Matab Hakeem Amanat Khan Garyalvi

Matab Hakeem Amanat Khan Garyalvi مطب حکیم امانت خان گڑیالوی(R) اسلام آباد
مشورہ کےلیے رابطہ کرے شکریہ

حکیم امانت خان گڑیالوی 03468908014

حکیم محمد مدثر امانت 03423138528

سرپھوکہ
10/02/2022

سرپھوکہ

ساگودانہ میں چھپے صحت کے رازعام طور پر ساگو دانہ لوگوں کے درمیان پیٹ کی بیماری سے بچاؤ یا پھر بیمار اور کمزور بچوں کی خو...
09/02/2022

ساگودانہ میں چھپے صحت کے راز
عام طور پر ساگو دانہ لوگوں کے درمیان پیٹ کی بیماری سے بچاؤ یا پھر بیمار اور کمزور بچوں کی خوراک کے حوالے سے جانا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ساگو دانہ ان تمام اجزاﺀ سے بھرپور ہوتا ہے جن کی ہمارے جسم کو اشد ضرورت ہوتی ہے- تاہم ساگو دانہ ایک انتہائی صحت بخش غذا ہے جبکہ لوگوں کی بڑی اکثریت اس کے قیمتی فوائد سے ناواقف ہے- ساگو دانہ کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے آپ کو کتنے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟ آئیے ہم بتاتے ہیں!
پٹھوں کی افزائش اور مضبوطی:

ساگو دانہ میں پروٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو کہ پٹھوں کی افزائش اور انہیں مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے- اس کے علاوہ ساگو دانہ شفایابی کے عمل کو بھی تیز بناتا ہے- اسی لیے ہر شخص کو ساگو دانہ ضرور اپنی غذا میں شامل رکھنا چاہیے-

ہڈیوں کی بہترین صحت:

ساگو دانہ وٹامن کے٬ کیلشیم اور آئرن سے بھی بھرپور ہوتا ہے اور یہ اجزاﺀ ہڈیوں کی صحت بہترین بنانے اور انہیں لچکدار بنانے کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں- اس کے علاوہ یہ اجزاﺀ توانائی کی سطح میں اضافے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں- اسی وجہ سے ساگو دانہ ایسے بچوں کو کھلانا زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے جو بڑھنے کی ابتدائی عمر سے گزر رہے ہوں-

بلڈ پریشر:

ساگو دانہ پوٹاشیم پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے- یہ پورے جسم میں دورانِ خون کی سطح کو قابو میں رکھتا ہے- اس کے علاوہ یہ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے-

توانائی میں اضافہ:

اگر آپ خود کو جسمانی طور پر فعال رکھنے کے خواہشمند ہیں تو اس کے لیے ساگو دانہ ایک بہترین غذا ہے- ساگو دانہ میں پائے جانے والے کاربو ہائیڈریٹس آپ کی توانائی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں- ایسے افراد جو اکثر سستی اور کاہلی کی شکایت کرتے ہیں انہیں ساگو دانہ ضرور کھانا چاہیے-

وزن میں اضافہ:

ساگو دانہ میں بھاری مقدار میں پائے جانے والے کاربوہائیڈریٹس وزن میں اضافہ بھی کرتے ہیں- اسی لیے ایسے افراد جو بہت زیادہ کمزور ہوں انہیں چاہیے کہ وہ اپنی غذا میں ساگو دانہ کو ضرور شامل کریں- ساگو دانہ ایک ایسی بہترین غذا ہے جس میں پائے جانے والے اجزاﺀ آپ کو ایک مناسب جسمانی وزن فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

پیدائشی نقائص سے بچاؤ:

اجزاﺀ کی کمی اور غلط ادویات کا استعمال اکثر بچوں میں پیدائشی نقائص کا سبب بن جاتا ہے- ساگو دانہ میں پایا جانے والا فولک ایسڈ اور وٹامن بی 6 بجوں کی بہترین نشونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے- اسی وجہ سے ماہرین حاملہ خواتین کو ساگو دانہ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں-

نظامِ ہضم کی بہتری کے لیے:

ہم سے اکثر افراد کو نظامِ ہضم کے مسائل کا سامنا رہتا ہے- ساگو دانہ آپ کو اپھارہ پن٬ قبض اور بدہضمی سے بچاتا ہے- اس کے علاوہ ساگو دانہ کولیسٹرول کی سطح کو بھی برقرار رکھتا ہے- ساگو دانہ میں پایا جانے والا فائبر قبض کی بیماری سے بچاؤ کے حوالے سے جادو کا کام کرتا ہے- قبض کی شکایت زیادہ تر بچوں میں پائی جاتی ہے لیکن انہیں ساگو دانہ کھلا کر اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے -

08/02/2022

اورنج آئل (مالٹے کا تیل) سے کریں اپنی جلد نرم ملائم اور چمکدار۔۔ گھر میں اورنج آئل بنانا کتنا آسان ہے جانیئے

آج کل مالٹوں(کینو) کا موسم ہے۔اور ہر گھرمیں یہ بہت شوق سے کھائے بھی جاتے ہیں یہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں۔اس سے آپ کی جلد خوبصورت اور چمکدار ہوتی ہے۔کینو یا مالٹے کھانے میں جتنے مزیدار ہوتے ہیں اس کے چھلکے بھی بہت کارآمد ثابت ہوتے ہیں،یہ مختلف بیوٹی پروڈکٹ میں بھی استعمال ہوتے ہٰٓیں ۔اس سے ابٹن وغیرہ بھی بنایا جاتا ہے۔لیکن یہاں ہم بہت جھٹ پٹ تیار ہونے والا ایک اورنج آئل بنا رہے ہیں جوکہ آپ کی جلد کی خوبصورتی اور چمک میں اضافہ کرتا ہے۔اور آپ کو زیادہ دیر تک جوان اور حسین رکھتا ہے ۔ شیف فیاض انصاری نے اس کا آسان طریقہ کچھ یوں بتایا:

ایک کینو یا مالٹے کا چھلکا لیں اس کو باریک باریک کا ٹ لیں ، اب روغن بادام(بادام کا تیل زیادہ تر بیوٹی پروڈکٹ میں استعمال ہو تا ہے) یا ناریل کا تیل،چار سے پانچ کھانے کے چمچے یا اتنا لیں کہ مالٹے کے چھلکے اس میں ڈوب جائیں اور اس کو چولہے پر چڑھا دیں اب اس میں چھلکے ڈالل دیں،پانچ سے سات منٹ میں جب چھلکے اس میں اچھی طرح پک جائیں تو اس کو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
اس کو کسی جار میں رکھ لیں اب اس میں چٹکی بھر زعفران ڈال کر دو تین دن کے لئے چھوڑ دیں ۔ اب یہ استعمال کے لئے بالکل تیار ہے ،چھ سے سات دن کے استعمال سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ کی جلد کتنی چمکدار اور خوبصورت ہو گئی ہے۔

اسلام عليكم! ایک پاکستانی حکیم ہونے کے بعد میرا فرض بنتا ہے کہ میں ایک حقیقت سے آپ لوگوں کو آشنا کروں. پاکستان میں سرعام...
05/02/2022

اسلام عليكم!

ایک پاکستانی حکیم ہونے کے بعد میرا فرض بنتا ہے کہ میں ایک حقیقت سے آپ لوگوں کو آشنا کروں.

پاکستان میں سرعام بکنے والا انڈین ویگرا نوجوانوں کی موت کا سبب بننے لگا.

آئے روز ہم دیکھتے ہیں.

ہمارے گلی محلے میں نوجوان موت کی وادی میں جا رہے ہیں.

وجہ ہارٹ اٹیک بن رہا ہے.

جہاں ہارٹ اٹیک کی اور بے شمار وجوہات ہیں وہیں پر میرے اپنے مشاہدے اور ریسرچ میں یہ بات آئی ہے کہ اکثر نوجوان ایسی جنسی ادویات کا استعمال کرتے رہے ہیں.

اور اپنا باقاعدہ مستند معالج سے علاج نہیں کرواتے.

پہلی بات تو یہ کہ اکثر نوجونواں کو جنسی ادویات کے استعمال کی ضرورت ہی نہیں ہوتی ہے.

اگر آپ روزانہ تین کلومیڑ واک کر لیتے ہیں.

اور آپکی خوراک اچھی ہے.

تو یہ سمجھ لیں آپ کمزور نہیں ہیں

پاکستان میں بکنے والی انڈین ویگرا اصل میں بلڈ پریشر کو بڑھا دیتی ہے.

انسان گرمی محسوس کرتا ہے.

سر سے پاوں تک ہلچل محسوس کرتا ہے.

تو سمجھتا ہے کہ وہ جنسی جانور بن چکا ہے.

مگر ایسا نہیں ہوتا کچھ افراد تو پہلی گولی ہی کھانے سے بیمار ہوجاتے ہیں.

مگر کچھ افراد آٹھ سے دس گولیاں کھانے کے بعد یقینی طور پر مر رہے ہیں.

بحثیت آپکا (معالج) حکیم میری آپ سے درخواست ہے.

زندگی سے پیار کیجئیے اپنے بچوں کا خیال رکھیں.

مگر اپنے حال پر رحم کریں اور انڈین ویاگر اور کوئی بھی ایسی گولی مت خریدیں یہ موت کی گولی ہے.

اگر آپ کو جنسی کمزوری ہے.

تو باقاعدہ طور پر آپ اسکا کسی بھی کوالیفائیڈ حکیم سے اپنا علاج کروائیں.

لیکن خدا راہ شارٹ کٹ مت اپنائیں.

ویگرا یا ایسی ادویات کھانے کے نقصانات
آپ بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض بن جائیں گے.

اسکے ساتھ آپ دل کے مریض بن جائیں گئے.

یہ دل کی شریانوں کو کمزور کرتی ہے.

اسکے بعد دل کی شریانوں کو سکیڑ دیتی ہے.

دل کی شریانوں میں بلاکج اور خشکی پیدا کرتی ہے.

دل کو کمزور کرتی ہے.

شریانوں میں خون میں کلاٹ پیدا کرتی ہے.

جس کے باعث انسان کو ہارٹ اٹیک ہو جاتا ہے.

جو جو ویگرا استعمال کرتے ہیں.

وہ ان بیماریوں میں مبتلا ضرور ہیں.

کسی کا سانس پھول رہا ہوگا تو کوئی ویسے اپنے آپ کو جسمانی طور پہ کمزور سمجھ رہا ہوگا.

ویگرا سمیت ایسی تمام ادویات سلو پوائزن ہیں.

خدا راہ ایسی ادویات استعمال کرنے والے تمام انسان اپنے حال پہ اور فیملی پہ ترس کھائیں اور یہ زہر کبھی بھی استعمال نا کریں.

اللہ کریم ہم سب کو اپنے امان میں رکھے. آمین ثم آمین

اپ حضرات کسی بھی وقت کوئ بھی مشورہ بلکل فری لے سکتے ہیں۔
مطب حکیم امانت خان گڑیالوئ
0342.3138528
0346.8908014

05/02/2022

نمونیا کیا ہے؟ جانیئے اس تکلیف دہ مرض کی وجوہات علامات اور اس کا علاج
نمونیا کیا ہے؟
نمونیا ایک ایسی بیماری ہے جس میں انفیکشن کے باعث پھیپھڑوں میں ورم آ جاتا ہے اور یہ انفیکشن بہت شدید ہوتا ہے جس کی وجہ سے کھانسی بھی ہوتی ہے اور پھیپھڑوں میں شدید تکلیف کا سامنا ہوتا ہے یہی نہیں بلکہ نمونیا سے سانس لینے کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے۔

• نمونیا کی اقسام
اگر یہ بیماری پھیپھڑوں کے کسی ایک حصے کو متاثر کرے تو اسے لوبار نمونیا کہا جاتا ہے، جبکہ اگر بیماری پورے پھیپھڑے میں پھیل جائے اور پاس کی جھلیوں اور سانس لینے کے عمل کو بھی متاثر کرے تو اسے برانکو نمونیا کہا جاتا ہے۔

• نمونیا کی وجوہات
مونیا ایک خطرناک بیماری ہے کیونکہ اس کا تعلق ہمارے سانس لینے سے جڑا ہے اور سانس کے بنا انسانی کی زندگی کا کوئی تصور نہیں ہے اور اس کے لئے انسان کے پھیپھڑوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے تاہم بدقسمتی سے نمونیا پھیپھڑوں کی بیماری ہے اور یہ براہِ راست جان کے لئے خطرناک ہے نمونیا پھیپھڑوں کو اس طرح متاثر کرتا ہے کہ وہ ٹھیک کام نہیں کرتے، نمونیا کا شکار صرف وہی لوگ ہوتے ہیں جو کمزوری کا شکار ہوں، قوتِ مدافعت بےحد کم ہو جبکہ نمونیا عام نزلے سے شروع ہوتا ہے ایسے افراد جلدی نمونیا کا شکار ہو جاتے ہیں۔

• نمونیا کی علامات
نمونیا کی بیماری میں مبتلا مریض اچانک بیمار ہو جاتا ہے، اسے شدید سردی لگتی ہے اور وہ کپکپانے لگتا ہے، تیز بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے، بخار ایک سو پانچ درجے تک بھی پہنچ سکتا ہے، مریض کو کھانسی ہوتی ہے اور بلغم میں خون کی آمیزش ہوتی ہے۔ اگر نمونیا کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر اس کا علاج نہ کیا جائے تو اگر علاج نہ کیا جائے تو نمونیا کی یہ بیماری اپنا عمل دو ہفتوں میں مکمل کر لیتی ہے یہ پوری طرح انسان کو جکڑ لیتی ہے اور اس خطرناک بیماری میں مبتلا 30 فیصد افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

نمونیا کی علامات ظاہر ہونے پر کیا کریں؟
جیسے ہی آپ کو لگے کہ سانس لینے میں تکلیف زیادہ ہو رہی ہے کھانسی سے سینے میں درد ہو رہا ہے اور پسلیاں کھِچ رہی ہیں کسی صورت آرام نہیں آ رہا اور کھانس کھانس کر بلغم میں خون آنے لگا ہے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں، فوری طور پر لیبارٹری سے خون اور بلغم کا معائنہ کروائیں اور جب تک یہ بیماری جڑ سے ختم نہ ہو جائے اپنا مکمل علاج کروائیں۔

02/02/2022
کیسٹرل آئل کے استعمال سے قبض کیسے دور کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے اس کا طریقہ استعمال اور فوائدقبض ایک ایسا مسئلہ ہے کہ اگر ک...
01/02/2022

کیسٹرل آئل کے استعمال سے قبض کیسے دور کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے اس کا طریقہ استعمال اور فوائد
قبض ایک ایسا مسئلہ ہے کہ اگر کوئی اس کا شکار ہو جائے تو اس کی مجموعی صحت پر اس کا اثر پڑتا ہے، بدہضمی، پیٹ میں مروڑ اور درد، گھبراہٹ اور پیٹ پھولنا یہ قبض کی وجہ سے ہونے والی شکایتوں میں سے چند ہیں، مسلسل قبض رہنے کی وجہ سے آنتیں بھی زخمی ہو جاتی ہیں۔
لیکن کیسٹر آئل آپ کو ان مشکلات سے نجات دلا سکتا ہے، صرف چند مختلف طریقوں سے کیسٹر آئل کا استعمال کر کے آپ قبض سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، وہ کون سے طریقے ہیں آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

کیسٹر آئل سے قبض دور کرنے کے مختلف طریقے
براہِ راست کیسٹر آئل کا استعمال کرنا آپ کے لئے تھوڑا مشکل ثابت ہو سکتا ہے اس لئے اسے درج ذیل طریقوں سے استعمال کر کے آپ قبض سے نجات پا سکتے ہیں۔

• ناف پر استعمال
کیسٹر آئل کے چند قطرے ناف اور پیٹ پر لگا کر اس سے مالش کریں اور روزانہ دن میں ایک مرتبہ اسے ضرور استعمال کریں ایسا کرنے سے قبض سے نجات میں آسانی ہوگی۔

• کینو کا رس اور کیسٹر آئل
کینو کے رس میں سٹرک ایسڈ ہوتا ہے جو ہاضمے کے لئے مفید ہے اگر آپ ایک گلاس کینو کے رس میں ایک کھانے کا چمچ کیسٹر آئل شامل کر کے یہ جوس پی لیں تو کچھ ہی دیر میں آم کی آنتوں میں روانی محسوس ہوں گی اور قبض ٹوٹ جائے گا۔

• کیسٹر آئل اور لیموں کا رس
کیسٹر آئل کو براہِ راست استعمال کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں اس لئے اسے کینو کے علاوہ لیموں کے رس میں شامل کر کے بھی پیا جا سکتا ہے، ایک گلاس لیموں کے رس میں ایک کھانے کا چمچ کیسٹر آئل شامل کریں اور پی لیں کم سے کم روزانہ ایک گلاس ضرور پیئیں اس سے قبض جڑ سے ختم ہو جائے گا۔

• کیسٹر آئل اور دودھ
کیسٹر آئل کو جوس کے علاوہ دودھ میں ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے آپ اس کے لئے بھینس کا دودھ پیکٹ والا دودھ یا پھر کوکونٹ ملک کا بھی استعمال کر سکتے ہیں، تو بس دودھ میں ایک چمچ کیسٹر آئل ملائیں اور قبض سے نجات پائیں۔

• کیسٹر آئل اور ہیٹنگ پیڈ
ایک عدد ہیٹنگ پیڈ کو گرم پانی بھر کر رکھیں اب ناف اور پیٹ پر کیسٹر آئل لگائیں اور گرم ہیٹنگ پیڈ سے پیٹ کی آنتوں کی اندرونی سطح کی سِکائی کریں ایسا کرنے سے آپ کے مسلز کو آرام ملے گا اور قبض سے نجات ممکن ہو سکے گی۔

• بچوں کے لئے کیسٹر آئل کا استعمال
اکثر چھوٹے بچے بھی قبض کا شکار ہو جاتے ہیں، اگر آپ کا بچہ بھی قبض کی وجہ سے تنگ کر رہا ہے تو تھوڑا سا کیسٹر آئل نیم گرم کر کے اسے چیک کر کے بچے کے پیٹ ہاتھوں اور پاؤں کے تلوؤں کی مالش کریں، ایسا کرنے سے بچے کا قبض بھی دور ہو جائے گا۔

سردیوں میں اخروٹ کے حیرت انگیز فوائد ۔۔ جسم کا درد، رنگ گورا، بال لمبے اتنے فوائد کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئے گاسردیوں می...
28/01/2022

سردیوں میں اخروٹ کے حیرت انگیز فوائد ۔۔ جسم کا درد، رنگ گورا، بال لمبے اتنے فوائد کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا
سردیوں میں مختلف خشک میوہ جات آپ کو ہر جگہ نظر آتے ہیں، اور رات کو گلیوں میں مونگ پھلی والے ریڑھیوں پر گھنٹا بجا بجا کر سب کو ان خشک میوہ جات کی یاد دلوانے آ جاتے ہیں کہ آئیے آپ سب خریدیں اور مزے سے کھائیں۔
ان تمام میوہ جات کے اتنے فوائد ہیں کہ ہمیں مکمل طور پر معلوم بھی نہیں ہیں۔ آج ہم آپ کو اخروٹ کے زبردست فوائد بتاتے ہیں جن کو جاننے کے بعد آپ اس سردی اخروٹ ضرور کھائیں گے۔

• یادداشت:
اخروٹ کے اندر موجود اومیگا فیٹی ایسڈز دماغ کو تیز کرنے اور یادداشت کو بڑھانے میں اہم کردار کرتے ہیں۔

• ڈپریشن:
آجکل ڈپریشن کا مرض بڑھتا جا رہا ہے۔ کلینیکل جرنل آف ایشیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ذہنی امراض کے ہسپتالوں میں لوگوں کی تعداد سالانہ 49 فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں اخروٹ کھانا آپ کو اس سنگین مرض سے بچا سکتا ہے۔ اس میں اومیگا 6 فیٹی ایسڈز سمیت ایسے انزائمز رکھتا ہے جو کہ ڈپریشن کو کم کرنے اور ذہنی سکون کو بڑھانے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

• قبض:
اخروٹ میں مختلف قسم کے فائبرز پائے جاتے ہیں جو پیٹ کا درد کم کرنے اور قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اخروٹ کا تیل ایک چمچ نیم گرم پانی کے ساتھ پینا اس تکلیف کا حل ہے۔

• دل:
اخروٹ میں شامل ایسڈ غیرضروری اور دل کو نقصان پہنچانے والے (برے کولیسٹرول) کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور ایسے کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھانے کا سبب بنتا ہے جس سے دل مضبوط رہتا ہے۔

• حمل:
اس میں زنک، میگنیشیم، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور نیوروجینس نامی مرکبات بھی موجود ہوتے ہیں جو حاملہ خواتین اور بچے کی صحت کے لئے کارآمد سمجھے جاتے ہیں۔

• نیند:
میلاٹونین نامی ایسڈ بھی اخروٹ میں موجود ہوتا ہے جو جسم کو ریلیف پہنچانے کے ساتھ ساتھ پرسکون نیند فراہم کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔

• جلد کو نم کرنا:
اخروٹ میں شامل وٹامن ای، بی-ون، بی-ٹو اور بی-تھری جلد سے خشکی کو دور کرتا ہے بلکہ اس کو نرم ملائم اور موائسچرائز بھی رکھتا ہے۔

• جسم اور دانت کے درد کا علاج:
جسم کا درد سردیوں میں بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے اور دانتوں میں ٹھنڈا گرم رہنے کی تکلیف بھی ہو جاتی ہے ایسے میں اخروٹ کے پتوں کو پانی میں ابال کر پینے سے زبردست فائدہ ہو سکتا ہے۔ کیونکہ اس کے پتوں میں پوٹاشئیم ہائیڈروآکسائیڈ اور وٹامن سی کے خواص پائے جاتے ہیں جو ہر طرح کے درد میں مفید ہے۔

• رنگ:
رنگت کو صاف کرنے کے لئے بھی اخروٹ فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں وٹامن ای، سی اور اے موجود ہوتا ہے۔ اخروٹ کو پیس کر پاؤڈر بنائیں اور ایک چمچ دودھ شامل کرکے پیسٹ تیار کریں اور جلد پر لگالیں۔ روزانہ کا استعمال رنگ کی صفائی میں مثبت نتائج دے سکتا ہے۔

• کھانسی اور دمہ:
جرمن طبی ماہرین کے مطابق اخروٹ اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے اس میں امینو موڈیولیٹری سسٹم کو بڑھانے کی طاقت پائی جاتی ہے جس سے پھیپھڑوں کی صحت بحال ہوتی ہے یوں کھانسی اور دمہ کے علاج میں یہ فائدہ مند ہے۔

املتاس کے وہ فوائد جو کریں موٹاپے کا حیران کن خاتمہ جانیئے املتاس کا استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائدزرد رنگ کے خوبصور...
28/01/2022

املتاس کے وہ فوائد جو کریں موٹاپے کا حیران کن خاتمہ جانیئے املتاس کا استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد
زرد رنگ کے خوبصورت پھولوں کی وجہ سے "گولڈن رین ٹری" کے نام سے مشہور، املتاس کے صحت پر بے شمار فوائد ہیں اس کا پھل پتے، پھول ہوں یا جڑ سب ہی جڑی بوٹیوں کے طور پر ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔
املتاس ہر قسم کی بیماریوں کا علاج کرتا ہے اور جسم کو متعدد مائیکروبیل انفیکشن سے بچاتا ہے اس میں بائیو ایکٹیو اجزاء کثرت سے پائے جاتے ہیں اور جراثیم کش، اینٹی پرورائٹک اور اینٹی سوزش خصوصیات قبض، عام سردی، آنتوں اور جلد کے امراض سے نجات دلاتی ہیں اور قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتی ہیں۔
املتاس کے مزید کیا فوائد ہیں آیئے آپ کو بتاتے ہیں، تاکہ آپ بھی کریں اس کا استعمال اور حاصل کر سکیں کئی بیماریوں سے نجات تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

• املتاس کے فوائد
• دل کی کارکردگی
املتاس ایک ایسی بوٹی ہے جس کے استعمال سے امراضِ قلب سے بچاؤ ممکن ہے اور یہ دل کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتی ہے، اس کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے اور یہ بلڈ شوگر لیول کو بھی متوازن رکھتی ہے۔

• ذیابطیس
ذیابطیس ایک ایسا مرض بن گیا ہے جس سے آپ کل بہت تیزی سے ہر دوسرا شخص متاثر ہو رہا ہے، املتاس کے استعمال سے ذیابطیس کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

• قبض کی شکایت
اگر کسی کو سالوں سے قبض کی شکایت ہو تو پکی ہوئی املتاس کا گودا استعمال کرے پرانے سے پرانہ قبض دور ہو جائے گا جبکہ قبض کی وجہ سے باہر نکلا ہوا پیٹ بھی کم ہو جائے گا۔

• پیٹ کی چربی کم کرنے کے لئے مفید
اکثر لوگ بڑھے ہوئے پیٹ کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں، ایسے میں اگر املتاس کی پکی ہوئی پھلی کا دو انچ کا ٹکڑا لے کر اس میں سے گودا نکال کر اسے ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ سونف کے ساتھ بھگو دیں اور رات بھر بھگونے کے بعد صبح نہار منہ اسے چھان کر پانی پی لیں تو پیٹ کی اضافی چربی کا خاتمہ ہو جائے گا۔

• ماہواری کے بےقاعدگی
اکثر خواتین ماہواری میں بےقاعدگی کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں اور دو ماہ تو کبھی 4 ماہ تک ماہواری رک جاتی ہے ایسے میں اگر املتاس کی پھلی کے 2 انچ کے چھِلکے کو آدھا کپ پانی میں بھگو کو صبح اسے چھان کر یہ پانی پیا جائے تو اس سے چند ہی دنوں میں ماہواری آ جائے گی کم سے کم 5 دن اس کا استعمال کریں اور ماہواری آتے ہی اس کا استعمال روک دیں۔

• احتیاطی تدابیر
دودھ پلانے والی خواتین املتاس کا استعمال نہ کریں اور حمل کے دوران بھی خواتین کو اس بوٹی کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ املتاس گرم مزاج ہوتی ہے اور ایسی حالت میں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

Address

Mardan Cantonment

Telephone

+923423138528

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Matab Hakeem Amanat Khan Garyalvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Matab Hakeem Amanat Khan Garyalvi:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram