
13/07/2025
صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا الخدمت چیئرٹی آسٹریلیا ڈائیگناسٹک سینٹر مانسہرہ کا دورہ –
صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان جناب ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے اپنے دورہ ہزارہ ریجن کے دوران الخدمت چیئرٹی آسٹریلیا ڈائیگناسٹک سینٹر مانسہرہ کا خصوصی دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے سینٹر میں دستیاب جدید لیبارٹری سہولیات، طبی مشینری، اور فراہم کی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے اس بات پر خوشی اور مکمل اطمینان کا اظہار کیا کہ یہ سینٹر نہ صرف مقامی کمیونٹی کو معیاری، سستی اور قابلِ اعتماد تشخیص کی سہولیات فراہم کر رہا ہے بلکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے فلاحی مشن کو طب کے شعبے میں عملی جامہ پہنا رہا ہے.