DHQ Hospital mardan.Official

DHQ Hospital mardan.Official Social Media incharg DHQT H Mrd Kamran khan Hoti.

DHQ hospital Mardan has been providing health care services to a large community of Mardan division and to surrounding districts, it was the second largest Hospital of Mrd.Daily thousands patient come.

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز مورخہ 03 دسمبر 2025ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیوٹیچنگ...
03/12/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز مورخہ 03 دسمبر 2025

ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال مردان کو انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی طرف سے انفیکشن پریونٹیش کنٹرول کے لئے مختلف نوعیت کے ایکوئپمنٹ اور سامان ڈونیٹ کیے۔

اس موقع پر انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی طرف سے مس فائزہ امجد ڈسٹرکٹ فوکل پرسن (IPC) مردان، نعمان خان ہوتی پراجیکٹ اسسٹنٹ (IPC)، ڈاکٹرارشد علی ڈی ایم ایس ڈویلپمنٹ، ڈاکٹر حمزہ عباس خان ڈی ایم ایس2، ڈاکٹر صباحت صدف، ڈاکٹر تاج خان ڈی ایم ایس2 اور دیگر ہسپتال سٹاف بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان نے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی طرف سے انفیکشن پریونٹیش کنٹرول کے لئے فراہم کردہ ایکوئپمنٹ اور سامان وصول کیا۔ اور انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے نمائندوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان سے اپنی تعاؤن جاری رکھے گا۔

(PRO) کامران لودھی

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز مورخہ 01 دسمبر 2025ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیوٹیچنگ...
01/12/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز مورخہ 01 دسمبر 2025

ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال مردان کی سربراہی میں ایڈز سے متعلق عالمی دن منایا گیا اورعوام میں شعور اُجاگر کرنے کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں ضیاء میڈیکل کالج مردان کے پراجیکٹ ڈاریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءاسلام، ڈپٹی ہیلتھ آفیسر مردان ڈاکٹر اکرام اللہ صافی، ڈاکٹر افضال احمد کوارڈینیٹر انٹیگریٹڈ ایچ آئی وی ایڈز، ہیپٹائٹس اور تھیلیسیمیا کنٹرول پروگرام، ڈاکٹرارشد علی ڈی ایم ایس ڈویلپمنٹ، ڈاکٹر حمزہ عباس خان ڈی ایم ایس2، سنئیر و جونئیر ڈاکٹرز، دیگرہسپتال سٹاف اور محتلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے بھی حصہ لیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال مردان نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کیا۔ ایڈز کا عالمی دن 1988 سے ہر سال 1 دسمبر کو منایا جاتا ہے، یہ ایک بین الاقوامی دن ہے جو ایچ آئی وی انفیکشن کے پھیلاؤ کی وجہ سے ایڈز کی وبا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور اس بیماری سے مرنے والوں کے سوگ کے لیے وقف ہے۔

جیسا کہ آپ کو علم ہوگا کہ انسانی جسم میں مختلف بیماروں سے بچنے کے لیے ایک طاقتور دفاعی نظام کام کررہا ہوتا ہے اور ایڈز اسی کو ناکارہ کرتا ہے۔ ایڈز کا مرض ایک وائرس ایچ ائی وی کے ذریعے پھیلتا ہے جسے جسمانی مدافعتی نظام ناکارہ بنانے والا وائرس بھی کہا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ جنسی بے راہ روی، ایڈز کے وائرس سے متاثرہ سرنج اور سوئیاں دوبارہ استعمال کرنے، وائرس سے متاثرہ اوزار جلد میں چبھنے، جیسے ناک، کام چھیدنے والے اوزار، دانتوں کے علاج میں استعمال ہونے والا آلات، حجام کے آلات اور سرجری کے لیے دوران استعمال ہونے والے آلات سے کسی فرد میں منتقل ہوسکتا ہے۔ درحقیقت ایڈز ایچ آئی وی وائرس کی آخری اسٹیج کو کہا جاتا ہے، اگر ایچ آئی وی کا علاج نہ کرایا جائے تو مدافعتی نظام تباہ ہوکر ایڈز کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

ڈاکٹر حمزہ عباس خان نے اس موقع پر کہا کہ اگر ایچ آئی وی وائرس کی تشخیص کے بعد علاج نہ کرایا جائے تو اس سے دیگر امراض جیسے تپ دق، بیکٹریل انفیکشن، کینسر اور سرسام کا خطرہ بڑھتا ہے، جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ایچ آئی وی لاعلاج مرض ہے مگر علاج سے اس وائرس کو کنٹترول کرکے مریض صحت مند زندگی گزار سکتا ہے۔ پاکستان بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے لیے 33 مراکز موجود ہیں جہاں مفت ٹیسٹ اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں. ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال مردان میں سنٹر قائم ہے جس میں ایسے مریضوں کی تشخیص اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہے۔

(PRO) کامران لودھی

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز مورخہ 28 نومبر 2025ڈاکٹر باسط سلیم ریجنل ڈاریکٹر جنرل ہیلتھ سروسسز خیبر ...
28/11/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز مورخہ 28 نومبر 2025

ڈاکٹر باسط سلیم ریجنل ڈاریکٹر جنرل ہیلتھ سروسسز خیبر پختونخواہ نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان کا وزٹ کیا۔ ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان نے ڈاکٹر باسط سلیم کو ہسپتال آمد پر گرمجوش ویلکم کیا۔

ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں ڈاکٹر باسط سلیم کو بریفنگ دی اور ہسپتال کے مختلف یونٹس مین او پی ڈی،آئی او پی ڈی، پرائیوٹ رومز،پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ، پیڈز نرسری اور ویکسینیشن سنٹر دکھائے۔


وزٹ میں تمام منیجمنٹ ٹیم، ڈاکٹر ارشد علی ڈی ایم ایس ڈویلپمنٹ، ڈاکٹر تاج خان ڈی ایم ایس، ڈاکٹر ضیاء الرحمان ڈی ایم ایس کیجولٹی ڈیپارٹمنٹ، نرسنگ، پیرامیڈیکل سٹاف اور کلاس فور سٹاف بھی موجود تھا۔ ڈاکٹر باسط سلیم ریجنل ڈاریکٹر جنرل ہیلتھ سروسسز خیبر پختونخواہ نے ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان اور اُنکی پوری ٹیم ورک، انتظامی اُمور اور کارکردگی کو سراہا۔ ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ نے ڈاکٹر باسط سلیم ریجنل ڈاریکٹر جنرل ہیلتھ سروسسز خیبر پختونخواہ کا ہسپتال کا وزٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

(PRO) کامران لودھی

17/11/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز مورخہ 17 نومبر 2025

ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان کے اخکامات کی روشنی میں پیڈز یونٹ کے ڈاکٹر نور خبیب چلڈرن سپیشلسٹ نے بچوں میں خسرہ بیماری سے معطلق عوام الناس کی آگاہی کے لئے ایک خصوصی میسج دیا.
(PRO) کامران لودھی

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیزجناب خالد پرویزصاحب سپیشل سیکٹرری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ نے ڈی ای...
13/11/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز

جناب خالد پرویزصاحب سپیشل سیکٹرری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان کا وزٹ کیا ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان اور تمام ایڈمنسٹریشن سٹاف نے معزز مہمان کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان آمد پر گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے انجنیر نقیب اللہ خٹک،تمام منیجمنٹ ٹیم، ڈاکٹر ارشد علی ڈی ایم ایس ڈویلپمنٹ، ڈاکٹر تاج خان ڈی ایم ایس، تاج محمد صدر (پی ایم اے) سمی الرحمٰن جنرل سیکرٹری(پی ایم اے ڈی ایچ او آفس مردان)، اسد شاہ اکاؤنٹنٹ، اختر منیر سپروائیزر اور دیگر متعلقہ ہسپتال سٹاف بھی موجود تھے۔


ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ نے خالد پرویزسپیشل سیکٹرری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کو ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کے مطلق پریزینٹیشن دی اور ترقیاتی پراجیکٹ کا وزٹ بھی کرایا، ترقیاتی کاموں میں خائل رکاوٹوں کے مطلق بھی بتایا۔ خالد پرویزسپیشل سیکٹرری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے انجنیر نقیب اللہ خٹک کو جلد از جلد خائل رکاوٹوں کو دور کر کے ترقیاتی کام مکمل کرنے کی تاکید کی۔


ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ نے خالد پرویزسپیشل سیکٹرری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ریونیو کمپونینٹ کے مطلق بھی بتایا سپیشل سیکٹرری نے جلد از جلد فنڈز ریلیز کرنے اور ہاؤس جاب ڈاکٹرز کے مسلے کے فوری حل کی یعقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ نے معزز سپیشل سیکٹرری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اُمید ظاہر کی کہ خالد پرویز سپیشل سیکٹرری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ مستقبل میں بھی ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان کے مسائل کے فوری حل کے لئے اقدامات اُٹھائنگے اور مردان میڈیکل کمپلیکس کے بنے پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان سے شفٹ ہونےوالے سپیشلسٹ ڈاکترز کے پوسٹ بھی وآپس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان کو دینگے۔


(PRO) کامران لودھی

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز مورخہ 01 نومبر 2025ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچن...
01/11/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز مورخہ 01 نومبر 2025

ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان سے پاکستان تحریک انصاف کےتحصیل کابینہ کے صدر جہانزیب خان، جنرل سیکرٹری حاجی بخشاد اور تحصیل کابینہ کے دیگر ممبران نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر ارشد علی ڈی ایم ایس ڈویلپمنٹ، ڈاکٹر تاج خان ڈی ایم ایس، تاج محمد صدر (پی ایم اے) اجمل خان جنرل سیکرٹری(پی ایم اے)، اسد شاہ اکاؤنٹنٹ، حماد باچااور تمام ایڈمنسٹریشن سٹاف نے معزز مہمانوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان آمد پر گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔
ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان نے تمام معزز مہمانوں کو ہسپتال کے یونٹس، وارڈز اور دیگر جاری ترقیاتی کاموں کے متعلق ویڈیو کے ذریعے تفصیلی بریفنگ دی۔ اور کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہسپتال وہ ہوتی ہے جس میں علاج معالجے کی بہتر سہولیات دستیاب ہوں صرف عمارت کو ہسپتال نہیں کہا جاسکتا بلکہ اس میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات بھی میسر ہوں۔ محکمہ صحت صوبائی حکومت کے ترجیحی شعبے ہیں، محکمہ صحت میں خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کےتحصیل صدر جہانزیب خان نے اس موقع کہا کہ بہت جلد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ ضلع مردان کا دورہ کرینگے اور ہم اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان کے زیر تکمیل منصوبوں سے مطلق بات کرینگے۔ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان ضلع مردان کا سب سے بڑا اور پرانا طبی مرکز صحت ہے اس میں جاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کیا جائے گا اور جلدازجلد پایہ تکمیل کو پہنچانے کی ہدایات جاری کرینگے۔ جہانزیب خان نے ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ کو یقین دلایا کہ انشااللہ ہم سے جتنا بھی ہو سکے گا عوام کے بہترین مفاد کے پیش نظر آپ کے ساتھ کھڑے رہینگے۔

معزز مہمانوں نے بعض ایشوز پر بھی وضاحت چاہی جس پر ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان نے معزز مہمانوں کو سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔

(PRO) کامران لودھی

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز مورخہ 25 اکتوبر 2025ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچ...
25/10/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز مورخہ 25 اکتوبر 2025

ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان کے زیراہتمام ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان کے سپیشل سپرویژن ٹیم کو اُنکی بہترین کارکردگی پر خصوصی سرٹیفیکیٹس دئیے گئے۔ اس موقع پر تمام ڈی ایم ایس، نرسنگ سپریئنٹینڈنٹ، نرسنگ و پیرامیڈیکل سٹاف، کلاس فور صدر اور دیگر ہسپتال سٹاف نے شرکت کی۔



اس موقع پر ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ نے کہا کہ سپیشل سپرویژن ٹیم بنانے سے سٹاف کی حاضری، صفائی اور دیگر تعمیراتی کاموں میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی۔ ڈاکٹر جاوید اقبال نے اس موقع پر ابراہیم خان نرسنگ سپریئنٹینڈنٹ، نائلہ فضل، طفیل احمد، سراج سالار، ضیاد خان اور وصال شاہ کو خصوصی سرٹیفیکیٹس دئیے اور توقع ظاہر کی کہ سپیشل سپرویژن ٹیم آئندہ بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریگی اور ہسپتال کی ترقی کے لئے کام کریگی سپیشل سپرویژن ٹیم کی وجہ سے ہسپتال میں مریضوں کو بھی کافی سہولت ہوئی ہے اور ہر شعبے میں نمایاں بہتری دیکھنے کو آئی.
(PRO) کامران لودھی

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز مورخہ 11 اکتوبر 2025ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچ...
11/10/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز مورخہ 11 اکتوبر 2025

ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان کے زیراہتمام ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان کے تمام ڈی ایم ایس، سنئیرز وجونئیرز ڈاکٹرز، نرسنگ سپریئنٹینڈنٹ، نرسنگ و پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر ہسپتال سٹاف نے سائیکاٹری یونٹ کے ڈاکٹر صاحبزادہ وسیم کاشف اور ڈاکٹر عباس کے تعاؤن سے زہنی امراض میں مبتلا مریضوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آگاہی واک کا اہتمام کیا۔


اس موقع پر ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ نے کہا کہ زہنی صحت کا عالمی دن دُنیا بھر میں ہر سال 10 اکتوبر کو منایا جاتا ہے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دُنیا بھر میں 45 کروڑ افراد کسی نہ کسی دماغی عارضے میں مبتلا ہیں جس میں سب سے زیادہ پائی جانے والی دماغی بیماریاں ڈیپریشن اور شیزفرینیا ہیں۔

سائیکاٹری یونٹ کے ڈاکٹر صاحبزادہ وسیم کاشف اور ڈاکٹر عباس نے بھی اس موقع پر کہا کہ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے 2025 کا تھیم "خدمات تک رسائی، آفات اور ہنگامی حالات میں دماغی صحت" ہے اس دن کے منانے کا مقصد دماغی صحت سے متعلق آگاہی اور متاثرہ افراد کی حوصلہ آفزائی کر کے زہنی صحت کے مسائل سے متعلق بیداری پیدا کرنے اور بدنما داغ کو کم کرنے کا وقت ہے، اس کے برعکس دماغی صحت کی تعلیم، آگاہی اور وکالت کو فروغ دینے کے لئے عالمی سطع پر ہر سال 10 اکتوبر کو دماغی صحت کا عالمی دن منایا جاتاہے۔

(PRO) کامران لودھی

30/09/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز مورخہ 30 ستمبر 2025

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال مردان میں غذائی نالی کی بڑی وریدوں (ایسوفیجیئل ویرائسز) کا کامیاب علاج

23 اکتوبر 2021 کو ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان کے خصوصی کاؤششوں سے ہسپتال ہذا میں ڈاکٹر شکیل احمد گیسٹروانٹرلوجسٹ کے زیر نگرانی جدید انڈوسکوپی سروسسز کا آغاز کیا گیا جس سے ہزاروں مریص مستفیظ ہوئے۔

آج ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان میں ایک نوجوان مریض جو کہ جگر کی بیماری (پورٹل ہائپرٹینشن) اور غذائی نالی کی بڑی وریدوں کے باعث خون کی الٹی (ہیماٹیمیسس) کے شدید خطرے سے دوچار تھا انچارج گیسٹرو یونٹ ڈاکٹر شکیل احمد اور ڈاکٹر محمد امین نے شعبہ گیسٹروانٹرولوجی میں مذکورہ مریض کو کامیابی سے علاج فراہم کیا.

ماہر گیسٹروانٹرولوجی ٹیم، جس کی قیادت انچارج گیسٹرو یونٹ ڈاکٹر شکیل احمد اور ڈاکٹر محمد امین نے کی، مریض کا اینڈوسکوپی کے ذریعے معائنہ کیا اور ایسوفیجیئل ویرائسز پر بینڈنگ کا عمل کامیابی سے انجام دیا۔ اس اہم اور بروقت طبی مداخلت کے بعد مریض کو بالائی معدی نالی سے خون بہنے کے خطرے سے بچا لیا گیا ہے۔ ایسی پیچیدہ اور جدید طبی کارروائیاں شعبہ گیسٹروانٹرولوجی میں ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹروں کی زیر نگرانی باقاعدگی سے انجام دی جاتی ہیں، جو کہ ضلع مردان اور آس پاس کے دیگر اضلاع کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان نے انچارج گیسٹرو یونٹ ڈاکٹر شکیل احمد اور ڈاکٹر محمد امین کو کامیاب علاج معالجے اور تشحیص کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ آئیندہ بھی مریضوں کے علاج معالجے میں خصوصی دلچسپی دینگے.

(PRO) کامران لودھی

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز مورخہ 09 ستمبر 2025ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچن...
09/09/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز مورخہ 09 ستمبر 2025

ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان اور پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الااسلام پراجیکٹ ڈاریکٹر ضیاء میڈیکل کالج مردان کی کاؤشوں سے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان کو FCPS ٹریننگ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ آج ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان کے لئے ایک اعزاز اور فخر کی گھڑی ہے کہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان اور پی جی ایم آئی نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان میں فرہم کردہ ٹریننگ پر خوش ہے اور اس وجہ سے سکینڈ بیج کو بھی ٹریننگ کے لئے بھیجا۔

آج اس خوشی کے موقع پر ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ اور سرجیکل ڈیپارٹمنٹ نے نئے آنے والے سٹوڈنٹ کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا۔ جس میں چیف گیسٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الااسلام تھے دیگر مہمانوں میں پروفیسر سرجن ڈاکٹرسجاد حسین، ڈاکٹرساجدہ عثمان ہیڈ آف دی گائنی ڈیپارٹمنٹ اور سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کے تمام سینئروجونیرڈاکٹرز نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر جاوید اقبال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال مردان ضلع کا سب سے بڑا ہسپتال ہے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان کو ایف سی پی ایس ٹریننگ کے لئے منتخب کرنا ہمارے لئے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ یہ سب پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الااسلام کی کوششوں اور انتھک محنت کا نچوڑ ہے۔ پروفیسرسرجن ڈاکٹرسجاد حسین، ڈاکٹر اسرار ظاہر اور اُنکی پوری ٹیم کو اس خوشی پر مبارکباد دی اور مزید کہا کہ اُنکی لگن اور محنت سے ہسپتال مزید ترقی کریگا۔ ڈاکٹر جاوید اقبال نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں ہسپتال کے دیگر یونٹس میں بھی سٹوڈنٹس ٹریننگ کے لئے آئینگے۔


چیف گیسٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الااسلام نے ڈاکٹر جاوید اقبال اور اُنکی پوری ٹیم کو اس خوشی کے موقع پرمبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس سے پوسٹ گریجوئیٹ ڈاکٹرزاور انڈر گریجوئیٹ ڈاکٹرز مستفیظ ہونگے اور مریضوں کو بھی اس سے کافی سہولت ہوگی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان اب ٹیچنگ کیڈر میں شامل ہے اور بہت جلد سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کے بعد ہسپتال کے دیگر ڈیپارٹمنٹس میں بھی ایف سی پی ایس ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔ جس سے ضلع مردان اور پورے صوبہ خیبر پختونخواہ کے پوسٹ گریجوئیٹ اور انڈر گریجوئیٹ ڈاکٹرز مستفیظ ہونگے اور اپنا مستقبل تابناک بنائیگے۔

(PRO) کامران لودھی

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز مورخہ 08 ستمبر 2025ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیوٹیچنگ...
08/09/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز مورخہ 08 ستمبر 2025

ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال مردان سے انٹیگریٹڈ ایچ آئی وی ایڈز، ہیپٹائٹس اور تھیلیسیمیا کنٹرول پروگرام کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر افضال احمد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انکے ساتھ ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال مردان کے انٹیگریٹڈ ایچ آئی وی ایڈز، ہیپٹائٹس اور تھیلیسیمیا کنٹرول پروگرام سنٹر کی مس زینب ولی سیکالوجسٹ اور ہاشم خان سیکالوجسٹ بھی ہمراہ تھے۔

ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال مردان سے ڈاکٹر حمزہ عباس خان ڈی ایم ایس، ڈاکٹر تاج خان ڈی ایم ایس، پروفیسر سرجن ڈاکٹرسجاد حسین ہیڈ آف سرجیکل ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹرساجدہ عثمان ہیڈ آف دی گائنی ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر نزہت جہانگیر، ڈاکٹر عائشہ گل، ڈاکٹر زرغونہ ہمایون ڈی ایم ایس گائنی اور دیگر متعلقہ سٹاف بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر افضال احمد کوارڈینیٹر انٹیگریٹڈ ایچ آئی وی ایڈز، ہیپٹائٹس اور تھیلیسیمیا کنٹرول پروگرام نے گائنی ڈیپارٹمنٹ کی غریب حاملہ مریض خواتین جو کہ ایچ آئی وی ایڈز اور ہیپٹائٹس سے متاثر ہوں اُن مریضوں کی سہولت کے لئے ڈیلوری انسٹرومنٹ کٹس اور ڈی اینڈ سی پروسیجر کٹس فراہم کئے۔ یہ انسٹرومنٹس خاص طور پر ایچ آئی وی پازیٹو مریضوں کے استعمال کے لئے فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ گائنی کے طریقہ کار کے دوران خطرے کو کم کیا جاسکے۔

ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ نے اُنکی اس اقدام کو کافی سراہا اور مستقبل قریب میں اُنکے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان میں قائم سنٹر میں توسیع کی جائے گی تاکہ متاثرہ مریضوں کو ایک ہی چھت تلے متعلقہ سہولیات میسر ہوں۔

(PRO) کامران لودھی

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز مورخہ 06 ستمبر 2025ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیوٹیچنگ...
06/09/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال مردان پریس ریلیز مورخہ 06 ستمبر 2025

ڈاکٹر جاوید اقبال میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال مردان نے جشن عید میلاد النبیﷺ کے پُرمسرت موقع پر پوری قوم اور تمام اُمت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے بارہ ربیع الاول کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عید میلاد النبی، حضورِ اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں منایا جانے والا دن ہے، جس میں مسلمان اپنے نبی ﷺ سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ موقع رحمتِ عالمین ﷺ کی دنیا میں آمد کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے جہالت کے اندھیروں کو مٹا کر دنیا کو امن و انصاف کا پیغام دیا۔ اس دن کی اہمیت قرآن و حدیث سے ثابت ہے اور بزرگ ہستیاں بھی اسے منانے کا طریقہ بیان کرتی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب اپنے نبی ﷺ کا نمائندہ بنیں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے دین کو آگے بڑھائیں اور اس دین کو لوگوں تک پہنچائیں۔ آج ہمیں اپنے نبی ﷺ کا پیغام عام کرنا ہوگا۔ اللہ پاک ہمیں اپنے پیارے نبی پاک ﷺ کے بنائے گئے راستے پر چلائے.

(PRO) کامران لودھی

Address

Mardan Cantonment

Telephone

+929379230145

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHQ Hospital mardan.Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to DHQ Hospital mardan.Official:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category