21/02/2025
40 سال کے عمر کے بعد اگر آپ صرف 2 سال ورزش کو یقینی بناتے ہیں تو آپ کا دل 20 سال کی عمر کا جوان ہو سکتا ہے۔
ہم سب جانتے ہیں کہ عمر کے ساتھ سست روی آنا معمول کی بات بن جاتی ہے، خاص طور پر چالیس سال کی عمر کے بعد جب ہم زیادہ تر وقت بیٹھ کر، دفاتر میں، موبائل فون استعمال کرتے یا اپنے کام، کاروبار کی ٹینشن میں گزارنے لگتے ہیں۔ لیکن ایک تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ صرف 2 سال کی محنت، روزانہ ورزش کے ذریعے، آپ اپنے دل کی صحت میں نمایاں بہتری لا سکتے ہیں، اور اسے 20 سال پیچھے ریورس کر سکتے ہیں۔
تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ صرف ایک فیصلہ، ایک نیا آغاز، اور روزانہ کی محنت آپ کی زندگی کے معیار کو بدل سکتی ہے۔ ورزش صرف جسمانی فٹنس تک محدود نہیں؛ یہ آپ کے دل، دماغ اور روح کے لئے بھی ضروری ہے، خاص کر آپ کے دل کی صحت کے لئے۔