17/06/2025
پاکستان کا ٹیمپریچر خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے ۔ اسلئے آج سے یہ عہد کرتے ہیں کہ پھل کھانے کے بعد ان کے بیج اور گھٹلیاں کوڑے میں نہیں پھینکیں گے ۔ بلکہ ان کو دھو کر اپنی گاڑی وغیرہ میں رکھ لیں گے اور جب بھی کسی ایسی جگہ سے ہمارا گزر ہوں ، جہاں پر درخت وغیرہ نہ ہوں ، ان بیجوں اورگھٹلیوں کو وہاں پھینک دیں گے ، یا ہائی ویز کی ساتھ ساتھ والی جگہوں پر پھینک دیں گے ۔ چند دنوں کے بعد برسات کا موسم اپنا رنگ دکھائے گا اور آپ کے پھینکے ہوئے ان بیجوں میں سے زیادہ تر آگ آئیں گے ۔
نوٹ ۔۔۔۔
آم ، جامن ، لیچی آڑو خوبانی اور فالسہ وغیرہ کا موسم اس وقت اپنے عروج پر ہے ۔ اگر یہ کام ہم نےکیا انشاء اللہ ٹیمپریچر بھی کم ہو جائے گا اور پھل والی درخت بھی مل جائے گا ۔