28/02/2025
⚕️ این سی ڈی کلینک، ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی –
عوام کے لیے مفت انسولین کی فراہمی اور آگاہی کے لئے انچارج این سی ڈی کلینک ڈاکٹر عمارہ انوار کا پیغام
ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی میں قائم این سی ڈی کلینک 2017 سے فعال ہے، جہاں روزانہ 250 سے 300 مریضوں کی اسکریننگ کی جاتی ہے۔ اگر دورانِ اسکریننگ یا کسی مستند ڈاکٹر کی تجویز پر ذیابیطس کی تشخیص ہو جائے اور مریض کو انسولین کی ضرورت ہو، تو انہیں انسولین پورٹل پر رجسٹر کر کے محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق بلا معاوضہ انسولین فراہم کی جاتی ہے۔
✅ اب تک 1,102 مریض رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جنہیں روزانہ اوسطاً 30 سے 40 انسولین کی وائلز فراہم کی جاتی ہیں۔
✅ حکومتِ پنجاب کی پالیسی کے تحت انسولین کی مفت دستیابی جاری ہے اور تاحال کسی قسم کی قلت کا سامنا نہیں۔
✅ انسولین حاصل کرنے کے لیے کسی بھی سفارش کی ضرورت نہیں۔
📌 انسولین حاصل کرنے کے لیے درج ذیل دستاویزات درکار ہیں:
🔹 شناختی کارڈ
🔹 کسی مستند ڈاکٹر کی جانب سے ذیابیطس کی تشخیص پر مبنی نسخہ (پریسکرپشن)
🔹 ہر بار انسولین لینے کے لیے پچھلی خالی وائل ساتھ لانا لازمی ہے تاکہ انسولین کے درست اور مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ماضی قریب تمام پنجاب کی طرح ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی کے این سی ڈی کلینک میں انسولین کی دستیابی سے متعلق مختلف مسائل درپیش تھے۔ تاہم، ڈپٹی کمشنر میانوالی جناب خالد جاوید گوارئیہ صاحب کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کی بدولت اب اسپتال میں انسولین دستیاب ہے اور تمام رجسٹرڈ مریضوں کو باقاعدگی سے فراہم کی جا رہی ہے۔
اور ڈپٹی کمشنر صاحب کے روزانہ کی بنیادوں پر وزٹس اور چیک اینڈ بیلنس کی وجہ سے ہسپتال اور این سی ڈی کلینک کا نظام انتہائی خوش اسلوبی سے چل رہا ہے۔
📢 آپ کی رائے ہمارے لیے اہم ہے!ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی کی انتظامیہ عوام کے بھرپور تعاون کی خواہاں ہے۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی نظر آئے تو براہِ راست اس پیج کے ذریعے یا ایم ایس آفس میں آ کر اپنے مسائل سے آگاہ کریں۔💬 ہم آپ کی قیمتی آراء اور تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر اہمیت دیں گے۔📢 سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے ہمارا ساتھ دیں!آپ کے تعاون کا شکریہ
!