Dar Ul Shifa Dawakhana

Dar Ul Shifa Dawakhana Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dar Ul Shifa Dawakhana, Doctor, Meena Bazar Mingora Swat, Mingora.

27/10/2022

بیٹوں کے والدین کا دماغ جلد بوڑھا ہوسکتا ہے، تحقیق۔
نیو یارک: سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بیٹوں کے والدین کے دماغ جلد بوڑھے ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

امریکا میں 50 برس سے اوپر 13 ہزار سے زائد افراد پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ والدین جن کا کم از کم ایک بیٹا بھی تھا ان کی دماغی صلاحیتوں میں جن کے بیٹے نہیں تھے ان کے مقابلے میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔

جبکہ وہ والدین جن کے ایک سے زیادہ بیٹے تھے ان کی دماغی صلاحیتیں ان افراد کی نسبت جن کی صرف بیٹیاں تھیں زیادہ تیزی سے کم ہوئیں۔

امریکا اور چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والے محققین نے اس معاملے کے سبب کے متعلق تحقیق نہیں کی۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور اس کی وجہ بیٹیوں کا والدین کا بڑھتی عمر میں خیال رکھنا ہو سکتا ہے جو ان کو صحت مند رکھتا ہے۔

دوسری جانب بیٹوں کے والدین کے صحت مند طرزِ زندگی گزارنے کے کم امکانات ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر مطالعے بتاتے ہیں کہ بیٹیوں کے والدین میں شراب نوشی، منشیات کا استعمال اور تمباکو نوشی کرنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ جبکہ لڑکوں کی ماؤں کا وزن زیادہ ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

پراگ کی چارلس یونیورسٹی اور نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے محققین پر مشتمل ٹیم نے 50 برس سے زیادہ عمر والے 30 ہزار سے زائد افراد کا مع شریک حیات ڈیٹا اکٹھا کیا۔

ان افراد میں 13 ہزار 222 والدین حالیہ تحقیق کے لیے اہل قرار پائے جن پر تقریباً 14 سالوں تک نظر رکھی گئی۔
تحقیق میں ان والدین نے اپنے بچوں کی تعداد اور ان کی جنس کے متعلق بتایا۔ ساتھ ہی وہ والدین مستقل بنیادوں پر ذہنی صلاحیتوں، جیسے کہ یاد داشت، توجہ، سوچنے اور سمجھنے کے جائزے کے لیے ٹیسٹ بھی دیتے گئے۔

ان مشقوں میں 10 الفاظ کی فہرست کو یاد رکھنا، سات کے دورانیے سے 100 سے نیچے تک گنتی گننا اور 10 مسلسل عداد کو الٹا گننا شامل تھیں۔

تحقیق میں شامل کُل 10 ہزار 872 شرکاء کی اولادوں میں بیٹے تھے۔ 4 ہزار 862 والدین کا ایک بیٹا تھا، 3 ہزار 523 والدین کے 2 اور 2 ہزار 487 والدین کے تین یا اس سے زائد بیٹے تھے۔

Tea Tree Oil available Now. Easy steps to buy Tea Tree Oil in Pakistan. 1- Visit the link and place your order. https://...
11/09/2022

Tea Tree Oil available Now.
Easy steps to buy Tea Tree Oil in Pakistan.
1- Visit the link and place your order.
https://bit.ly/3d31YiC
2- Contact on Whatsapp Number.
+923369441090
3- Inbox or comment below on this Post.

Dar Ul Shifa Dawakhana wishes you very happy healthy and peaceful independence day. Enjoy 75 years of Freedom. Diamond J...
13/08/2022

Dar Ul Shifa Dawakhana wishes you very happy healthy and peaceful independence day. Enjoy 75 years of Freedom.
Diamond Jubilee Of Pakistan. Zindabad

دارالشفاء دواخانہ کی جانب سے تمام اہل وطن کو عید مبارک
03/05/2022

دارالشفاء دواخانہ کی جانب سے تمام اہل وطن کو عید مبارک

رمضان المبارک کا آخری عشرہ جہنم سے نجات کا ہے۔ اس دعا کا کثرت سے ورد کریں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں۔ رمضان مبارک
22/04/2022

رمضان المبارک کا آخری عشرہ جہنم سے نجات کا ہے۔ اس دعا کا کثرت سے ورد کریں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں۔
رمضان مبارک

19/10/2021

مولا یَا صلّی وَسَلِّم دائماً ابداً
علٰی حَبِیْبِکَ خَیرالخَلق کُلھمٖ

نا کوئی آپ سا ہوگا نا کوئی جیسا تھا
کوئی یوسف سے پوچھے مصطفیٰ کا حسن کیسا تھا
زمین و آسمان میں کوئی بھی حساب نا ملی

مولا یَا صلّی وَسَلِّم دائماً ابداً
علٰی حَبِیْبِکَ خَیرالخَلق کُلھمٖ

دلیل زندگی وہ ہیں کمال بندگی وہ ہیں
کوئی بھی دور ہو اس میں معراجِ آدمی وہ ہیں
وہی تو دین و دنیا ہے جو باتیں آپ نے کہیں

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ

تمام اہل وطن کو جشن آزادی بہت بہت مبارک۔ منجانب: دارالشفاء یونانی دواخانہ مینا بازار مینگورہ سوات۔
14/08/2021

تمام اہل وطن کو جشن آزادی بہت بہت مبارک۔
منجانب: دارالشفاء یونانی دواخانہ مینا بازار مینگورہ سوات۔

دارالشفاء دواخانہ کی جانب سے تمام عالم اسلام کو عید الاضحی کی خوشیاں  بہت بہت مبارک ہو۔
21/07/2021

دارالشفاء دواخانہ کی جانب سے تمام عالم اسلام کو عید الاضحی کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو۔

ہندوستان میں پھیلتی "کالی پھپھوندی" کی خطرناک وبامئی کے اغاز میں ، ہندوستان میں ڈاکٹروں نے mucormycosis میں اضافے کے بار...
24/05/2021

ہندوستان میں پھیلتی "کالی پھپھوندی" کی خطرناک وبا

مئی کے اغاز میں ، ہندوستان میں ڈاکٹروں نے mucormycosis میں اضافے کے بارے میں خطرے کی گھنٹی بجائج- ایک غیر معمولی اور ممکنہ طور پر مہلک انفیکشن جسے "بلیک فنگس" یعنی "کالی پھپھوندی" بھی کہا جاتا ہے۔

انفیکشن میں مبتلا افراد میں سے بہت سے کرونا وائرس کے مریض ہیں ، یا وہ جو حال ہی میں کوویڈ 19 سے صحت یاب ہوئے ہیں ، جن کے مدافعتی نظام کو وائرس نے کمزور کردیا ہے بالخصوص ذیابیطس کی وجہ سے۔

پچھلے کچھ ہفتوں میں ، ملک بھر میں ہزاروں کیسز کی اطلاع ملی ہے ، جہاں سینکڑوں اسپتال میں داخل اور کم از کم 90 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ دو ریاستوں نے اسے ایک وبا قرار دیا ہے ، اور مرکزی حکومت نے اس کو قابل شناخت بیماری قرار دیا ہے۔

اس کو کیسے پہچانا جا سکتا ہے اور اس کی علامات کیا ہیں؟

بلیک فنگس مٹی یا ھاد جیسے نم ماحول میں پائے جانے والے مولڈ کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے اور سانس کی نالی پر حملہ کرسکتا ہے۔ یہ متعدی (وائرل) بیماری نہیں ہے اور ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل نہیں ہوتی۔

کئی قسم کے فنگس بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے لئے ریاست ہائے متحدہ کے مرکز (سی ڈی سی) کے مطابق ، یہ فنگس زیادہ تر لوگوں کے لئے نقصان دہ ثابت نہیں ہوتا البتہ کمزور مدافعتی نظام والے افراد میں شدید انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے۔

بلیک فنگس (کالی پھپھوندی) عام طور پر نظام تنفس یا پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے ، اور جلد کو بھی متاثر کر سکتا ہے جس میں جلد پر کٹ لگنے یا جلنے کے نشانات ظاہر ہوتے ہیں۔ علامات کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ جسم میں فنگس کس حصہ میں بڑھ رہا ہے ، لیکن اس میں چہرے کی سوجن ، بخار ، جلد کے السر اور منہ میں سیاہ گھاؤ شامل ہیں۔

ہندوستانی وزارت صحت نے 14 مئی کو ایک بیان میں کہا ، "یہ بیماری ہمارے پیشانی ، ناک ، گال کی ہڈیوں کے پیچھے، آنکھوں اور دانتوں کے بیچ کے درمیان واقع ہوا خلا کو متاثر کرتی ہے جو جلد کے انفیکشن کے طور پر ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہے۔" پھر یہ آنکھوں میں پھیلتا ہے ، یہ پھیپھڑوں اور یہاں تک کہ دماغ میں پھیل سکتا ہے۔ اس سے ناک سیاہ ہو جاتی ہے، دھندلا پن یا دہرے نقطے نظر آتے ہیں، سینے میں درد ، سانس لینے میں مشکلات اور کھانسی کے ساتھ خون کا اخراج بھی ہوتا ہے۔

حجر اسود  کے پتھر اور ان کی پیمائش۔اللّٰہ تعالٰی ہمیں براہِ راست دیدار نصیب فرمائے۔
05/05/2021

حجر اسود کے پتھر اور ان کی پیمائش۔
اللّٰہ تعالٰی ہمیں براہِ راست دیدار نصیب فرمائے۔

سیدو ٹیچنگ ہسپتال (ضلع سوات) کے یورالوجی ڈیپارٹمنٹ میں نیا مثانہ بنانے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے نتیجے میں پران...
14/01/2021

سیدو ٹیچنگ ہسپتال (ضلع سوات) کے یورالوجی ڈیپارٹمنٹ میں نیا مثانہ بنانے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے نتیجے میں پرانا مثانہ نکال کر نیا مثانہ (جو کہ بڑی آنت سے بنایا گیا) لگایا گیا۔ آپریشن 8 گھنٹوں پر محیط تھا جبکہ یہ سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کا پانچواں کامیاب آپریشن ہے۔
آپریشن میں پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین، ڈاکٹر محمد عزیر ، ڈاکٹر فضل الہی، ڈاکٹر محمد حسین ، ڈاکٹر راشد اللّٰہ اور ڈاکٹر اصف نے حصہ لیا۔ اینستھیزیا ٹیم میں ڈاکٹر افتاب عالم اور ظہور احمد خان بھی شامل تھے۔ جو کہ یقیناً مبارکباد کے مستحق ہیں۔

23/12/2020

Address

Meena Bazar Mingora Swat
Mingora
19130

Telephone

+92 946 813483

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dar Ul Shifa Dawakhana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category