Asan Homeopathy

Asan Homeopathy ہومیو پیتھی سب سے آسان اور بے ضرر طریقہ علاج پے

16/09/2025

سکس اور علاج

جب آپ کو سیکس بنانا پڑے تو سمجھ جائیں آپ مردانہ کمزوری کے زمرے میں آ رہے ہیں___کیسے.
ایک ہوتا ہے قدرتی اٹھان جب آپ جوانی میں بیگم کے پاس جاتے ہیں تو نفس پہلے سے ہی اٹھنا شروع ہو جاتا ہے یہ سلسلہ کئی سال تک چلتا ہے لیکن اس کے بعد کیا ہوتا ہے آپ کو سیکس لوڈ کرنا پڑتا ہے پیار kiss اور بہت سے حربے ہٹکنڈے طریقے گولیاں ویاگرا معجونیں کیپسول کھانا پڑتیں ہیں پھر آپ تیار ہوتے ہیں نیچرل طریقے سے نہیں عارضی آڑٹی فیشل دو نمبر وقتی طور پر یہ قدرت نہیں ہے آپ اپنے آپ کو بے بس تصور کرتے ہیں آپ سمجھتے ہیں زندگی ختم اپنے کاموں اور پیسہ بنانے جوڑنے میں لگ جاتے ہیں اور بڑھاپا تیزی سے آپ کو دبوچ لیتا ہے لیکن ایک حقیقت اپنے دوسرے فریق کو بھول جاتے ہیں اس کا کیا قصور آپ مہنگے ویاگرا ٹائیپ دواؤں کے پیچھے بھاگتے ہیں اور ایک وقت کے بعد پھر اپنی تھوڑی سی بھی سیکس ٹائمنگ سے ھاتھ دھو بیھٹتے ہیں آپ کیوں فیس بک سوشل میڈیا یوٹیوب کے ٹوٹکوں اور دوا فروشوں کے پیچھے بھاگتے ہیں اللہ کے بندو وہ دوا فروش ہوتے ہے وہ علاج نہیں کرتے دوائی بیچتے ہیں.

اور دور حاضر کے لوگ تباہ حال جنسی نظام کی درستگی کے لیے
فوری، تیزترین،اور کم ترین وقت کے لیے دواء چاہتے ہیں جو کہ ناممکن ہے اور اسی چیز کا فائدہ
کاروباری لوگ اٹھاتے ہیں اور یہ جلدی کے چکر والے لوگ اپنے گردے تباہ کرا بیٹھتے ہیں
یاد رکھیں
جنسی عمل کسی ایک چیز کا نام نہیں جو کسی ایک گولی سے ٹھیک ہو یہ ایک مکمل نظام ہے اس نظام میں دل دماغ جگر میدہ اور گردے حصہ لیتے ہیں اور کسی بھی ایک عضو کی خرابی سے باقی دو اعضاء کے افعال بھی بگڑ جاتے ہیں اس لیے بحثیت مجموعی جنسی نظام کی خرابی یا جنسی کمزوری بنا تشخیص کے کبھی بھی موثر ثابت نہیں ہو سکتی البتہ تیزی اور فوری کے چکر میں۔ گردوں کی خرابیوں بلڈپریشر ،دل کے امراض کا تحفہ ضرور مل جاتا ہے۔

میں پچھلے کئی سالوں سے ایسے افراد کو ٹریٹ مینٹ دے رہا ہوں جو بلکل مایوس ہو گئے ہیں میں لمبا موٹا نہیں کرتا.میں کوئی پلنگ توڑ معجون نہیں بناتا .میں 2 گھنٹوں میں بندوں کو شیر نہیں بناتا میں ایک مرد میں دو گھوڑوں کی طاقت پیدا نہیں کرتا .
میں باقاعدہ علاج کرتا ہوں .آزمائیش ہی میرے بیان کو سچ ثابت کرے گی۔اپنا خیال رکھیں آپ کسی کے لئے بہت اھم
ہیں اللہ آپ سے راضی ھو
ڈاکٹر محمد حنیف ضیغم
میاں چنوں
03006896215

🔴پوری دنیا میں لوگ گردوں کے ہر قسم کے امراض کیلئے سب سے پہلے ہومیوپیتھک طریقہ علاج کو ہی پسند کرتے ہیں اور خاص طور پر پت...
09/09/2025

🔴پوری دنیا میں لوگ گردوں کے ہر قسم کے امراض کیلئے سب سے پہلے ہومیوپیتھک طریقہ علاج کو ہی پسند کرتے ہیں اور خاص طور پر پتھریوں کے علاج کیلئے ھومیوپیتھک طریقہ علاج کو پوری دنیا میں ایک خاص شہرت حاصل ہے
🔴یہ طریقہ علاج ہر قسم کے سائیڈ ایفکٹ سے پاک ہوتا ہے
🔴میں نے فیل گردوں کے مریضوں میں ہومیوپیتھک میڈیسن سے بہتری آتے دیکھی ہے
🔴پتھریوں کو Dissolve تحلیل کر کے اور توڑ کر نکالنے میں ہومیوپیتھک میڈیسن پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں
📌دوسرے طریقہ علاج میں تو آپ کو صرف پین کلرز انجکشنز، پین کلرزٹیبلیٹس یا اینٹی بائیوٹکس وغیرہ دیں گے جس سے وقتی طور پر آپ کو پین سے ریلیف ملے گا، لیکن پتھری تقریباً ویسے ہی رہتی ہے یا آپ کو سٹرو سوڈا کے ساشے وغیرہ لکھ دیں گے کہ یہ پانی میں مکس کر پیا کریں، جبکہ ھومیوپیتھی میں بے شمار میڈیسن پتھری کو توڑنے اور نکالنے کیلیےَ موجود ہیں، یہاں تک کہ ایسی میڈیسنز بھی موجود ہیں کہ جو دوبارہ آپ کے گردوں میں پتھری کو بننے سے روکتی ہیں، اس لیےَ اگر آپ کے پتہ، گردوں، پیشاب کی نالی، مثانے میں پتھریاں یا ریت کے ذرات ہیں تو آپ ان پتھریوں کو پالنے کی بجاےَ انکا ھومیوپیتھک علاج کروائیں اور الله پاک کی رحمت دیکھیں
📌میں نے بہت سے ایلوپیتھک ڈاکٹرز کو بھی پتھریوں کے امراض میں ہومیوپیتھک میڈیسن اپنے مریضوں کو Prescribe کرتے اور خود استعمال کرتے دیکھا ہے
🔴ہومیوپیتھک میڈیسن گردوں، پیشاب کی نالی اور مثانہ میں پھنسی بڑی پتھری کو توڑ کر نکالنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے
🔴اگر آپ بھی پتہ ، گردہ ، پیشاب کی نالی یا مثانہ میی پتھریوں کیوجہ سے پریشان ہیں تو آج ہی گھر بیٹھے
مشہور ہومیوپیتھک ڈاکٹر احمد حنیف ضیغم صاحب سے آن لائین وٹس ایپ پر رابطہ کریں یا کال کریں 👇👇
03006896215
📢☎️ یہ ڈاکٹر صاحب کے پرسنل نمبر
اپنی ایکسرے / الٹراساؤنڈ رپورٹس بھیجیں 🔴اپنی مکمل کیس ہسٹری ڈسکس کریں اور گھر بیٹھے اپنی میڈیسن منگوائیں
🔴ہر قسم کے امراض کیلئے سستی اور معیاری ہومیوپیتھک میڈیسن لاھور سے پورے پاکستان میں فری ھوم ڈیلیوری ہے
🔴باہر کے ممالک کے مریض میڈیسن خود ساتھ لے کر جا سکتے ہیں یا اپنے کسی دوست / رشتے دار کے ہاتھ اپنی میڈیسن پاکستان سے منگوا سکتے ہیں
🔶اس کے علاوہ کسی بھی مسئلے کیلئے آپ اپنا کیس ڈسکس کر کے ڈاکٹر صاحب سے انکے لیٹر ہیڈ پرنسخہ بھی لکھوا سکتے ہیں ✍️
📌پتہ اگر پورا پتھریوں سے بھرا ہوا ہو ساتھ شدید درد اور ھاضمہ بھی خراب ہو، درد ایسی ہو کہ کبھی ختم نا ھو تو پھر ایسی صورت میں آپریشن کروا کر پتہ نکلوانا ہی پڑے گا، ہم کسی کو غلط گائیڈ نہیں کرتے، اللہ پاک کی رضا
کیلئےہر کسی کو صحیح مشورہ دیا جاتا ہےو

21/08/2025

بسم اللّہ الرّحمن الرحیم
( ہومیوپیتھیک آزمودہ نسخے )
1-: ایسی نامردی جس کے ساتھ مرد کو ج**ع سے نفرت ہو جائے ( ایگنس کاسٹس) دوا ہو گی ۔۔۔
AGNUS CASTUS
2-: ایسی نامردی جس میں سپرم ( جرثومہ منی ) کم ہو جائیں یا بلکل نہ ہوں ( ڈامیانہ) دوا ہو گی ۔۔۔
DAMIANA
3-: ایسی نامردی جس کے ساتھ مریض ڈیپریشن کا شکار ہو جائے (کلیڈیم) دوائی ہو گی ۔۔۔۔
CALADIUM
4-; ایسی نامردی جو کثرت ج**ع کی وجہ سے ہو تو ( ایوینا سٹائیوا) دوا ہو گی ۔۔۔
AVENA SATIVA
5-: ایسی نامردی جس میں نا خواہش ہو اور نہ سختی ، پائی جاتی ہو ( لائیکوپوڈیم) دوا ہو گی ۔۔۔
LYCOPODIUM
6-: ایسی نامردی جس کے ساتھ سیکس (ج**ع) سے نفرت پائی جاتی ہو تو (گریفائٹس) دوا ہو گی ۔۔۔
GRAPHITES
7-: بوڑھوں کی نامردی کے لئے ( لائیکوپوڈیم) بہترین دوا ہے ۔۔۔
LYCOPODIUM
8-: نوجوانوں کی نامردی کے لئے ( سیلینیم) بہترین دوا ہے
SELENIUM
9-: ایسی نامردی جو کنوارہ رہنے کی وجہ سے ہو تو ( کونیم) دوا ہو گی ۔۔۔
CONIUM
10-: سرعت انزال کے لئے بہترین ہومیوپیتھیک ادویات ( ٹائٹینیم ، سیلینیم ، گریفائٹس ، سلفر ، ایسڈ فاس )
TITANIUM
SELENIUM
GRAPHITES
SULPHUR
ACID PHOS
11-: ایسی نامردی جس میں مرد کا عضو تناسل ج**ع کے وقت ڈھیلا ہو جائے تو ( کلیڈیم) دوا ہو گی ۔۔۔
CALADIUM
ایسی نامردی جس میں مرد کو اپنے اوپر بھروسہ نہ ہو کہ وہ ج**ع نہیں کر پائے گا ( اناکارڈیم) دوا ہو گی ۔۔۔
ANACARDIUM
Note:-
کوئی بھی مریض ہومیوپیتھیک ادوایات اپنی مرضی سے استعمال نہ کریں ۔ اپنے قریبی ہومیوپیتھیک ڈاکٹر سے مشورہ کر کے ادویات کا استعمال کریں شکریہ
ہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد حنیف ضیغم
03006896215

04/07/2025

رنگ گورا / چٹا / سفید
اور ھماری ھومیو دوا

ہمارے معاشرے میں اکثر سانولے یا گہری رنگت کے مرد و خواتین ٹین ایجر بچے بچیاں
احساس کمتری میں مبتلا رہتے ہیں اور ایسی کریموں اور ٹوٹکوں و نسخوں کی تلاش میں رہتے ہیں جو کہ ان کا رنگ گورا کر دیں۔ کوئ بھی کریم آپ کا رنگ گورا نہیں کر سکتی کیونکہ ہمارے رنگ بنانے والے پگمنٹس ہمارے جسم کے اندر بنتے ہیں خاص طور پر جگر ایک ایسا کیمیائ مادہ بناتا ہے جو ہماری رنگت کا فیصلہ کرتا ہے۔ بیرونی طور پر آپ صرف کوجک ایسڈ یا بلیچ والی کریم استعمال کر کے اپنے چہرے کو عارضی طور پر کسی حد تک صاف کر سکتے ہیں لیکن یہ ایسڈ اور بلیچ آپ کی جلد کو بے انتہا نقصان پہنچاتے ہیں۔ اکثر کئی کریموں کو ملا کر فارمولا کریمیں بھی استعمال کی جاتی ہیں

جن میں *بیٹنوویٹ* بھی شامل کی جاتی ہے۔ بیٹنوویٹ میں ایک اسٹیرائڈ کارٹی سون شامل ہوتا ہے جس کی کثرت استعمال سے انتہائ مضر اثرات ہوتے ہیں۔ کارٹی سون جگر اور گردوں کو تباہ کر دیتا ہے اور مستقل چہرے ہر اس کا استعمال خواتین کے جسمانی ہارمون میں گڑ بڑ پیدا کردیتا ہے جس کی وجہ سے چہرے پر بال نکلنے لگتے ہیں۔ جلد پر کوئ بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے ہمیشہ کسی ماہر امراض جلد سے مشورہ ضرور کیجئے۔
دیسی ٹوٹکوں میں جو یا چاول کا آٹا، اصلی عرق گلاب، ہلدی اور چنبیلی کے تیل کو ملا کر اس کا ابٹن روزانہ چہرے پر ملنے سے رنگت کافی حد تک نکھر آتی ہے۔
اصلی رنگت کا نکھار اسی وقت ممکن ہے کہ جب آپ کا جسم اندرونی طور پر ایسا کیمیائ مادہ تیار کرے جو آپ کے گہرے پگمنٹس کو ہلکا کر سکے۔ اس طرح آپ قدرتی طور پر نہ صرف چہرے بلکہ پورے جسم کی رنگت کافی حد تک نکھار سکتے ہیں۔ ابھی کچھ عرصہ پہلے کی ریسرچ کے بعد میڈیکل سائنس نے وہ مرکب دریافت کر لیا ہے جو کہ ہمارے جگر میں قدرتی طور پر بنتا ہے اور ہماری رنگت کو گورا کرتا ہے۔ یہ مرکب اب فارمیسی اسٹورز پر دستیاب ہے۔
خاص طور پر یورپ اور امریکہ میں تو عام دستیاب ہے کہ جس کے کیپسول کھا کر آپ اپنا کالا کلوٹا رنگ گورا کر سکتے ہیں۔ اس مرکب کے بارے میں کسی دوسری پوسٹ میں تفصیل سے لکھوں گا لیکن آج میں آپ کو *ہومیوپیتھی* کی ایک ایسی معجزہ نما جادو اثر دوا کا نام بتا رہا ہوں کہ جس کے استعمال سے رنگت اندرونی طور پر نکھر جاتی ہے۔ تو نوٹ کر لیجئے دوا کا نام اور طریقہ استعمال۔۔۔

Fragaria Vesca 3x
*فراگیریا* *ویسکا*

یہ دوا آپ کسی بھی ہومیو اسٹور سے خرید لیں۔ دوا صرف شوابے جرمنی کی کمپنی کی ہونی چاہئے اور سربند ہونی چاہئے۔ اب ۔آپ اس دوا کے پانچ قطرے ایک چمچ سادہ پانی میں ملا کر دن میں تین ٹائم استعمال کریں۔ ہومیوپیتھک دوا ہمیشہ خالی پیٹ کھانی چاہئے۔ احتیاط یہی ہے کہ دوا کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے اور آدھا گھنٹہ بعد کچھ نہ کھائیں پئیں۔ دوا منہ میں ڈالنے کے بعد کچھ دیر اس کو منہ میں گھمائیں جیسے کہ کلی کرنے سے پہلے پانی کو بند منہ میں گھمایا جاتا ہے اور پھر پی جائیں۔ کم از کم چھ ماہ استعمال کیجئے، آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔
اسی طرح اکثر خواتین خاص طور پر لڑکیاں نسوانی حسن کی کمی کی وجہ سے بھی احساس کمتری میں مبتلا رہتی ہیں. اس کے لئے بھی ہومیو میں بہت اچھی اثر کرنے والی دوائیں موجود ہیں جن کے استعمال سے چھ ماہ میں واضح فرق نظر آتا ہے۔

22/04/2025


(کوبالٹم میٹ)
طاقت۔ 30، 200، 1M
یہ دوا خاص طور پر اعصابی کمزوری، ریڑھ کی ہڈی کے امراض، مردانہ کمزوری، اور جسمانی و ذہنی تھکاوٹ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

👈 تعارف۔ Cobaltum Metallicum
ایک معدنی دوا ہے جو دھاتی عنصر Cobalt سے تیار کی جاتی ہے۔ ہومیوپیتھی میں یہ دوا بالخصوص اعصابی و تولیدی نظام کی خرابیوں میں مفید مانی جاتی ہے۔

👈ڈاکٹر بورک (Dr. Boericke)
(Materia Medica)
> "Marked weakness of the lumbar spine; weakness of legs, especially after seminal emissions. Emissions at night followed by backache and fatigue. Indicated in spermatorrhea, impotence, and spinal irritation. General mental and physical exhaustion."
(کمری ریڑھ کی ہڈی میں کمزوری، رات کو مادہ منویہ کا اخراج، اس کے بعد تھکن اور کمر درد، مردانہ کمزوری میں مفید ہے)
👈 ڈاکٹر کینٹ (Dr. Kent)
(Lectures on Homeopathic Materia Medica):

> "There is profound weakness and weariness of the back, worse from sexual excesses or emissions. Cobaltum patients are broken down, nervous, with trembling, and suffer from sexual neurasthenia."
(کمر میں گہری کمزوری، جنسی زیادتیوں یا مادہ کے اخراج کے بعد مزید بڑھ جاتی ہے۔ مریض اعصابی طور پر تباہ حال ہوتے ہیں)
👈 ڈاکٹر کاشی رام۔
(Kashi Ram's Comparative Materia Medica)

> "In cases of impotence or seminal weakness after prolonged ma********on or indulgence, Cobaltum is one of the prominent remedies. Especially when followed by spinal exhaustion and nervous trembling."
(طویل وقت تک مشت زنی یا جنسی زیادتی کے بعد پیدا ہونے والی مردانہ کمزوری میں خاص طور پر مفید ہے)

👈👈 مخصوص علامات۔
کمر میں کمزوری (خصوصاً لمبر ریجن میں) کیلئے بہترین ہے
جنسی کمزوری، اح**ام، جریان کیلئے مفید ہے۔
اعصابی تھکن، ہاتھوں میں کپکپی کیلئے۔
پسلیوں کے درمیان دباؤ محسوس ہو
پیروں میں کمزوری ہو
مسلسل بیٹھنے سے تکلیف ہو

👈👈اس کے ساتھ ممکنہ کمبینیشن (Combinations)

👉 1. Cobaltum + Selenium 30
جریان یا مادہ منویہ کی کمزوری کے لیے۔

👉 2. Cobaltum + Acid Phos 200
ذہنی تھکن اور اعصابی کمزوری کیلئے۔

👉 3. Cobaltum + Nux Vomica 30
جنسی زیادتی کے بعد کی کمزوری کیلئے۔

👉 4. Cobaltum + Agnus Castus 200
شدید مردانہ کمزوری کے لیے۔

👉 5. Cobaltum + Lycopodium 200
بوڑھے مردوں میں جنسی کمزوری کیلئے



21/03/2025

👀 👥
منی خون کا جوہر ہے منی چوتھے ہضم کا فضلہ ہے فضلے کے نام سے چونکنے کی ضرورت نہیں ہے.

عنبر دیکھیں کتنی قیمتی چیز ہے لیکن کیا ہے وھیل مچھلی کا فضلہ!!!
کستوری کو دیکھیں آہو کانافہ جسے وہ مستی کے عالم میں جنس مخالف نہ ملنے پر مشتعل ہو کر کھر مار کر اتار پھینکتا ہے ۔
شہد کو دیکھیں!!!شہد کی مکھی کا فضلہ!!!
منی تو پھر بھی انسانی خون کا جوہر ہے اتنا قیمتی ہے جس کی مثال نہایت مشکل ہے ۔
جو ایک دفعہ اپنے مسکن سے نکل گیا وہ واپس نہیں آ سکتا اس کا ضیاع اتنا مہنگا پڑتا ہے کہ پچھتانے کی بھی مہلت نہیں ملتی ۔
اللہ تعالیٰ جل شانہ نے مادہ منی اپنے بندے کو تولید کے تفویض کیا ہے لیکن اس نے اس کریم و رحیم کی عطا کے ساتھ کیا کِیا ہے!!
سوچ کر شرم آتی ہے دونوں ہاتھوں سے مٹانے پر لگا ہوا ہے اس کی قدر و قیمت کا اندازہ قطعاً نہیں اسے ۔
پتا اس وقت چلے گا جب اصل معہ سود ادا کرنا پڑے گا اور اپنی جان پر جھیلنا پڑے گا / پڑتا ہے ۔
مالک ارض وسما نے اپنی مخلوق کو تحفہ عطا کیا ہے جس کا ضیاع بہت ہی اذیت کن ہے ۔
اس کے کثرت ضیاع سے نہایت خطرناک اور ہٹیلے امراضِ دامنگیر ہو جاتے ہیں ۔

ایک مثال پیش خدمت ہے ۔
فرض کریں ایک شخص کو مالک ارض و سما نے دس کلو منی تفویض کی ہے اور اس کی عمر اسی سال ہے اور اسے مالک بنا دیا کہ بے شک اس قیمتی خزانے کو اسی سال میں خرچ کرے بھلے چالیس سال میں اجاڑ دے کیونکہ بھلے برے کا خود ذمہ دار ہے ۔
یہ سمجھ لیں کہ مالک کل نے ہر آدمی کی عمر مطابق منی ایک مخصوص کوٹے کی شکل میں اسے عطا کر دی ہے اسے وقت سے پہلے لٹانے والا ویسی ہی سزا پاتا ہے کیونکہ اس نے انعام کی قدر نہیں کی تھی ۔
منی کے ضیاع سے ضعف بصر، قبل از وقت بال گرنا، بے لذتی، دانتوں کے مسائل، جسم جان کمزور، شوگر، بلڈ پریشر اور دل کے متعلق عوارض ۔
بواسیر، قبل از وقت بڑھاپا، اولاد بے عقل اور کند ذہن، ضدی، نحیف و نژار، نوجوانی میں بوڑھوں کی طرح کے امراض بالترتیب پائے جاتے ہیں ۔
خود تو پھر بھی چلتا پھرتا ہے لیکن اولاد نہایت نکمی، کمزور اکثریت کا قد نہ بڑھنا۔
اس انعام کی قدر کرنی چاہیے تاکہ آپ کی آنے والی نسل صحت مند ہو ۔

💦منی کی کمی 💦
نوجوانی کی غلط کاریوں سے نوجوان سے لیکر پچاس ساٹھ سال جب تک اس کے اعضاء تناسل کام کرتے ہیں ایسے لوگوں میں رقت منی ہو جاتی ہے اس پر نلکے کے پانی کا گمان ہوتا ہے منی کی مخصوص بو ختم ہو جاتی ہے پیشاب کی نالی میں جلن ہوتی ہے
(جلن کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مذی نہیں بنتی ہے جو پیشاب کی نالی کو تر رکھتی ہے پیشاب میں بہت سے مواد ریلیز ہوتے ہیں جن سے پیشاب کی نالی زخمی ہو جاتی ہے اور پیشاب کرتے وقت جلن ہوتی ہے انجان دوست اسے سوزاک کا نام دیتے ہیں حالانکہ یہ سوزاک نہیں ہوتا بلکہ پیشاب نالی میں رطوبت نہ ہونے کی وجہ سے ہے اس پر میں بہت کچھ لکھ سکتا ہوں لیکن مضمون طویل ہو جائے گا).
امساک نام کی چیز نہیں رہتی، گرم خشک دواؤں کثرت ،چائے شراب نوشی، تیز مصالحہ جات مرغن کھانوں کا استعمال، رات کو دیر تک جاگنا، جلق، حرص و ہوس، اغلام بازی جیسے فعل منی کی کمی کا باعث بنتے ہیں ۔

دیسی نسخہ ۔۔۔ علاج ۔
ثعلب مصری، ثعلب پنجہ موصلی سفید انڈیا، سب پانچ پانچ تولہ الائچی سفید ایک تولہ سب ادویات پیس کر ملا لیں ۔
ایک تولہ سفوف،آدھا کلو دودھ میں ابال کر صبح و شام کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے لیں ۔
ایسے بہت سے نسخہ جات ہیں جو اپنے قریبی معالج سے مشورہ سے استعمال کر سکتے ہیں ۔

Homeopathic medicine

👈 کلاڈیم :۔
نامردی دل کی حالت پست, تناسل سکڑا ہوا, مجامعت کی خواہش ہو مگر بوسہ لینے اور پیار کرنے سے بھی انتشار نہ ہو, نہ انزال اور نہ ہی خیزگی.

👈فاسفورس :۔۔
ایسے افراد جو پتلے لمبے اور کمزور, بھس کمی خون کا شکار, چہرہ زرد سردی کی طرف رحجان, مریض سوالات کا جواب نہ دے سکے, دماغی حالت قابل رحم, استادگی کم, جب ج**ع کی خواہش کرے ناکامیاب,کثرت ج**ع.

👈فاسفورک ایسڈ :۔۔
ایسے افراد جو پہلے قوی توانا, مگر رطوبات زندگی کے ضائع ہونے کے باعث کمزور ہو کر نامردی کا شکار, دل کمزور, بیمار اور جی گھبراتا ہے حافظہ کمزور, کام کو جی نہ چاہے, اح**ام بلاارادہ ہو,جلق اور کثرت ج**ع کے نقائص بد اثرات ۔

👈نیٹرم میور :۔
جریان منی, کثرت ج**ع کے باعث کمزوری, قبض رہئتی ہے بدہضمی.

👈کونیم:۔۔
مجامعت نہ کرنے کے سبب, وہمی, جلق کی عادت جسمانی کام سے تکلیف, مجامعت کی خواہش بہت مگر وقت پر کارآمد, تناسل اور اعصاب سکڑے ہوے, کنواروں کی نامردی, مذی کا اخراج, سرعت.

👈کینبس انڈیکا :۔۔
مریض وہمی, بدہواسی, حافظہ کمزور, مجامعت کی خواہش زیادہ مگر جلد انزال اور کمر درد, پیشاب قطرہ قطرہ۔

👈.اگنیشیا :۔۔
حواس زکی الحس, غم وعشق سے مایوس مریض.
قضیب کا سکڑنا ۔

👈لائکوپوڈیم :۔۔
نوجوان بوڑھے, کثرت ج**ع, جلق کا شکار, تناسل ڈھیلا سکڑا ہوا, استادگی انتشار نہ ہو, حالانکہ خواہش ج**ع ہو, دخول سے پہلے انتشار نامردی کیلیے,

👈سیلینم :۔۔
ادھیڑ عمر والے, خواہش ج**ع میں غرق, مگر قوت زائل ہو, منی پتلی بلا وجہ خارج ہوتی رہے, ج**ع کے وقت عضو سکڑ جاے, منشیات, عیاشیانہ زندگی, کثرت مباشرت, سرعت انزال.۔

👈ایگنس کاسٹس :۔۔
جوانی کی غلط کاریوں کی وجہ سے, طبیعت افسردہ, دماعی قوت کمزور, تناسل سکڑا ہوا نرم, شہوت معدوم, سوزاک کے بعد نامردی, سرعت.

👈ڈامیانہ :۔۔
اعصاب کمزور ہو جانے سے نامردی, اعصابی کمزوری کے ساتھ نامردی کی شہرہ آفاق دوا, جریان, ۔

👈نیوفرلیوٹم :۔۔
مکمل نامردی, خواہش نفسانی بالکل نہ ہو, استادگی نہ ہوتی ہو, عضو ڈھیلا ڈھالا.

👈سابل سیرولاٹا :۔۔
قوت باہ زائل ہو جانے سے نامرد ہو جاے, خصیے سکڑے سوکھےہوے, ج**ع کی خواہش نہ ہو, اعصاب کمزور, اس سے مریض ج**ع کے قابل ہو جاتا ہے۔

👈ڈیجی ٹیلیس 30 قوت باہ کمزور, احتلا ہو جاتا ہو, تناسل کمزور, دل دھڑکتا رہے, سوتے وقت چونک اٹھے.

👈سلفر 200 منی بلا ارادہ خارج ہو, عضو کمزور اور ڈھیلا, ہاضمہ کی خرابی, درد کمر کمزوری سرعت,پاوں ٹھنڈے.

👈اناکارڈیم :۔۔
مریض کو اپنے اوپر بھروسا نہ ہو, شادی یا ج**ع سے گھبراتا ہو, دماغی حالت خوف.

👈کالی فاس یا 👈ایونیاسٹیوا مدر ٹنکچر
نامردی جبکہ اعصابی کمزوری ساتھ ہو, ج**ع کے بعد کمزوری,جلق کے بداثرات بےخوابی منی پتلی.

👈 سٹیفی سگیریا:۔۔
لمبے عرصہ تک جلق کے مریض مشت زنی, چڑچڑا پن, دماغی کمزوری, فکر مند کمزور.

👈سلیکس نائگرا :۔۔۔
جلق کے مریضوں کی خاص دوا, خواہشات کی زیادتی کو اعتدال پر لاتا ہے, جریان کی اکسیر دواء, انتشار کے بغیر انزال, کثرت ج**ع اور جلق سے نامردی, قوت باہ میں اضافہ کرتی ہے ۔

👈.الفلفا مدر ٹنکچرجسمانی کمزوری, کمی بھوک.

👈یوہیمبینم مدر ٹنکچرامساک کی کمی کیلیے اعلے دوا.

👈ٹیریبولس :۔۔
جریان منی, منی پتلی, باربار اح**ام,سرعت انزال. کثرت مجامعت سے نامردی, اعصابی جنسی کمزوری, تسلسل بول.
اشوگندھا مدرٹنکچرنامردی جبکہ علامات گڈمڈ ہوں, ہر کیس میں مفید ہے: دوا کی طاقت مریض کی کنڈیسن کے حساب سے سلیکٹ کی جاتی ہے.

12/03/2025

( ماہواری کا درد کے ساتھ رک رک کر آنا ) (Dysmenorrhea and Irregular Periods) کئی وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے۔ اس کی عام وجوہات، علامات اور ہومیوپیتھک علاج درج ذیل ہیں:

وجوہات:
1. ہارمونی عدم توازن – ایسٹروجن اور پروجیسٹرون میں خرابی

2. پولی سسٹک اووری سنڈروم (PCOS) – بیضہ دانی میں سسٹ بن جانا

3. ذہنی دباؤ اور تناؤ – اسٹریس کی وجہ سے ہارمونی نظام متاثر ہوتا ہے

4. انڈومیٹریوسس – بچہ دانی کی اندرونی جھلی کا غیر معمولی طور پر بڑھ جانا

5. خون کی کمی (Anemia) – جسم میں آئرن کی کمی

6. تھائیرائیڈ کے مسائل – تھائیرائیڈ ہارمون کی زیادتی یا کمی

7. رحم میں رسولیاں یا فائبروئڈ – یہ بھی ماہواری میں رکاوٹ پیدا کر سکتی ہیں

8. وزن میں اچانک کمی یا زیادتی – میٹابولزم میں خرابی کی وجہ سے

علامات:
شدید پیٹ درد، کمر درد
ماہواری کا تاخیر سے آنا یا رک رک کر آنا
خون کے لوتھڑے آنا
متلی، الٹی، کمزوری
چڑچڑاپن، موڈ میں تبدیلی

ہومیوپیتھک علاج:

1. Pulsatilla :
ہارمونی عدم توازن اور تاخیر سے آنے والی ماہواری کے لیے

2. Sepia:
ہارمونی تبدیلی، ذہنی دباؤ اور رحم کی کمزوری میں مفید

3. CalcareaCarbonica
وزن کی زیادتی اور PCOS کے مریضوں کے لیے

4. Lachesis
زیادہ مقدار میں خون آنے یا رک رک کر آنے کی صورت میں

5. Nux Vomica –
ذہنی تناؤ اور زیادہ ادویات کے استعمال کی وجہ سے ماہواری کی بے قاعدگی کے لئے

6. Ferrum Phosphoricum – خون کی کمی کی وجہ سے کمزور ماہواری میں مفید

11/03/2025




فریکسی نس امریکانہ مدر ٹنکچر ایک ہومیوپیتھک دوا ہے جو بنیادی طور پر خواتین کی مخصوص بیماریوں میں استعمال کی جاتی ہے، خاص طور پر تولیدی صحت اور ہارمونی مسائل سے متعلقہ امراض میں۔ یہ دوا بنیادی طور پر رحم (Uterus) اور دیگر تولیدی اعضاء پر اثر انداز ہوتی ہے۔
Fraxinus Americana کے اثرات اور علامات

یہ دوا خاص طور پر ان خواتین کے لیے مفید ہے جو درج ذیل مسائل کا شکار ہوں۔

👈1. رحم کی بیماریاں (Uterine Disorders)
رحم کی بڑھوتری۔
(Enlarged Uterus)
فائبرائیڈ (Fibroids) اور ٹیومر کی موجودگی۔
رحم کی کمزوری اور نیچے کی طرف دباؤ۔ (Prolapse)
حیض کے دوران زیادہ خون بہنے (Menorrhagia) یا طویل حیض کی علامات کیلئے ۔
حیض میں بے قاعدگی اور درد کیلئے۔

👈2. ہارمونی عدم توازن (Hormonal Imbalance)
خواتین میں ہارمونی سطح کی بے ترتیبی کیلئے۔
ایسٹروجن کی زیادتی کی وجہ سے رحم کی سوجن کیلئے۔
قبل از حیض تناؤ (PMS) کی شدت کیلئے۔

👈3. جنسی کمزوری اور بانجھ پن کیلئے۔ (Infertility Issues)
رحم کی کمزوری کی وجہ سے حمل نہ ٹھہرنا کیلئے بھی خاص دوا ہے۔
بانجھ پن میں مفید ہے۔

👈4. ہاضمے اور جگر پر اثرات۔

جگر کی خرابی اور بدہضمی میں استعمال کی جاتی ہے ۔
قبض یا نظام ہاضمہ کی خرابی کیلئے۔

👈5. دیگر علامات
کمر درد، خاص طور پر رحم کے مسائل کی وجہ سے ہونے والی تکالیف۔
جسم میں ورم یا سوجن کیلئے۔
عام کمزوری اور تھکاوٹ کیلئے۔

👉 (Mechanism of Action)
👉Fraxinus Americana
مدر ٹنکچر بنیادی طور پر درج ذیل طریقوں سے اثر انداز ہوتی ہے:
👈1. رحم کی مضبوطی۔
رحم کے پٹھوں کو طاقت دے کر اس کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔
فائبرائیڈ اور رسولیوں کے سائز کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

👈2. خون کی روانی کو متوازن کرتی ہے۔
حیض کے دوران زیادہ خون بہنے کو روکتی ہے۔
ہارمونی توازن بحال کر کے غیر معمولی خون بہنے کو کنٹرول کرتی ہے۔

👈3. جگر کی صحت بہتر بناتی ہے۔
جگر کے فعل کو متحرک کرتی ہے، جو کہ ہارمونی کے بہتر اخراج اور جسم میں زہریلے مادوں کے خاتمے میں مددگار ہے۔

👈4. اینٹی انفلیمیٹری (Anti-inflammatory) اثرات۔
رحم اور دوسرے تولیدی اعضاء میں سوزش کو کم کرتی ہے۔
جسم کے دوسرے حصوں میں ورم یا سوجن کو بھی کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

*خوراک* (Dosage)
عام طور پر 10 سے 20 قطرے دن میں 2 سے 3 بار نیم گرم پانی میں ملا کر لیے جاتے ہیں۔

نوٹ۔
خوراک کا تعین مریض کی حالت اور شدت کے مطابق ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی رہنمائی میں ہونا چاہیے۔

احتیاط۔
حمل کے دوران ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں۔
دائمی بیماریوں میں پہلے ماہر ہومیوپیتھ سے مشورہ لینا بہتر ہے۔
یہ دوا ہومیوپیتھک اصولوں کے مطابق کام کرتی ہے اور اگر صحیح استعمال کی جائے تو خواتین کی مخصوص بیماریوں میں کافی مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

Fraxinus Americana Mother Tincture
کو دوسرے ہومیوپیتھک مدر ٹنکچرز کے ساتھ ملا کر خواتین کے مختلف مسائل کے لیے ایک مؤثر کمبینیشن بنایا جا سکتا ہے۔
مختلف علامات اور بیماریوں کے لحاظ سے ممکنہ کمبینیشن درج ذیل ہیں.

👈1. رحم کی رسولیوں (Fibroids) اور بڑھوتری کے لیے کمبینیشن۔
Fraxinus Americana Q (رحم کی بڑھوتری اور کمزوری کے لیے)
Thuja Occidentalis Q (رسولیوں اور ہارمونی عدم توازن کے لیے)
Calcarea Fluorica 6x (رسولیوں اور رحم کے ٹیومرز کو کم کرنے کے لیے)
خوراک ۔۔
10-15 قطرے ہر مدر ٹنکچر کے، دن میں 2-3 بار نیم گرم پانی میں ملا کر لیں۔

👈2. حیض کی بے قاعدگی (Irregular Me**es) اور زیادہ خون بہنے (Menorrhagia) کے لیےکمبینیشن۔
Fraxinus Americana Q (رحم کے افعال کو بہتر بنانے کے لیے)
Sabina Q (زیادہ خون بہنے اور شدید حیضی درد کے لیے)
Trillium Pendulum Q (رحم کے پٹھوں کو مضبوط کرنے اور زیادہ خون بہنے کو روکنے کے لیے)
طریقہ استعمال۔
ہر دوا کے 10-15 قطرے، دن میں 2-3 بار نیم گرم پانی میں ملا کر لیں۔

👈3. بانجھ پن (Infertility) اور رحم کی کمزوری کے لیےکمبینیشن۔
Fraxinus Americana Q (رحم کی مضبوطی کے لیے)
Aletris Farinosa Q (عورتوں کی جسمانی کمزوری، تھکاوٹ، اور بانجھ پن کے لیے)
Pulsatilla Q (ہارمونی توازن اور حمل کے امکانات بڑھانے کے لیے)
طریقہ استعمال۔
ہر دوا کے 10-15 قطرے، دن میں 2 بار نیم گرم پانی میں لیں۔

👈4. لیکوریا (Leucorrhoea) اور رحم کی سوزش کے لیے کمبینیشن۔
Fraxinus Americana Q (رحم کی صحت کے لیے)
Hydrastis Canadensis Q (گاڑھے زرد یا چپچپے لیکوریا کے لیے)
Kreosotum Q (بدبودار اور جلن والے لیکوریا کے لیے)
طریقہ استعمال۔
ہر دوا کے 10-15 قطرے، دن میں 2 بار نیم گرم پانی میں لیں۔

👈5. رحم کے نیچے گرنے (Uterine Prolapse) کے لیےکمبینیشن۔
Fraxinus Americana Q (رحم کی مضبوطی کے لیے)
Sepia Q (رحم کے نیچے گرنے اور جنسی کمزوری کے لیے)
Lilium Tigrinum Q (رحم کی نرمی اور سوزش کے لیے)
طریقہ استعمال۔
ہر دوا کے 10-15 قطرے، دن میں 2 بار نیم گرم پانی میں لیں۔

👈6. ہارمونی عدم توازن (Hormonal Imbalance) کے لیےکمبینیشن۔
Fraxinus Americana Q (رحم کے افعال کو بہتر بنانے کے لیے)
Ashoka Q (ہارمونز کی بے ترتیبی اور موڈ سوئنگ کے لیے)
Pulsatilla Q (ہارمونی عدم توازن کی وجہ سے جذباتی تبدیلیوں کے لیے)
طریقہ استعمال۔
ہر دوا کے 10-15 قطرے، دن میں 2 بار نیم گرم پانی میں لیں۔

احتیاطی تدابیر:
حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں۔
مستقل استعمال سے پہلے کسی ماہر ہومیوپیتھ سے مشورہ ضرور کریں۔
اگر کوئی دوا زیادہ عرصے تک استعمال کی جائے تو علامات کی بنیاد پر مقدار کو ایڈجسٹ کیا جانا چاہیے۔

یہ کمبینیشنز ہومیوپیتھک اصولوں کے مطابق کام کرتے ہیں اور اگر صحیح طریقے سے استعمال کیے جائیں تو خواتین کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔

11/03/2025

خون کی کمی کیلئے لاجواب
کمبینیشن
COMBINATION FOR AΝΕΜΙΑ
INCREASE YOUR HEMOGLOBIN WITH IN 15 DAYS
COMBINATION
1.CHINA
2.FERRUM METALLICUM
3.FERRUM PHOS
4.CALCAREA PHOS
برابر مکس کر کے 3 سے 4 بار 5 قطرے

11/03/2025




👈1. اشوکا مدر ٹنکچر (Ashoka Q) کی علامات۔۔

اشوکا کا مدر ٹنکچر خواتین کی صحت کے لیے بہترین جڑی بوٹیوں میں شمار ہوتا ہے، جو بنیادی طور پر تولیدی نظام پر اثر انداز ہوتا ہے۔

👈اہم علامات:۔۔

👈حیض (پیریڈز) کی بے قاعدگی۔
زیادہ یا کم مقدار میں خون آنا (Menorrhagia یا Scanty Me**es)
حیض میں شدید درد اور اینٹھن۔
لیکوریا (سفید پانی کا اخراج)
رحم کی کمزوری، سوجن یا رسولیاں۔
حیض کے دوران ذہنی دباؤ، چڑچڑاپن، اور اداسی۔
اینیمیا اور کمزوری

👉👉👉(Mode of Action)

👈رحم پر اثر:۔۔
اشوکا بچہ دانی کے عضلات کو طاقت دے کر اس کے افعال کو بہتر بناتی ہے۔

👈ہارمونی توازن:۔۔
اس کے اندر موجود فائیٹو ایسٹروجنز (Phytoestrogens) ہارمونی نظام کو متوازن رکھتے ہیں۔

👈خون کی روانی:۔۔۔
حیض کے دوران زیادہ خون بہنے کو کنٹرول کرتا ہے اور خون کی کمی کو روکتا ہے۔

👈ذہنی صحت:۔۔۔
موڈ کو بہتر بنانے اور ڈپریشن، چڑچڑاپن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

👈 2. (Ashoka 30) کی علامات۔
یہ دوا مدر ٹنکچر کی نسبت زیادہ باریکی سے کام کرتی ہے اور مخصوص علامات کے لیے تجویز کی جاتی ہے۔

👈اہم علامات:۔۔
رحم میں شدید اینٹھن، درد، اور جلن۔
حیض سے پہلے یا بعد میں تھکاوٹ، کمزوری، اور چکر آنا۔
بےقاعدہ پیریڈز، کبھی وقت پر اور کبھی دیر سے آنا۔
موڈ میں تیزی سے تبدیلیاں، افسردگی، یا بےچینی۔
رحم میں سوجن یا دردناک رسولیاں۔

👉👉 (Mode of Action):
ہارمونی نظام کو بہتر کرکے حیض کے مسائل کو دور کرتی ہے۔
رحم کے ٹون (Tone) کو بہتر بنا کر کمزوری کو ختم کرتی ہے۔
حیض کے دوران ہونے والے ذہنی دباؤ کو کم کرتی ہے۔

اشوکا کو دیگر ہومیوپیتھک دواؤں کے ساتھ ملا کر اس کی تاثیر بڑھائی جا سکتی ہے۔
نوٹ ۔۔۔
یہ معلومات ہومیوپیتھک میٹریا میڈیکا اور کلینیکل تجربے پر مبنی ہیں، کسی بھی دوا کے استعمال سے پہلے کسی مستند ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔

11/03/2025

۔
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہومیوپیتھی میں ہر مریض کی علامات کے مطابق مختلف دوا ہوسکتی ہیں،
لیکن یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ جتنے بھی مریض آپ نے ہیپاٹائٹس C کے دیکھے ہوں اور جن کا آپ نے علامات کے مطابق علاج کیا ہو، اُس میں ایک یا دو ادویات ہمیشہ آپ نے استمعال کی ہوں.
اسی سلسلے میں جگر اور جگر سے متعلقہ بیماریاں اور انکے ہومیوپیتھک علاج پر پورے پاکستان میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے اپنے تجربات و مشاہدات جاننے کا سلسلہ جاری ہے،

جیسے ہیپاٹائٹس C کا علاج تین سطحوں Grounds پر ہوتا ہے۔
👈.. سب سے پہلے آپ نے مریض کی میازمیٹک Miasmatic دوا تلاش کرنی ہے، اور اس کی اونچی طاقت مریض کی حالت اور بیماری کی نوعیت کے ساتھ دینی ہے،
میرے مریض کی میازمیٹک دوا لائیکوپوڈیم Lycopodium ہے۔ یہ ایک خوراک آپ نے کلینک پر مریض کو کھلا دینی ہے۔
👈.. اس کے بعد آپ نے ایک مدرٹنکچر ضرور تجویز کرنا ہے، میرے مریض کا مدرٹنکچر علامات کے مطابق Taraxacum Q ہے۔
ٹریکسیکم مدرٹنکچر کا استعمال Hepatitis C کو نیگیٹو Negative کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس طرح مریض جلدی ٹھیک ہوجاتا ہے۔
لائیکوپوڈیم اور ٹریکسکیم ہیپاٹائٹس C کا تیربحدف علاج ہے۔

11/03/2025



مختلف طریقہ علاج کی میڈیسن کے جہاں فائدے ھوتے ہیں۔
تو دوسری طرف کچھ نقصانات بھی ھوتے ہیں۔
لیکن تکلیف کی حالت میں لاعلمی یا مجبوری میں میڈیسن تو استعمال کرنی پڑتی ہیں۔
تو سوچا کہ آج میڈیسن کے سائیڈ ایفیکٹ دور کرنے کی لیئے میڈیسن لکھ دوں ممکن ہے اس سے کسی کا فائدہ ھو جائے۔
اور معالجین حضرات سے عرض ہے کہ میرا تو یہ طریقہ ہے کہ جب بھی کوئی کرانک مریض آتا ہے تو سب سے پہلے یہ میڈیسن ضرور دیتا ھوں. اور بعض دفعہ تو اس کے علاوہ دوسری میڈیسن دینے کی نوبت ہی نہی آتی اور مریض بہتر ھونا شروع ھو جاتا ہے۔

👈 اب اصل بات کی طرف آتے ہیں۔

👈 اگر کسی نے ایلوپیتھک یعنی انگریزی میڈیسن کا بے تحاشہ استعمال کیا ھو تو....
نکس وامیکا 1m یا cm کی صرف دو خوراک دے دیں۔

👈 اگر کسی نے حکمت کی بہت سی میڈیسن لیں ھوں تو ....
کاربوویجی کی 1m.cm کی خوراک کھلا دیں۔

👈 اگر کسی نے سٹیرائیڈز کا بہت استعمال کیا ھو تو.....
ھومیو کی کارٹیسون 1m کی دو خوراک دے دیں۔

👈 اگر کسی نے ھومیوپیتھک میڈیسن کی بہت سی ادویات یا کمبینیشن لیئے ھوں تو.....
ایلوز cm کی دو خوراک دے دیں۔

👈 اور اگر ریڈی ایشن کے بعد کوئی مسلہ ھو رہا ھو تو.....
فاسفورس 200 کی ایک خوراک دے دیں۔

👈 اگر بہت زیادہ ایکسرے وغیرہ ھوئے ھوں تو....
ھومیو ایکسرے 1m کی دو خوراک دے دیں۔

👈 اگر بہت زیادہ مصنوعی لائٹ سے مسلہ بنے تو۔...
بیلا ڈونا یا سول ہائی پاور کی دو خوراک دے دیں۔۔

امید ہے کہ اس پوسٹ سے ڈاکٹر اور مریض دونوں فائدہ حاصل کریں گے۔

Address

Street No 3 Mohallah Rehmania
Mian Channun
58000

Telephone

+923006896215

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asan Homeopathy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Asan Homeopathy:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram