Dr.usama ayub

Dr.usama ayub medical

25/03/2024
Success begins with hard work.happiness begins with good health.
18/01/2024

Success begins with hard work.happiness begins with good health.

‏ایک گاؤں 🏕️میں ورموکس (vermox) پیٹ کے کیڑے🐛 مارنے کی دوا 💊بہت بکنے لگی۔ پورے ضلعے جتنی ورموکس صرف اسی ایک گاؤں میں بک ر...
08/01/2024

‏ایک گاؤں 🏕️میں ورموکس (vermox) پیٹ کے کیڑے🐛 مارنے کی دوا 💊بہت بکنے لگی۔ پورے ضلعے جتنی ورموکس صرف اسی ایک گاؤں میں بک رہی تھی۔

دوا بنانے والی کمپنی🏨 بھی حیرت زدہ رہ گئی۔ کمپنی کے ایم ڈی نے خود گاؤں وزٹ کرنے کی ٹھان لی۔مصیبتیں جھیل کر، دھکے کھا کر، گرمی🥵 میں صحرائی گاؤں گیا تو پتہ چلا‏
کہ کوئی ڈاکٹر👨‍⚕️ تو نہیں ہے، واحد عطائی طبیب ہے، جو کسی ڈاکٹر کے پاس رہنے کے بعد یہاں پریکٹس کرنے لگا تھا۔
کمپنی کے بندے نے اپنا تعارف کرایا اور آنے کی وجہ بتائی تو عطائی نے اسکو وہیں خاموش بیٹھنے کا کہا اور مریض🤒 دیکھنا شروع کردیئے۔

پہلا مریض آیا۔بولا کہ کل باسی روٹی🥪 کھالی تھی ‏تو اب میرے پیٹ میں درد🤕 ہے۔
عطائی نے، نسخے میں ورموکس لکھی اور بھیج دیا۔

دوسرا آدمی چوٹ 🩼😢کے ساتھ آیا۔ بولا کہ کھجور کے اوپر چڑھا تھا ،گرگیا۔ عطائی نے اسکو بھی ورموکس 💊لکھ دی۔

تیسرا آدمی ناک 👃پہ چوٹ کے ساتھ آیا ۔بولا کہ بھینس🐃 کا دودھ نکال رہا تھا تو بھینس نے ٹانگ ماردی۔
‏عطائی نے اسکو بھی ورموکس تجویز کرکے بھیج دیا۔

کمپنی کا ایم ڈی👤 بول اٹھا کہ ان سب کو ورموکس کی کیوں ضرورت پڑی۔؟۔
عطائی؛ پہلے بندے کو کیڑا 🐛تھا تو باسی روٹی کھالی۔ دوسرے کو کیڑا تھا، تو کھجور🌴 پہ چڑھ دوڑا۔ تیسرے کو بھی کیڑا ہی تھا کہ بھینس🐃 کی ٹانگ کے پاس بیٹھ گیا۔

غرض،‏یہاں ہر کسی کو خود ہی کیڑا 🪱ہوتا ہے جو مرض پیدا کرتا ہے۔

کمپنی کا ایم ڈی ،خاموشی🔇 سے اٹھ کر جانے لگا، تو عطائی نے ایک پرچہ پہ "ورموکس" لکھ کر اسکے ہاتھ میں بھی تھما دیا۔
ہائیں ! مجھے کیوں ورموکس۔؟۔
عطائی: اچھی خاصی تمہاری دوا 💊بک رہی تھی تو تمہیں سکون 🕊️کرنا چاہئیے تھا۔
‏مگر تمہیں بھى کیڑا تھا، جس نے بیٹھنے نہ دیا، اتنی تکلیفیں جھیل کر اتنے دور دراز گاؤں آن دھمکے۔

03/01/2024

Your future will always be bright.when you stay focused, optimistic and confident.

01/01/2024

A new year is like a blank book.The pen is in your hands.it is your choice to write a beautiful story for your self.
Happy new year

08/08/2023

پریشان نہ ہوں۔۔۔

کچھ لوگ اپنی تعلیم 22 سال کی عمر میں مکمل کر لیتے ہیں۔ مگر ان کو پانچ پانچ سال تک کوئی اچھی نوکری نہیں ملتی۔

کچھ لوگ 25 سال کی عمر میں کسی کپمنی کے CEO بن جاتے ہیں اور 50 سال کی عمر میں ہمیں پتہ چلتا ہے انکا انتقال ہو گیا ہے۔

جبکہ کچھ لوگ 50 سال کی عمر میں CEO بنتے ہیں اور نوے سال تک حیات رہتے ہیں۔

بہترین روزگار ہونے کے باوجود کچھ لوگ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور کچھ لوگ بغیر روزگار کے بھی شادی کر چکے ہیں اور روزگار والوں سے زیادہ خوش ہیں۔

اوبامہ 55 سال کی عمر میں ریٹائر ہو گیا جبکہ ٹرمپ 70 سال کی عمر میں شروعات کرتا ہے۔۔۔

کچھ لیجنڈ امتحان میں فیل ہونے پر بھی مسکرا دیتے ہیں اور کچھ لوگ 1 نمبر کم آنے پر بھی رو دیتے ہیں۔۔۔۔

کسی کو بغیر کوشش کے بھی بہت کچھ مل گیا اور کچھ ساری زندگی بس ایڑیاں ہی رگڑتے رہے۔۔

اس دنیا میں ہر شخص اپنے Time zone کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔ ظاہری طور پر ہمیں ایسا لگتا ہے کچھ لوگ ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں اور شاید ایسا بھی لگتا ہو کچھ ہم سے ابھی تک پیچھے ہیں لیکن ہر شخص اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہے اپنے اپنے وقت کے مطابق۔ ان سے حسد مت کیجئے۔ اپنے اپنے Time zone میں رہیں۔۔

انتظار کیجئے اور اطمینان رکھیئے۔

نہ ہی آپ کو دیر ہوئی ہے اور نہ ہی جلدی۔

اللہ رب العزت جو کائنات کا سب سے عظیم الشان انجنیئر ہے اس نے ہم سب کو اپنے حساب سے ڈیزائن کیا ہے وہ جانتا ہے کون کتنا بوجھ اٹھا سکتا ہے. کس کو کس وقت کیا دینا ہے. اپنے آپ کو رب کی رضا کے ساتھ باندھ دیجئے اور یقین رکھیئے کہ اللہ کی طرف سے آسمان سے ہمارے لیے جو فیصلہ اتارا جاتا ہے وہ ہی بہترین ہے۔

تمام شادی شدہ جوڑوں کے لیے ان کے نوزائیدہ بچوں سے متعلق بہت بنیادی اور اہم معلومات!!! براہ کرم اپنے بچوں کو ان پرانے طور...
30/06/2023

تمام شادی شدہ جوڑوں کے لیے ان کے نوزائیدہ بچوں سے متعلق بہت بنیادی اور اہم معلومات!!!
براہ کرم اپنے بچوں کو ان پرانے طور طریقوں سے بچائیں جو فائدہ دینے کے بجائے الٹانقصان پہنچا سکتے ہیں۔دوسروں کو بھی آگاہ کریں ۔جزاك الله

1. یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سرمہ لگانے سے بچے کی آنکھیں بڑی ہوجاٸیں گی لیکن حقیقت میں سرمہ لیڈ یا سیسے کی ملاوٹ کی وجہ سے بچوں کے دماغ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
2. نوزائیدہ بچوں کے جسم پر پاؤڈر لگایا جاتا ہے تاکہ خوشبو آۓ۔ یہ مرطوب گرم درجہ حرارت کے دنوں میں پسینے کی وجہ سے جسم پر دانوں اور ریشز کا باعث بن سکتا ہے۔ پاؤڈر کے ذرات سانس لینے سے پھیپھڑوں میں پہنچ کر ان کو نقصان پہنچاسکتے ہے۔
3. تیل، ہلدی کو نوزاٸیدہ بچے کی ناف پر لگایا جاتا ہےتاکہ جلدی ٹھیک ہو لیکن یہ چیزیں ناف کے تاخیر سے گرنے کا سبب بن سکتی ہیں اور انفیکشن بھی کرواسکتی ہیں
4. نوزائیدہ بچوں کی ناک کو دبایا جاتا ہے تاکہ ناک پتلی ہوجاۓلیکن دراصل یہ کام ناک کی نرم اور نازک ہڈی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
5. بچوں میں سخت چیزوں کے ساتھ سربنانا فلیٹ ہیڈ سنڈروم کا باعث بن سکتاہے جو مستقبل میں بچے کی سیکھنے کی مہارت کو متاثر کرسکتا ہے۔
6. نوزائیدہ بچے کا سر مونڈوانے سے گھنے بالوں کو بڑھنے میں مددہرگز نہیں ملے گی۔ بچے کےبال کتنے آٸیں گے اسکا تعین جینیاتی صلاحیت کے مطابق ہی ہوتا ہے۔
7. نوزائیدہ کے جسم کے بال خود ہی گر جاتے ہیں اس لیے بیبی ویکس یا آٹا کے پیڑا کے استعمال سے انہیں اتارنے سے گریز کریں۔
8. نوزائیدہ بچے کو صرف دودھ اور خاص طور پر ماں کا دودھ دینا چاہیے۔ عرق اور گھٹی کبھی دودھ کا متبادل نہیں ہو سکتے اور بچے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
9. بچے کی نشوونما کا انحصار خوراک پر ہوتا ہے۔ بازاری اشیاء جیسے گراٸپ واٹر، نونہال وغیرہ بچے کو وزن بڑھانے میں مدد نہیں دے سکتی بلکہ نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔
10.ناف گرنے کے بعد بچے کوہفتے میں دودن نہلاناچاہیے ۔یہ سوچ کر نہ نہلانا کہ بچے کو سردی یاہوا لگ جاۓ گی بالکل غلط ہے۔

Every successful person begins with two belief: the future can be better than the present,and I have the power to make i...
22/06/2023

Every successful person begins with two belief: the future can be better than the present,and I have the power to make it so.

Address

Mardan

Telephone

+923149119776

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.usama ayub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.usama ayub:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category