17/12/2025
ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم نے بروز پیر 15 دسمبر کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ کا دورہ کیا، اس موقع پر انکے ساتھ ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر سلیم اکبر رئیسانی، سابقہ ڈی ایچ او مستونگ صدر پی ایم اے ڈاکٹر عبدالرشید محمد شہی و دیگر بھی موجود تھے۔
ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عامر اقبال رئیسانی نے انہیں ہسپتال میں فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات، انتظامی امور، دستیاب ادویات اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے علاج معالجہ اور ہسپتال میں فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں عوامی خدمت کے جذبے کے تحت مزید محنت اور لگن سے اپنے فرائض انجام دینے کی تلقین کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Dr_Aamir_Iqbal
Chief_Executive_Officer
SNGBRM Hospital Mastung
Public_Relation_Officer
SNGBRM Hospital Mastung