Namal Paramedical And Nursing College Lawa

Namal Paramedical And Nursing College Lawa Paramedical staff is the backbone of the modern health care delivery system. Paramedics assist Doctor

11/01/2025
13/12/2024

*فارمیسی ٹیکنیشن کیٹیگری بی کے امتحانات پاس کرنے والے سٹوڈنٹس کے لئے اہم معلومات*

(فائل جمع ہونے کے بعد فارمیسی ٹیکنیشن کیٹگری-بی کے ڈپلومہ کا پروسیجر و وقت )

*تمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کورس مکمل ہونے کے بعد جب آپکے انسٹیٹیوٹ کی طرف سے آپ کی فائل مکمل کر کے کونسل میں جمع کروائی جاتی ہے تو کونسل کی جانب سے آپ کے ڈاکومنٹس مختلف مراحل سے گزرتے ہیں۔*

*آپ کے تمام ڈاکومنٹس کو ویریفیکیشن کے لیے بھیجا جاتا ہے*

*پھر کیٹیگری پرنٹنگ کا عمل شروع ہوتا ہے.*

*اس کے بعد سیکریٹریٹ پریزیڈنٹ پنجاب فارمیسی کونسل اور سیکریٹری پنجاب فارمیسی کونسل کے دستخط کے بعد کیٹیگری کو محکمہ ہیلتھ اور پنجاب فارمیسی کونسل کے ریکارڈ میں آن لائن کر دیا جاتا ہے۔*

*ان تمام مراحل میں دو سے تین ماہ کا ٹائم درکار ہوتا ہے۔*

*👈🏻فارمیسی اسسٹنٹ اور فارمیسی ٹیکنیشن کے طلباء و طالبات اس بات کو لازمی یاد رکھیں*

*👈🏻کہ پنجاب فارمیسی کونسل آپ کو لائسنس جاری نہیں کرتی بلکہ صرف آپ کو بی-کیٹیگری میں رجسٹر کرتی ہے*

*👈🏻اور اس کے بعد پنجاب فارمیسی کونسل کی جانب سے آپ کو تین مہینوں (90Days) کے اندر رجسٹریشن نمبر جاری کیا جاتا ہے*

* اس کے بعد لائیسنس کے حصول کے لئے رجسٹریشن نمبر کی بنیاد پر آپ ڈرگ سیل لائیسنس ایکٹ 2007 کے تحت، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ میں آن لائن اپلائی کرتے ہیں۔*

*👈🏻 یہاں پر یہ بات لازمی یاد رکھیں کہ کورس کو پاس کرنے کے بعد آپ نے پنجاب فارمیسی کونسل میں رجسٹریشن کے لئے فیس جمع کروانی ہو گی جو کہ مبلغ -/5000 روپیہ ہے*

*👈🏻یہ آپ کے لائسنس کی فیس نہیں ہوگی بلکہ آپ کی رجسٹریشن فیس ہو گی*

*👈🏻 جبکہ لائسنس کے حصول کے لیے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کو الگ سے فیس جمع کروانی ہوگی*

*👈🏻 نیز لائسنس کے حصول کے لیے آپ کو کوئی بھی ٹیسٹ نہیں دینا ہوگا*

*فارمیسی ٹیکنیشن اور فارمیسی اسسٹنٹ کے طلباء و طالبات متوجہ ہوں*

👇👇👇👇👇

*اپنا کورس مکمل کرنے کے بعد اور پنجاب فارمیسی کونسل سے رجسٹریشن نمبر حاصل کرنے کے بعد کس طرح لائسنس کے لیے اپلائی کیا جاتا ہے مکمل طریقہ کار*

آن لائن ڈرگ سیل لائیسنس کا طریقہ کار
.........................
ڈرگ سیل لائیسنس کے حصول کےلئے اپنے گھر، آفس یادوکان پر بیٹھ کر کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر خود ہی اپلائی کیا جا سکتا ہیں۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ پنجاب کے ڈرگ سیل ایکٹ 2007 کے تحت تین قسم کی کیٹاگریز کا لائیسنس ایشو کیا جاتا ہے۔

1-: *ڈسٹریبیوشن*
ڈسٹریبیوشن کا لائسینس فارماسسٹ کیٹاگری A ہولڈر کو جاری کیا جاتا ہے۔
ڈسٹریبیوشن کے لئے دکان/ہال کا سائز 500مربع فٹ ہونا چاہئیے۔

2-: *ریٹیل فارمیسی*
فارمیسی کا لائیسنس فارماسسٹ کیٹا گری A ہولڈر کو ایشو کیا جاتا ہے۔
فارمیسی کے لئے دکان کا سائز 140مربع فٹ ہونا چاہئے، اور سائن بورڈ سبز رنگ اور لکھائی سفید رنگ کی ہونی چاہیئے۔

3-: *میڈیکل سٹور ریٹیل*
میڈیکل سٹور کا لائیسنس فارمیسی اسسٹنٹ ٹیکنیشن کیٹیگری بی ہولڈرز کو جاری کیا جاتا ہے۔
میڈیکل سٹور کے لئے دکان کا سائز 96مربع فٹ اور فرنٹ 8 فٹ ہونا چاہئے، بورڈ نیلے رنگ کا اور اسکے اوپر لکھائی سفید رنگ کی ہونی چاہئے۔
:::::::::::::::::::::
اب آپ کو اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سے Google پر جاکر
services-cdsl.pshealthpunjab.gov.pk
لکھ کر لنک اوپن کرکے لاگ ان کرنا ہے۔اور اپنا اکاؤنٹ create کرنا ہے،
جس میں آپ نے اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر، فون نمبر اور ای میل لکھنا ہے اور آپ کا اکاؤنٹ اوپن ہو جائے گا۔
اب اگلے مرحلے میں کمپیوٹر کی سکرین پر فارم آجائیگا، جس کو آپ نے درج کئے گئے طریقے کے مطابق پر کرنا ہے۔

1-: آپ نے اپنی outlet کانام، پتہ، پراپرٹی، دکان کی معلومات اور گوگل map لوکیشن کا اندراج کر کے محفوظ کر دینا ہے۔

2-: پھر آپ نے پروپرائیٹر کانام، ولدیت، شناختی کارڈ نمبر، فون نمبر، ای میل، پتہ، جنس، گاؤں، شہر، تحصیل و ضلع کانام لکھ کر Save کر دینا ہے۔

3-: کوالیفائیڈ پرسن کا نام، کیٹاگری کی قسم A یا B رجسٹریشن نمبر، کیٹیگری کی مدت میعاد کا اندراج کر کے محفوظ کر دینا ہے

4-: ڈاکومنٹس ڈاؤن لوڈنگ کا مرحلہ آتا ہے جس میں آپ نے فیس چالان، درخواست فارم، پروپرائیٹر کا نام (ایک یا اس سے زائد) اور حلف نامہ، کوالیفائیڈ پرسن کا حلف نامہ، فارمیسی کونسل کا چالان فیس برائے ویری فکیشن دستیاب ہے، ان کا پرنٹ نکلوا کر انگوٹھے لگا کر بینک میں فیس جمع کروادینی ہے۔

5-: فریج کی خریداری کی رسید، اے سی کی رسید، سائن بورڈ، پراپرٹی دکان کی معلومات، فٹنگ، چالان فیس جمع شدہ، پروپرائیٹر کی فوٹو، شناختی کارڈ، کوالیفائیڈ پرسن کی فوٹو، شناختی کارڈ، کیٹگری، رینیول، فارمیسی کونسل کی ڈپازٹ سلپ اپ لوڈ کردیں ہے۔
یاد رکھیں کہ تمام ڈاکومنٹس اوریجنل حالت میں ان کے فارمیٹ کے مطابق اسکین کرکے اپ لوڈ کریں ورنہ فارم ریجیکٹ ہوجائے گا۔کسی بھی ڈاکومنٹس کی فوٹو کاپی اپ لوڈ نہ کریں۔

6-: ڈیکلریشن Decleration!
ڈرگ سیل لائیسنس کا آخری مرحلہ ہے۔
آپ اپنے کمپیوٹر dashboard پرتسلی کر لیں کہ درج بالا تمام معلومات درست اور صحیح ہیں۔پھر آپ اپنے فارم کی تصدیق کے لئے submit کا آپشن select کریں۔
اس کے بعد آپکی درخواست متعلقہ لائیسینسنگ اتھارٹی کے پاس جمع ہو جائیگی اور آپ کو کمپیوٹرائزڈ الیکٹرانک رسید جاری کردی جائیگی۔

متعلقہ اتھارٹی درخواست منظوری کے بعد آپ کے متعلقہ ڈرگ انسپیکٹر کو انسپیکشن کے لئے فارورڈ کردی جاتی ہے۔
انسپیکشن کے موقع پر کوالفائیڈ پرسن کی موجودگی، اصل کیٹیگری، رینیول، اصل شناختی کارڈ پاس ہونا ضروری ہے۔

مزید معلومات کے لئے واٹس ایپ چینل سبسکرائب کریں. شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VaYUW4GDDmFSshwqkc3F

Admissions open now.
12/08/2024

Admissions open now.

22/07/2024

The Practicals of 23rd (Second Year) Pharmacy Technician Annual Examination 2024 (Phase-III) is going to be held from 26-07-2024 to 28-07-2024 in Bahawalpur and Dera Ghazi Khan Divisions.

04/05/2024

*فارمیسی ٹیکنیشنPart- 1 مکمل ویڈیو لیکچرز*
=======================
𝐀𝐧𝐚𝐭𝐨𝐦𝐲 & 𝐏𝐡𝐲𝐬𝐢𝐨𝐥𝐨𝐠𝐲
https://youtube.com/playlist?list=PLQuYxy5gtATNO2Jlrci9CTHzxAekspSVX

𝐁𝐢𝐨𝐜𝐡𝐞𝐦𝐢𝐬𝐭𝐫𝐲
https://youtube.com/playlist?list=PLQuYxy5gtATPnEczefp3GdFuGxDDru8W8

𝐌𝐢𝐜𝐫𝐨𝐛𝐢𝐨𝐥𝐨𝐠𝐲
https://youtube.com/playlist?list=PLQuYxy5gtATNk3W-oSetp2yd14KfD5t43

𝐏𝐡𝐚𝐫𝐦𝐚𝐜𝐞𝐮𝐭𝐢𝐜𝐬
https://youtube.com/playlist?list=PLQuYxy5gtATORklmRkvIScPnmJMEJqmML

𝐏𝐡𝐚𝐫𝐦𝐚𝐜𝐨𝐠𝐧𝐨𝐬𝐲
https://youtube.com/playlist?list=PLQuYxy5gtATOJH7M-hNcw2t7s59MWRIul
*فارمیسی ٹیکنیشن Part-2 مکمل ویڈیو لیکچرز*
=======================
𝐈𝐧𝐝𝐮𝐬𝐭𝐫𝐢𝐚𝐥 & 𝐐𝐮𝐚𝐥𝐢𝐭𝐲 𝐂𝐨𝐧𝐭𝐫𝐨𝐥
(𝐏𝐡𝐚𝐫𝐦𝐚𝐜𝐞𝐮𝐭𝐢𝐜𝐬 𝐈𝐈)
https://youtube.com/playlist?list=PLQuYxy5gtATPkjLVwICXV8j1H_pISaAQ7

𝐇𝐨𝐬𝐩𝐢𝐭𝐚𝐥 𝐚𝐧𝐝 𝐂𝐨𝐦𝐦𝐮𝐧𝐢𝐭𝐲 𝐏𝐡𝐚𝐫𝐦𝐚𝐜𝐲
(𝐏𝐡𝐚𝐫𝐦𝐚𝐜𝐞𝐮𝐭𝐢𝐜𝐬 𝐈𝐈𝐈)
https://youtube.com/playlist?list=PLQuYxy5gtATNpwCeGbblTCrKZXZvuWoG_

𝐏𝐡𝐚𝐫𝐦𝐚𝐜𝐨𝐥𝐨𝐠𝐲
https://youtube.com/playlist?list=PLQuYxy5gtATMQmspUhAI2OlOyuyVP6X6v

𝐒𝐨𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐁𝐞𝐡𝐚𝐯𝐢𝐨𝐫, 𝐋𝐚𝐰 & 𝐄𝐭𝐡𝐢𝐜𝐬
https://youtube.com/playlist?list=PLQuYxy5gtATPYHHUEtpbGKRsx9OB_DD4m

𝐂𝐨𝐦𝐩𝐮𝐭𝐞𝐫
https://youtube.com/playlist?list=PLQuYxy5gtATM3Fsq_c3avAkv6ppPfbLM6

26th pharmacy technician's practical exams phase 7 sargodha division.
23/04/2024

26th pharmacy technician's practical exams phase 7 sargodha division.

24/02/2024

*السلام عليكم ورحمة اللہ برکاتہ.!*

*عزیز طلباءوطالبات*

*جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ 26واں فارمیسی ٹیکنیشن سالانہ پریکٹیکل امتحان 2024 (فیز-1) سیشن 2023-2021 اور سیشن 2024-2022 جو 22 فروری 2024 سے 25 فروری 2024 تک شیڈول تھا پریکٹیکل پیپرز ٹائم پر نہ پہنچ سکنے اور کچھ ایگزامینرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا وہ اب پنجاب فارمیسی کونسل کے اعلان کے مطابق 29 فروری 2024 سے 03 مارچ 2024 تک ہو گا.*

ہلدی بلکہ آپ کو کہنا چاہیے Curcuma longaویسے تو کسی تعریف کی محتاج نہیں لیکن اپنا حصہ بھی ملانا چاہتا ہوںہر گھر میں استع...
04/02/2024

ہلدی بلکہ آپ کو کہنا چاہیے Curcuma longa

ویسے تو کسی تعریف کی محتاج نہیں لیکن اپنا حصہ بھی ملانا چاہتا ہوں
ہر گھر میں استعمال ہونے والی عام چیز ہے
تصویر میں صاف ظاہر ہے اگر اسکا رنگ پیلا ہو تو اس میں اور ادرک میں فرق کرنا مشکل ہو جائے اسی لیے اسکی فیملی بھی zingiberaceae ہے
یہ پوسٹ پڑھنے والے زیادہ تر ہلدی بازار سے خریدتے ہیں جو کہ صحیح نہیں ہے
جب یہ نعمت موجود ہے اور آپ فارمیسی کے طالب علم بھی ہیں تو اسے گھر میں خود تیار کیوں نہیں کرتے ؟
خود خریدیں خود ابالیں کوٹیں اور دھوپ میں سوکھنے کیلئے رکھ دیں اتنا سا کام آپکو خالص ہلدی اور اسکے فوائد کے قریب کر دے گا
ایک تجربہ
ایک فائیدہ تو آپ سب کو پتہ ہے کہ Anti inflammatory ہے تو کیا آپ نے کبھی اسے گلے کی inflammation کیلئے استعمال کیا ؟
ایک لفظ استعمال کیا جاتا ہے کہ میرا منہ پک گیا ہے مریض کھانے پینے سے عاجز ہو جاتا ہے کبھی اس مرض میں ہلدی استعمال کر کہ دیکھئے گا۔

04/02/2024

AoA,
PHARMACY TECHNICIAN 1ST YEAR K PRACTICAL ATTEND KAREY KA TARIQA.

Total 4 practical hun gy,
Har practical men 2 written question hun gy, mtlb total 8 questions hun gy baqi viva hoga

1: 2no written questions attend karna lazmi hai.

2: practical note book lazmi hai.

3: Lab coat lazmi hai.

4: Good looking lazmi hai.

5: Enter hoty waqt ijazat len aur jub tk examiner khud na kahy tb tk na bethen.

6: Koi question na ay to sorry kahen aur jo jwab de do aur examiner pochy k confirm hai to kehna confirm hai.

7: Vivah 70% apke paper waly questions hun gy.

8: Time ki panandi lazmi hai.

Ye cheezenn kr lo pass ho jao gy. Inn Shaa Allah.

Address

Lawa
Mianwali
42000

Telephone

+923118633244

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Namal Paramedical And Nursing College Lawa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Namal Paramedical And Nursing College Lawa:

Videos

Share