Almustafa Trust Col Jawad Shaheed Medical Centre Babeni Mardan

Almustafa Trust Col Jawad Shaheed Medical Centre Babeni Mardan Free Medical Centre Shankar Babeni Road Subedar Hashim Colony Babeni Mardan 03453055487

چئیرمین المصطفیٰ ٹرسٹ چکلالا راولپنڈی جنرل محمد مصطفیٰ خان اور صوبیدار ھاشم علی خان
27/07/2025

چئیرمین المصطفیٰ ٹرسٹ چکلالا راولپنڈی
جنرل محمد مصطفیٰ خان اور صوبیدار ھاشم علی خان

10/07/2025

میں اور میرا پکہ موت ۔ تو پھر موت کونسی اچھی ۔ ائیے اج سے فیصلہ کرلیں۔ اورکس کو متوجہ ھونا ھے۔ اسکی طرف اج ھی متوجہ ھوں۔
جب میں مر جاؤں گا تو مجھے کوئی فکر نہیں ہوگی… اور نہ ہی اپنے بے جان جسم کی کوئی پرواہ ہوگی… کیونکہ میرے مسلمان بھائی وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہے، یعنی:
• وہ میرے کپڑے اتار دیں گے…
• مجھے غسل دیں گے…
• مجھے کفن میں لپیٹیں گے…
• مجھے میرے گھر سے نکالیں گے…
• اور مجھے میرے نئے مسکن (قبر) تک لے جائیں گے…
• بہت سے لوگ میری نمازِ جنازہ میں شریک ہوں گے…
• بلکہ کئی لوگ اپنی مصروفیات اور ملاقاتیں منسوخ کر دیں گے، صرف میری تدفین کے لیے…
یہ وہ لوگ ہوں گے جن میں سے شاید بہت کم نے کبھی میری نصیحتوں پر دھیان دیا ہو۔
پھر میری چیزیں ختم کر دی جائیں گی…
• میری چابیاں…
• میری کتابیں…
• میرا بیگ…
• میرے جوتے…
• میرے کپڑے…
اور اگر میرے اہلِ خانہ نیک ہوں گے، تو وہ ان چیزوں کو صدقہ کر دیں گے تاکہ وہ مجھے فائدہ دے سکیں۔
یقین رکھیں کہ دنیا مجھ پر نہیں روئے گی…
• دنیا کا نظام نہیں رکے گا…
• معیشت چلتی رہے گی…
• اور میری جگہ کسی اور کو نوکری مل جائے گی…
• میرا مال ورثاء کو منتقل ہو جائے گا…
جبکہ ان سب چیزوں کا حساب مجھ سے لیا جائے گا!
• تھوڑے کا بھی…
• زیادہ کا بھی…
• ذرہ ذرہ کا بھی…
اور موت کے وقت سب سے پہلے جو چیز مجھ سے چھین لی جائے گی، وہ میرا نام ہوگا!
جب میں مر جاؤں گا تو لوگ کہیں گے: “جنازہ کہاں ہے؟”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
جب وہ میری نمازِ جنازہ پڑھیں گے تو کہیں گے: “جنازہ لاؤ!”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
جب وہ مجھے دفن کریں گے تو کہیں گے: “میت کو قریب کرو!”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
لہذا مجھے میرے نسب، میری قومیت، میرے عہدے اور میری شہرت پر کوئی غرور نہیں ہونا چاہیے!
یہ دنیا کتنی حقیر ہے…
اور وہ حقیقت کتنی عظیم ہے جس کی طرف ہم بڑھ رہے ہیں!
لہذا اے زندہ انسان! جان لو کہ تم پر تین طرح کا غم کیا جائے گا:
1. وہ لوگ جو تمہیں سرسری جانتے ہیں، کہیں گے: “بیچارہ!”
2. تمہارے دوست کچھ گھنٹوں یا دنوں تک غم کریں گے، پھر اپنی باتوں اور ہنسی مذاق میں مشغول ہو جائیں گے۔
3. گہرا غم تمہارے گھر والوں کو ہوگا، جو ایک ہفتہ، دو ہفتے، ایک ماہ، دو ماہ یا ایک سال تک رہے گا…
پھر وہ تمہیں یادوں کے گوشے میں ڈال دیں گے!
تمہاری کہانی دنیا والوں کے لیے ختم ہو جائے گی…
اور تمہاری اصل کہانی شروع ہو جائے گی…
تم سے چھن جائے گا:
• حسن…
• دولت…
• صحت…
• اولاد…
تم گھر، محلات، اور بیوی کو چھوڑ دو گے…
اور تمہارے ساتھ صرف تمہارے اعمال رہ جائیں گے!
اور یہی حقیقی زندگی کی شروعات ہوگی!
سوال یہ ہے:
آج سے اپنی قبر اور آخرت کے لیے کیا تیار کیا؟
یہ حقیقت سوچنے کی متقاضی ہے…
لہذا…
• فرض نمازوں کا خیال رکھو…
• نفل عبادات کرو…
• خفیہ صدقہ کرو…
• اچھے اعمال کرو…
• رات کی نماز ادا کرو…
تاکہ تم بچ سکو۔
اگر تم نے لوگوں کو اس تحریر کے ذریعے نصیحت کی جب تم زندہ ہو، تو قیامت کے دن تمہیں اس کا اجر ملے گا، ان شاء اللہ!
“اور نصیحت کرتے رہو، کیونکہ نصیحت مومنوں کو فائدہ دیتی ہے۔” (الذاریات: 55)

30/03/2025

قوم کو عیدالفطر بہت بہت مبارک ھو۔

30/03/2025

المصطفی ٹرسٹ کرنل جواد شہید خیراتی ھسپتال بابینی کیطرف سے اپ سب کو عیدالفطر مبارک ھو۔
اھالیان علاقہ کے غرباء و مساکین کے مفت علاج معالجہ میں پیش پیش۔ 03453055487

21/09/2024

Join my WhatsApp group. https://chat.whatsapp.com/BhEvjYBHAfc1PgObVpWe9g
الممصطفی ٹرسٹ کرنل جواد شہید خیراتی میڈیکل سنٹر بابینی مردان، ایک خیراتی میڈیکل سنٹر ھے۔ جو کی غرباء و مستحقین کو مفت اوٹ ڈور علاج معالجہ کی سہولیات اگست 2020 سے فراھم کرتا ارھا ھے۔ اور ساتھ ساتھ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کرتے رھے ھیں۔ ابھی تک ایک لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج ھوچکا ھے۔ دوائیاں بہت زیادہ مہنگی ھونے کی وجہ سے دوائیوں کی کمی کا سامنا پڑتا ھے۔ جسکی وجہ سے مریضوں کی علاج میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ھے۔ جس کیلئے انفرادی طور پر صاحب حیثیت حضرات سے درخواست کرتے ھیں۔ جو تعاون فرماتے ھیں۔ مگر وہ ناکافی رھتا ھے۔ جس کیلئے سوچ بچار کے بعد یہ گروپ بنایا ۔ امید ھے اس کے مثبت نتائج نکلیں گے۔ درخواست ھے۔ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار خود اور دوستوں کو بھی اس گروپ میں شامل کیجئیے۔ خود بھی موقع پر ھسپتال تشریف لائیے۔ اور عملی وزٹ کیجئیے۔ شکریہ 03453055487

آنکھوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لٸے خوشخبری!البصارت فاٶنڈیشن سنگ مرمر صوابی روڈ مردان میں آنکھوں کے مریضوں کا مفت معاٸ...
05/09/2024

آنکھوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لٸے خوشخبری!

البصارت فاٶنڈیشن سنگ مرمر صوابی روڈ مردان میں آنکھوں کے مریضوں کا مفت معاٸنہ کے ساتھ ساتھ مفت آپریشن بھی کٸے جاٸیں گے۔ اس فری آٸی کیمپ میں کراچی سے خصوصی طور پر ڈاکٹروں کی ٹیم شرکت کرٸے گی۔ یہ کیمپ 6ستمبر سے شروع ہوگا۔

*زوم کر کے دیکھیں ربِ کائنات کی قدرت کا کرشمہ..*  *سبحان اللہ♥️♥️*
02/09/2024

*زوم کر کے دیکھیں ربِ کائنات کی قدرت کا کرشمہ..*
*سبحان اللہ♥️♥️*

31/08/2024

ﮔﺎﮨﮏ ﻧﮯ ﺩﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ : ﮐﯿﻠﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﺑﮭﺎﺅ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﮨﮯ؟ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ : ﮐﯿﻠﮯ 12 ﺩﺭﮨﻢ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﺐ 10 ﺩﺭﮨﻢ۔
ﺍﺗﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﺑﮭﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ : ﻣﺠﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﯿﻠﻮ ﺳﯿﺐ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﻠﮯ ﭼﺎﮨﯿﺌﮟ، ﮐﯿﺎ ﺑﮭﺎﺅ ﮨﮯ؟ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﮐﯿﻠﮯ 3 ﺩﺭﮨﻢ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﺐ 2 ﺩﺭﮨﻢ۔ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﻟﻠﮧ ﭘﮍﮬﺎ۔
ﺩﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮔﺎﮨﮏ ﻧﮯ ﮐﮭﺎ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻏﻀﺒﻨﺎﮎ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﮧ ﮐﭽﮫ ﺍﻭﻝ ﻓﻮﻝ ﮐﮩﺘﺎ : ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮔﺎﮨﮏ ﮐﻮ ﺁﻧﮑﮫ ﻣﺎﺭﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﻮ ﮐﮩﺎ۔
ﻋﻮﺭﺕ ﺧﺮﯾﺪﺍﺭﯼ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺧﻮﺷﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﮍﺑﮍﺍﺋﯽ : ﺍﻟﻠﮧ ﺗﯿﺮﺍ ﺷﮑﺮ ﮨﮯ، ﻣﯿﺮﮮ ﺑﭽﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﺎ ﮐﺮ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺵ ﮨﻮﻧﮕﮯ۔
ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ، ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮔﺎﮨﮏ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﺘﻮﺟﮧ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ : ﺍﻟﻠﮧ ﮔﻮﺍﮦ ﮨﮯ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺗﺠﮭﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﮬﻮﮐﺎ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ۔
ﯾﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﭼﺎﺭ ﯾﺘﯿﻢ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﮨﮯ۔ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﮐﺴﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﻮ ﺗﯿﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﺌﯽ ﺑﺎﺭ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﺑﺎﺭ ﻧﺎﮐﺎﻣﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﺏ ﻣﺠﮭﮯ ﯾﮩﯽ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺳﻮﺟﮭﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺐ ﮐﺒﮭﯽ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﮐﻢ ﺳﮯ ﮐﻢ ﺩﺍﻡ ﻟﮕﺎ ﮐﻮ ﭼﯿﺰ ﺩﯾﺪﻭﮞ۔ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺑﮭﺮﻡ ﻗﺎﺋﻢ ﺭﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﻟﮕﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﻣﺤﺘﺎﺝ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺗﺠﺎﺭﺕ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﯽ ﮐﯽ ﺭﺿﺎ ﻭ ﺧﻮﺷﻨﻮﺩﯼ ﮐﺎ ﻃﺎﻟﺐ ﮨﻮﮞ۔
ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ : ﯾﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﮨﻔﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﻟﻠﮧ ﮔﻮﺍﮦ ﮨﮯ ﺟﺲ ﺩﻥ ﯾﮧ ﺁ ﺟﺎﺋﮯ، ﺍُﺱ ﺩﻥ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﮑﺮﯼ ﺑﮍﮪ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﻏﯿﺒﯽ ﺧﺰﺍﻧﮯ ﺳﮯ ﻣﻨﺎﻓﻊ ﺩﻭ ﭼﻨﺪ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔
ﮔﺎﮨﮏ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﺴﻮ ﺁ ﮔﺌﮯ، ﺍُﺱ ﻧﮯ ﺑﮍﮪ ﮐﺮ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﮯ ﺳﺮ ﭘﺮ ﺑﻮﺳﮧ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ : ﺑﺨﺪﺍ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﭘﻮﺭﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﻟﺬﺕ ﻣﻠﺘﯽ ﮨﮯ ﺍﺳﮯ ﻭﮨﯽ ﺟﺎﻥ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺁﺯﻣﺎﯾﺎ ﮨﻮ.🤲♥️

Address

BABENI
Mardan Cantonment
23200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

03453055487

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Almustafa Trust Col Jawad Shaheed Medical Centre Babeni Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Almustafa Trust Col Jawad Shaheed Medical Centre Babeni Mardan:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram