13/06/2025
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میرپور کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں ذوالدار چوہدری اصغر صاحب کی جانب سے شاندار عشائیہمعروف سیاسی و سماجی رہنما ذوالدار چوہدری اصغر صاحب کی جانب سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) ضلع میرپور کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں ایک پُرتکلف اور باوقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروقار تقریب کا مقصد طبی شعبے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور مختلف طبقاتِ فکر کے درمیان رابطہ و ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔تقریب میں PMA کے نومنتخب عہدیداران نے شرکت کی، جن میں صدر ڈاکٹر اعجاز راجہ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر معروف سبحانی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اعجاز محمود، سیکرٹری فنانس ڈاکٹر عدنان مرغوب، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر راجہ اویس زاہد، اور سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر بنیامین چوہدری شامل تھے۔عشائیے میں سینئر اور جونیئر ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے نمائندگان، محکمہ صحت سے وابستہ تنظیموں کے ارکان، سرکاری افسران، اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی، جس سے یہ تقریب ایک مثالی اجتماع میں تبدیل ہو گئی۔صدر پی ایم اے ڈاکٹر اعجاز احمد نے چوہدری اصغر صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ عشائیہ نہ صرف طبی برادری کے لیے ایک اعزاز ہے بلکہ مختلف طبقات کو یکجا کرنے کی ایک قابلِ ستائش کاوش بھی ہے۔ انہوں نے چوہدری اصغر صاحب کی میزبانی، محبت اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیایہ شاندار محفل ذوالدار چوہدری اصغر صاحب کی طب سے وابستہ برادری کے لیے خلوص، محبت اور قدر شناسی کا مظہر تھی، جو اُن کی سماجی وابستگی اور عوامی خدمت کے جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے