13/11/2023
Dr. Samrina Hashmi
Professor of gyne and obs
یہ جملہ ہمیں کلینکس میں اکثر سننے کو ملتا ہے ۔۔
“ ڈاکٹر نے تو کہا تھا کہ آپ کا کیس بالکل نارمل ہے، آکر بعد میں آپریشن کردیا”
کسی بھی عورت کی زچگی اس وقت تک “نارمل” یا راستے سے ہونے کا دعویٰ نہیں کیا جاسکتا جب تک وہ بچہ پیدا نہ کر لے
۔۔۔ جب تک آپ امتحان میں بیٹھیں گے نہیں تو فیل یا پاس کا فیصلہ کیسے کر سکتے ہیں 🤔🤔🤔🤔
♦️فرض کیجیے کہ زچّہ کو دورانِ زچگی بلد پریشر اوپر چلا گیا
♦️یا اس عمل کے دوران دو گھنٹے گزرنے کے بعد تیز بخار ہوگیا
♦️یا اس دوران میں بچے کی حالت کسی بھی وجہ سے خراب ہوئی اور اُس کا دم گھٹنے کی وجہ سے دل کی دھڑکن کم ہونے لگی اور دم گھٹنے سے بچے نے اندر پاخانہ کر دیا جو پانی کو ہرا کرے گا
♦️یا بچہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ماں کی ہڈی(pelvis) میں سے نہیں گزر پا رہا ۔۔ کیونکہ مسافر بڑا ہے یا راستہ تنگ ہے۔
♦️اچانک دردوں میں بچے دانی کے سکڑنے کی وجہ سے انول نال پھٹ جاتی ہے اور بہت خون بہنا شروع ہوجاتا ہے
🟥یہ سب باتیں آپ کو وقت سے پہلے الہاماً معلوم نہیں ہوتیں۔ اور مجبوراً ماں کو اور کبھی بچے کو بچانے کے لئے آپریشن کرنا پڑتا ہے۔
🟩