25/02/2026
Khandan Blood Donor Welfare Organization کی جانب سے ہمارے پیارے، مخلص اور انسانیت کے سچے خادم سوشل ورکر صیام آصف کی قبر پر حاضری دی گئی اور عقیدت و احترام کے ساتھ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔۔
صیام آصف وہ نام تھا جو مسکراہٹوں کا سبب بنتا تھا، جو غمزدہ دلوں کے لیے سہارا تھا، جو یتیم آنکھوں میں امید جگاتا تھا۔ آج وہ ہم میں موجود نہیں، مگر اُن کی خدمت، اُن کا خلوص اور اُن کی محبت آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔
قبر کی خاموش مٹی پر رکھے گئے وہ پھول گواہی دے رہے تھے کہ نیک لوگ کبھی مرتے نہیں۔۔۔
وہ اپنے کردار، اپنی خدمت اور اپنی خوشبو سے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں
صیام آصف!
آپ کا مشن جاری رہے گا۔۔۔
آپ کی خدمت کا چراغ بجھنے نہیں دیں گے۔