02/12/2025
ریسکیو1122 مردان / فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی ہدایت پر ریسکیو 1122 مردان نے پلو ڈھیری میں لوکل کمیونٹی پلو ویلفیئر ٹرسٹ کے شرکاء کے لیے ایک روزہ فرسٹ ایڈ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔
ٹـریننگ کے دوران ریسکیو 1122 کے ماہر ٹرینرز نے شرکاء کو سی پی آر، خون بہنے کی صورت میں فوری اقدامات، بے ہوشی، ہڈی ٹوٹنے، جلنے، سانس رکنے، گھٹن، اور حادثات میں ابتدائی طبی امداد جیسے اہم موضوعات پر عملی تربیت فراہم کی۔
تربیت کا مقصد مقامی کمیونٹی میں ایمرجنسی کی صورت میں بروقت ردعمل کی صلاحیت پیدا کرنا، بنیادی فرسٹ ایڈ مہارتیں سکھانا اور آگاہی میں اضافہ کرنا تھا۔