
04/08/2025
وفاقی جوائنٹ سیکرٹری منسٹری آف ہیلتھ حکومت پاکستان جناب محمد اقبال خان ایڈمنسٹریٹر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی پاکستان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کشمیر ہومیوپیتھک میڈکل کالج میرپور کا معائنہ کیا۔ کالج کے کلاس رومز لیبارٹریز ، لائبریری اور دوسرے حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور کالج کے میوزیم میں گہری دلچسپی لی۔ کالج کی بلڈنگ کو یارڈ سٹیک کے مطابق پایا اور بڑی مسرت کا اظہار کیا کہ ایسی خوبصورت بلڈنگ ہومیوپیتھی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ڈاکٹر محمد رفاقت چوہدری اور کالج کے عملہ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایڈمنسٹریٹر صاحب نے یقین دلایا کہ وہ کشمیر کے طلباء کو پاکستان میں آنے والے مسائل کے مکمل حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اسکے بعد مہمانوں کو منگلا ڈیم کی سیر کرائی گی اور کھڑی شریف میں حاضری دی۔