Dua News 24

Dua News 24 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dua News 24, Mansehra.

اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ دعانیوز24ملک بھرمیں تعلیم، ٹورازم ، صحت اور کاروباری مراکز کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ،اس حوالے سے انتہائی معزز ممبران ہماری یہ کوشش آپ کے تعاون اور رہنمائی کے بغیر ناممکن ہے ،
0334510724

27/04/2026
مانسہرہ: خوشیاں سمیٹنے آیا ننھا مہمان نہر کی بے رحم لہروں کی نذر​شنکیاری: خان ڈھیری ،وہ معصوم چہرہ جس کی تصویر گزشتہ کئی...
26/04/2026

مانسہرہ: خوشیاں سمیٹنے آیا ننھا مہمان نہر کی بے رحم لہروں کی نذر
​شنکیاری: خان ڈھیری ،
وہ معصوم چہرہ جس کی تصویر گزشتہ کئی گھنٹوں سے مانسہرہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر "گمشدہ" کے عنوان سے گردش کر رہی تھی، آج اس کی بے جان لاش نے اپنوں کے کلیجے چاک کر دیے۔
​انتہائی افسوسناک اطلاع کے مطابق کراچی سے اپنوں کے پاس چھٹیاں گزارنے آیا ہوا کمسن بچہ، جو گزشتہ روز سے لاپتہ تھا، شنکیاری کے علاقے خان ڈھیری کے قریب نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ہے۔ تلاشی کے طویل عمل کے بعد بچے کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی ہے۔
​کراچی سے آئے ہوئے مہمان خاندان کے لیے یہ سفر زندگی کا سب سے بڑا صدمہ بن گیا ہے۔ گھر میں جہاں مہمانوں کی آمد پر رونقیں تھیں، وہاں اب کہرام مچا ہوا ہے اور ہر آنکھ اس معصوم کلی کے بے وقت مرجھانے پر اشکبار ہے۔
​دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ والدین کو یہ ناقابلِ برداشت صدمہ سہنے کی ہمت دے اور معصوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

غیر رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز کے خلاف گھیرا تنگ: کالام کے بعد ناران میں بھی بڑے پیمانے پر کارروائی کی تیاری،جنید حسین ،،،​ناران...
26/04/2026

غیر رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز کے خلاف گھیرا تنگ: کالام کے بعد ناران میں بھی بڑے پیمانے پر کارروائی کی تیاری،
جنید حسین ،،،
​ناران: خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات پر غیر قانونی سرگرمیوں اور غیر رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز کے خلاف جاری مہم کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے کالام کے بعد اب ناران میں بھی بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سیاحت اور مقامی انتظامیہ نے ان عناصر کی فہرستیں تیار کر لی ہیں جو بغیر کسی قانونی لائسنس یا رجسٹریشن کے سیاحوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں، جس کے باعث نہ صرف ملکی وقار کو ٹیس پہنچتی ہے بلکہ رجسٹرڈ آپریٹرز کے حقوق کی بھی پامالی ہو رہی ہے۔
​دعانیوز24 کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس کریک ڈاؤن کا مقصد سیاحت کے شعبے میں شفافیت لانا اور سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ حکام کا موقف ہے کہ غیر رجسٹرڈ آپریٹرز اکثر اوقات غیر معیاری خدمات اور غلط بیانی کے ذریعے سیاحوں کو پریشانی میں مبتلا کرتے ہیں، جس کی اب کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔
​دوسری جانب ناران کے کاروباری حضرات اور مقامی اسٹیک ہولڈرز نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے علاقے کی ٹورازم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ صرف کارروائیاں ہی کافی نہیں بلکہ ناران میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، کچرے کی منتقلی کے جدید نظام اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سیاحت سے وابستہ مقامی افراد کو سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ناران کا قدرتی حسن برقرار رہے اور یہاں آنے والے سیاح خوشگوار یادیں لے کر واپس جائیں۔
​انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ناران میں چیک پوسٹوں اور ہوٹلوں کی سطح پر اسکریننگ کا عمل جلد شروع کیا جائے گا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے اور مقدمات درج کیے جائیں گے۔ سیاحوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی بکنگ سے قبل آپریٹر کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق لازمی کریں۔

مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی کی دریا سے لاش برآمد، پولیس اور ایف آئی آر کے بیانات میں تضاد،رپور،,,, شازیہ شاندار ،،م...
26/04/2026

مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی کی دریا سے لاش برآمد، پولیس اور ایف آئی آر کے بیانات میں تضاد،
رپور،,,, شازیہ شاندار ،،
مانسہرہ تھانہ کاغان کی حدود میں ایک افسوسناک واقعے میں مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 16 سالہ لڑکی (م) کی لاش دریائے کنہار سے برآمد کر لی گئی ہے۔ واقعے نے اس وقت نیا رخ اختیار کر لیا جب پولیس کی جانب سے اسے خودکشی قرار دیا گیا، جبکہ ایف آئی آر میں سنگین نوعیت کے اغوا اور چوری کے الزامات سامنے آئے۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ مسماۃ (ش) کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر (نمبر 71/26) کے مطابق، ملزم وسیم ولد بابو جان نے ان کی بیٹی کو زبردستی گھر سے اغوا کیا اور ساتھ ہی گھر میں موجود 12 لاکھ روپے نقدی اور 3.1 تولہ سونا بھی چوری کر لیا گیا۔ مدعیہ نے ایف آئی آر میں واضح موقف اپنایا کہ لڑکی کو شادی کی غرض سے زبردستی اغوا کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلعی پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لڑکی نے دریائے کنہار میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی، جس کی لاش کو ایک پولیس جوان نے جراتمندانہ کارروائی کرتے ہوئے نکال لیا۔ پولیس نے اس واقعے کو ریسکیو آپریشن کے طور پر پیش کیا ہے، تاہم عوامی حلقوں میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر یہ اغوا کا معاملہ تھا تو پولیس اسے محض خودکشی کا رنگ کیوں دے رہی ہے؟

پولیس نے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ورثاء کا مطالبہ ہے کہ معاملے کی شفاف تفتیش کی جائے

او سب توں سوہنیاں ، ہائے!!!؛رنگیلا،مشتاق احمد آزاد ،،تاریخ کے پردے پر بکھرے ہوئے لاتعداد کرداروں میں ایک نام ایسا ہے جو ...
25/04/2026

او سب توں سوہنیاں ، ہائے!!!؛رنگیلا،
مشتاق احمد آزاد ،،
تاریخ کے پردے پر بکھرے ہوئے لاتعداد کرداروں میں ایک نام ایسا ہے جو اپنی ہمہ جہت فنکاری اور عروج و زوال کی عبرت ناک داستان کے باعث ہمیشہ منفرد رہے گا۔ سعید خان، جنہیں دنیا نے 'رنگیلا' کے نام سے پکارا، فلمی افق پر ایک ایسا شہابِ ثاقب تھا جس نے اپنی روشنی سے انڈسٹری کو چندھیا دیا، مگر جس کی اپنی شام حد درجہ تاریک اور کسمپرسی کی چادر میں لپٹی ہوئی تھی۔ یہ اس شخص کی کہانی ہے جو خالی ہاتھ فلمی بستی میں داخل ہوا، بورڈز پینٹ کیے، ایک صحافی کا کھانا اس لیے اس کے گھر سے لاتا رہا کہ اسی بہانے اسے کسی کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھنے کا موقع مل جائے گا، مگر پھر وقت نے اسے وہ مقام دیا کہ وہ اسی انڈسٹری کا بے تاج بادشاہ بن گیا۔
رنگیلا کا اصل کمال یہ نہیں تھا کہ وہ ایک بہترین کامیڈین تھے، بلکہ ان کا فن ان کی ہمہ گیریت میں چھپا تھا۔ وہ پروڈیوسر، ڈائریکٹر، رائٹر اور ایک ایسے گلوکار تھے جن کی آواز میں بلا کا درد اور سوز تھا۔ جب انہوں نے اپنی پہلی فلم 'دیا اور طوفان' بنانے کا بیڑا اٹھایا تو انڈسٹری کے نام نہاد بڑے فنکاروں نے تمسخر اڑایا۔ کوئی ہیروئن اس 'بدصورت' شخص کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہ تھی، یہاں تک کہ نغمہ بیگم نے دوگنا معاوضہ مانگ لیا۔ مگر جب فلم پردہِ سیمیں کی زینت بنی تو سینما گھروں کے باہر خلقت کا ہجوم دیدنی تھا۔ وہ نقاد جو رنگیلا کے زوال کی پیشگوئیاں کرتے تھے، اپنی شرمندگی چھپاتے پھرے۔ اس کے بعد 'رنگیلا'، 'دل اور دنیا' اور 'کبریٰ عاشق' جیسی بلاک بسٹر فلموں نے ثابت کر دیا کہ نشو، آسیہ، سنگیتا اور ببیتا جیسی صفِ اول کی اداکارائیں اس فنکار کے سحر سے آزاد نہیں رہ سکتی تھیں۔
رنگیلا محض اداکاری نہیں کرتے تھے، وہ اپنے جذبات کو سروں میں ڈھالنا بھی جانتے تھے۔ ان کے گائے ہوئے نغمات آج بھی سماعتوں میں رس گھولتے ہیں۔ جب وہ گاتے تھے:
"گا میرے منوا گاتا جا رے، جیون ہے اک پریم کہانی"
تو ایسا لگتا تھا جیسے وہ زندگی کی تمام تر تلخیوں کو سروں میں بہا رہے ہوں۔ ان کا شاہکار نغمہ "وے سب توں سوہنیا، ہائے اوے من موہنیا" ان کی فنکارانہ رسائی کا منہ بولتا ثبوت تھا۔ وہ ایک ایسے 'شو مین' تھے جو بیک وقت قلم، کیمرہ اور مائیکروفون پر حکمرانی کرتے تھے۔
مگر تقدیر کا لکھنا کون ٹال سکتا ہے۔ عروج کی تپش نے شاید ان کے اعصاب کو پگھلا دیا تھا اور علی سفیان آفاقی کے بقول، وہ ایک ایسے غرور میں مبتلا ہو گئے جہاں سے واپسی کی راہیں مسدود تھیں۔ تین شادیاں کیں، تین عالی شان کوٹھیاں اپنی بیویوں کے نام کیں، مگر جب زوال کا سیلاب آیا تو سب کچھ بہہ گیا۔ دولت کی ریل پیل سے تہی دامنی تک کا سفر اس قدر تیزی سے طے ہوا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ وہ شخص جو ہیروئنز کو منہ مانگا معاوضہ دیتا تھا، دوبارہ چھوٹے اور سپورٹنگ کرداروں کی تلاش میں بھٹکنے لگا۔
آخری ایام کی تصویر حد درجہ دلگداز ہے۔ جس فنکار نے لاکھوں لوگوں کو ہنسایا، وہ خود بیماری کے بستر پر تنہائی کے آنسو روتا رہا۔ وہی بیویاں جن پر دولت نچھاور کی تھی، منہ موڑ گئیں، اور وہ فن کا سورج اسپتال کے وارڈز اور بیٹی کے گھر کی خاموشی میں ڈوب گیا۔ سلطان راہی جیسے قریبی دوست ان کے تخلیقی ذہن کی قسمیں کھاتے تھے، مگر وقت کی بساط پر وہ مہرہ ثابت ہوئے جسے سب نے فراموش کر دیا۔ رنگیلا نے اپنی آخری سانسوں تک اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا، مگر ان کا فن آج بھی پکار پکار کر کہتا ہے کہ وہ ایک ایسا نابغہِ روزگار تھا جس کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے اور ان کے فن کی خوشبو کو قائم رکھے۔
آخر میں آپ کی رنگیلا کیساتھ کوئی یاد ہے ان کے حوالے سے کچھ کہنا چاہتے ہیں ،

Address

Mansehra
21300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dua News 24 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share