Hafiz Masaud - DHMS RHMP

  • Home
  • Hafiz Masaud - DHMS RHMP

Hafiz Masaud - DHMS RHMP Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hafiz Masaud - DHMS RHMP, Family doctor, .

21/12/2024

انداز اپنا اپنا
Aconite Napellus

میاں تم نے ایکونائٹ کے بارے میں کیا سیکھا
۔اگر میں صاف گوئی سے کام لوں تو میرا بخاروں کے حوالے سے بہت کم تجربہ ہے
ہمارے ہاں بروقت علاج کا رواج نہیں ہے
لیکن پڑھتے آرہے ہیں کہ خشک سردی سے ہونے والے بخار کے لیے یہ ایک اچھی دوا ہے

خشک سردی سے متاثر ہونا اسکی خاص علامت ہے لیکن اس ایک علامت پر دوا کو محدود نہیں کیا جا سکتا
اس علامت سے بڑی اہم اور بھی علامات ہیں جو اس دوا کے دائرہ اثر کو بہت وسیع کر دیتی ہیں
1-Suddenness اچانک پن
2-Acutenesd تیزی یا شدت
3- panic and fright
یہ تین وہ اہم علامات ہیں جو مریض کے اندر کرب anxious
پیدا کر دیتی ہیں اب بیماری کوئی بھی ہو جسم کے کسی بھی حصے میں ہو
یہ وہ دوا ہے جو بچے کی پیدائش سے لیکر دل کی آخری دھڑکن تک اپنی علامات کے مطابق استمعال ہوتی ہیں یہ وہ علامات ہیں جو گرمی اور سردی سے زیادہ اہمیت کی حامل ہیں
اب چاہے بخار گرمی کا ہو یا سردی کا
میرے ہمسایہ بیرون ملک سے بھیڑئیے کا ماسک لے کر آیا۔ایک بچے نے رات کو شرارت سے وہ ماسک پہن کر اپنی چار سالہ بہن کو ڈریا تو اسے تیز بخار ہوگیا تین چار دن ایلوپیتھک دوا کھلانے کے بعد بھی بھی بخار میں کوئی کمی نہ ہوئی
میرے پاس مشورے کے لیے آئے جب میں نے بچی کو چیک کیا اور وجوہات پر ایکونائٹ دی تو کچھ دن بعد میرے پوچھنے پر پتہ چلا کہ ماشااللہ اگلے دن سے ہی وہ شفایاب ہوگئ تھی
اور ایسے ہی زلزلے کے خوف سے ہونے والے چکروں کو بھی ایکونائٹ سے شفایابی ہوئی ہے۔
ایک بندے کو روڈ کراس کرتے وقت حادثہ ہو جاتا ہے لیکن اللہ کی کرنی کہ وہ بچ جاتا ہے لیکن اس خوف سے باہر نہیں نکل پاتا جب بھی روڈ کراس کرنے لگتا ہے تو دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے تریلی آجاتی ہے سر گھومنے لگتا ہے سر درد شروع ہوجاتا ہے
سالوں بعد بھی ایسی کنڈیشن رہتی ہے اس کرانک کیس کو بھی ایکو نائٹ پوری طاقت سے شفایاب کرنے کی اہلیت رکھتی ہے اور کئی دفعہ آپ کی پریکٹس میں ایسا ہوا ہوگا
اگر اسکی جسمانی ساخت کی بات کی جائے تو پر خون اور موٹے تازے افراد کی ہر تازہ تکلیف کی دوا ہے
میرے مریضوں میں ایک ایسی ہی بناوٹ کا گجر مریض ہے اب چاہے اسے کوئی مسئلہ ہو بخار ہو ،گردے کی درد ہو اسکی ڈرگ پیکچر بیماری سے زیادہ چہرے پر ہوتی ہے یہ لوگ تکلیف کو برداشت نہیں کر سکتے
نہایت کرب اور تکلیف محسوس کرتے ہیں
میرے فلاں رشتے دار کو بلا دو
میری ماں کو بلا دو میں نے مر جانا ہے او مجھے بٹھا دو
آؤ مجھے لٹا دو
مجھے اچھی دوا دو میں ٹھیک ہو جاؤں
آؤ میں نے نہیں بچنا
شدید بے آرامی،گبھراہٹ،کڑوٹیں بدلنا
بچوں کے بخار میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ بچہ کپڑالینا نہیں چاہتا
ڈاکٹر نیش نے ایکونائٹ کو درد دور کرنے والی عظیم دوا قرار دیا ہے اگر کوئی مجھے درد دور کرنے والی تین دواؤں کے نام دریافت کرئے تو میں یہ تین نام بتاؤں گا
اکونائٹ،کیمو میلا اور کافیا
ایکو نائٹ کے درد میں ہمیشہ بے چینی ،تشویش اور دہشت پائی جاتی ہے
ہر قسم کی بیماری کے ابتدائی درجہ کی بھی اہم دوا ہے
یکدم پسینہ دب جانا رطوبت کا دب جانا ،پیشاب کا دب جانا۔
بخار کے بارے میں ڈاکٹر کیرل ڈنہم لکھتے ہیں
ایسا ہر گز نہ کریں کہ بخار کو ہلکا رکھنے کے لیے ابتداء ہی میں اکونائٹ دیں اور پھر بعد میں کوئی مناسب حال دوا اور نہ ہی اس مقصد کے لیے اس دوسری دوا کے ساتھ یکے بعد دیگرے استمعال کروانا چاہیے جیسا کہ بخاروں کو روکنے کے لیے عموماً اس سے منسوب کیا گیا ہے اگر بخار میں ایکونائٹ کی ضرورت ہے تو صرف یہی دیں
ڈاکٹر کینٹ نے 41 بار اس دوا میں suddenness کا زکر کیا ہے
اس دوا کی علامات طوفان کی طرح آتی اور چلی جاتی ہیں
It is also benefit
Stop panic attack
Panic attack headache
Panic feelings of imminent death
Panic neurotic state
Hafiz Masaud Electronics toru

06/11/2024

بسم اللّہ الرّحمن الرحیم،
( ہومیوپیتھیک آزمودہ نسخے )
TODAY IS MEDICINE
( ASHWAGANDHA )
( اشواگندہ )
یہ دوا جسمانی کمزوری کے علاوہ ذہنی کمزوری میں بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔
ٹینشن ڈپریشن کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل میں بہت مفید ہے۔
اس کے لگاتار استعمال سے دماغی کمزوری اور سستی دور ہو جاتی ہے اور یادداشت کی کمی میں بھی مفید ہے۔
لہذا جسمانی اور ذہنی دونوں طرح سے یہ دوا طالبعلموں کے لئے بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہے۔
پڑھنے سے سر درد اور تھکاوٹ اور سبق یاد نا ہونے کے مسائل میں اسے ٹانک کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ دوا طالبعلموں میں خود اعتمادی کو بڑھانے کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے اس کے استعمال سے قوت اظہار اور اور قوت بیان بہتر ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ یہ دوا قوت مدافعت یعنی بیماریوں کے خلاف رد عمل دیکھانے کی قوت کو مضبوط کرتی ہے ۔
یہ دوا بچوں کے لئے ٹانک کے طور پر استعمال ہو سکتی ہے۔ اور چھوٹوں اور جوانوں کے لئے جسم کی نشوونما کے لئے اور قد بڑھانے کے لئے بھی استعمال ہو سکتی ہے۔

08/09/2024

السلام علیکم پیارے دوستو اور ھومیوپیتھس ساتھیو
آج میں نے جس دوا کا انتخاب آپ کیلئے کیا ھے وہ ایلوپیتھک ھومیوپیتھک اور طب یونانی سب کی سانجھی ھے
جی دوستو اس دوا کا نام ھے کالچیکم آٹمنیل
(Colchicum autumnale )
اسے عرف عام میں میڈو سیفران بھی کہا جاتا ھے (Meadow saffaoan)
یہ جھاڑی کی قسم کا پودا جرمنی فرانس اور یورپ کے بہت سے حصوں میں پایا جاتا ھے
اس پودے کی جڑ میں ایک گھٹلی ھوتی ھے اس گھٹلی میں سے ھر سال ایک نیا پودا اگتا ھے اسی گھٹلی کو اس وقت جب یہ پودا اگا نہ ھو کاٹ لیتے ھیں اور کوٹ کر لئی سی بنا لیتے ھیں اور یہ تمام ایک ململ کے کپڑے باندھ کر دبایا جاتا ھے اب جو خیساندہ سا خارج ھوتا ھے اس کو وزن کر کے برابر مقدار میں سٹرانگ الکوحل ملا دیتے ھیں
یہ ملاوٹ آٹھ دن کیلئے اندھیرے کمرے میں رکھ چھوڑتے ہیں
آٹھ دن کے بعد اس کو نتھار کر فلٹر کر کے ثنکچر علیحدہ کر لیا جاتا ھے اس ٹنکچر میں دوا کی طاقت 1/2 ھوتی ھے
اس کی مختلف طاقتیں قاعدہ نمبر ایک کے تحت تیار کی جاتی ھیں
دوستو ایلوپیتھک طریقہ علاج میں اس دوا کے ایکسٹریکٹ کو کالچین Colchine کہتے ھیں اور یہ پانی تیزاب الکوحل ایتھر اور کلوروفارم میں حل پذیر ھے
درد کش دواؤں میں بے تحاشہ استعمال کیا جاتا ھے
ابتدائیہ میں ایلوپیتھک ھومیوپیتھک اور اطباء کی سانجھی دوا کہی تھی ان میں ایک طبقہ اتائی حضرات جو ڈریپ اور پی ایچ سی کے ڈر سے تازہ تازہ مسلمان ھو کر اپنی اپنی مدر طریقہ علاج کو یاد کرنے لگے ھیں وہ بھی اسی کالچین جو سفید اور ھلکے پیلے پاؤڈر کی صورت میں کیمسٹ سے آسانی سے مل جاتی ھے قرص سیفرن اور ڈونا کیپسول بنا کر جوڑوں کے دردوں میں استعمال کراتے ھیں اور یہ سلو پوائزن گھنٹھیا کے مریضوں کا قبرستان تک پیچھا نہیں چھوڑتا
دوستو ایسے ھومیوپیتھس حضرات جو بیماریوں کے نام پر اپنے مریضوں کا علاج کرتے ہیں مندرجہ ذیل بیماریوں میں حسب علامات اس دوا کو استعمال کر سکتے ھیں
Acute rheumatic pericarditis
دل کی اوپر والی جھلی کی سوزشی دردیں
Gouty arthritis
جوڑوں کی گھنٹھیاوی سوزش
Gouty diabetes
گھنٹھیاوی ذیابیطس
Rheumatism
وجع المفاصل
Uric acid
یورک ایسڈ
Flatulence
اپھارہ
لیپڈز پروفائل
کولیسٹرول
ایچ ڈی ایل
ایل ڈی ایل
ٹرائی گلیسرائیڈز
وغیرہ کو چند دنوں میں نارمل سطح پہ لے آتا ھے
پیارے دوستو اب اس کی ھومیوپیتھک علامات پر بات کرتے ھیں
اس دوا کا زیادہ اثر عضلاتی ٹشوز ھڈیوں کی جھلیوں اور جوڑوں پر ھوتا ھے
ایسے مریض جن کے جوڑ متورم سرخ گرم اور ایسی پرانی تکالیف جو راتوں کو جاگنے اور کثرت مطالعہ کے سبب ھوں ان کیلئے نہایت مفید ھے
کالچیکم کا مریض بیرونی اثرات روشنی شور اور کھانے پکانے کی بو خاص طور پر مچھلی کی بو سے ذکی الحس ھوتا ھے
دوسروں کو رنج میں دیکھ کر خود کو بیمار تصور کرتا ھے
لکھتے وقت کئی لفظ چھوٹ جاتے ھیں
طبعیت کئی چیزوں کی خواھش کرتی ھے مگر وھی چیز سامنے آنے پر اچاٹ ھو جاتی ھے
ایک عجیب وغریب متضاد علامت یہ ھے کہ معدے میں یاتو جلن ھوتی ھے یا برف جیسی ٹھنڈک
موسم خزاں کے پیچش میں بہت فائیدہ مند ھے
اس دوا کی سب سے بڑی علامت مرض چاھے کوئی بھی ھو کھانا پکنے کی بو سے متلی آتی ھے حتیٰ کہ غشی بھی آجاتی ھے
ایک مزیدار تجربہ شیئر کر کے اپنے اس آرٹیکل کو اختتام کی طرف لے جاتا ھوں
پندرہ بیس سال پہلے کی بات ھے کہ میں نے قربانی کیلئے دو مینڈھے پالے ھوئے تھے وہ سبز چارہ کم کھاتے تھے میں نے انہیں نکس وامیکا تین طاقت میں کھلائی تو وہ اتنا چارہ کھانے لگے کہ صبح سے شام تک کھاتے ھی رھتے تھے دو تین دن کے بعد ان کا پیٹ پھول کر ڈھول کی طرح ھوگیا نہ تو ھوا خارج ھو اور نہ ھی مینگنیں کریں
بڑی پریشانی ھوئی ایک جانور پالنے والے سے بات کی تو اس نے کہا کہ اب دیر ھو چکی ھے اگر پہلے لے آتے تو سوا مار کر پیٹ سے ھوا خارج کر دیتا اب تو پیٹ بہت تن گیا ھے اب کچھ نہیں ھوسکتا اب تو اسے حلال کر کے گوشت کو دفنا دیں یا کسی قصاب کو دے دیں میں نے ڈاکٹر کینٹ کے لیکچر میں گائے کے اپھارے کیلئے پڑھ رکھا تھا کہ کالچیکم دوسو مجرب ھے ایسے اپھارے کیلئے جو گھاس کھانے والے جانوروں کو ھو
خیر میں نے کالچیکم دوسو طاقت میں دی میری حیرت کی انتہا نہ رھی کہ تیس سیکنڈ سے ایک منٹ تک کے چھ سات پاد آئے اور مینڈھا بھلا چنگا ھو گیا
میرے ہاتھ فارمولا آگیا ساگ اور سبزیاں کھانے والوں کے اپھارے کی میرے کلینکل پریکٹس میں اس سے بڑھ کر شاید ھی کوئی دوا ھو
پیتھالوجیکل بنیادوں پر میں تین طاقت سے بارہ ایکس تک استعمال کراتا ھوں
اور کرانک امراض وعلامات میں تیس دوسو ون ایم کے بہت اچھے رزلٹ ھیں
میری تمام پوسٹس میری کلینیکل پریکٹس اور میرے مطالعے ومشاھدے کا نچوڑ ھوتی ھیں اور نالج شیئرنگ کے جذبے کے تحت شیئر کی جاتی ھیں
سیلف میڈیکیشن سے اجتناب کریں اور قریبی ھومیوپیتھ کو باقاعدہ فیس دے کر مشورہ لیں تاکہ سسٹم اور سسٹم سے وابستہ ھومیوپیتھس خوشحال ھوں
اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے پیاروں کے ساتھ ھمیشہ خوش وخرم رکھے آمین

02/08/2024

پلسا ٹیلہ کا کامیاب کیس
لیڈی ڈاکٹر نے کنفرم کیا کہ ماں کے پیٹ میں بچہ الٹا ہے تو اپ لوگ اپریشن کی تیاری کا ذہن بنا کے رکھیں کیونکہ اس کنڈیشن میں نارمل ڈلیوری کے چانسز نہیں ہوتے وہ لوگ میرے پاس ہیں میں نے پلس ٹیلا 200 طاقت میں روزانہ صبح شام دی
15 دن دوائی استعمال کرائی گئی اور 25 دن کے بعد جب دوبارہ الٹراساؤنڈ کرایا گیا تو گائنہ کالوجسٹ بہت حیران تھی کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ بچے کی پوزیشن ٹھیک ہو گئی اور اب کیس نارمل ڈلیوری سے ہو سکے گا
ہومیوپیتھی تجھے سلام🤔🤔

09/03/2024

📚رات کو ایک مریض میرے پاس آیا۔ سر پر اس نے ٹوپی رکھی تھی کپڑوں سے میلا کُچیلا لگ رہاتھا پاس بیٹھ گیا اور کہنے لگا ڈاکٹر صاحب مجھے سردی بہت شدت سے لگتی ہے سر کا تو یہ حال ہے کہ گرمی کے موسم میں بھی مجھے سر پرٹوپی رکھنی پڑتی ہے نہا نہیں سکتاکہ نہانے سے مجھے تکلیف ہوتی ہے لیکن اتنی سردی لگنے کے باوجود مجھے رات کو پاٶں کی تلیوں میں اتنی جلن ہوتی ہے کہ مجھے پاٶں بستر سے باہر رکھنے پڑتے ہیں مجھے رات کو اکثر بھوک بھی اتنی شدت سے لگتی ہے کہ اگر کچھ نہ کھاٶں تو سر میں درد ہونے لگتاہے میں نے پوچھا تیرا نام کیاہے کہنے لگا میرا نام سورینم Psorinum ہے
میں نے اس سے کہا آپکو خارش ہے
کہنے لگا جی ہے
میں نے کہا رات کو بستر میں خارش بڑھ جاتی ہے
کہنے لگا جی ڈاکٹرصاحب
میں نے کہا آپ کو نزلہ بھی رہتاہے کافی عرصہ سے
کہنے لگا جی ہاں
میں نے کہا تیرے کان سے بدبودار پیپ آتی ہے
کہنے لگا جی ہاں
میں نے کہا صبح کے وقت بدبودار دست آتے ہیں
کہنے لگا جی ہاں
میں نے کہا کھانسی ہوتی ہے سانس بھی تنگ ہوتاہوگا
کہنے لگا جی ہاں

لیکن ڈاکٹرصاحب یہ سب کچھ آپکو کیسے پتہ چلا آپ نجومی یا پیر بھی ہیں

میں نے کہا نہ میں نجومی ہوں نہ پیر۔۔ میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہوں اور آپ سورینم کے مریض ہیں

12/10/2023

⭕️🔹لیکوریا Leucorrhoea🔹⭕️

لیکوریا ایک طرح کا ایک لیکوڈ ہے جو یوٹرس سے خارج ہوتا ہے
وجوہات
♻️نمبر 1- یوٹرس کی سوزش
♻️نمبر 2- جنسی حس کا بڑھ جانا
♻️نمبر 3- فحش فلمیں دیکھنے اور لٹریچر پڑھنے سے
♻️نمبر 4- یوٹرس کی گردن کی سوزش کی وجہ سے
♻️نمبر 5- یوٹرس کی رسولی کی وجہ سے
♻️نمبر 6- پھیپھڑوں کی بیماری کی وجہ سے بھی لیکوریا کا مرض پیدا ہو سکتا ہے اس مرض کو جلد از جلد ٹھیک کرنا چاہئیے ورنہ یہ ایک پچیدہ مسلۂ بن جاتا ہے جس کی وجہ سے عورتوں کے جنسی اعضاء متاثر ہوتے ہیں خاص طور پر بریسٹ کی افزائش کم ہو جاتی ہے اور بانجھ پن جیسا مسلۂ بھی بن سکتا ہے

👇♦️لیکوریا کا علاج Treatment♦️👇
⛑👇ایلٹرس فیرینوسا Aletris Farinosa Q-3x
یہ دوا نوجوان لڑکیوں اور حامل عورتوںُ میں انتہائی مفید ہے جن لڑکیوں کو یوٹرس کی خرابیوں کے ساتھ لیکوریا کا مرض بھی ہو اس دوا کی مریضہ ہر وقت تھکی ہوئی ،سست رہتی ہے غشی کے دورے پڑتے ہیں اور چکر آتے ہیں
⛑👇بوریکس Borex 30-200
لیکوریا سفید انڈے کی سفیدی جیسا ہوتا ہے لیکوریا کا اخراج جیسے گرم پانی بہہ رہا ہے زیادہ تر کیس اسی دوا کے ہوتے ہیں
⛑👇ایلومینا Alumina 30-200
اس دوا کا لیکوریا سفید رنگ کا ہوتا ہے لیکوریا جو مقدار میں بہت زیادہ ہوتا ہے جو ٹخنوں تک بہہ جاتا ہے منسز کے بعد لیکوریا شروع ہو جاتا ہے
⛑👇کریوزوٹ Kreasote 30-200
تیزابی لیکوریا کی دوا
اس دوا کا لیکوریا تیزابی ہوتا ہے جو ویجانہ کو چھیل دیتا ہے اسی وجہ سے ویجانہ پر خارش ہوتی ہے منسز کے پندرہ دن بعد لیکوریا شروع ہو جاتا ہے
⛑👇پلساٹیلا Pulsatilla 30-200
اس دوا کا لیکوریا گاڑھا زردی مائل سبز رنگ کا ہوتا ہے اس دو کی عورتیں شریف اور نرم مزاج کی ہوتی ہیں باآسانی خود کو جھکا دینے والی ، غمگین ، چیخنے کیلئے تیار رہتی ہیں کسی کو اپنے حالات بتاتے رو دیتی ہیں
⛑👇اوواٹیسٹا Ova Testa 3x
یہ دوا لیکوریا کی بہت بڑی دوا ہے جو بلا علامت کام کرتی ہے ہر قسم کے لیکوریا میں بلا خوف استعمال کروائی جاسکتی ہے لیکوریا کا اخراج بکثرت بدبودار عورت کو یہ احساس ہو کہ کمر ٹوٹ جائے گی یہ دوا کیلشیم کی کمی کو بھی پورا کرتی ہے
⛑👇سیپیا Sepia 30-200
اس دوا کا لیکوریا زرد سبزی مائل رنگ کا ہوتا ہے لیکوریا کا اخراج بدبودار ہوتا ہے عورت کو یوٹرس کا نیچے کی طرف دباو ہوتا ہے جیسے ہر چیز ویجائنہ کے راستے باہر نکل جائے گی
⛑👇پلاٹینا Platina 30-200-1000
یہ دوا صرف مغرور والی عورتوں کیلئے ہی کارآمد نہیں ہے بلکہ ان عورتوں کے لیکوریا اور جنسی حس کیلئے بھی انتہائی مفید ہے جن کی شادی کی عمر گزر گئی ہو اور وہ تیس سال کے بعد بھی کنواری بیٹھی ہوں یہ دوا ایسی عورتوں کے لیکوریا اور بڑھی ہوئی جنسی حس کو کنٹرول رکھتی ہے

09/09/2023

بسم اللّہ الرّحمن الرحیم
( ہومیوپیتھیک آزمودہ نسخے )
وجمع المفاصل
RHEUMATISM
( جوڑوں کا درد )
1= آرنیکا 200
جوڑ اپنی جگہ سے ہل گئے ہوں ۔ ایسی درد جیسے کوٹا پیٹا گیا ہو ۔
2= رسٹاکس 200
پہلی حرکت سے اضافہ
مسلسل حرکت سے دور میں کمی آئے . اکڑاؤ اور دکھن۔۔۔
3= برائی اونیا 200
حرکت سے دور میں اضافہ ہو ۔جوڑ گرم ، سرخ ، سوجے ہوئے ، چبھنے اور پھاڑنے والے درد ۔۔۔
4= روٹا 200
ہڈیوں کے پردوں اور کریوں جوڑوں کو سکیڑنے اور پھیلانے والے بندھنوں پر اثر انداز ہونے والی دوا ہے۔۔۔
5=پلسٹیلا 200
درد جب ایک جوڑ سے دوسرے جوڑ میں چلا جائے ۔۔
6= کالچیکم 200
چھوٹے جوڑوں میں درد کی بہترین دوا ہے ۔ اس کے ساتھ ( روٹا) بھی استعمال کی جا سکتی ہے ۔۔۔
7=ایپس ملی فیکا 200
جوڑوں میں چکنائی والی جھلی کا ورم جوڑ سوجے ہوئے ۔ دکھن کے ساتھ ڈنگ لگنے کا سا درد ۔۔
8= سلفر 200
گھٹنوں اور ٹخنوں کی اینٹھن ، کھچاؤ اور چیرنے پھاڑنے والے درد مریض تن کر نہ چل سکے ۔۔۔

15 دن تک مسلسل استعمال کروائیں فائدہ ہو گا ۔۔۔

28/08/2023



موٹاپا کی وجوہات مختلف ھونے کی وجہ سے ہر فرد کا علاج بھی مختلف ھو گا جو کے مندرجہ زیل ادویات سے کیا جائے گا۔

1۔ بچوں میں موٹاپا۔
جن بچوں کا سر بڑا اور سر پر پسینہ زیادہ اور جسم میں کمزوری کے ساتھ موٹاپا ھو تو۔ کلکیریا کارب۔30 سے 200 دو سے تین قطرے۔۔

2۔. عورتوں میں۔ اگر سنیاس کے دنوں میں موٹاپا ہو تو.. ایسافوٹیڈا۔30 سے 200۔
اور اگر ٹانگیں پتلی اور کولہے موٹے ھوں۔ امونیم میور 200 بہترین دوا ھو گی۔
حیض کی دیری اور قبض کے ساتھ موٹاپا۔ گریفائیٹس۔200.

3۔.. پیٹ کے آپریشن کے بعد موٹاپا ھو تو کلکیریا کارب 200۔

4۔. بچوں والی خواتین کا پیٹ بڑھ کر لٹک جائے۔ تو سیپیا 1m..ہر ھفتہ 3 قطرے۔

5۔. نوجونوں میں موٹاپا۔ زبان سفید ھو تو اینٹی مونیم کروڈم۔30 سے 200۔

6۔. آفس میں کام کرنے والوں کا موٹاپا گیس کی تکلیف کے ساتھ۔ نکس وامیکا ۔ 6 سے 200۔

7۔. بہت مضبوط جسم والے افراد کا موٹاپا۔ بلاٹا اورینٹالس۔ 3 سے 200۔

8۔. آرام طلب افراد کا موٹاپا۔ کیپسیکم۔200۔

9۔. تھائیرائڈ گلینڈ کی خرابی کی وجہ سے خرابی۔ تھائیراڈینیم۔6 سے CM .

10۔. جسم میں سوجن کے ساتھ موٹاپا۔ ایپس میلیفیکا۔6 سے 200 تک جسم سے پانی کو پشاب کی صورت میں خارج کر کے سوجن اور موٹاپا کم کر دیتا ہے۔

اس کے علاوہ۔۔

فائیٹولا بیری اور فیوکس ویری۔ Q موٹاپا کی خاص ادویات ہیں۔ مدرٹینچر کے 10 قطرے دن میں تین بار کھانے سے قبل پانی میں ملا کر لیں۔

نوٹ۔ مریض اپنی دولت اور زیورات پر زکواۃ ضرور ادا کریں۔ علاج کے دوران چکنائی۔ چینی اور میٹھی چیزوں۔ مرغ مسلم۔ فاسٹ فوڈ۔ اور کولڈ ڈرینک سے مکمل پرہیز ضروری ہے۔
امید ہے کہ موٹاپا پر ہزاروں روپے لوٹانے والے میرے اس علاج سے کم خرچ میں فائدہ حاصل کر سکتے ہیں

Address


Opening Hours

18:00 - 21:00

Telephone

03038586686

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Masaud - DHMS RHMP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hafiz Masaud - DHMS RHMP:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram