ESAR Health Centre

ESAR Health Centre ESAR Health Centre is a charity hospital. It is located in a remote area of KP, Kotli Pain, Mansehra

ایثار ہیلتھ سنٹر کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی کا سلسلہ اختتام پذیر ہوا۔ اس سال اجتماعی قربانی میں گوشت کے تقریبا 250 پیک...
08/06/2025

ایثار ہیلتھ سنٹر کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی کا سلسلہ اختتام پذیر ہوا۔ اس سال اجتماعی قربانی میں گوشت کے تقریبا 250 پیک بنائے گئے تھے۔ چند قریب رہنے والوں نے ہسپتال آ کر اپنا حصہ وصول کیا اور باقی سب لوگوں کا گوشت ہماری ٹیم نے ان کے گھروں تک پہنچایا۔ الحمد للہ

ہم اجتماعی قربانی کے بعد صفائی کا بھرپور اہتمام کرتے ہیں۔ جانوروں کی آلائشیں زمین میں دباتے ہیں۔ جہاں گوشت کاٹنے اور پیکٹ بنانے کا عمل ہوا ہو، اس جگہ کو اچھی طرح دھو کر صاف کرتے ہیں تاکہ قربانی کی روح پر عملدرآمد ہو۔۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری کاوشوں کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین

06/05/2025

ایثار ہیلتھ سنٹر کے پلیٹ فارم سے مین شاہراہ ریشم پر رفاہ عامہ کی خاطر ایک اور کنویں کی کھدائی کا عمل جاری ہے۔۔ الحمد للہ

یہ ایثار ہیلتھ سنٹر کا پانی پراجیکٹ نمبر (35) ہے۔۔

یوں تو ایثار ہیلتھ سنٹر کے پلیٹ فارم سے سال بھر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف منصوبے جاری رہتے ہی ہیں۔ لیکن مستقل بن...
26/04/2025

یوں تو ایثار ہیلتھ سنٹر کے پلیٹ فارم سے سال بھر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف منصوبے جاری رہتے ہی ہیں۔ لیکن مستقل بنیادوں پر جاری منصوبوں میں نئے کنوؤں کی کھدائی، پائپ لائنز کی تنصیب، غرباء کے لئے عید الاضحی کے موقع پر قربانی کا انتظام وغیرہ جیسے درجنوں مستقل و عارضی منصوبوں کے علاوہ رمضان کریم میں مستحق گھرانوں کے لئے راشن اور عیدی کا انتظام بھی قابل ذکر ہیں۔ تاہم ان تمام منصوبوں کے علاؤہ تعلیم و تربیت اور ہنر سکھانے جیسے مستقل افادیت کے حامل منصوبوں کا بھی گاہے بہ گاہے اہتمام کیا جاتا رہتا ہے۔

ہر رمضان ہی ہماری کوشش رہتی ہے کہ کوئی ایسا منصوبہ ضرور شروع کیا جائے جو نوجوانوں کے لئے مستقل بنیادوں پر کارآمد ثابت ہو اور ہنر سیکھ کر خلیجی یا دیگر ترقی یافتہ ممالک جہاں ہمیشہ ہی ہنرمند افراد کی ضرورت رہتی ہے میں اپنے سیکھے ہوئے ہنر کو مستند اسناد کے ساتھ بروئے کار لا کر نہ صرف خود بلکہ اپنے پیاروں اور ملک و قوم کے لئے خیر کا سبب بن سکیں۔

لیکن بدقسمتی سے ہمارے یہاں ہنر سکھانے کے زیادہ تر عمل یا طریقہ کار کو تکنیکی بنیادوں پر استوار کیا جاتا ہے نہ ہی ہنرمندوں کے لئے کسی اوورسیز ادارے سے تصدیق شدہ اسناد کے اجراء کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر نوجوان لوکل ورکشاپس میں متروک و قدیم طریقہ کار سے ہنر سیکھنے کی کوشش کرنے میں اپنا وقت تو برباد کر لیتے ہیں لیکن انکے ہاتھ ما سوائے مایوسی اور محرومیوں کے کچھ نہیں آتا۔

خواتین کے لئے وکیشنل سنٹر کا قیام بھی ایثار ہیلتھ سنٹر کا ایسا ہی اک کامیاب منصوبہ ہے جس کے تحت گھروں میں بیٹھی سینکڑوں نوجوان لڑکیاں ہنر سیکھ کر کہیں نہ کہیں اپنی صلاحیتوں کو کام میں لا رہی ہیں اور ایسی سینکڑوں ہی بچیاں معاشرے پر بوجھ بننے کے بجائے یہاں سے ہنر سیکھ کر ذمہ دار شہری کی حیثیت سے شب و روز گزار رہی ہیں۔

الحمدللہ اپنی انہیں روایات کو برقرار رکھتے ہوئے رواں برس بھی ایثار ہیلتھ سنٹر نے بے روزگار نوجوان مردوں کے لئے مختلف ورکشاپس کے قیام کا آغاز کر دیا ہے۔ جن میں جدید آلات کی مدد اور مستند و ماہر ٹرینرز کی زیر نگرانی سردست الیکٹریشن اور پلمبنگ وغیرہ کی ورکشاپس شروع کی جا رہی ہیں۔ امید ہے کہ ہماری یہ نیک تمناء بھی دیگر کامیاب منصوبوں کی طرح خلق خدا کے لے لئے خیر و برکت کا سبب بنے گی۔

ہم خداوند کریم کے فضل کے محتاج ہیں کہ جو مسبب الاسباب اور زبردست وسیلہ پیدا کرنے والا ہے۔ دعاء ہے کہ ہمارے ہر منصوبے میں جانی، مالی اور دعاؤں کی صورت ہمیں یاد رکھنے والے ہمارے تمام خیر خواہوں کو رب کریم ہمیشہ اپنی رحمتوں، برکتوں اور سلامتیوں کے سائے میں رکھے۔ اور وہ نفوس جو ایثار ہیلتھ سنٹر کے پلیٹ فارم سے کچھ نہ کچھ خیر حاصل کرکے جا رہے ہیں وہ بھی معاشرے کے لئے خیر و سلامتی اور دوسروں کے لئے حوصلہ افزائی کا سبب بنتے رہیں۔ آمین یا رب۔

کل 7 اپریل 2025 بروز سوموار کو ایثار ہیلتھ سنٹر کوٹلی پائیں میں ترک اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم آ رہی ہے۔ گزارش ہے کہ اپنے اپ...
06/04/2025

کل 7 اپریل 2025 بروز سوموار کو ایثار ہیلتھ سنٹر کوٹلی پائیں میں ترک اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم آ رہی ہے۔ گزارش ہے کہ اپنے اپنے حلقہ احباب کو اطلاع کر دیں۔ خاص طور پر مستقل میڈیکل کنڈیشن جیسے کینسر، گردے، دل اور معدے کے امراض میں مبتلا مریضوں کا معائنہ کروانے کے لیے خصوصی اہتمام کریں۔

اپنا نمبر لکھوانے اور مزید معلومات کے لئے مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کریں۔۔ شکریہ
03458698978
03218698978

دنیا بھر میں موجود تمام مسلمانوں کو عید کی خوشیاں مبارک
31/03/2025

دنیا بھر میں موجود تمام مسلمانوں کو عید کی خوشیاں مبارک

22/03/2025

ایثار ہیلتھ سنٹر کے ساتھ ہم نے ایک چھوٹی مسجد تعمیر کروائی تھی۔ اس سال ماہ رمضان میں یہاں تراویح کا اہتمام ہوا تھا اور آج۔ ختم القرآن کی تقریب منعقد ہوئی۔۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے ماموں جہانگیر خان مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور ان سب دوست احباب کو دین و دنیا کی تمام بھلائیاں نصیب کرے جن کے تعاون سے ایثار ہیلتھ سنٹر اور ہمارے دیگر پراجیکٹس چلتے ہیں۔۔ آمین

بظاہر معمولی دکھائی دینے والی چیزیں اکثر نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔ جیسے بائیک چلاتے وقت ہیلمٹ پہننا کتنا ضروری ہے اس...
19/03/2025

بظاہر معمولی دکھائی دینے والی چیزیں اکثر نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔ جیسے بائیک چلاتے وقت ہیلمٹ پہننا کتنا ضروری ہے اسکا اندازہ کسی بھی حادثے کے بعد سامنے آنے والی صورتحال سے بخوبی ہونے لگتا ہے۔ عام طور پر حادثات کے بعد ہیلمٹ پہننے یا نہ پہننے والوں کی حالت یکثر مختلف دکھائی دیتی ہے۔ آج ایثار ہیلتھ سنٹر میں حادثے کا شکار ہونے والے نوجوان موٹر سائیکل سوار کو لایا گیا تو اسے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے معلوم پڑا کہ باقی تو کوئی خاص چوٹیں نہیں ہیں لیکن بدقسمتی سے نوجوان کا جبڑا بری طرح سے ٹوٹ چکا ہے۔ یعنی عین وہی حصہ شدید متاثر تھا جسے ہیلمٹ پوری طرح سے ڈھانپے رکھتا ہے۔ مزید تحقیق سے معلوم ہوا کہ غلطی موٹر سائیکل سوار کی تھی جبکہ اس نے ہیلمٹ بھی نہیں پہن رکھا تھا۔ حالانکہ بائیک پر پیچھے بیٹھے ہوئے شخص کو معمولی خراشوں کے علاؤہ کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

بائیک تیز رفتاری سے اورٹیک کرنے کی کوشش میں دوسری جانب کھڑی جس ہائی روف سے ٹکرائی تھی اسکا ڈرائیور نہایت تحمل کا مظاہرہ کر رہا تھا، زخمیوں کو وہ اپنی ہی گاڑی میں ہسپتال لے کر آیا اور گاڑی کا کافی نقصان ہونے کے باوجود وہ اپنی انسانی اور اخلاقی ذمہ داری بخوبی نبھا رہا تھا۔
ہم نے بھی جتنا ممکن ہو سکا ضروری طبی امداد فراہم کی اور زخمیوں کے ورثا کے پہنچنے تک ہم ٹانکے، پٹی، ٹیکے اور خون صاف کرنے کے عمل سے فارغ ہو چکے تھے۔

لیکن اس سارے معاملے میں جب زخمی نوجوان کو ایثار ہیلتھ سنٹر میں اپنے فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹر حمزہ خان کی ہدایات کے مطابق کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ ریفر کیا جانے لگا تب نوجوان کی والدہ نے ہائی روف کے ڈرائیور سے مخاطب ہو کر دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ میرے بچے کے علاج معالجے میں جتنا بھی خرچہ آئے گا میں اسکا بندوبست خود کرونگی لیکن تم یہ دعا ضرور کرنا کہ یہ زندہ بچ جائے ورنہ تمہارا وہ حشر کرونگی کہ تم دوسروں کے لئے عبرت ناک مثال بن جاو گے۔ جواباً ڈرائیور نے نہایت دھیمے لہجے، تحمل اور مہذب انداز میں کہا کہ خالہ میری تو کھڑی گاڑی کو ٹکر لگی ہے، میرا نقصان بھی بڑا ہے اور اس سارے معاملے میں میری تو کہیں کوئی غلطی ہے ہی نہیں۔ اس کے باوجود خاتون نے غضبناک آنکھوں سے گھورتے ہوئے کہا کہ میری بات یاد رکھنا اور دعا کرتے رہنا بس۔ حالانکہ ہائی روف کے دیہاڑی دار ڈرائیور نے ہسپتال کی بل جو کے اچھے خاصے ڈسکاؤنٹ کے بعد مناسب بھی ہو چکی تھی اپنی جیب سے ہی ادا کی تھی۔

بہرحال گزارش یہ ہے کہ اپنے بچوں کو بائیک چلانے کی اجازت دینے سے قبل انکی عمر اور حفاظتی اقدامات کی تسلی ضرور کر لیا کریں اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ آیا آپ کا بچا ٹریفک کے ضروری قوانین سے آگاہ ہوچکا ہے یا اسے سرکار نے بائیک یا گاڑی چلانے کا لائسنس بھی دے رکھا ہے یا نہیں؟ اگر آپ ان تمام باتوں کا دھیان نہیں رکھ رہے تو پھر دوسروں کو الزام دینے کا بھی آپ کو کوئی حق حاصل نہیں۔

فرحان محمد

ایثار ہیلتھ سنٹر کے ساتھ ایک چھوٹی سی مسجد بنوائی تھی۔ اس مسجد میں تین وقت نماز باجماعت ادا کی جاتی ہے۔ حالیہ رمضان یہاں...
17/03/2025

ایثار ہیلتھ سنٹر کے ساتھ ایک چھوٹی سی مسجد بنوائی تھی۔ اس مسجد میں تین وقت نماز باجماعت ادا کی جاتی ہے۔ حالیہ رمضان یہاں تراویح کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ آس پاس کام کرنے والے مزدور اور راہ چلتے مسافر اس مسجد میں خدا کی بندگی کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔۔
الحمد للہ

اس ماہ رمضان بھی ایثار ہیلتھ سنٹر نے حسب سابق اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پہلے سے کئی گنا زیادہ سفید پوش مستحق افراد...
15/03/2025

اس ماہ رمضان بھی ایثار ہیلتھ سنٹر نے حسب سابق اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پہلے سے کئی گنا زیادہ سفید پوش مستحق افراد کی نشان دہی کی اور ان تک رسائی حاصل کر کے راشن پہنچانے کا مناسب انتظام کیا۔ وہ مالاکنڈ سے روزگار کی غرض سے آئے ہوئے اپنے کنبے کے واحد کفیل گریجویٹ محنت کش ہوں کہ جو دوران مزدوری حادثہ کے باعث ہاتھوں کی انگلیاں کٹوا بیٹھے تھے۔ ایثار ہیلتھ سنٹر سے کوئی 35 کلو میٹر دور مانسہرہ کے مکیں شہر کی تیز رفتار زندگی اور نا مساعد حالات سے نبرد آزما اپنے پیاروں کے لئے سامان زیست پیدا کرنے والے خوددار نفوس ہوں۔ کوٹلی بالا، کڑمنگ، کوٹلی پائیں، پیماڑ، بیلہ، بھارہ زیارت اور چنڈوال جیسے دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں بسنے والے خدا کے فضل اور اپنے زور بازو پر اکتفاء کیے غیرت مند جفاکش ہوں۔ ڈھوڈیال، اچھڑیاں اور ٹاندہ جیسے قدرے خوشحال یونین کونسلوں میں بے آسرا بیوائیں اور یتیم ہوں۔ یا بھوگڑمنگ جیسے دور دراز دشوار گزار علاقے سے تعلق رکھنے والے نابینا شخص ہوں تمام کو ایثار ہیلتھ سنٹر کی ٹیم نے رمضان کے اس بابرکت مہینے میں یاد رکھا۔ یہ تمام ایسے لوگ تھے جنہیں کسی سے مانگنے کی عادت ہے اور نہ ہی یہ اپنے حالات کا رونہ روتے ہیں بلکہ کسی نہ کسی طور رزق حلال کے حصول کے لئے اپنی بساط کے مطابق ہمہ وقت برسرِ پیکار رہتے ہیں۔

چونکہ ایثار ہیلتھ سنٹر کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ جتنا ممکن ہو سکے ایسے نفوس تک رسائی حاصل کرکے کسی قدر انکے لئے آسانیاں پیدا کی جا سکیں تاہم وسائل ناکافی ہونے کے باعث بہت کوشش کرنے کے باوجود زیادہ سے زیادہ سفید پوش مستحقین تک پہنچنا ممکن نہیں ہو پاتا۔ ہماری فہرست میں مزید ایسے حقداروں کے نام شامل ہوچکے ہیں جن تک سحر و افطار کے اسباب باہم پہنچانا نہایت ضروری ہے۔ جو حضرات ہمارے ساتھ اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیں وہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

خداوند کریم تمام نفوس جنہوں نے راشن کی فراہمی میں بھرپور مالی تعاون کیا اور جنہوں نے سفید پوش مستحقین کی نشان دہی کی اور جو یہ اسباب حقداروں تک پہنچانے کا سبب بنے کو اس کار خیر کا پورا پورا اجر اور استقامت کے ساتھ مزید توفیق عطاء فرمائے۔ آمین یارب۔

09/03/2025

مرحوم آفتاب احمد انصاری صاحب کے ایصالِ ثواب کے لیے کنویں کی کھدائی جاری ہے۔ خدا کے حضور دعا ہے کہ ان کی کامل مغفرت فرمائے اور انہیں ابدی راحت و سکون عطا کرے۔ آمین

ESAR Health Centre

ایثار ہیلتھ سنٹر کی جانب سے تمام مسلمانوں کو رمضان مبارک۔
01/03/2025

ایثار ہیلتھ سنٹر کی جانب سے تمام مسلمانوں کو رمضان مبارک۔

22/02/2025

ایثار ہیلتھ سنٹر کے جاری منصوبوں کے تحت اورش، کوٹلی پائیں میں اک اور کنویں کی کھدائی کا کام جاری ہے۔

Address

Silk Highway, Kotli Paain
Mansehra
21300

Telephone

+923458698978

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ESAR Health Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to ESAR Health Centre:

Share