Deputy District Officer Health Tehsil MinchinAbad

Deputy District Officer Health Tehsil MinchinAbad Provision of Medical & Health Services in Tehsil MinchinAbad

16/11/2020
اگر میرے اللہ نے چاہا تو انشاءاللہ ہم یہ جنگ جیت گے  ۔ ✌🇵🇰✌
27/03/2020

اگر میرے اللہ نے چاہا تو انشاءاللہ ہم یہ جنگ جیت گے ۔
✌🇵🇰✌

🏡✌🇵🇰✌🏡
23/03/2020

🏡✌🇵🇰✌🏡

29/08/2019

‏اس دیس میں لگتا ہے عدالت نہیں ہوتی
جس دیس میں انساں کی حفاظت نہیں ہوتی

مخلوقِ خدا جب کس مشکل ہے ہو پھنسی
سجدے میں پڑے رہنا عبادت نہیں ہوتی

ہر شخص سر پہ کفن باندھ کے نکلے
حق کے لئے لڑنا تو بغاوت نہیں ہوتی
(حبیب جالب)

‎ #نکلوکشمیرکےلیے

سٹنٹ کیا ہوتا ہے اور کیوں لگوایا جاتا ہے؟💢❗سٹنٹ ایک سپرنگ کی مانند ہوتا ہے جس کو انجیو گرافی کرتے وقت، اگر مریض یا اس کے...
28/08/2019

سٹنٹ کیا ہوتا ہے اور کیوں لگوایا جاتا ہے؟💢❗

سٹنٹ ایک سپرنگ کی مانند ہوتا ہے جس کو انجیو گرافی کرتے وقت، اگر مریض یا اس کے ورثاء نے پہلے سے اجازت دے رکھی ہو، ٹیوب کے ذریعے انسانی جسم میں داخل کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک ٹیوب جسم کی کسی بڑی رگ میں سے گزار کر دل تک پہنچائی جاتی ہے۔ جہاں دل کی شریان بند ہو، وہاں اس سپرنگ کو رکھ کر کھول دیا جاتا ہے جس سے بند شریان کھل جاتی ہے اور خون کی گردش نارمل ہو جاتی ہے۔ اس عمل کو انجیو پلاسٹی کہتے ہیں۔ اگر سٹنٹ لگوائے بغیر صرف معائنہ کرنا مقصود ہو تو پھر اسے انجیو گرافی کہا جاتا ہے۔ سٹنٹ کے اوپر جراثیم سے بچاؤ اور امیون سسٹم کو اس کے خلاف ردِ عمل سے روکنے کے لئے مختلف دوائیں استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ سٹنٹ اگر اچھی کوالٹی کا ہو تو کافی مہنگا ہوتا ہے اور ایک سٹنٹ ڈالنے کا خرچہ تقریباً تین لاکھ روپے تک آتا ہے۔ دل کی شریان بند ہونے کی صورت میں اگر بروقت دل کا بائی پاس آپریشن نہ کرایا جائے یا سٹنٹ نہ ڈلوائے جائیں تو بندہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے وقت سے پہلے اپنے حصے کی بہتّر حوروں کے پاس پہنچ جاتا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔

بھارتی آبی جارحیت سے دریا ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب میں اضافہ تحصیل منچن آباد کا دریائی علاقہ چک بھونڈی اور اس کے آس پ...
25/08/2019

بھارتی آبی جارحیت سے دریا ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب میں اضافہ تحصیل منچن آباد کا دریائی علاقہ چک بھونڈی اور اس کے آس پاس کے علاقے سیلابی پانی میں ڈوب گئے جس کے پیش نظر سیلاب کا شکار ہو نے والے لوگوں اور متاثرین کو مرہم پٹی کرنے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے چک بھونڈی میں ایک اور فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ لگا دیا گیا ہے (فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ 6)
جہاں پر ڈاکٹرز , پیرا میڈیکل سٹاف اور سپورٹیو سٹاف اپنے فرائض سرانجام دیں گے. اور ڈی ڈی ایچ او منچن آباد اور انکی ٹیم بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ہمیشہ کی طرح محکمہ صحت کے آفیسرز اور عملہ عوام سے تعاون اور مدد فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں

ضلع بہاولنگر میں ایمرجنسی نافذ کئے اور فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ لگائے آج پانچواں روز ہے محکمہ صحت کیجانب سے سیلاب متاثرین ک...
24/08/2019

ضلع بہاولنگر میں ایمرجنسی نافذ کئے اور فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ لگائے آج پانچواں روز ہے محکمہ صحت کیجانب سے سیلاب متاثرین کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ڈاکٹر ہادیہ سرفراز DDHO کا روزانہ کی بنیاد پر تمام فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ پر دورے اور مکمل صورتحال سے نمٹنےکے لئے بخوبی آگاہ ہیں محکمہ صحت تحصیل منچن آباد کا عملہ 24 گھنٹے سیلاب متاثرین کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں اور اللہّٰ پاک سے دُعا ہے کہ انشاء اللہ یہ مشکل وقت جلد گزر جائے گا اور سیلابی صورتحال پُرامن ماحول اور خوشیوں میں بدل جائے گی. آمین

صحت کو متاثر کرنے والی 8 عادتیں🍁نقصان دہ عادتیں آپ کو مشکلات میں ڈال سکتی ہیں اور ان عادتوں کو چھوڑنا اس وقت اور زیادہ ...
24/08/2019

صحت کو متاثر کرنے والی 8 عادتیں🍁

نقصان دہ عادتیں آپ کو مشکلات میں ڈال سکتی ہیں اور ان عادتوں کو چھوڑنا اس وقت اور زیادہ مشکل ہو جاتا ہے جب آپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ آپ کے لیے فائدہ مند ہے لیکن حقیقت میں یہ عادتیں ہمارے جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

چھینکنے سے اپنے آپ کو روکنا

جب ہمیں چھینک آتی ہے جسے ہم منہ بند کر کے اور ناک سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمارے جسم کا اندرونی دباؤ بڑھ جاتا ہے جس سے ہمارے دماغ میں خون کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے۔ زبردستی چھینک روکنے سے ہماری خون کی نالیاں اور اعصابی نظام متاثر ہوتے ہیں۔
چھینک روکنے سے آپ سر درد میں مبتلا ہو سکتے ہیں اور آپ کے دماغ کی شریانیں بھی پھٹ سکتی ہیں اس کے علاوہ آپ کی قوت سماعت بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

خوشبو کا استعمال

پرفیوم بنانے کے لیے عام طور پر مصنوعی چیزوں کا سہارا لیا جاتا ہے جو قدرتی تیل کی نسبت سستے ہوتے ہیں۔ جو چکر، متلی اور غصہ کا باعث بنتے ہیں۔ یہ کیمیکل آنکھوں، جلد اور گلے کو شدید متاثر کرتے ہیں۔ اچھا مشورہ یہ ہے کہ اس کا متبادل تیل استعمال کریں اور پرفیوم کا استعمال صرف کھلے کمروں میں کریں تاکہ آپ خوشبو کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

سونے سے قبل اسمارٹ فون کا استعمال

رات کو مصنوعی روشنی ہارمونز کی پیداوار کو دبا دیتی ہے جو ہماری نیند اور جاگنے کے عمل میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ میلاٹونن ہارمونز کی کمی کی وجہ سے ہم ذہنی دباؤ، کینسر، دل کی بیماریوں اور مدافعتی نظام کی کمزوری جیسی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

پلاسٹک کے برتنوں میں کھانا محفوظ کرنا

پلاسٹک کے ڈبوں میں لچک کو برقرار رکھنے کے لیے مصنوعی کیمیکل شامل کیے جاتے ہیں اور اگر ان پلاسٹک کے ڈبوں میں زیادہ دیر تک کھونے کو محفوظ رکھا جائے تو اس سے ہمارا نظام انہضام شدید متاثر ہوتا ہے جو متعدد بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔
اگر آپ اپنے کھانے کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو سب سے بہتر شیشہ اور اسٹیل کے برتن ہیں۔

برش کرنا

ڈاکٹرز مشورہ دیتے ہیں کہ آپ کھانے کے 30 منٹ بعد باقاعدگی سے برش کریں تاکہ ہمارے دانتوں میں پھنسا کھانا نکل جائے جو خراب ہو کر معدہ کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

صابن کا استعمال

ہمارے جسم میں بڑی تعداد میں کارآمد بیکٹریا موجود ہوتے ہیں جو ہمارے جسم کی حفاظت کرتے ہیں اور اگر ہم اینٹی بیکٹیریل صابن کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو یہ ہمارے جسم میں موجود فائدے مند بیکٹریا کو ختم کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلانے والے بیکٹریا آسانی سے ہمارے جسم میں داخل ہو جاتے ہیں۔
ڈاکٹرز اینٹی بیکٹریا صابن کا استعمال صرف زخمی ہونے کی صورت میں استعمال کراتے ہیں لیکن اسے ہاتھ دھونے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

تنگ جینس کا استعمال

ہمارے معاشرے میں تنگ جینس پہننے کا رواج ہے جو نہ صرف ہماری جلد پر دباؤ کا سبب بنتی ہے بلکہ اعصابی نطام کو بھی متاثر کرتی ہے اور تنگ جینس کا استعمال آپ کی ٹانگوں کو بھی خراب کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

تازہ جوس کا استعمال

سب جانتے ہیں کہ تازہ پھلوں کا جوس آپ کے صحت کے لیے فائدہ مند ہے لیکن یہ اس وقت ہے جب اس کا استعمال کم مقدار میں کیا جائے۔ کچھ بیماریوں کی صورت میں یہ تازہ جوس بھی آپ کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔
مثال کے طور پر انگور کا جوس ان لوگوں کے لیے نقصان دہ ہے جو ذیابیطس کا شکار ہوں۔ بچوں کو جوس دیتے وقت بھی احتیاط کرنی چاہے ایک تو انہیں کم مقدار میں جوس کا استمعال کرائیں اور اگر ممکن ہو تو ڈاکٹر سے اس بارے میں ضرور مشورہ کریں۔

Dr Waheed Afsar Bajwa DHO Bahawalnagar visited flood effected areas, on the bank of satluj river alongwith AC MinchinAba...
22/08/2019

Dr Waheed Afsar Bajwa DHO Bahawalnagar visited flood effected areas, on the bank of satluj river alongwith AC MinchinAbad & Military Officials to check the Flood Relief Medical Camp. They shows satisfaction and appreciate DDHO MinchinAbad for Well arrangements and provide medicals services to the flood effected people.

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر / چیف اگزیکٹیو آفیسر( DHA)  بہاولنگر کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل  منچن آباد...
22/08/2019

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر / چیف اگزیکٹیو آفیسر( DHA) بہاولنگر کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل منچن آباد نے 5 فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ تحصیل منچن آباد میں قائم کر دیے ہیں جس میں ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹرز ایل ایچ ویز ڈسپنسرز اور دیگر سٹاف شامل ہیں جو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سیلاب زدگان کو صحت کی تمام سہولیات دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں
تفصیل درج ذیل ہے👇

Address

Minchinabad

Telephone

+92632750054

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy District Officer Health Tehsil MinchinAbad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram