Child Health Care

Child Health Care Child Health Care is one of best private setup in area which provide best care to children.

Flu Vaccine AvailableSwat Medical Store Quraishi Plaza Guljabba Kabal Swat
26/08/2025

Flu Vaccine Available
Swat Medical Store Quraishi Plaza Guljabba Kabal Swat

21/08/2025
Job Announcement
30/07/2025

Job Announcement

🟠 بچوں میں ایک عام مگر خطرناک بیماری"Impetigo" — چھوٹے چھوٹے دانے، پیپ اور پیلے زخم👶 یہ جلدی انفیکشن بچوں میں بہت عام ہے...
29/07/2025

🟠 بچوں میں ایک عام مگر خطرناک بیماری
"Impetigo" — چھوٹے چھوٹے دانے، پیپ اور پیلے زخم
👶 یہ جلدی انفیکشن بچوں میں بہت عام ہے، خاص طور پر مون سون کے موسم میں۔
🔍 علامات (Signs):
جلد پر خارش والے دانے
چند دنوں میں ان دانوں پر پیپ بننا
بعد میں پیلے یا سنہرے رنگ کا خشک زخم (crust)

عام طور پر:
✅ چہرہ
✅ گردن
✅ کندھے
✅ کمر
✅ پیٹ پر نظر آتا ہے

بعض اوقات خارش یا کھجانے سے یہ دوسرے حصوں میں بھی پھیل جاتا ہے
🔬 وجوہات (Causes):
یہ ایک بیکٹیریا (جراثیم) سے پھیلنے والا انفیکشن ہے
زیادہ تر Staphylococcus یا Streptococcus جراثیم کی وجہ سے ہوتا ہے
نمی، پسینہ، خراش یا زخم سے یہ جراثیم جلد میں داخل ہو جاتے ہیں
دوسرے بچوں یا بڑوں کو چھونے سے بھی پھیل سکتا ہے

⚠️ کب خطرناک ہو سکتا ہے؟
اگر زخم بڑھتے جائیں
پیپ زیادہ ہو
بخار آ جائے
بچہ بےچین یا کمزور لگے

🧑‍⚕️ فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں
✅ علاج (Treatment):
1. روزانہ نیم گرم پانی سے زخم صاف کریں
2. خارش سے بچنے کے لیے ناخن چھوٹے رکھیں
3. زخم پر Mupirocin کریم لگائیں (ڈاکٹر کی ہدایت سے)
4. بعض اوقات منہ سے اینٹی بایوٹک دوائی دینا بھی ضروری ہوتا ہے
5. Cotton کے ہلکے کپڑے پہنائیں
6. صابن اور تولیے علیحدہ رکھیں
🛡️ بچاؤ (Prevention):
بچوں کو صاف ستھرا رکھیں
پسینہ ہونے پر کپڑے فوراً بدلیں
نرم صابن استعمال کریں
تولیے، کپڑے، صابن، کنگھی شیئر نہ کریں
اگر گھر میں کوئی اور متاثر ہو، تو علاج سب کو کریں

ویکسینیشن کے بعد بچے کی دیکھ بھال :::ہر بچے کے لیے ویکسینیشن بہت ضروری ہے کیونکہ یہ جان لیوا بیماریوں سے بچاتی ہے۔ویکسین...
14/07/2025

ویکسینیشن کے بعد بچے کی دیکھ بھال :::
ہر بچے کے لیے ویکسینیشن بہت ضروری ہے کیونکہ یہ جان لیوا بیماریوں سے بچاتی ہے۔
ویکسین کے بعد بچے کی دیکھ بھال کیسے کرنی چاہیے یہ تمام ماٶں کو جاننا بے حدضروری ہے۔ زیادہ تر بچوں کو ویکسینیشن کے بعد کوٸ مسلہ نہیں ہوتا لہزا تسلی رکھیں
۔بخار ہوجانا کافی عام ہے اور دس میں سے ایک بچے کو ویکسینیشن کے بعدہوجاتا ہے۔ بخار کو کنٹرول کرنے کے لیے بچے کے کپڑوں کو کم کریں, نارمل ٹمپریچر والے پانی کی پٹیاں کریں۔ کچھ کیسز میں پیناڈول کے قطرے بھی دیے جا سکتے ہیں .ویکسینیشن کا بخار عام طور پر ویکسین لگوانے کے بعدکچھ گھنٹوں میں ہوجاتا ہے اور زیادہ سے زیادہ اڑتالیس گھنٹے تک رہتا ہے ویکسینیشن کے بعد ٹیکے کی جگی پر سرخی اور سوجن بھی ہو سکتی ہے اس کے لیے ویکسین والی جگہ پر آئس پیک یا گیلا ٹھنڈا کپڑا لگا سکتے ہیں، اس سے سوجن کم ہو جائے گی اور بچےکو تکلیف بھی نہیں ہو گی۔
ویکسینیشن کے بعدبچے کو بارباردودھ پلائیں ویکسین لگوانے کےبعدبچے کو کپڑے ڈھیلے پہناٸیں, بچے کو راحت ہو گی
۔اس کے علاوہ اگر بچے کو کوئی ناخوشگوار ضمنی اثرات ہوں تو اپنے وکسینیشن سینٹر یا چائلڈ سپیشلسٹ سے ملیں۔

18/08/2024

منکی پاکس اپڈیٹ
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کا مفاد عامہ کا پیغام ایم پاکس عام طور پر فلو جیسی علامات سے شروع ہوتا ہے
ان علامات میں بخار، سر درد، پٹھوں میں درد اور تھکن، جو ایک یا دو دن جاری رہ سکتی ہے۔
بخار کے ایک سے تین دن بعد دانے نکل آتے ہیں جو کچھ دن بعد جسم پر مزید ظاہر ہونے لگتے ہیں
جسم ان علامات سے لڑتا ہے، لیمفاڈینوپیتھی، یا بڑھا ہوا لمف نوڈس، ابتدائی علامات کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔
علامات ظاہر ہونے پر مریض فوری طور پر دوسرے لوگوں سے خود کو الگ کرے او ڈاکٹر سے رجوع کرے
اگر آپ وائرس سے متاثر ہوتے ہیں، تو اس کا انکیوبیشن کا دورانیہ بہت طویل ہوتا ہے اور ایک بار جب یہ جسم میں داخل ہوتا ہے، تو یہ سب سے پہلے اندرونی اعضاء کو متاثر کرتا ہے۔
جنہوں نے حال ہی میں وسطی یا مغربی افریقہ یا یورپ کے اندر ایسے علاقوں کا سفر کیا ہے جہاں متعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وہ افراد فوری قریبی ہسپتال میں اپنا معائنہ کروائیں

عام طور پر متاثرہ شخص کو زیادہ سے زیادہ 21 روز تک دوسرے لوگوں سے میل جول نہیں رکھی چاہیے ورنہ وائرس منتقل ہوسکتاہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس وائرس میں شرح اموات 3.6 فیصد سے 10.6 فیصد تک ہے۔
منکی پاکس سے متاثرہ شخص کیلئے ضروری ہے کہ وہ خود کو آئسولیٹ کرلے حتیٰ کہ مرض کی تمام علامات ختم ہوجائیں۔
مریض کے زیر استعمال چیزوں کو اچھی طرح صاف کریں اور غیر ضروری سامان کو تلف کردیں۔ منقول

Address

Child Care Clinic
Mingora

Opening Hours

Monday 15:00 - 19:00
Tuesday 15:00 - 19:00
Wednesday 15:00 - 19:00
Thursday 15:00 - 19:00
Saturday 15:00 - 19:00
Sunday 09:00 - 13:00

Telephone

+923472703708

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Child Health Care posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Child Health Care:

Share