
13/07/2025
پریس ریلیز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا
حکومت خیبر پختونخوا کی ہٹ دھرمی اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ٹارگٹنگ کا سلسلہ جاری۔
حکومت خیبر پختونخوا کے صحت کارڈ میں کرپشن کے سلسلے کو بے نقاب کرنے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن تیمر گرا کے تین عہدیداران کا تبادلہ نہایت افسوس ناک اور کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس سے قبل ڈاکٹر منہاج ڈی ایم ایس ایبٹ آباد اور ڈاکٹر نیک محمد کو بھی حق کی آواز بلند کرنے پر سیاسی ٹارگٹنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن
خیبر پختونخوا ، حکومت کے اس بزدلانہ رویہ کی پر زور مزمت کرتی ہے اور آج شام اس حوالے سے ایمرجنسی میٹنگ کرے گی۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا ، حکومت وقت سے ان نا جائز تبادلوں کے احکامات کو واپس لینے کی پر زور اپیل کرتی ہے اور بصورت دیگر شدید مذہمت اور ہسپتال بندش کا لائحہ عمل ایمرجنسی میٹنگ میں جاری کرے گی۔