Psychhealth with Dr Sadia Abdul Jabbar Khan

Psychhealth with Dr Sadia Abdul Jabbar Khan This page is a step toward establishing a platform to enhance mental health awareness.

27/02/2025

اکثر لوگ خصوصا نوجوان نشے کی طرف ایڈونچر یا کول لگنے کے لیے بڑھتے ہیں۔ آپ اس عمر میں انھیں نشے کے نقصانات بتائیں تو اس کو سن کر اڑا دیں گے کہ کیونکہ
۱- ان کا ذہن رسک اور ایڈونچر کو پسند کرتا ہے۔ وہ انجام کا زیادہ سوچتے نہیں، اور چونکہ نقصان کا تجربہ نہیں ہوتا اس لیے دماغ کے لرننگ پاتھ ویز بھی نہیں بنے ہوتے۔
۲- اس پر صحبت کا اثر کیٹیلسٹ کا کام کرتا ہے۔ جو خود جھجھکتے بھی ہوں،اسے برا سمجھتے ہوں، وہ دوستوں کے پریشر میں منع نہیں کرپاتے۔
۳- نشے کے سلسلے کی ایک غلط فہمی یہ ہے کہ انسان کو یہ یقین ہوتا ہے کہ وہ نقصان دہ حد سے زیادہ استعمال نہیں کرے گا اور جب چاہے گا استعمال روک دے گا۔

نشے کو نشہ کہتے ہی اس لیے ہیں کہ سیلف کنٹرول جاتا رہتا ہے۔ عقل تمام نقصانات کو سمجھتی ہے اس کے باوجود آپ بے بس ہوتے ہیں۔ جیسے بلیک آئس پر گاڑی کا کنٹرول آپ کے ہاتھ سے نکل جاتا ہے جبکہ آپ کے ہاتھ اسٹیرنگ پر اور پیر بریکس پر ہوتے ہیں۔

۴- کچھ لوگ نشہ اس لیے استعمال کرتے ہیں زندگی کے مسائل ، اینزائٹی وغیرہ کو ڈیل کرنا مشکل لگتا ہے۔
نشے کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ ان اذیتوں کو دور نہیں کرتا ۔
شراب ، ویڈ ، نیند کی گولیاں اور ہیروئن وغیرہ دماغ کو مزید ڈیپریس کرتی ہیں۔ ہمارے پاس خود کشی کی کوشش یا خواہش کا اظہار کرنے والے سب سے زیادہ شراب کے نشے میں آتے ہیں۔
ویڈ وقتی طور پر خوشی اور ریلیف کا احساس دیتی ہے مگر ویڈ کا نقصان ہے
Demotivation.
کام کرنے کا شوق، جذبہ اور توانائی جاتی رہتی ہے۔
۵- کچھ نشے انسان کو وقتی طور پر ہائی کردیتے ہیں، جیسے آئس اور کوکین وغیرہ۔

مگر چونکہ یہ
Stimulants
ہیں اس لیے ان کے استعمال سے انسان کو غیبی اشیاء دکھائی اور غیبی آوازین۔ سنائی دیتی ہیں۔ سائکوسس کا خطرہ بڑھتا ہے۔جارحیت اور تشدد کا رحجان خطرناک حد تک بڑھ جاتا ئے۔

نشے ایک اور بڑا مسئلہ ہے۔ کوئی غم مٹانے ، کوئی انجوائے کرنے، کوئی کول لگنے، کوئی ہائی ہونے کے لئے نشہ کرتا ہے۔ اور عارضی طور پر یہ حاصل بھی ہوجاتا ہے۔ ساری دنیا میں امیر لوگ اور میڈیا انڈسٹری سے وابستہ لوگ، پاپ گلوکار خاص طور پر اس کو گلوریفائی کرتے ہیں۔ نوجوان ان سے متاثر ہوکر سوچتے ہین، یہ تو بڑی کول شے ہے۔

مگر نشے کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ دماغ سے سیلف کنٹرول چھین لیتا ہے۔ ہم نفسیات کی زبان میں سے اسے
Disinhibition
کہتے ہیں۔ اللہ نے ہمارے اندر اچھے برے کا بلٹ ان اسکینر لگایا ہوا ہے۔ اس کو نصیحت و وعظ کے بغیر بھی احساس ہوتا ہے کہ کون سا کام برا ہے۔ نصیحت، تربیت اور تزکیہ اس کو مزید مضبوط کرتی ہے جسے ہم پرسنل گروتھ، میچورٹی، روحانی ترقی کہتے ہیں۔
نشہ یہ چھین لیتا ہے۔
لوگ نشے مین وہ حرکتیں کرتے ہیں جن کا وہ عام حالات میں تصور نہیں کرسکتے۔ نازیبا حرکات، جنسی زیادتی و بے راہ روی۔ سب کے سامنے بول و براز کرنا ، سڑک پر الٹیاں کرنا، گالیاں، مغلظات بکنا۔تیز گاڑی چلانا ۔
اور اس کے ساتھ ساتھ تشدد۔

نشے کے استعُمال سے سب سے زیادہ تشدد کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ نفسیاتی اسپتالوں مین کام کرتے ہوئے تشدد اور وحشیانہ تشدد کا خدشہ بے چارے عام نفسیاتی مریضوں سے نہیں منشیات استعمال۔ کرنے والوں سے رہتا ہے۔ اس میں مرد عورت بچے بوڑھے کی کوئی تخصیص نہین۔ لوگ بہیمانہ تشدد کرتے ہیں۔
اسی سیلف گارڈ کے چلے جانے کی وجہ سے جرائم میں ملوث ہوتے ہیں۔ گھر والوں کے ساتھ بے رحمی ، پیسہ چھیننا۔ کاروبار کا برباد ہونا،نوکری چلے جانا۔ رشتے تباہ ہونا۔ یہ سب نشے کے نتائج ہیں۔

مالدار لوگوں کی تباہ حالئ اور عیبوں پر پیسے نے پردہ ڈال رکھا ہے آپ کے پاس اتنا بے تحاشہ پیسہ کہاں سے آئے گا؟

میں ری ہیب میں کام کرتی رہی ہوں،
نشہ استعمال کرنے والوں کو جس غلیظ حالت میں آتے دیکھتی ہوں۔ خدا کی پناہ مانگتی ہوں۔ یہ وہ ہیں جو اسپتال آنا نہیں چاہتے، لائے جاتے ہیں۔ میں آپ کو بلا مبالغہ سیکڑوں کہانیاں سنا سکتی ہون۔
نشے کو مذاق نہ سمجھیں ، اس کو گلیمرائز نہ کریں اور جو کریں اس کا بالکل ساتھ نہ دیں۔ یہ ام الخبائث ہے۔انسانیت کی اتنی بڑی دشمن ہے مگر اس کے سامنے سو کالڈ ترقی یافتہ دنیا بھی بے بس ہے۔ کیونکہ اپنے مفادات اور نفس کی پرستش چھوڑنا کوئی نہیں چاہتا۔

اپنی حفاظت کریں ۔ نشے سے دور رہیں۔ خدا نے لطف اٹھانے کو حلال اور طیب کی فراوانی دی ہے اور غم جھیلنے کو بھی بہت مثبت قوتیں ہمارے اندر رکھی ہیں۔ ان کو کھوجیں۔اپنا نہیں تو اپنے پیاروں کا سوچیں۔
ا للّٰہ ہم سب کو اور نوجوانوں کو اس سے محفوظ رکھے۔

ڈاکٹر جویریہ س

08/10/2024

In sha Allah
Free Camp tomorrow.
World Mental Health Day Series.🍀

03/08/2024

Copied:
کردار کہانی سے بڑا ہوتا ہے۔ فتح و شکست کے میگنیٹیودڈ(magnitude) سے بھی بڑا۔

یہ میں کہا کرتی ہوں اور خصوصا مایوس اور فرسٹریٹ ہونے والے لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں۔

ہماری یہ دنیا ایک کہانی ہے۔ اس کائنات کے عجائیب ، ا سکی وسعت، جلوے، شان و شوکت ، تباہکاریاں۔ اس دنیا کی ٹائم لائن کو دیکھئے اور اپنے آپ کو دیکھئے۔آپ کی کیا حقیقت ہے اس لاکھوں کروڑوں برس کی طویل عریض ملٹی ورس اور اس کی بےشمار مخلوقات میں ؟

مگر، آپ کو پتہ ہے نا ۔۔ یہ سب ختم ہوجائے گا اور ایسی لاپرواہی سے ختم کیا جائے گا کہ اپنی رونق کے جوبن پر آسمان پھٹے گا، تارے بکھریں گے، سورج بے نور ہوگا، پہاڑ اڑنے لگیں اور سب دھواں غبار بن کر ختم۔ یہ ہے “حالات” کی حقیقت ۔ جس کو میں “کہانی” سے تعبیر کرتی ہوں۔

خدا کے سامنے باقی کون رکھا جائے گا؟ آپ!!جو خود کو اس عظیم الشان کہانی میں ، مشکلات کے طوفان بلاخیز میں حقیر اور بے بس سمجھ بیٹھے تھے۔

مگر آپ کو اس وقت علم ہوگا کہ یہ ساری کہانی آپ کے لیے تھی، آپ کہانی کے لیے نہیں تھے۔

دیکھا جائے گا کہ آپ نے اپنا کردار کیسے نبھایا؟ جنت دوزخ سب آپ کے کردار نبھانے کے کریڈٹ پر ملیں گے۔

میرے عزیزو!

زندگی مشکل ہے؟ مگر زندگی کی مشکل تو سب کے لئے آتی ہے، اس مشکل کو مختلف لوگ کیسے برتتے ہیں؟ کتنے ہی جسمانی معذور لوگ ہم سے زیادہ کامیاب ہوئے، غربت کے باوجود دنیا کو حیران کیا۔

اس زندگی کی فتح و شکست بھی آپ سے بڑی نہیں ۔ اسماعیل ہنیہ ، رنتیسی، مرسی، احمد یاسین، علی گیلانی چلے گئے، ہزاروں فلسطینی چلے گئے، نوح علیہ السلامُ سے لے کر بہت سے انبیاء کرام چلے گئے۔ امام حسین چلے گئے ، سید احمد شہید چلے گئے ۔اور ان کے بالمقابل طاقت ور ترین لوگ اپنے عروج کے کمال تک پہنچے مگر ان کی “فتح” بھی چلی گئی۔

باقی کیا ہے؟

آپ اپنے بجائے اپنے حالات زندگی کی آسانی یا مشکل کو اس قدر اہمیت دیتے ہیں کہ ان کی وجہ سے مایوس ہوتے ہیں یا تکبر کرتے ہیں۔ مگر جس کو آپ کامیابی اور طاقت سمجھتے ہیں ، دنیا میں بے شمار کرداروں نے انہیں کمزوری ثابت کرکے دکھایا، اور جن چیزوں کو آپ رکاوٹ اور کمزوری سمجھے وہ کسی انسان نے اپنی طاقت بنا کر دکھا دی۔

آپ اور میں بڑے ہیں۔ اگر زندگی کے چیلنج کو آنکھوں مین آنکھیں ڈال کر ہار جیت کی پرواہ کیے بغیر ، زندگی اور امتحان سے متاثر ہوئے بغیر بڑے آرام سے جھیلتے ہیں۔

لمحے کے سحر کو خود پر طاری نہیں کرتے۔ دنیا کی ریت روایات کی پرواہ نہیں کرتے۔ بلکہ سچ کی راہ پر چلتے ہیں۔

آپ کی زندگی کی کہانی کو آپ کی وجہ سے بڑا ہونا چاہیے۔ اس کی مشکلات یا آسانیوں کی وجہ سے نہیں!!

تحریر ـ ڈاکٹر جویریہ سعید

11/07/2024

AOA
Hopefully you all are well 😊
I am going to start writing again on mental health conditions for awareness.
Drop me the topics you want to know more about in comments please.
Have a great day.🪻

I hired a plumber to help me restore an old farmhouse, and after he had just finished a rough first day on the job: a fl...
04/06/2024

I hired a plumber to help me restore an old farmhouse, and after he had just finished a rough first day on the job: a flat tire made him lose an hour of work, his electric drill quit and his ancient one ton truck refused to start. While I drove him home, he sat in stony silence. On arriving, he invited me in to meet his family.
As we walked toward the front door, he paused briefly at a small tree, touching the tips of the branches with both hands. When opening the door he underwent an amazing transformation.. His face was wreathed in smiles and he hugged his two small children and gave his wife a kiss.
Afterward he walked me to the car. We passed the tree and my curiosity got the better of me. I asked him about what I had seen him do earlier. ‘Oh, that's my trouble tree,' he replied 'I know I can't help having troubles on the job, but one thing's for sure, those troubles don't belong in the house with my wife and the children.. So I just hang them up on the tree every night when I come home and ask God to take care of them.
Then in the morning I pick them up again.' 'Funny thing is,' he smiled,' when I come out in the morning to pick 'em up, there aren't nearly as many as I remember hanging up the night before.
THIS ONE IS WORTH SENDING ON. Life may not be the party we hoped for, but while we are here we might as well dance.
We all need a Tree!
(I didn't create this story, but loved it when I read it and wanted to share)

12/05/2024

AOA
Have a great day 💟
Happy Mother's day to all the ladies out there 💗

Have a good day everyone 🌟🌟✨
25/03/2024

Have a good day everyone 🌟🌟✨

Seasonal mood disorder management tips ☀️🍀🎇🧘🪻
03/02/2024

Seasonal mood disorder management tips ☀️🍀🎇🧘🪻

02/11/2023
In this hot humid weather stay hydrated. Drink plenty of fluids 🌿🥤🍶🍹🧃
17/07/2023

In this hot humid weather stay hydrated. Drink plenty of fluids 🌿🥤🍶🍹🧃

Address

Mianwali

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Psychhealth with Dr Sadia Abdul Jabbar Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share