Qamar Home Nursing Services

Qamar Home Nursing Services Under the observation of highly qualified staff. Home Nursing Services are available at your door step.

Permanently closed.
26/07/2025


ایم آر آئی مشین نے زندہ  بندہ نگل لیا !نیویورک میں اکسٹھ سالہ ایک شخص کو اس وقت  ایم آر آئی مشین نے اپنی طرف کھینچ لیا ج...
22/07/2025

ایم آر آئی مشین نے زندہ بندہ نگل لیا !

نیویورک میں اکسٹھ سالہ ایک شخص کو اس وقت ایم آر آئی مشین نے اپنی طرف کھینچ لیا جب وہ بے دھیانی میں اس کمرے میں داخل ہوا .

یہ کہانی کوئی افسانہ نہیں، بلکہ ایک ہولناک حقیقت ہے جو نیویارک کے ایک جدید اسپتال میں پیش آئی۔ وہ اسپتال جو جدید ترین مشینری سے لیس تھا، جہاں ٹیکنالوجی کے ہر کونے میں ترقی کی چمک تھی، وہیں ایک لمحہ ایسا آیا کہ ایک انسان پوری دنیا کے سامنے مشین کی بے رحم طاقت کا شکار بن گیا۔

اکسٹھ سالہ شخص جیسے ہی ایم آر آئی روم میں داخل ہوا، اچانک ایک زوردار جھٹکا لگا، اور مشین نے اُسے پوری قوت سے اپنی طرف کھینچ لیا۔ وہ شخص مشین سے چمٹ گیا، چیخیں بلند ہوئیں، لیکن جب تک کوئی کچھ سمجھ پاتا، زندگی اس کے جسم سے رخصت ہو چکی تھی۔

ایم آر آئی کیا ہے؟
ایم آر آئی (Magnetic Resonance Imaging) ایک پیچیدہ مگر انتہائی اہم میڈیکل مشین ہے، جو انسانی جسم کے اندرونی نظام کی تصویریں بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ مشین طاقتور مقناطیسی میدان (Magnetic Field) اور ریڈیو ویوز (Radio Waves) کا استعمال کرتی ہے تاکہ جسم کے مختلف اعضا — دماغ، ریڑھ کی ہڈی، جوڑ، عضلات، اور دیگر بافتوں — کی تفصیلی تصاویر حاصل کی جا سکیں۔

ایم آر آئی مشین کے اندر ایک بہت بڑا مقناطیس ہوتا ہے۔ درحقیقت، یہ دنیا کے طاقتور ترین مقناطیسی آلات میں سے ایک ہے۔ جیسے ہی کوئی دھاتی شے اس کے قریب آتی ہے، مشین اُسے پوری طاقت سے کھینچ لیتی ہے — چاہے وہ جیب میں پڑا سکہ ہو، بیلٹ کی بکل، گھڑی، یا کوئی میڈیکل امپلانٹ۔

عام طور پر ایم آر آئی روم میں داخلے سے پہلے ایک تفصیلی چیک کیا جاتا ہے۔ مریض سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا اُس کے جسم میں کوئی دھات ہے؟ کیا اُس نے کوئی گھڑی، چابیاں، موبائل یا حتیٰ کہ انڈر وائر برا بھی تو نہیں پہن رکھی؟ ہر وہ شے جو دھات سے بنی ہو، اُس مشین کے لیے خطرناک بن سکتی ہے۔

لیکن نیویارک میں پیش آنے والا واقعہ یہ ثابت کرتا ہے کہ ایک لمحے
کی غفلت، ایک انسان کی پوری زندگی کو نگل سکتی ہے۔ اُس شخص کے ہاتھ میں اسکی بیوی کی چین تھی جس کی وجہ سے اسکو مشین نے اپنی طرف کھینچ لیا۔

ہم اکثر ٹیکنالوجی کو نجات دہندہ سمجھ بیٹھتے ہیں، لیکن یہ واقعہ ہمیں بتاتا ہے کہ ٹیکنالوجی جتنی مفید ہے، اتنی ہی بے رحم بھی ہو سکتی ہے اگر ہم اس کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کریں۔ اسپتالوں کو چاہیے کہ وہ ایم آر آئی جیسے حساس مقامات پر سیکیورٹی کو مزید سخت کریں۔ صرف وارننگ بورڈ کافی نہیں، وہاں ایک حفاظتی عملہ ہونا چاہیے جو ہر داخل ہونے والے شخص کو چیک کرے۔

عوام کے لیے بھی یہ پیغام ہے کہ کسی بھی میڈیکل پراسیس میں شامل ہونے سے پہلے مکمل معلومات حاصل کریں۔ ایم آر آئی کروانا صرف ایک تصویر بنوانا نہیں، بلکہ یہ ایک مکمل سائنسی عمل ہے جو ذرا سی کوتاہی پر جان بھی لے سکتا ہے۔

آخر میں، یہ واقعہ صرف نیویارک تک محدود نہیں، بلکہ دنیا بھر کے لیے ایک انتباہ ہے:
مشینوں پر اعتماد ضرور کریں، لیکن آنکھ بند کر کے نہیں!


20/07/2025

ہمارے اداروں کو بلوچستان کے بارے میں سوچنا چاہیے وہاں سے سرداری نظام کا بلکل خاتمہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ سردار عقل سے بلکل پیدل ہیں نہ ان کو دنیا کا کچھ پتا ہے نہ ہی دین کا شریعت سے ان جاہلوں کا دور دور تک کوئ واسطہ نہیں اسی لیے انکو لگام ڈالنی ابھی سے بہت ضروری تا کہ کل کو کوئ اور ہنستا ہوا جوڑا ان جاہلوں کی غیرت کی نظر نہ ہو جاۓ

💊 Serc Tablet (Betahistine Dihydrochloride)چکر، کانوں کی گھن گھن (Tinnitus)، اور مینیرز بیماری کے لیے مفید دوا🔸 یہ دوا ک...
18/07/2025

💊 Serc Tablet (Betahistine Dihydrochloride)
چکر، کانوں کی گھن گھن (Tinnitus)، اور مینیرز بیماری کے لیے مفید دوا

🔸 یہ دوا کس کے لیے استعمال ہوتی ہے؟
Serc Tablet ایک ایسی دوا ہے جو چکر آنا، کانوں میں شور (Tinnitus) اور مینیرز ڈیزیز کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

🔸 فارمولہ:
Betahistine Dihydrochloride (8mg / 16mg / 24mg)
(مقدار کمپنی اور نسخہ کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے)

🔸 استعمالات:
چکر آنا (Vertigo)
کانوں میں شور یا گھن گھن (Tinnitus)
سننے میں کمی
مینیرز ڈیزیز (Meniere's Disease)

🔸 طریقہ استعمال:
عام طور پر دن میں 2 سے 3 بار کھانے کے بعد
خوراک کا تعین ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کیا جاتا ہے

🔸 فائدے:
چکر کی شدت اور دورانیہ میں کمی
کانوں کے شور کو کم کرے
کان کے دباؤ کو کم کر کے سننے میں بہتری
دماغ میں خون کی روانی بہتر بنائے

🔸 ممکنہ سائیڈ ایفیکٹس:
سر درد
بدہضمی
متلی
الرجی (نادر کیسز میں)

🔸 احتیاطی تدابیر:
السر (ulcer) کے مریض ڈاکٹر سے مشورہ کریں
حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین ڈاکٹر سے اجازت لیں
دوا کو خود سے بند نہ کریں
!ضروری ہدایت :
Serc Tablet اُن افراد کے لیے مؤثر دوا ہے جو بار بار چکر، کانوں کے شور یا مینیرز بیماری کا سامنا کرتے ہیں۔ بہتر نتائج کے لیے ڈاکٹر کے مشورے سے مکمل کورس کریں اور بے وقت دوا چھوڑنے سے پرہیز کریں۔ تمام میڈیسن ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کرے

17/07/2025

"Aur Allah jisko chahta hai
Behisaab rizq deta hai"

نوجوانوں کے لیے نصیحت.....1. اپنے sexual urges پر قابو پانا آپ کی کامیابی یا ناکامی کا تعین کرے گا۔2. ہاتھوں کے گناہ جو ...
17/07/2025

نوجوانوں کے لیے نصیحت.....
1. اپنے sexual urges پر قابو پانا آپ کی کامیابی یا ناکامی کا تعین کرے گا۔
2. ہاتھوں کے گناہ جو تنہائی میں کیئے جاتے ہیں یہ آپکی کامیابی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، یہ دماغ کو کمزور کر دیتے ہیں
3. کسی بھی قسم کا نشہ کرنے سے گریز کریں، اپنے ہوش اور عقل کھو دینا آپ کے لیے سب سے نقصان دہ ہوگا۔
4. اپنے standards بلند رکھیں اور کسی چیز پر صرف اس لیے سمجھوتہ نہ کریں کہ وہ دستیاب ہے۔
5. اگر کوئی آپ سے زیادہ ذہین ہو تو اس کے ساتھ کام کریں، مقابلہ نہ کریں۔
6. آپ کے مسائل حل کرنے کوئی نہیں آئے گا۔ آپ کی زندگی کی 100% responsibility آپ کی ہے۔
7. ان لوگوں سے مشورہ نہ لیں جو وہاں نہیں ہیں جہاں آپ جانا چاہتے ہیں۔
8. پیسہ کمانے کے نئے طریقے تلاش کریں اور مذاق اڑانے والوں کو ignore کریں۔
9. سو کتابوں کی ضرورت نہیں، action اور self-discipline سب کچھ ہے۔۔۔ مگر کتابیں پڑھنا آپ کو بہت بلند مقام تک لے جاسکتا ہے
10. پانچ وقت کی نماز کا اہتمام کریں۔۔ اور آخر میں دعا ضرور مانگیں
11. یوٹیوب سے ہنر سیکھیں اور نیٹ فلکس پر وقت ضائع نہ کریں۔
12. کوئی آپ کی پرواہ نہیں کرتا، شرم چھوڑیں اور اپنے مواقع خود بنائیں۔
13. آرام سب سے بری عادت اور depression کا آسان راستہ ہے۔
14. اپنے خاندان کو ترجیح دیں، ان کی حفاظت کریں، چاہے وہ غلط ہوں یا ٹھیک۔
15. نئے مواقع تلاش کریں اور اپنے سے آگے کے لوگوں سے سیکھیں۔
16. کسی پر بھروسہ نہ کریں، سوائے اپنے۔
17 معجزات کا انتظار نہ کریں، خود ممکن بنائیں۔
18. محنت اور determination سے سب کچھ ممکن ہے۔ Humility سے کامیابی ملتی ہے۔
19. اپنے آپ کو دریافت کرنے کا انتظار نہ کریں، خود کو create کریں۔
20. روزانہ پابندی کے ساتھ دس منٹ نکال کر اپنی پرسنل گروتھ پر کام کریں۔۔
21. اگر وسائل نہیں ہیں تو کسی کو قرض نا دیں اور عام حالات میں خواہ مخواہ کسی سے قرض نا لیں۔۔
22. زندگی ایک "single-player game" ہے، آپ اکیلے پیدا ہوتے ہیں اور اکیلے مرتے ہیں۔
23. آپ کے آس پاس کے حالات آپ کو کمزور اور مایوس کرسکتے ہیں ، لیکن صرف آپ ہی خود کو اور اپنے پیاروں کو بچا سکتے ہیں۔
24. ہر کوئی آپ کی طرح ایماندار نہیں ہوتا، لوگ اپنا فائدہ اٹھا کر چھوڑ دیتے ہیں۔ Stay woke.
25. روزانہ کچھ نا کچھ وقت قرآن کی تلاوت ضرور کریں بھلے ایک آیت ہی کیوں نا ہو اور اس کا ترجمہ پڑھ لیں
26. اپنی زندگی کو سنت کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں ۔۔ کوشش کریں کہ آپ کا ہر کام سنت کے مطابق ہو۔۔۔
27. اپنے ماں باپ، بیوی بچوں، اور بہن بھائیوں کو روزانہ کچھ نا کچھ وقت ضرور دیں اور ان کی خیر خیریت رکھیں ۔۔
28. روز کچھ کا کچھ صدقہ کریں چاہے ایک مسکراہٹ ہی کیوں نا ہو۔۔
29. اگر اپنی پہچان بنانا چاہتے ہیں تو سوشل میڈیا پر اسکرولنگ کے بجائے روزانہ کچھ نا کچھ اپلوڈنگ کرنا شروع کریں۔۔۔
30۔ 25 سال کی عمر تک آپ کو سمجھدار ہونا چاہیے کہ:
→ دوسروں کی کامیابی پر خوش ہوں۔
→ حسد اور جلن سے بچیں۔
→ کھلے ذہن کے ساتھ رہیں۔
→ اندازے لگانے سے پرہیز کریں۔
→ نیت کے ساتھ عمل کریں۔
→ شکر گزار رہیں۔
→ ایمانداری سے بات کریں۔
→ روزانہ ورزش کریں۔
→ غیبت سے بچیں۔
→ صاف ستھرا کھائیں۔
→ معاف کریں۔
→ سنیں۔
→ سیکھیں۔
→ محبت کریں۔

15/07/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

پیدل چلنا اور حرکت میں رہنا دل کی صحت کے لئے کتنا مفید ہے یہ تحریر پڑھیں۔👇میڈیکل سائنس میں پنڈلیوں کے عضلات، خاص طور پر ...
15/07/2025

پیدل چلنا اور حرکت میں رہنا دل کی صحت کے لئے کتنا مفید ہے یہ تحریر پڑھیں۔👇

میڈیکل سائنس میں پنڈلیوں کے عضلات، خاص طور پر کیلف مسلز (Calf Muscles) کو اکثر "Peripheral Heart" یا "Second Heart" کہا جاتا ہے، کیونکہ؛
یہ پٹھے خون کو نیچے سے اوپر، یعنی دل کی طرف واپس دھکیلنے میں مدد دیتے ہیں۔

جب ہم چلتے ہیں یا حرکت کرتے ہیں تو یہ پٹھے سکڑتے اور پھیلتے ہیں، جو رگوں پر دباؤ ڈال کر venous return کو بہتر بناتے ہیں
اس طرح خون کی گردش کو فروغ دیتی ہے۔رگوں میں خون کے جم جانے (venous stasis) کو روکتی ہے، جو خطرناک clots (جیسے DVT – Deep Vein Thrombosis) سے بچاؤ میں مددگار ہے۔
خاص طور پر لمبے وقت تک بیٹھنے والے افراد کو حرکت میں رہنے کا مشورہ اسی لیے دیا جاتا ہے۔

روزمرہ کی معتدل جسمانی سرگرمی جیسے واکنگ، سیڑھیاں چڑھنا، ہلکی ورزش دل کی صحت بہتر بناتی ہے۔بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھتی ہے۔
دل کے دورے اور اسٹروک کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

*جامن کے فوائد استعمال و پرہیز*ہمارا معدہ بال کو ہضم نہیں کر سکتا ہماری لا پرواہی سے اگر کوئ بال انسانی معده میں چلا جائ...
14/07/2025

*جامن کے فوائد استعمال و پرہیز*
ہمارا معدہ بال کو ہضم نہیں کر سکتا ہماری لا پرواہی سے اگر کوئ بال انسانی معده میں چلا جائے وہ سارا سال ہضم نہیں ہوتا بلکہ معدہ میں پڑا رہتا ہے۔ جامن کھانے سے وہ گل کر ہضم ہو جاتا ہے لہذا جامن کے اس سیزن میں کوشش کریں دو تین بار خوب رج کر جامن کھائیں لیکن کمزور پھیپھڑوں کے مریض احتیاط کریں اس سے معدہ کی اچھی طرح صفائی ہو جائے گی معدے کی گرمی وغیرہ قدرتی طور پر دور ہو جائے گی یہ معدہ سے گرمی ایسے جزب کر کے جسم سے خارج کرتا ہے جیسے فوم کا ٹکڑا پانی کو جزب کر لیتا ہے اس کے علاوہ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ یہ شوگر کے مریضوں کیلئے تو بہت ہی زیادہ مفید ہے۔ جامن کھانے سے پہلے پانی پی لیا کریں جامن کھانے کے فورا بعد پانی نہیں پینا چاہیے۔ کوشش کریں دیسی جامن خریدیں جو زیادہ موٹے نہیں ہوتے لیکن بہت زیادہ میٹھے اور مزے دار ہوتے ہیں۔ بازار میں جامن اکثر مہنگے فروخت ہوتے ہیں جبکہ سبزی فروٹ منڈی سے بازار کی نسبت آدھی قیمت پر جامن کا کارٹن مل جاتی ہے۔اس پھل کا سیزن ہفتہ دس دن کا ہوتا ہے اب جامن کا سیزن عروج پر ہے
جامن کا مزاج دوسرے درجہ میں سرد خشک ہے قبض کے مریض جامن احتیاط سے کھائیں کیونکہ جامن قابض ہے
بار بار پیشاب آنے کی مرض میں مفید ہے بڑی جامن کے مقابلے میں چھوٹی جامن کم استعمال ہوتی ہے ویرج (اولاد کے جراثیم) پیدا کرتی ہے جامن پختہ کا زیادہ استعمال پھیپھڑوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے اور تب دق کر دیتا ہے نمک اور ادرک سے اس کا نقصان کافی کم ہو جاتا ہے
*جامن کے فوائد*
۔1 ہیموگلوبن کو بہتر کرتا ہے
۔2 جلد اور آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے
۔3 مسوڑھوں اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے
۔4 انفیکشن کو روکتا ہے
۔5 ذیابیطس کو کنٹرول کرتا ہے
۔6 جلد کو صحت مند رکھتا ہے
۔7 دل کو صحت مند رکھتا ہے
۔8 وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے
۔9 معدے کو بہتر بناتا ہے
۔10 قوت مدافعت بڑھانے والے کے طور پر کام کرتا ہے
11 خون کو صاف کرتا ہے
۔12 خون کی کمی اور تھکاوٹ کےلے بہتر ہے
۔13 جامن کے پتے السر کا علاج میں استعمال ہوتے ہیں
۔14 کینسر سے بچاتا ہے
۔15 جامن سے دمہ کا علاج
۔16 بڑھاپے کو روکتا ہے

    Pharmacist groom's car 😂
13/07/2025



Pharmacist groom's car 😂

Address

Near KATH Mansehra
Mansehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qamar Home Nursing Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram