبت سردیوں میں پانی کی حاجت کم ہوتی ہے اس لیے ہمارا جسم پانی کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے جس کا براہِ راست اثر ہماری جلد پر پڑتا ہے۔اب جلد چاہے ہاتھوں کی ہو ، پیروں کی سر کی ،وہ خشکی کا شکار ہو جاتی ہے۔باقی جسم کی طرح ہمارے سر کی جلد کو بھی نمی کی بھرپور مقدار چاہیے ہوتی ہے تاکہ وہ یہی نمی بالوں کی جڑوں تک پہنچا سکے ۔سر کی جلد میں نمی کی مقدار کم ہو جائے تو سر کی جلد پھٹنے لگتی ہے۔اور اس کے نتیجے میں جلد خشکی کے ذرات کی صورت اترنے لگتی ہے۔جس سے ہمارے بالوں کی نشوونما رک جاتی ہے اور وہ پتلے ،دو مونہے اور بے رونق ہو کر گر جاتے ہیں۔

اس لیے سردیوں میں بھی کوشش کریں کہ دن میں سات سے آٹھ گلاس پانی ضرور پیئیں۔نیم گرم پانی کا استعمال بھی آپ کی جلد کو خشک ہونے سے بچائے گا۔
نمی سے بھرپور غذائیں استعمال کریں۔جنک فوڈ کے بجائے موسم کے پھل اور سبزیاں کھائیں۔
بہت تیز گرم پانی سے بالوں کو نہ دھوئیں۔اس سے بھی سر کی جلد کو نقصان پہنچتا ہے۔اور بال خشک ہو جاتے ہیں۔جن لوگوں کو بہت زیادہ خشکی کا مسئلہ ہو وہ گرم پانی سے سر بالکل نہ دھوئیں ۔
اس کے ساتھ ساتھ ہفتے میں ایک سے دو بار نیم گرم تیل سے سر کے بالوں کی مالش کریں۔اس سے جلد خشکی سے محفوظ رہے گی۔
رات کو سونے سے پہلے بالوں میں الٹی طرف برش کریں یعنی سر نیچے کر کے سارے بال آگے کر لیں اور کھوپڑی سے ماتھے کی طرف مسلسل برش کریں اس سے آپ کے سر کی جلد کا دورانِ خون تیز ہوگا اور بال صحتمند ہوں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ آپ ہمارا ہربل ہیئر آئل بھی استعمال کر سکتے ہیں جو اب نئی بہترین فارمولیشن اور پیکنگ کے ساتھ دستیاب ہے۔یہ بالوں کی صحت و نشوونما کے لیے بہترین ٹانک کا کام کرتا ہے۔کیونکہ یہ قیمتی نباتات اور روغنیات کا مجموعہ ہے۔آپ سردیوں میں بھی اسے بغیر کسی پریشانی کے استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ ہر قسم کی خوشبو اور چپچپاہٹ سے پاک ہے۔اسے بالوں میں لگا کر آپ اپنے آفس ،سکول کالج یا کسی بھی تقریب میں جا سکتے ہیں۔
اور ہمارا ہربل شیمپو جو کہ ایلوویرا کی خصوصیات سے بھرپور ہے وہ بھی بالوں کی خشکی کو دور کر کے انہیں لمبا ،گھنا اور چمکدار بناتا ہے۔
ہیئر آئل اور شیمپو کی مجموعی قیمت 1950روپے بمع ڈاک خرچ ہے۔
آرڈر بکنگ کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیجیے۔
03000911656

ہزارہ_ہربز

13/11/2022

محترم کسٹمرز !

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ان دنوں ہزارہ بربز ہیئر آئل اور شیمپو کی خصوصی خریداری آفر چل رہی ہے جس میں ستر ہزار تک کے کیش انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
اور اس آفر کی آخری تاریخ 12 نومبر یعنی کل ختم ہو گئی تھی۔مگر چند احباب کے پر زور اصرار اور کچھ ملکی حالات کے پیشِ نظر اس کی آخری تاریخ میں توسیع کی جا رہی ہے۔تاکہ قرعہ اندازی کے فوراً بعد پارسلز کی روانگی یقینی بنائی جا سکے۔
اس لیے اب آپ کے پاس مزید چھ دن ہیں ۔
یعنی اب آپ احباب اٹھارہ نومبر تک اپنا آرڈر بک کروا سکتے ہیں اور بیس نومبر کو قرعہ اندازی ہوگی۔ان شاءاللہ

تفصیلات درج ذیل ہیں۔
اٹھارہ نومبر تک خصوصی آفر کے ساتھ خریداری کیجیے اور بذریعہ قرعہ اندازی پائیں نقد انعامات جیتنے کا سنہری موقع۔
آپ میں سے جو بھی اٹھارہ نومبر تک خریداری کرے گا اسے بیس نومبر کو ہونے والی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا۔
قرعہ اندازی کے انعامات کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
پہلا انعام:چالیس ہزار روپے
دوسرا انعام:بیس ہزار روپے
تیسرا انعام:دس ہزار روپے۔
اور اس کے علاوہ دس دیگر سرپرائز گفٹ پیک۔
ہیئر آئل اور شیمپو کی مجموعی قیمت 1950روپے بمع ڈاک خرچ ہے۔
بکنگ ایڈوانس پیمنٹ کی ادائیگی کے بعد ہوگی۔
پارسلز کی روانگی اکیس نومبر سے ہوگی۔
آرڈر بکنگ کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیجیے۔
03000911656

ہزارہ_ہربز

11/11 کی سیل سے اگر آپ نے فائدہ نہیں اٹھایا تو کوئی بات نہیں ۔۔لیکن اگر آپ نے 12/11 تک ہماری خصوصی آفر سے فائدہ نہیں اٹھ...
12/11/2022

11/11 کی سیل سے اگر آپ نے فائدہ نہیں اٹھایا تو کوئی بات نہیں ۔۔
لیکن اگر آپ نے 12/11 تک ہماری خصوصی آفر سے فائدہ نہیں اٹھایا تو آپ پچھتا سکتے ہیں۔
کیا کہا 12/11 کیا ہے؟
یہ ہماری خصوصی انعامی آفر کی آخری تاریخ کی آخری وارننگ ہے۔کیونکہ ہزارہ ہربز ہیئر آئل اور شیمپو کی خریداری پر چالیس ہزار کا کیش پرائز جیتنے کا موقع آج رات تک ختم ہو جائے گا۔
اس لیے اب آپ کے پاس صرف رات بارہ بجے تک کا وقت ہے۔فوراً سوچیں سمجھیں اور اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیں۔کیونکہ ایسے مواقع روز روز نہیں ملتے۔
صرف دو ہزار کی خریداری پر چالیس ہزار کا کیش پرائز قسمت والوں کو ہی ملتا ہے۔
اور اگر آپ کو بھی اپنی قسمت پر یقین ہے تو اپنی قسمت ضرور آزمائیں۔

تفصیلات درج ذیل ہیں۔
بارہ نومبر تک خصوصی آفر کے ساتھ خریداری کیجیے اور بذریعہ قرعہ اندازی پائیں نقد انعامات جیتنے کا سنہری موقع۔
آپ میں سے جو بھی بارہ نومبر تک خریداری کرے گا اسے پندرہ نومبر کو ہونے والی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا۔
قرعہ اندازی کے انعامات کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
پہلا انعام:چالیس ہزار روپے
دوسرا انعام:بیس ہزار روپے
تیسرا انعام:دس ہزار روپے۔
اور اس کے علاوہ دس دیگر سرپرائز گفٹ پیک۔
ہیئر آئل اور شیمپو کی مجموعی قیمت 1950روپے بمع ڈاک خرچ ہے۔
بکنگ ایڈوانس پیمنٹ کی ادائیگی کے بعد ہوگی۔
پارسلز کی روانگی پندرہ نومبر سے ہوگی۔
آرڈر بکنگ کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیجیے۔
03000911656

ہزارہ_ہربز

07/11/2022

معزز کسٹمرز !
ہزارہ ہربز کے خصوصی خریداری پیکج کا کاٶنٹ ڈاٶن شروع ہو چکا ہے۔





یعنی ہمارے ہربل ہیئر آئل اور شیمپو کی خریداری پر بذریعہ قرعہ اندازی چالیس ہزار جیتنے کا سنہری موقع 12 نومبر تک ختم ہو جائے گا۔اس لیے اپنی قسمت جگانے کے لیے آپ کے پاس صرف 5 دن باقی ہیں۔ان پانچ دنوں میں آپ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ورنہ اس کے بعد آپ صرف ونرز کے نام پڑھ پڑھ کر ٹھنڈی آہیں بھر سکتے ہیں اور کچھ نہیں کر سکتے۔
زندگی بار بار چانس نہیں دیتی۔
اس لیے اپنی قسمت آزمانے کا چانس ضرور لیں۔ہو سکتا ہے ہمارے چالیس ہزار کے ونر صرف آپ ہی ہوں۔

تفصیلات درج ذیل ہیں۔
بارہ نومبر تک خصوصی آفر کے ساتھ خریداری کیجیے اور بذریعہ قرعہ اندازی پائیں نقد انعامات جیتنے کا سنہری موقع۔
آپ میں سے جو بھی بارہ نومبر تک خریداری کرے گا اسے پندرہ نومبر کو ہونے والی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا۔
قرعہ اندازی کے انعامات کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
پہلا انعام:چالیس ہزار روپے
دوسرا انعام:بیس ہزار روپے
تیسرا انعام:دس ہزار روپے۔
اور اس کے علاوہ دس دیگر سرپرائز گفٹ پیک۔
ہیئر آئل اور شیمپو کی مجموعی قیمت 1950روپے بمع ڈاک خرچ ہے۔
بکنگ ایڈوانس پیمنٹ کی ادائیگی کے بعد ہوگی۔
پارسلز کی روانگی پندرہ نومبر سے ہوگی۔
آرڈر بکنگ کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیجیے۔
03000911656

ہزارہ_ہربز

05/11/2022

”حنا کیا تم کل میرے ساتھ شاپنگ کے لیے چل رہی ہو یا نہیں؟“
سارا نے اپنا پرس اٹھاتے ہوئے جلدی سے کہا۔
”لیکن کل تو ثناء کی سالگرہ ہے۔اور اس نے ہم دونوں کو دعوت دی ہے“
حنا نے اس کے ساتھ چلتے ہوئے بات کا جواب دیا۔
”نہیں بالکل نہیں !ہم دونوں کل بازار شاپنگ کے لیے جا رہے ہیں اور بات ختم ۔کیونکہ سردیاں آ چکی ہیں اور میری شاپنگ بہت ضروری ہے“
سارا نے دو ٹوک لہجے میں بات ختم کی۔
”ابھی اتنی بھی سردی نہیں پڑ رہی کہ ہم ابھی سے سویٹرز، کوٹ اور موزے لینے بھاگ پڑیں“
حنا نے اسے گھورتے ہوئے کہا۔
”افففف حنا ! مجھے سویٹرز اور موزے نہیں خریدنے۔بلکہ مجھے آٹھ دس اونی ٹوپیاں خریدنی ہیں۔تم سمجھ کیوں نہیں رہی“
سارا نے جھنجھلاہٹ میں جواب دیا۔
”آٹھ دس اونی ٹوپیاں ؟مگر اتنی ٹوپیوں کا کرو گی کیا؟
سارا تقریباً چیخ اٹھی۔
”ان ٹوپیوں میں یہ اپنے خشکی کے مارے ،بے رونق ، بدرنگ اور پتلے بال چھپانے ہیں۔کیونکہ اب ساری سردیاں میرے بال اسی طرح نظر آئیں گے اور مجھے انہیں چھپانے کے لیے ٹوپیوں کا سہارا لینا پڑے گا“
اس نے روہانسی ہو کر بتایا۔
”اچھا تو یہ بات ہے۔سمجھ گئی مگر اب کی بار تمہیں ان ٹوپیوں کے جھنجھٹ میں پڑنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔کیونکہ تمہارے بالوں کے مسائل کا حل یہ ٹوپیاں نہیں بلکہ ہزارہ ہربز ہربل شیمپو اور ہیئر آئل ہے۔“
سارا نے چٹکیوں میں اسے حل بتایا۔
”کیا واقعی یہ ہربل شیمپو اور ہیئر آئل ان اونی ٹوپیوں سے میری جان چھڑوا سکتا ہے؟“
سارا نے بے یقینی سے پوچھا۔
”بالکل ہاں !کیونکہ ہزارہ ہربز کا شیمپو اور ہیئر آئل نئی فارمولیشن کے ساتھ دستیاب ہے۔جس میں قیمتی روغنیات بشمول روغنِ بادام،روغنِ زیتون، روغن ناریل،روغن بیضہ مرغ کے علاوہ قدرتی نباتات آملہ،ریٹھا،سکاکائی،برگِ حنا جیسی قدرتی نباتات بھی شامل ہیں۔چپچپاہٹ سے پاک ایلوویرا کی خصوصیات کے ساتھ یہ بالوں کے لیے ایک بہترین ٹریٹمنٹ ہے“
حنا نے اسے تفصیلی جواب دیتے ہوئے کہا۔
”تو چلو ابھی آرڈر کرواٶ تاکہ ان اونی ٹوپیوں کے جھنجھٹ سے تو نجات ملے“
سارا کی بات پر حنا بھی ہنس پڑی۔
تو اگر آپ کے بال بھی سردیوں میں بے رونق اور روکھے ہو جاتے ہیں تو انہیں ٹوپیوں میں چھپانے کے بجائے ایک بار ہمارا ہربل شیمپو اور ہیئر آئل ٹرائی کریں۔

ہیئر آئل اور شیمپو کی مجموعی قیمت 1950روپے بمع ڈاک خرچ ہے۔
آرڈر بکنگ کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیجیے۔
03000911656

Address

Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazara Herbs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hazara Herbs:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram