Muhafiz-E-Qallb

Muhafiz-E-Qallb A daily dose of Muhafiz-e-Qallb (Javaid) has proved to b a powerful for heart veins opening ,vericose

02/09/2025
02/09/2025
قدرت نے نیم کے پتوں میں وہ شفا رکھی ہے جو کئی مہنگی دوائیں بھی نہیں دے سکتیں۔ 🌿چہرے کی خوبصورتی سے لے کر بالوں کی مضبوطی...
01/09/2025

قدرت نے نیم کے پتوں میں وہ شفا رکھی ہے جو کئی مہنگی دوائیں بھی نہیں دے سکتیں۔ 🌿
چہرے کی خوبصورتی سے لے کر بالوں کی مضبوطی تک، نیم ہر جگہ فائدہ مند ہے۔

✨ چند حیرت انگیز فوائد ✨

✅ صاف شفاف چہرہ: نیم کے پتے پیس کر عرقِ گلاب کے ساتھ لگائیں، داغ دھبے اور کیل مہاسے غائب!
✅ نیچرل ٹونر: نیم کا ابلا ہوا پانی چہرے پر لگائیں اور بلیک ہیڈز، سیاہ حلقے اور داغ دھبوں سے نجات پائیں۔
✅ فنگس ختم: ناخنوں کے انفیکشن کے لیے نیم کا تیل سب سے بہترین علاج ہے۔
✅ بالوں کے مسائل کا حل: نیم کا پانی سر میں ڈالیں یا تیل کے ساتھ مکس کریں، بال مضبوط اور لمبے ہوں گے۔
✅ مسوڑھوں کی صحت: نیم کے ابلے ہوئے پانی سے کلیاں کریں اور مسوڑھوں کی سوجن کو ختم کریں۔
✅ گرمی دانوں کا علاج: نیم + پودینہ + سونف کا مکسچر گرمی دانوں اور خارش سے نجات دلاتا ہے۔
✅ زخموں کا علاج: نیم کا لیپ لگائیں، انفیکشن رکے گا اور زخم جلد بھر جائے گا۔
✅ چیچک اور خسرہ سے بچاؤ: تازہ پتوں کا استعمال پرانی بیماریوں سے حفاظت دیتا ہے۔

🌸 خوبصورت چمکتی جلد اور گھنے بال چاہتے ہیں؟ تو نیم کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں! 🌸

منہ کے چھالے اور منہ کا السر 🌿اکثر معدہ کی خرابی، تیزابیت یا گرم غذاؤں کی وجہ سے منہ میں چھالے بن جاتے ہیں جو کھانے پینے...
31/08/2025

منہ کے چھالے اور منہ کا السر 🌿

اکثر معدہ کی خرابی، تیزابیت یا گرم غذاؤں کی وجہ سے منہ میں چھالے بن جاتے ہیں جو کھانے پینے اور بات کرنے میں تکلیف پیدا کرتے ہیں۔ ان کے علاج کے لیے چند آزمودہ طریقے یہ ہیں:

🔹 سونف اور الائچی
سونف اور الائچی چبا کر رس چوسیں یا قہوہ بنا کر ہر کھانے کے بعد ایک کپ پئیں۔ اس سے تیزابیت کم ہو کر چھالوں میں آرام ملتا ہے۔

🔹 خوراک میں احتیاط
مرچ مصالحہ دار کھانوں سے پرہیز کریں، بھوکے نہ رہیں اور دہی کا استعمال زیادہ کریں تاکہ تیزابیت نہ بڑھے۔

🔹 جوارش آملہ
روزانہ صبح ایک چائے کا چمچ جوارش آملہ کھائیں۔ یہ معدے کو بہتر کرتا ہے اور چھالوں میں مفید ہے۔

🔹 سوموجل
یہ دوا ایلوپیتھک اسٹور سے ملتی ہے، اسے منہ میں لگائیں۔ دو دن میں واضح فرق محسوس ہوگا۔

🔹 تخم بالنگا
ایک چمچ تخم بالنگا رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ پی لیں۔ پندرہ دن کے استعمال سے ان شاء اللہ شفا ہوگی۔

🔹 الائچی خورد، طباشیر نقرہ، چھلکا اسبغول
یہ اجزاء دو دو تولہ لے کر پیس لیں اور آدھی چمچی صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

🔹 منہ میں چھڑکنے کا سفوف
الائچی خورد، کباب چینی، کتھ سفید اور طباشیر ہم وزن لے کر باریک پیس لیں۔ دن میں تین بار منہ کے اندر چھڑکیں۔ دوسرے دن ہی ان شاء اللہ آرام آجائے گا۔

📌 گرم اشیاء سے پرہیز کریں اور نرم، ٹھنڈی و ہلکی غذا کا استعمال زیادہ کریں۔

Rs 450
17/08/2025

Rs 450

In Pakistan, nearly half of heart attack patients are under 49, a significant rate of young heart attacks globally. This...
17/08/2025

In Pakistan, nearly half of heart attack patients are under 49, a significant rate of young heart attacks globally. This trend is linked to unhealthy lifestyles, with high rates of diabetes, hypertension, and obesity. Many patients report subtle symptoms like heaviness or acidity-like discomfort instead of classic chest pain, delaying diagnosis. Doctors recommend seeking an ECG immediately if experiencing chest heaviness during physical activity.

لیموں خشک کے فوائد اور استعمال کا طریقہ❖ لیموں خشک کیا ہے؟لیموں کو دھوپ میں سکھا کر جو خشک شکل حاصل کی جاتی ہے، اسے لیمو...
16/08/2025

لیموں خشک کے فوائد اور استعمال کا طریقہ
❖ لیموں خشک کیا ہے؟
لیموں کو دھوپ میں سکھا کر جو خشک شکل حاصل کی جاتی ہے، اسے لیموں خشک کہتے ہیں۔
یہ عام طور پر چھوٹے سائز کے ہوتے ہیں، رنگت گہرے بھورے یا کالے ہو سکتے ہیں۔ اسے نیمبو سوکھا ہوا یا خشک لیموں بھی کہا جاتا ہے۔
عربی میں اسے "لومی" کہتے ہیں، جو خلیجی ممالک میں بھی بہت استعمال ہوتا ہے۔

❖ فوائد:
ہاضمہ بہتر کرتا ہے
بھوک بڑھاتا ہے، بدہضمی، گیس، اور پیٹ درد میں فائدہ دیتا ہے۔

بلغم خارج کرتا ہے
کھانسی، زکام، اور بلغم کی زیادتی میں مفید، سینے کی جکڑن کم کرتا ہے۔

مدافعتی نظام مضبوط
وٹامن C کی موجودگی سے جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بڑھتی ہے۔

دل کو طاقت دیتا ہے
خون کی نالیوں کی صفائی کرتا ہے، کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار۔

موٹاپا کم کرنے میں مددگار
چربی گھٹاتا ہے، میٹابولزم تیز کرتا ہے۔

منہ کے امراض میں مفید
منہ کی بدبو، مسوڑھوں کی سوجن، اور دانتوں کی صفائی کے لیے کارآمد۔

❖ استعمال کا طریقہ:
لیموں خشک کی چائے (Detox Tea)
ایک عدد لیموں خشک کو تھوڑا توڑ کر 1-2 کپ پانی میں ابالیں، 5-10 منٹ بعد چھان کر پی لیں۔
فائدہ: ہاضمہ، وزن، اور بلغم کے لیے مفید۔

پاؤڈر کی صورت میں
لیموں خشک کو پیس کر سفوف بنا لیں۔
مقدار: 1/2 چمچ سفوف، شہد یا نیم گرم پانی کے ساتھ۔

کھانوں میں استعمال
عربی کھانوں میں لیموں خشک کا ٹکڑا دال یا سالن میں خوشبو اور ذائقے کے لیے شامل کیا جاتا ہے۔

غرارے
خشک لیموں کا جوشاندہ بنا کر غرارے کریں – گلے کی خراش اور سوجن میں آرام ملتا ہے۔

❖ احتیاط:
تیزابیت یا معدہ کی خرابی والے لوگ اعتدال سے استعمال کریں۔

زیادہ مقدار میں کھٹے ذائقے سے دانتوں پر اثر پڑ سکتا ہے – بعد میں کلی کریں۔

خلاصہ:
لیموں خشک ایک قدرتی دوا اور ذائقہ دار جزو ہے جو ہاضمہ، بلغم، دل، اور وزن گھٹانے کے لیے بہت مفید ہے۔ اسے چائے، پاؤڈر، یا کھانوں میں استعمال کریں۔

*❣ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ❣*
صدقہ جاریہ ہے لوگوں کی خدمت اور نیکی کی نیت سے دوسروں تک لازمی پہنچائیں۔

Address

Mianwali

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+92459233999

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhafiz-E-Qallb posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Muhafiz-E-Qallb:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram