22/06/2025
ہمدرد یونیورسٹی اور پائم کے منعقد کردہ cpd پروگرام میں ہائ بلڈ پریشر کے موضوع پر دیئے گئے لیکچر کا خلاصہ
تحقیق و تدوین پروفیسر حکیم فاروق الٰہی سیماب
انس فاروق یونانی دواخانہ اینڈ حجامہ سینٹر ڈب 1مانسہرہ/
یونیورسٹی روڈ نور کالونی ہری پور
بلند فشار خون کی تعریف ،اسباب احتیاطیں اور علاج:
بلند فشار خون یعنی خون کا بڑھا ہوا دباؤ ،اس کو ضغط دموی یافشار خون قوی بھی کہتے ہیں، اس مرض کو دوران خون کے امراض میں شمار کیا جاتا ہے جس میں خون کا دباؤ حد اعتدال سے زیادہ ہو جا تا ہے۔
خون کے دباؤ سے مراد وہ دباؤ یا قوت ہے جو خون ان ظروف کی دیواروں کے خلاف صرف کرتا ہے جس میں وہ بہہ کر جاتا ہے۔
بلند فشارخون کی وجوہات :- بلند فشارخون کا سب سے اہم سبب شرائین کا سخت ہوجانا ہے
موروثی استعداد بھی ہوتی ہے
متعدی امراض مثلا آتشک وغیرہ
مستور مراکز کا تعدیہ مثلاً پائیوریا ،پراسٹیٹ اور لوزتین کی خرابی
منشیات چائے ، تمباکو کافی شراب وغیرہ کا بکثرت استعمال تصلب شرائین و غیره
ان وجوہات سے شرائین کی لچک مفقود ہو جاتی ہےاور اس سے لازما خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے
لیکن خون کے دباؤ کے لئے تصلب الشرائین لازمی نہیں ہے۔ جسم میں خون کی مقدار بڑھ جائے تو اس سے بھی خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ جو لوگ سرخ و سفید رنگت کے ہوتے ہیں ان میں خون کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور ایسے لوگوں میں بلند فشار خون کا امکان زیادہ ہوتا ہے
انٹریوں کی عفونت سے بھی یہ مرض پیدا ہوجاتا ہے جو کہ دوران خون میں شامل ہو کر شریانوں کی ساخت کو
ناکارہ اور کمزور بنا دیتی ہے۔
جو لوگ گوشت زیادہ مقدار میں کھاتے ہیں اور طرح طرح کی شرابیں پیتے ہیں انہیں یہ مرض 40-50 سال کی عمرمیں ضرور ہوجاتاہے کیونکہ ان اغذیہ کے استعمال سے جگر اور امعاء کا فعل ٹھیک طور پر ادا نہیں ہوتا ۔
اور لحمی غذا کا نضج مکمل طورنہ ہونے سے یورک ایسڈ وغیرہ فضلات اندر رہ جاتے ہیں جس سے تمام جسم شریانیں سخت اور موٹی ہو جاتی ہیں -
اگر قلب میں تعظم اور موٹاپن ہو جائے اور قلب کی حرکات بڑھ جائیں تو بھی خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔
کلیتین یعنی گردوں میں ورم کے سبب خون صاف نہیں ہوسکتا لہذا جو شحمیات پیشاب کی راہ خارج ہوا کرتی ہیں وہ محبتس ہو کر خون کے اندر دورہ کرتی رہتی ہیں
اور یہ ان کا اثر ہے کہ قلب اورشریانوں میں موٹاپن پیدا ہو جاتا ہے اور شریانیں مثل پرانی ربڑکے ہو جاتی ہیں۔ قلب کی حرکت سے خون ان عروق میں پہنچ کر ان کو بخوبی پھیلا نہیں سکتا جس کے باعث خون کا دھکا بہت بڑھ جاتا ہے
جس کو فشار الدم قوی کہتے ہیں ،یہ حالت امراض گردہ میں عام طور پر بڑی عمر کے اشخاص میں دیکھی جاتی ہے
خون کا گاڑھا ہونا اور رگوں کا تنگ ہونا ، ڈپریشن ذہنی اضطراب، خواتین میں اریگولیرٹی
مرغن غذاؤں کا کثرت استعمال بھی بلند فشار خون کی وجوہات ہیں۔ زیادہ نمک بھی شریانوں کو سخت کر دیتا ہے جس سے خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے، زیادہ غصہ بھی شریانوں کو سکیڑ دیتا ہے ۔
سوشل میڈیا اور جدید طرز زندگی کا دباؤ بھی اس کی ایک اہم وجہ ہے۔
جسمانی سرگرمی کی کمی اور سست طرز زندگی بلڈ پریشر بڑھاتے ہیں۔ زیادہ وزن اور موٹا پا دل پر دباؤ ڈال کر بیماری کو بڑھاتے ہیں، موٹاپے کی وجہ سے شریانیں گوشت میں دب کر تنگ ہو جاتی ہیں، نیند کی کمی اور مسلسل تھکن بھی اس کا باعث بن سکتی ہیں۔
اگر خون کا دباؤ مسلسل رہے تو دماغ میں جریان خون ہو کر صرع، سکتہ اور فالج وغیرہ دماغی امراض پیدا ہو سکتے ہیں۔ اور گردوں پر بھی نہایت مضر اثرات پڑسکتے ہیں۔
احتیاطیں۔ تازہ سبزیاں استعمال کریں۔
کھانے کے بعد آدھ گھنٹہ واک کی عادت اپنائیں
مصنوعی مٹھاسوں اور بیکری کی چیزوں سے پرہیز کیا جائے
گھی اور تلی ہوئی بھنی ہوئی اشیاء استعمال نہ کی جائیں
نیند پوری لیں
گرمی سے بچیں
نمک کم استعمال کریں
فاسٹ فوڈز اور کولڈ ڈرنکس سے پرہیز کریں
وزن کو کم رکھیں۔
ذہنی دباؤ کو کم رکھنےکے لئے ذکر، مراقبہ اور نماز قائم کریں
روزانہ کچھ وقت فطرت میں گزار یں
تازہ ہوا اور سبزہ ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں
با قاعدہ بلڈ پریشرچیک کروایا جائے تاکہ بیماری کی شدت کو روکا جا سکے۔
سرد پانی سے غسل نہ کیا جائے کیونکہ اس سے خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے
بلند فشارخون کا علاج
بادیان 1پاؤ، کشنیز آدھ پاؤ ،کابلی مصری 5تولہ ،سفوف بنائیں 3,3گرام دوپہر ،رات کھانے کے بعد پانی سے دیں
اس کے ایک تا ڈیڑھ ماہ کے استعمال سے بلند فشارخون خون کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جاتا ہے۔
* * مغز تربوز اس بیماری میں خاطر خواہ فائدہ دیتا ہے .
گرمیوں میں خاص طور پر لوکی کا جوس اگلاس نہایت فائد مند ہے
* چھوٹی چندن کا سفوف 3۔ 3 رتی، صبح و شام دودھ یا عرق گلاب سے دیں
اسرول 10گرام ،صندل سفید 20گرام ،کشنیز 40گرام 00 کیپسول صبح وشام دیں ،اگر بلڈ پریشر 200سے زیادہ ہو تو تین وقت دیں ۔
الائچی سفید ،بالچھڑ،چھوٹی چندن 2,2تولہ،کشنیز 4تولہ ،سفوف بنائیں ،2,2گرام صبح وشام دیں
گرمیوں میں خاص طور پر لوکی کا جوس ایک گلاس پینا فائدہ مند ہے
0312 0342 5192848