02/09/2025
                                             نیم حکیم خطرہ جان🚨
کل ایک مریض یہ پرچی لے کر آیا جس پر لکھا تھا:
فنگس انفیکشن کے لئے فلُوکانازول کے ساتھ ساتھ 3 طاقتور سٹیرائیڈ مرہم (Dermovate, Betnovate) ملا کر دن میں 3 بار لگائیں! 🚨 🙄
😅 بھائی فنگس بھاگے گا نہیں، بلکہ خوش ہو کر اور زور پکڑ لے گا۔
کیونکہ سٹیرائیڈ لگانے سے فنگس دب جاتا ہے لیکن ختم نہیں ہوتا، بعد میں اور شدید ہو کر واپس آتا ہے۔
⚠️ خبردار!
ایسی "جادوئی پرچیاں" لکھنے والے اکثر مستند ڈاکٹر نہیں ہوتے بلکہ نیم حکیم ہوتے ہیں۔
یاد رکھیں:
فنگس کا اصل علاج اینٹی فنگل ہے، نہ کہ طاقتور سٹیرائیڈز۔
سٹیرائیڈ لگانے سے جلد پتلی، حساس اور نشانات والی ہو سکتی ہے۔
لمبے عرصے تک یہ مرہم لگانے سے مستقل نقصان ہو سکتا ہے۔
✅ ہمیشہ کسی مستند ڈرماٹالوجسٹ سے رجوع کریں۔